واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > دیگر تحقیقات



دیگر تحقیقات دیگر تحقیقات


ووئجر نظامِ شمسی کے کنارے پر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-12-10, 11:52 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,189
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ووئجر نظامِ شمسی کے کنارے پر

ووئجر نظامِ شمسی کے کنارے پر

نظامِ شمسی کی حدوں سے باہر نکلنے کی کوشش کے دوران، زمین سے انتہائی دور خلائی گاڑی ووئجر نے ایک نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے اردگرد چھوٹے چھوٹے ذرات کی حرکت میں ایک نمایاں تبدیلی کا پتہ چلایا ہے۔

ووئجر اس وقت زمین سے سترہ اعشاریہ چار بلین کلومیٹر دور ہے اور اس کا سفر تینتیس برس پہلے پانچ ستمبر انیس سو ستتر میں شروع ہوا تھا۔

ووئجر نے اپنے ارد گرد محوِ حرکت شمسی ذرات کے بارے میں یہ بھی معلوم کیا ہے کہ یہ ذرے اب نظامِ شمسی سے باہر نہیں بلکہ اطراف کو سفر کرتے ہیں۔

ایڈورڈ سٹون نے جو ووئجر کے منصوبے سے منسلک سائسندان ہیں، اس تحقیقی مشن کی اور تینتیس برس کے دوران خلائی گاڑی نےجو سائنسی معلومات زمین پر بھیجی ہیں ان کی تعریف کی ہے۔
سٹون نے بی بی سی کو بتایا کہ ’جب ووئجر کو مشن پر بھیجا گیا تھا تو خلائی دنیا (میں تحقیقات) کی عمر صرف بیس سال تھی لہذا یہ معلوم کرنے کے لیے کوئی بنیاد نہیں تھی کہ آیا خلائی گاڑی اتنے طویل عرصے تک خلا میں رہ سکے گی یا نہیں۔ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ نظامِ شمسی سے باہر جانے کے لیے ہمیں کتنا طویل سفر کرنا پڑے گا۔ لیکن اب ہم جانتے ہیں کہ تقریباً پانچ برس میں ہم پہلی مرتبہ نظامِ شمسی کی حدود سے ماورا ہوجائیں گے۔‘

ناسا کا ابتدائی مقصد یہ تھا کہ نظامِ شمسی میں ان سیاروں کا سروے کیا جائے جن کے مدار سورج سے دور تر ہیں اور جن میں مشتری، زحل، یورنیس اور نیپچون شامل ہیں۔ یہ کام سنہ انیس سو اننانوے میں مکمل ہوگیا تھا۔

ووئجر کو بعد میں ہماری کہکشاں کی جانب فضا کی گہرائیوں میں بھیج دیا گیا۔

ووئجر پر نصب تمام برقی آلات ٹھیک کام کر رہے ہیں اور زمین پر معلومات بھیج رہے ہیں اگرچہ وہ اتنی دور ہیں کہ وہاں سے ریڈیو پیغام زمین پر تقریباً سولہ گھنٹے میں پہنچتا ہے۔اس فاصلے کا اندازہ آپ اس سے لگا سکتے ہیں کہ تقریباً ساڑھے نو کروڑ میل دور سورج سے روشنی زمین پر صرف آٹھ منٹ میں پہنچ جاتی ہے۔

ووئجر ون کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سورج سے نکلنے والے ذرات کی حرکت اطراف کو ہو رہی ہے۔ اس خلائی مشین میں نصب آلات، شمسی آندھیوں کی رفتار کی نگرانی کرتے ہیں۔

زمین پر موصول ہونے والے ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ سورج سے بہاؤ کی شکل میں نکلنے والے ذرات ہمارے نظامِ شمسی کے ارد گرد ایک طرح کا بلبلہ سا بنا دیتے ہیں جنہیں ہیلیئو سفیئر یا شمسی دائرہ کہا جاتا ہے۔ ہوائیں، آواز کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے سفر کرتی ہیں تاوقتیکہ وہ تصادمی موج کو عبور کر جائیں۔

اس موقع پر ہوا کی رفتار میں ڈرامائی کمی ہو جاتی ہے اور ووئیجر نے یہ معلوم کیا ہے کہ جہاں وہ اب ہے وہاں شسمی ہواؤں کی رفتار کم ہوتے ہوتے صفر ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر سٹون کہ مطابق: ’ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں شمسی آندھیاں جن کی حرکت پہلے باہر کی طرف تھی، اب اطراف کو ہے یعنی یہ آندھیاں شمسی دائرے کی دُم تک پہنچ سکتی ہیں۔یہ ہوائیں دوسرے ستاروں سے آنے والے مادے کو دھکیلتی ہیں۔ ان دونوں کے درمیان حدِ فاصل کو سرکاری طور پر نظامِ شمسی کا کنارہ کہا جاتا ہے۔ جب ووئیجر اس کنارے کو عبور کر لے گا تو پھر یہ بین النجوم خلا میں ہوگا اور خیال ہے کہ اگلے چند برسوں میں ایسا ہو جائے گا۔

ووئجر کی اس دریافت کے پہلے اشارے اس سال جون میں ملے تھے جن کی تصدیق کئی ماہ مزید ڈیٹاموصول ہونے کے نتیجے میں ہوئی۔

میری لینڈ میں جون ہوپکنز یونیورسٹی میں اپلائیڈ فزکس لیبارٹری میں تحقیق کار راب ڈیکر کہتے ہیں: ’جب مجھے احساس ہوا کہ ووئجر سے آنے والا ڈیٹا ظاہر کر رہا ہے کہ شمسی آندھیوں کی رفتار صفر ہوگئی ہے تو میں حیران ہوگیا۔ خلائی مشین تینتیس برس بعد ہمیں مکمل طور پر نئی دنیا سے روشناس کرا رہی تھی۔‘

بی بی سی اردو
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-12-10), ھارون اعظم (18-12-10), آصم (19-12-10), رضی (18-12-10), عامرشہزاد (18-12-10)
پرانا 18-12-10, 12:03 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,192
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

شیئرنگ کا شکریہ عدنان
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (18-12-10)
پرانا 18-12-10, 02:45 PM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,189
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ زارا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (18-12-10)
پرانا 18-12-10, 03:04 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
شیئرنگ کا شکریہ عدنان بھائی
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (18-12-10)
جواب

Tags
کوشش, کلومیٹر, گمان, پہلی, پہلے, وقت, نظامِ شمسی, مکمل, موقع, مقصد, ماورا, مطابق, معلوم, اتنی, اردو, دنیا, دریافت, رفتار, سفر, سال, شکل, شروع, طور, صفر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ملک بھرمیں سی این جی سٹیشنزکےلئے گیس کی لوڈشیڈنگ مارچ تک جاری رہے گی گلاب خان خبریں 0 27-12-10 04:36 AM
لوڈشیڈنگ کا علاج ؛: شمسی توانائی غیاث عمومی بحث 7 25-12-10 01:00 AM
ابھی سورج نہیں ڈوبا ذرا سی شام ہونے دو عبدالقدوس شعر و شاعری 10 04-11-10 10:30 AM
بجلی کی لوڈشیڈنگ ایک ہفتہ میں ختم ورنہ پھانسی پر لٹکا دیا جائے جاویداسد خبریں 21 03-07-10 05:53 AM
مجھے کسی کے تصور میں ڈوب جانے دو عدنان دانی شعر و شاعری 0 04-12-09 06:53 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger