|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
االلہ تعالیٰ نے فر ما یا :'' اے مومنو ! اللہ تعا لیٰ سے اس طرح ڈرو جس طرح ڈرنے کاحق ہے ۔ '' ( سو رۃآل عمران :١٠٢)
اور فر ما یا :'' اور اللہ تعالیٰ سے ڈروجتنی تم میں استطاعت ہو ۔ '' ( سور ۃ التغا بن :١٦) یہ آیت پہلی آیت کے مفہوم ومر اد کو واضح کرتی ہے ۔ ( کہ کما حقہ ڈرنے سے مراد استطاعت کے مطا بق ہے ) اور فر ما یا : ''اے مومنو!اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سیدھی اور درست با ت کہو۔'' ( سور ۃ الاحزاب :٧٠) اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کے بارے میں بہت سی آیا ت ہیں ۔ اور اللہ تعالیٰ نے فر ما یا :'' جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے نکلنے کا راستہ آسان کر دیتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسکا وہم و گما ب بھی نہ ہو۔'' ( سورۃ الطلاق :٢،٣) اور اللہ نے فر ما یا :'' اگر تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو گے تو اللہ تعالیٰ تم کو( حق و با طل میں ) فیصلہ ( کرنے والی ) چیز دے گا اور تم سے تمہارے گنا ہ دور کردےگا اور تمہیں بخش دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل والا ہے ۔'' ( سورۃ الانفال :٢٩) اس باب میں بکثرت آیات ہیں ۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
حدیث نمبر اُنہتر (٦٩)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا گیا : لوگوں میں سب سے زیا دہ معزز و مکرم کون ہے ؟ آپ نے فرما یا : '' جوان میں سے سب سے زیادہ متقی ہے ۔ '' صحابہ نے عرض کیا : ہم آپ سے اسکے بارے میں نہیں پوچھ رہے ۔ آپ نے فرما یا :'' پھر یوسف علیہ اسلام ہیں جو خود بھی اللہ تعالیٰ کے نبی ۔ اللہ تعالیٰ کے نبی کے بیٹے ، اللہ تعالیٰ کے نبی کے پوتے او ر اللہ تعالیٰ کے نبی اور خلیل کے پڑپوتے ہیں ۔'' انہوں نے عرض کیا : ہم آپ سے اس بارے میں نہیں پوچھ رہے ۔ آپ نے فر ما یا ۔'' کیا تم مجھ سے عر ب کے خٰاندانوں کے بارے میں پوچھنا چاہتے ہو ؟ پس انکے جو افراد جا ہلیت میں بہتر تھے وہ اسلام میں بھی بہتر ہیں ، وہ بشر طیکہ وہ دین کی سمجھ حاصل کر لیں ۔'' ( متفق علیہ) تو ثیق الحدیث : أخرجہ ابخاری ( ٦/٣٨٧۔فتح)'و مسلم (٢٣٧٨) |
|
|
|
|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
حدیث نمبر ستر (٧٠)
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرما یا :'' دنیا شیریں اورسر سبز وشاداب ہے' اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں جانشین بنا نے والا ہے ۔ پس وہ دیکھے گا کہ تم کیسے عمل کرتے ہو؟ پس تم دنیا کے دھوکے سے بچو اور عورتوں کے فتنے سے بچو ۔ کیو نکہ بنی اسر ائیل کی پہلی آزمائش عورتوں کی وجہ سے تھی ۔ ''( مسلم) توثیق الحدیث :أخرجہ مسلم (٢٧٤٢) |
|
|
|
|
|
#4 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
حدیث نمبر اکہتر (٧١)
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے ۔'' اے اللہ ! میں تجھ سے ہدایت ، تقویٰ ،عفت وپاکدامنی اور( لوگوں سے ) بے نیازی کا سوال کرتا ہوں ۔'' ( مسلم) توثیق الحدیث: أخرجہ مسلم ( ٢٧٢١) |
|
|
|
|
|
#5 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
حدیث نمبر بہتر (٧٢)
ابو طریف عدی بن حا تم طائی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فر ما تے ہوئے سنا:'' جو شخص کسی بات پر قسم کھا لے پھر وہ اسے سے زیادہ تقویٰ والی با ت دیکھے تو اسے تقویٰ کو اختیار کرنا چاہیے۔''( مسلم ) توثیق الحدیث: أخرجہ مسلم (١٦٥١) یعنی قسم توڑنے کا کفارہ دے اور تقوٰی والی بات کو اختیار کرے (از عبداللہ حیدر) |
|
|
|
|
|
#6 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
حدیث نمبر تہتر(٧٣)
ابو امامہ صدی بن عجلان باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حجتہ الوداع کے مو قع پر خطاب فرماتے ہو ئے سنا ۔ آپ نے فر ما یا :'' اللہ تعالیٰ سے ڈرو، اپنی پانچوں( فرض ) نمازیں ادا کرو ، اپنے ( رمضان کے ) مہینے کے روزے رکھو، اپنے مالوں کی زکوٰ ۃ ادا کرو اور اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو ، تو تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہوجاؤ گے ۔ '' ( اسے امام تر مذی نے کتاب الصلوٰۃ کے آخر میں ذکر کیا ہے اور کہا کہ حدیث حسن صحیح ہے ) توثیق الحدیث:صحیح ' أخرجہ الترمذی (٦١٦)' واحمد ( ٥/٢٥١)' والحاکم(١/٩۔٣٨٩) وصححہ علی شرط مسلم ووافقہ الذھبی ۔ (حکمرانوں سے مراد وہ حاکم ہے جو شریعت کے مطابق ملک چلاتا ہو۔) |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فرض, اللہ, اسلام, حدیث, حسن, دعا, رمضان, راستہ, شخص, عمران, صحیح, صحابہ, صدی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ”ہماری سنگل ڈیکر نہیں چلتی، بھارتی ڈبل ڈیکر چلے گی“ | جاویداسد | خبریں | 2 | 18-10-10 07:22 PM |
| کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ | جاویداسد | خبریں | 2 | 04-10-10 02:20 PM |
| جہازوں کی سائیڈ وینڈ لینڈینگ | وجی | دلچسپ اور عجیب | 2 | 05-02-09 03:20 PM |
| حکومت پریس کونسل آرڈیننس اور نیوز پیپرز رجسٹریشن آرڈیننس مین ترمیم پر آمادہ | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 23-11-07 09:39 AM |
| قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود انڈین لیگ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ،انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے انکار بھی نہیں کیا ہے ۔ شعیب اختر کا خصوصی | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 03-09-07 10:41 AM |