![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
(عمال صالحہ پر ہمیشگی ہونی چاہیے ان میں کمزوری ۔سستی اورکوتاہی نہیں ہونی چاہیے ۔ کیونکہ اس طرح ان اعمال صالحہ کے چھوٹ جانے کا امکان ہے ۔ویسے بھی اللہ تعالیٰ کو وہ اعمال محبوب ہیں جن پر دوام ہو خواہ وہ عمل قلیل ہو،
اللہ تعالیٰ نے فرمایا :'' کیا ایما ن والوںکے لئے ابھی وہ وقت نہیں آیا ۔ کہ ان کے دل اللہ تعالیٰ کی یاد کے لیے اور جو حق کی باتیں اتری ہیں ۔ ان کے لیے جھک جائیں ؟اور وہ ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں ۔ جن کوا ن سے پہلے کتابیں دی گئیں ۔ پس ان پر مدت لمبی ہوگئی تو ان کے دل سخت ہوگئے ؟'' (سورۃالحدید:١٦) ۤاو ر اللہ تعالیٰ نے فر مایا :'' اور ہم نے رسولوں کے پیچھے عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کو بھیجااور ہم نے انہیںانجیل دی او ر ہم نے ان کے پیروں کاروں کے دلوں میں شفقت ورحمت رکھ دی اور دنیا کا ترک کرنا جو انھو ں نے گھڑلیا تھا ہم نے اسے ان پر نہیں لکھا تھا ۔ مگر اللہ تعالیٰ کی رضا مندی تلاش کرنے کو ( ضروری قرار دیا تھا ) پس انھوں نے اس کا اس طرح خیال نہ رکھا جس طرح اس کا خیال رکھنے کا حق تھا ۔ ( سورۃ الحدید:٢٧) ۤاللہ تعالیٰ نے فرمایا :'' تم اس عورت کی طرح نہ ہوجاؤ جس نے نہایت محنت سے کاتے ہوئے سوت کوتوڑکر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ''(سورۃ النمل:٩٢) اور فر مایا :'' او راپنے رب کی عبادت کر یہاں تک کہ تجھے موت آجائے ۔ ''(سورۃ الحجر :٩٩) |
|
|
|
|
|
#2 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
حدیث نمبر ١٥٣،
حضر ت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر مایا :'' جو شخص اپنے رات کے مقرہ وظیفے سے یا اس کے کچھ حصے کو اداکیے بغیر سو جائے اور وہ اسے نماز ِفجر اورنما ز ظہر کے درمیان پڑھ لے تو وہ اسکے لیے لکھ دیا جاتا ہے ۔ گو یا ا س نے اسے رات ہی کو پڑھاہے ۔'' ( مسلم ) توثیق الحدیث :أخرجہ مسلم(٧٤٧) |
|
|
|
|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
حدیث نمبر ١٥٤۔
عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے فر مایا :'' اے عبداللہ !تم فلاں شخص کی طرح نہ ہو جانا 'وہ رات کو قیام کرتا تھا لیکن پھر اس نے قیام کرناچھوڑدیا ۔ ''(متفق علیہ) توثیق الحدیث:أخرجہ البخاری(٣/٣٧،فتح)'ومسلم(١١٥٦)(١٨٥) |
|
|
|
|
|
#4 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
دیث نمبر ١٥٥،
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رات کی نمازکسی تکلیف سے یا کسی اور وجہ سے رہ جاتی تو آپ دن کے وقت بارہ رکعتیں پڑھتے تھے ۔ ( مسلم) توثیق الحدیث :أخرجہ مسلم(٧٤٦)(١٤١) |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| نماز, موت, اللہ, تلاش, ترک, حدیث, دل, رات, شخص, عیسیٰ, عورت, عبادت, صالحہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سرٹیفکیشن اور انٹرنیٹ پر تعلیم کے متعلق مشورہ درکار | یاسر عمران مرزا | Computer Certifications | 29 | 20-03-11 12:11 AM |
| سلمان تاثیر کا تعلق تعلیم یافتہ عاشق رسول گھرانے سے تھا | گلاب خان | خبریں | 16 | 08-01-11 04:53 AM |
| تعلیمی سیمینار تعلیم | Real_Light | خبریں | 0 | 21-04-08 09:20 AM |
| سرکاری اسکولوں کاتعلیمی معیار اب گرتا جا رہا ہے، وزیر تعلیم | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 10:24 AM |
| سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق پالیسی یکسر تبدیل،پروموشن بورڈز بڑی حد تک غیر متعلق کردیئے گئے,,,,رپور ٹ:… انصار عباسی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 26-10-07 10:57 AM |