واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > دیگر تحقیقات



دیگر تحقیقات دیگر تحقیقات


پپیتا غذائیت بخش پھل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-07-08, 05:10 PM   #1
Senior Member
 
راجہ صاحب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,715
کمائي: 35,928
شکریہ: 165
748 مراسلہ میں 1,728 بارشکریہ ادا کیا گیا
Post پپیتا غذائیت بخش پھل

پپیتا غذائیت بخش پھل

سبزیوں کی طرح پھل بھی منرلز، وٹامنز اور انزائمز کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں کیونکہ یہ باآسانی ہضم ہو جاتے ہیں۔ ان میں الکلائین خصوصیات زیادہ ہوتی ہیں۔ یہ نہ صرف جسمانی نشوونما میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ صحت مند زندگی کے ضامن بھی ہوتے ہیں۔ یہ بہت زیادہ پاور فل ہو جاتے ہیں جب انہیں کچا کھایا جائے۔ ان میں پائے جانیوالے اجزاء سے حاصل ہونیوائی توانائی دن بھر کام کاج کرنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے اور تھکاوٹ یا کمزوری جیسی شکایات نہیں ہوتیں۔ تازہ پھلوں کے رس جلد کی تروتازگی اور چمک برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین صحت و غذائیت کے مطابق اپنی روزمرہ خوراک میں پھلوں اور سبزیوں کا اندراج کرنے سے بیماریوں اور امراض سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ پھلوں کی ساخت، رنگت، خوشبو اور ذائقہ تسکین و راحت کا سبب بنتے ہیں۔ پھل خواہ بیج والا ہو یا بیج کے بغیر ان کی تاثیر اور افادیت اپنی جگہ مسلّم ہے لیکن ان کا استعمال بھی باقاعدگی سے کرنا چاہئے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پھل اور سبزیاں انسانی صحت کیلئے مفید ہوتی ہیں لیکن پھلوں اور سبزیوں کا ایک ایسا گروپ بھی ہے جو اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس گروپ میں وہ تمام پھل اور سبزیاں شامل ہوتے ہیں جن کی رنگت پیلی اور نارنجی مسائل ہوتی ہے۔ پپیتا بھی اسی گروپ کا ممبر ہے جس میں اینٹی آکسیڈنٹس، کیروٹینائیڈز اور بائیو فلیوونائیڈز کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ تربوز کی shape کا یہ پھل 28-100 سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے۔ اس کی بیرونی جلد سبز رنگ کی ہوتی ہے۔ پھل کے اندر چھوٹے چھوٹے درجنوں کالے رنگ کے بیج ہوتے ہیں۔ سارا سال دستیاب ہونے والے اس سدابہار پھل کا زیادہ تر استعمال موسم گرما میں کیا جاتا ہے۔ غذائی اعتبار سے یہ پھلوں میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ پکا ہوا پپیتا پھل اور کچا بطور سبزی استعمال ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، سی، ای، فاسفورس، پوٹاشیم، کیلشیم، کاربوہائیڈریٹ اور دیگر غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت پر موثر اثرات مرتب کرتے ہیں۔ پپیتا قبض کشاء پھل ہے جس میں فائبر کی موجودگی کولیسٹرول لیول کم کرنے کا سبب بنتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دو یا تین دن تک اگر پپیتے کا متواتر استعمال کیا جائے اور اس دوران کوئی اور غذائی اشیاء استعمال نہ کی جائیں تو یہ معدے اور آنتوں پر ٹانک اثرات مرتب کرے گا۔ایتھروسکلیروسس ذیابیطس اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے بہترین پھل تصور کیا جاتا ہے۔ طبّی طور پر پپیتے کے فوائد اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ تلی اور جگر کے مریضوں کیلئے اکسیر اور بواسیر میں مفید ہے۔ اس کا شربت سینے کی بلغم نکالنے میں معاون کردار ادا کرتا ہے۔ پپیتے کا چھلکا اور اس کے پتے چوٹ یا زخم کی سوزش ختم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ لیکن کچے پھل کے استعمال سے خواتین میں اسقاط حمل ہو سکتا ہے۔ پپیتے میں پائے جانیوالے ایک مرکب کے حوالے سے مختلف تجربات سے بھی یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ مرد حضرات میں بانچھ پن کا خطرہ بھی پیدا ہو سکتا ہے اگر پپیتے کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے۔
راجہ صاحب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
مسائل, بہترین, جلد, حضرات, خواتین, دل, ذیابیطس, زندگی, سال, صلاحیت, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کین کا ہلکا پھلکا فرنیچر سائرہ علی گھر کی سجاوٹ 2 16-04-12 11:43 PM
کھپے کارڈ محمد عاصم قہقہے ہی قہقے 1 24-01-11 01:26 PM
پانچ پھل Wahid Mahmood قہقہے ہی قہقے 0 13-01-10 05:00 PM
::::::: پھل دار درخت اور بچہ ::::::: عادل سہیل اپکے کالم 10 16-10-09 02:56 AM
کپڑےاور اؤن کے بنے پھل مسافر دلچسپ اور عجیب 7 11-10-09 08:33 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger