واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > مطالعہ حدیث > ریاض الصالحین




سچائی کا بیان (ریاض الصالحین باب 4)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-06-08, 01:03 AM   #1
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default سچائی کا بیان (ریاض الصالحین باب 4)

سچائی کا بیان (ریاض الصالحین باب 4)

سچ کے معنی ہیں ظاہر وباطن میں موافقت ہو نا'قول وعمل میں موافقت ہونا اور خبر کا واقعہ کے مطابق ہونا ۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:'' اے مومنو ! اللہ تعالیٰ سے ڈر اور سچوں کے ساتھی بن جاؤں ۔''( سورۃ التوبۃ: ١١٩)اور فرمایا:'' سچ بولنے والے مرد اور سچ بولنے والی عورتیں ۔''( سورۃالاحزاب:٣٥)
اور فرمایا:'' اگر وہ اللہ تعالیٰ سے سچ بولتے تو یہ ان کے لیے بہتر ہو تا۔''( سورۃمحمد:٢١)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 01:05 AM   #2
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سچائی کا بیان (ریاض الصالحین باب 4)

حدیث نمبر چَون(٥٤)
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر ما یا : ''یقینا سچائی نیکی کی طرف راہنمائی کرتی ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے ۔ ' آدمی سچ بو لتا رہتا ہے حتیٰ کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاںب ہت سچا لکھ دیا جا تا ہے ۔ اور یقینا جھوٹ بد کاری کی طر ف رہنمائی کر تا ہے اور بد کاری جہنم کی طرف لے جاتی ہے اور آدمی یقینا جھوٹ بولتا رہتا ہے ۔ حتیٰ کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت جھوٹا لکھ دیا جا تا ہے ۔ ''( متفق علیہ)
توثیق الحدیث: أخرجہ البخاری (١٠/٥٠٧۔فتح)'ومسلم (٢٦٠٦)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 01:06 AM   #3
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سچائی کا بیان (ریاض الصالحین باب 4)

ۤحدیث نمبر پچپن(٥٥)
ابومحمد حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ۔ کہ میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ الفاظ یاد کیے :'' وہ چیز چھوڑ دے جو تجھے شک میں ڈال دے اور اس چیز کو اختیار کر جو تجھے شک وشبہ میں نہ ڈالے کیونکہ سچ اطمینا ن ہے اور جھوٹ شک اور بے چینی ہے ۔''
( ترمذی ۔ حدیث صحیح ہے )
توثیق ا لحدیث : أخرجہ الترمذی (٢٥١٨)' والسنائی (٨/٣٢٧۔٣٢٨)'واحمد (١/٢٠٠)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 01:06 AM   #4
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سچائی کا بیان (ریاض الصالحین باب 4)

حدیث نمبر چَھپن(٥٦)
ابو سفیا ن صخر بن حرب رضی اللہ عنہ کی وہ طویل حدیث جس میں ہر قل کا واقعہ ہے ۔ ہر قل نے( ابوسفیان ) سے کہا: وہ ( یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )تمہیں کس چیز کاحکم دیتا ہے ؟ ابوسفیان کہنے لگے کہ میں نے کہا ،وہ فر ماتے ہیں :'' تم صرف ایک اللہ تعالیٰ کی عبا دت کرو ،اس کےساتھ کسی قسم کا شرک نہ کرو اور تمہارے آباؤ اجداد جو کہتے ہیں اسے چھوڑ دو،وہ ہمیں نما ز پڑھنے ، سچ بولنے پاک دامنی اورصلہ رحمی کا حکم دیتے ہیں ۔''( متفق علیہ)
توثیق الحدیث :أخرجہ البخاری (١/٣١۔٣٢۔فتح)'ومسلم (١٧٧٣)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 01:07 AM   #5
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سچائی کا بیان (ریاض الصالحین باب 4)

حدیث نمبر ستاون (٥٧)
ابو ثابت ،بعض نے کہاا بوسعید اور بعض کے نزدیک ابو ولید سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ جو بدری صحابی ہیں (یعنی غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے)' ان سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر مایا :'' جس شخص نے صدق دل سے اللہ تعالیٰ سے شہادت مانگی تو اللہ تعالیٰ اسے شہدا ء کے مقام تک پہنچا دے گا ، اگر چہ اسے اپنے بستر پر موت آئے ۔'' ( مسلم )
توثیق الحدیث :أخدجہ مسلم (١٩٠٩)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 01:08 AM   #6
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سچائی کا بیان (ریاض الصالحین باب 4)

حدیث نمبر اٹھا ون (٥٨)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر مایا :'' انبیاء علیہ السلام میں سے ایک نبی نے جہاد کرنے کا ارادہ کیا تو انھوں نے اپنی قوم سے فر مایا کہ وہ شخص میرے سا تھ جہا د پر نہ جائے جس نے کسی عورت سے نئی نئی شادی کی ہو اور وہ اس سے جماع کرنا چاہتاہولیکن ابھی اس نے کیا نہ ہو ' اور وہ شخص بھی میرے سا تھ نہ جائے جس نے گھر بنا یا ہو اورابھی اسکی چھت نہ ڈالی ہو اور وہ شخص بھی میرے ساتھ نہ جائے جس نے بکریاںیا اونٹنیاں خریدی ہوں وہ انکے بچے جننے کا منتظر ہو ۔پس اس پیغمبر نے جہاد کے لیے سفر شروع کیا ' تو وہ بستی کے قریب نماز عصر کے وقت ' یا اس کے قریب پہنچے تو سو رج سے مخاطب ہو کر کہا : تو بھی ما مور ہے اور میں بھی ما مور ہوں ،اے اللہ!اسے ہمارے لیے روک لے! پس اسے روک لیا گیا' حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح نصیب فر مائی ۔ پس اس نبی نے غنیمتیں جمع کیں تو آگ آئی تا کہ انہیں کھا لے لیکن اس نے انہیں نہ کھا یا ۔ پس انھوں نے فر ما یا : یقینا تم میں خیا نت ہے ۔ لہٰذا تم میں سے ہر قبیلے کا ایک ایک آدمی آئے اور میری بیعت کرے ۔ چنانچہ ایک آدمی کا ہا تھ ان کے ہا تھ سے چمٹ گیا ۔ پس انھوں نے کہا:تمہارے قبیلے میں خیانت ہے ' تمہارے قبیلے کا ہر شخص میری بیعت کرے گا ( یعنی میر ے
سا تھ ہا تھ ملائے گا ) پس دو یا تین آدمیوں کا ہا تھ انکے ہا تھ سے چمٹ گیا ' فر ما یا : تم میں خیا نت ہے ۔ چنانچہ وہ گائے کے سر جیسا سو نے کا ایک سر لائے ۔ اسے لاکر رکھ دیا ۔ ' آگ آئی اور اسے کھا گئی ۔ آپ نے فر ما یا :'' ہم سے پہلے کسی قوم کے لیے غنیمتیں حلال نہیں تھیں ۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے ہما ری کمزوری اور عا جزی کو دیکھا تو اسے ہمارے لیے حلا ل کر دیا ۔'' ( متفق علیہ)
توثیق الحدیث :أخرجہ البخاری (٦/٢٢٠۔فتح) 'ومسلم (ئ١٧٤٧)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 01:10 AM   #7
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سچائی کا بیان (ریاض الصالحین باب 4)

ۤحدیث نمبر انسٹھ (٥٩)
ابو خالد حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر ما یا :'' دونوں سو دا کرنے والوں کواختیا ر حاصل ہے ۔ جب تک وہ دونوں جد ا نہ ہوں' پس اگر وہ دونوں سچ بو لیں اور حقیقت بیان کر دیں تو پھر ان کے سو دے میں برکت ڈال دی جا تی ہے۔اور اگر وہ جھوٹ بو لیں او ر کسی چیزکو چھپا ئیں ۔ تو پھر انکے سودے سے برکت مٹادی جا تی ہے ۔ '' ( متفق علیہ)
توثیق الحدیث :أخرجہ البخاری (٤/٣٠٩۔فتح )' ومسلم(١٥٣٢)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, نماز, موت, آدمی, اللہ, جھوٹ, حدیث, حسن, خبر, دل, سہل, سفر, شخص, عورت, علی, غزوہ بدر, صحیح, صحابی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:36 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger