| دیگر تحقیقات دیگر تحقیقات |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
دنیا کی طاقتور ترین لیزر سے مادے کو ایک کروڑ ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت تک گرم کرنے کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
اس تجربے کے دوران ولکن لیزر نے ایک پیٹاواٹ ( ایک ہزار ٹریلین واٹ) توانائی کو انسانی بال کے دسویں حصے جتنے نقطے پر مرکوز کیا۔ اس عمل میں شریک سائنسدانوں نے سائنسی جریدے نیو جرنل آف فزکس میں لکھا ہے کہ چند لمحات کے لیے اس انتہائی درجہ حرارت تک پہنچنے کے حالات پیدا کیے جا سکے جن کی تصویریں حاصل کرنے لیے خصوصی انتہائی تیز رفتار کیمرہ استعمال کیا گیا۔ یہ درجہ حرارت ایک پیکو سیکنڈ( سیکنڈ کا ایک ٹریلین واں حصہ) کے لیے حاصل کیا جا سکا لیکن اس دوران وہی حالات پیدا ہوئے جو کہ سپرنووا کائناتی دھماکوں کے دوران پیدا ہوتے ہیں۔ اس تجربے سے حاصل کردہ معلومات کو مستقبل کے نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر کی تیاری میں استعمال کیا جا سکے گا۔ اس تجربے کو ’ہائپر‘ جیسی مستقبل کی لیزر کی تیاری کی بنیاد بھی سمجھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ برطانوی سائنسدانوں نے موجودہ لیزر سے بھی طاقتور’ہائپر‘ نامی لیزر کا خیال پیش کیا ہے جس سے لیزر فیوژن کو مستقبل کے ذریعۂ توانائی کے طور پر استعمال کرنے کے امکان کا جائزہ لیا جا سکے گا۔ جوہری فیوژن کو دنیا بھر میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے حل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس عمل میں ڈیوٹیرئم اور ٹریٹئم کو بطور ایندھن استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں عناصر ہائیڈروجن کی بھاری اقسام ہیں جو کہ سمندی پانی میں پائی جاتی ہیں۔ جب یہ آئیسوٹوپ بلند درجۂ حرارت پر ملائے جاتے ہیں تو ان کی کمیت میں کچھ کمی واقع ہوتی ہے تاہم اس عمل سے بڑے پیمانے پر توانائی خارج ہوتی ہے۔ یہ عمل قدرتی طور پر سورج کے مرکز میں بھی جاری رہتا ہے جہاں کششِ ثقل کا بے پناہ دباؤ ایک کروڑ سنٹی گریڈ درجہ حرارت میں اس عمل میں معاون ثابت ہوتا ہے تاہم زمین جیسی جگہوں پر فیوژن کے اس عمل کے لیے کم کششِ ثقل کی وجہ سے قریباً سو ملین ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت درکار ہوتا ہے۔
__________________
----------
![]() |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| موجودہ, حل, خصوصی, رفتار, طاقتور |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| نیپال :بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ یومیہ16 گھنٹے ہوگا | چیتا چالباز | خبریں | 0 | 19-01-09 10:37 PM |
| پنجاب یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ کا لوڈشیڈنگ کے خلاف PDآفس کا گھیراﺅ | ابن جلال | خبریں | 1 | 25-10-08 11:56 AM |
| آئی سی ایل ورلڈ سیریز : انڈین الیون نے ورلڈ الیون کو شکست دیدی | عبدالقدوس | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 13-04-08 09:37 AM |
| آئی سی ایل: پاکستان الیون نے ورلڈ الیون کونو وکٹ سے ہرادیا | champion_pakistani | کرکٹ | 0 | 11-04-08 07:02 AM |
| کمیونٹی پولیس کا 50رکنی دستہ اے ایس ایف اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے روانہ | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 10:04 AM |