واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > مطالعہ حدیث > ریاض الصالحین

نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-06-08, 02:06 AM   #1
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

اللہ تعالیٰ نے فر ما یا :'' جو لوگ ہماری راہ میں جدوجہد کرتے ہیں ہم ضرور ان کو اپنے راستوں کی طر ف ہدایت کرتے ہیں ' بلا شبہ اللہ تعالیٰ نیکوکاروں کے سا تھ ہے ۔''(سورۃ العنکبوت:٦٩)
اللہ تعالیٰ نے فر ما یا:
'' اپنے رب کی عبادت کر حتیٰ کہ تجھے موت آجائے ۔''
(سورۃ الحجر:٩٩)
نیز اللہ تعالیٰ نے فر ما یا :'' اپنے رب کا نام یاد کر اور ہر طرف سے تعلق توڑکر اس کی طرف متوجہ ہو جا ۔''
(سورۃ المزمل:٨)
اور فر ما یا :''جو شخص ذرہ برابر بھی نیکی کرے گا وہ اسے ( روز قیامت اپنے نامہ اعما ل میں ) دیکھ لے گا ۔'' (سورۃ الزلزلۃ:٧)
او ر فر ما یا :'' تم جو کچھ بھی نیکی اپنی جانوں کے لیے آگے بھیجو گے اسے تم اللہ تعالیٰ کے پاس پالو گے وہ بہتر اور صلے میں بہت زیادہ ہوگی ۔ ''
(سورۃ المزمل:٢٠)
نیز فر ما یا :'' اور تم جو ما ل بھی خرچ کرو گے بلا شبہ اللہ تعالیٰ اسے جاننے والا ہے ۔'' (سورۃ البقرۃ:٢٧٣)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:07 AM   #2
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

حدیث نمبر پچانوے (٩٥)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر ما یا:'' اللہ تعالیٰ نے فر ما یا :'' جس شخص نے میرے کسی دوست سے دشمنی کی تو میرا اس سے اعلان جنگ ہے ' میں نے بندے پر جو چیزیں فرض کی ہیں ان سے زیادہ مجھے کوئی چیز محبوب نہیں جس سے وہ میرا قرب حاصل کرے اورمیرا بند ہ نوافل کے ذریعے سے میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے حتیٰ کہ میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں اورجب میں اس سے محبت کرتا ہوں تو میں اسکے کان بن جا تا ہوں جن سے وہ سنتا ہے ' اس کی آنکھ بن جا تا ہوں جس سے وہ دیکھتاہے ۔ اس کاہا تھ بن جا تاہوں جس سے وہ پکڑتا ہے ۔ اور اس کا پاؤں بن جا تا ہوں جس سے وہ چلتا ہے ۔ اور اگر وہ مجھ سے کسی چیز کا سوال کرے تو میں وہ اسے ضرور عطا کرتا ہوں اور اگر وہ مجھ سے پنا ہ طلب کرے تو میں اسے ضرور پنا ہ دیتا ہوں ۔''
( بخاری )
توثیق الحدیث:أخرجہ البخاری(١١/٣٤٠۔٣٤١۔فتح)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:07 AM   #3
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

حدیث نمبر چھیانوے (٩٦)
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے رب سے روایت فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :'' جب بندہ میری طرف ایک بالشت قریب ہوتا ہے تو میں اس کی طر ف ایک ہاتھ قریب ہوتا ہے اور جب وہ میری طرف ایک ہاتھ قریب ہوتا ہے تو میں اس کی طرف دو ہاتھ قریب ہوجاتا ہوں اورجب وہ میری طرف چل کر آتا ہے تومیں اس کی طرف دوڑ آتاہوں ۔'' ( بخاری )
توثیق الحدیث :أخرجہ البخاری (١٣/٥١١/٥١٢۔فتح
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:07 AM   #4
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

حدیث نمبر ستانوے (٩٧)
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر ما یا :'' دونعمتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں اکثر لوگ خسارے میں ہیں : صحت اورفراغت ۔'' ( بخاری )
توثیق الحدیث: أخرجہ البخاری(١١/٢٢٩۔فتح)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:08 AM   #5
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

حدیث نمبر اٹھانوے (٩٨)
عائشہ رضی اللہ عنہسے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رات کو قیام فر ماتے حتیٰ کہ آپ کے پاؤں مبا رک پھٹ جاتے تو میں نے آپ سے کہا :اے اللہ کے رسو ل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ کیوں ایسے ( عبادت میں مشقت ) کرتے ہیں
حالا نکہ اللہ تعالیٰ نے تو آپ کے سارے اگلے پچھلے گنا ہ معاف کردیے ہیں ۔ ؟ آپ نے فر ما یا :'' کیا میں یہ پسند نہ کروں کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بن جاؤں؟( متفق علیہ) یہ الفاظ بخاری کے ہیں اور مغیرہ بن شعبہ سے بھی اس کی مثل صحیحین میں روایت ہے ،
توثیق الحدیث:أخرجہ البخای (٨/٥٨٤۔فتح)'ومسلم(٢٨٢١
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:08 AM   #6
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

توثیق الحدیث:أخرجہ البخای (٨/٥٨٤۔فتح)'ومسلم(٢٨٢١)
حدیث نمبرنناوے (٩٩)
عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ' انہوںنے فر ما یا:'' کہ جب ( رمضان کے آخری )دس ایا م شروع ہوتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شب بیداری فر ماتے ' اپنے گھر والوں کو جگا تے اور خوب محنت کرتے اور کمر کس لیتے تھے ۔'' ( متفق علیہ)دس ایام سے مراد رمضان مبارک کے آخری دس ایام ہیں ۔
توثیق الحدیث:أخرجہ البخاری(٤/٢٦٩۔فتح) ' ومسلم(١١٧٤)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:08 AM   #7
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

حدیث نمبر سو(١٠٠)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر مایا:'' طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر ہے او ر اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے او ر ہر ایک ( طاقتوراورکمزور) میں خیر و بھلائی ہے ۔ اس چیز کی حرص کرو جو تمہیں نفع دے ۔ اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کر او ر عاجز ی ظاہر نہ کر ' اگر تمہیں کوئی تکلیف یا نقصان وغیرہ پہنچ جائے توایسے نہ کہو کہ اگر میں ایسا کر لیتا تو ایسا ایسا ہو جاتا 'بلکہ یہ کہو کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر ایسی تھی اورجو اس نے چاہا سو ہوا ' کیونکہ لفظ '' لو'' شیطانی عمل کا دروازہ کھولتا ہے ۔ ''(مسلم )
توثیق الحدیث :أخرجہ مسلم (٢٦٦٤)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:09 AM   #8
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

حدیث نمبر( ١٠١)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر مایا :'' جہنم کو شہوات نفسانی کے سا تھ ڈھانپ دیا گیا ہے اور جنت کو گراں گزرنے والے ناگوار کاموں سے ڈھانپ دیا گیا ہے ۔'' (متفق علیہ)
توثیق الحدیث :أخرجہ البخاری (١١/٣٢٠۔فتح)' ومسلم(٢٨٢٣)'والروایۃ الثانیۃ مسلم (٢٨٢٢)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:09 AM   #9
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

حدیث نمبر (١٠٢)
ابو عبداللہ حذیفہ بن یما ن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک رات نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کےساتھ نماز پڑھی ' آپ نے سورئہ بقرہ کی تلاوت شروع فر مائی ' میں نے سو چا کہ آیا ت کے بعد رکوع کریں گے لیکن آپ نے تلاوت جا ری رکھی ' پھر میں نے سوچا کہ آپ اسے ایک رکعت میں پڑھیں گے لیکن آپ پڑھتے رہے ' میں نے سوچا کہ اس کے بعد رکوع کریں گے لیکن پھر آپ نے سورئہ نساء کی تلاوت شروع فر مادی او ر وہ مکمل پڑھ دی' پھر سورئہ آل عمران شروع کی تو وہ بھی پڑ ھ لی ۔ آپ آہستہ آہستہ ٹھہر ٹھہر کر تلاوت فر ماتے تھے' پس جب آپ کسی آیت سے گزرتے جس میں تسبیح ہوتی تو آپ تسبیح بیان فرماتے ' جب کسی آیت سے گزرتے جس میں سوال کرنا ہوتا تو آپ سو ال کرتے اور جب کسی پنا ہ والی آیت سے گزرتے تو اللہ تعالیٰ کی پنا ہ طلب فر ماتے ۔ پھر آپ نے کوع فر ما یا ' آپ رکوع میں (سبحان ربی العظیم ) پڑھتے رہے ۔ آپ کا رکوع تقریباآپ کے قیا م جتنا طویل تھا پھر آ پ نے فر ما یا : (سمع اللہ لمن حمدہ ) (ربنا لک الحمد) اور آپ نے قومہ کیا ' وہ بھی تقریباآپ کے رکوع کے برابر طویل تھا ' آپ نے سجدہ کیا تو اس میں (سبحان ربی الأعلی) پڑ ھا ' آپ کا سجدہ بھی تقریبا آپ کے قیام کے برا بر تھا ۔
( مسلم )
تو ثیق الحدیث: أخرجہ مسلم(٧٧٢)۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:09 AM   #10
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

حدیث نمبر (١٠٣)
ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک رات نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کےساتھ نماز پڑھی تو آپ نے لمبا قیام فرمایا حتیٰ کہ میں نے بُرے کا م کا ارادہ کیا ۔ ان سے پوچھاگیا: آپ نے کس کا م کا ارادہ کیا تھا ؟ انھوں نے فر مایا : میں نے ارادہ کیا تھا ۔ کہ میں بیٹھ جاؤں اورآپ کو چھوڑدوں ۔ ( متفق علیہ)
توثیق الحدیث :أخرجہ البخاری(٣/١٩۔فتح) 'ومسلم(٧٧٣)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:09 AM   #11
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

حدیث نمبر (١٠٤)
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر مایا:'' تین چیزیں میت کے پیچھے جا تی ہیں : ا سکے گھر والے ، اس کا مال اوراس کا عمل ، پس دوچیز یں واپس آجاتی ہیں اور ایک ( ا س کے سا تھ ) باقی رہ جاتی ہے ،
اس کے گھر والے اور اسکا مال واپس آجاتے ہیں اور عمل ( اس کےساتھ ) باقی رہ جا تا ہے ۔ '' ( متفق علیہ)
تو ثیق الحدیث: أخرجہ البخاری(٨/٣٦٢۔فتح) ' ومسلم(٢٩٦٠
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:10 AM   #12
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

حدیث نمبر (١٠٥)
ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر مایا :'' جنت تمہارے کسی ایک کے اس کے تسمے سے بھی زیادہ قریب ہے اور اسی طرح جہنم بھی اتنی ہی قریب ہے ۔''( بخاری )
توثیق الحدیث:أخرجہ البخاری (١١/٣٢١،فتح)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:10 AM   #13
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

حدیث نمبر (١٠٦)
ابو فراس ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ جو رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خادم اوراہل صفہ میںسے ہیں ، بیان کرتے ہیں ۔ کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس رات گزارتا اور آپ کے پاس آپ کے وضو کےلئے پانی اور ضرورت کی کوئی چیز لے کر آتا تھا ، پس ( ایک روز خوش ہو کر) آپ نے فر ما یا :'' مجھ سے کچھ مانگو۔''میں نے عرض کیا : میں آپ سے جنت میں آپ کی رفا قت مانگتا ہوں ۔ آپ نے فر مایا:ـ'' کیا اس کے علاوہ کچھ اور ہے ؟ میں نے عرض کیا : بس یہی کچھ ۔ آپ نے فر ما یا :'' پس تم کثرت سجود کےسا تھ اپنے لیے میری مدد کرو۔'' ( مسلم )
توثیق الحدیث : أخرجہ مسلم (٤٨٩)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:11 AM   #14
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

حدیث نمبر (١٠٧)
ابو عبداللہ اورکہا جاتا ہے کہ ابوعبدالرحمن ثو بان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا ، آپ نے فر مایا :'' تم کثرت سجود کولازم پکڑو 'اس لیے کہ تم اللہ تعالیٰ کے لیے جوبھی سجدہ کروگے تو اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے تمہارا ایک درجہ بلند کرےگا اور اس کی وجہ سے تمہارا ایک گناہ معاف کر دے گا ۔''( مسلم )
توثیق الحدیث :أخرجہ مسلم (٤٨٨)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:11 AM   #15
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,485
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکیوں میں جدوجہد کا بیان (ریاض الصالحین باب 11)

ئحدیث نمبر( ١٠٨)
ابو صفوان عبد اللہ بن بسرا سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ۔ کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر ما یا :'' بہترین شخص وہ ہے جس کی عمر لمبی ہو اور اسکے عمل اچھے ہوں ۔'' ( ترمذی)
توثیق الحدیث :صحیح اخرجہ الترمذی(٢٣٢٩)'واحمد(٤/١٨٨ و ١٩٠)'والبغوی فی (( شرح السنۃ)) (٥/١٦)' وا بو نعیم فی(( حلیۃالا ولیا ئ))(٦/١١١۔١١٢)' والحاکم(١/٤٩٥)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, کمر, پسند, لوگ, نماز, مکمل, موت, محبت, معذرت, اللہ, بہترین, جواب, حدیث, حضرات, خوش, دوست, رمضان, رات, شخص, طاقتور, عہد, عمران, عبادت, صحیح, صحت

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریمنڈ کے ہاتھوں 2 پاکستانیوں کے قتل کے بعد لاہور میں امریکیوں کی سرگرمیاں ختم گلاب خان خبریں 0 25-02-11 05:52 AM
بھارتی فوجیوں کو راشن سپلائی میں بدعنوانیوں کا انکشاف جاویداسد خبریں 0 04-08-10 07:13 PM
جعلی ڈگریوں کی ریس جاری 529ارکان اسمبلی کی ڈگریوں میں 29جعلی 22مشکوک ۔ جاویداسد خبریں 0 14-07-10 06:36 PM
ہوٹل میں امریکی فوجیوں کا پراسرار آپریشن! کیا حملہ ان فوجیوں پر تھا؟ تفسیر حیدر خبریں 1 21-09-08 08:23 PM
میڈیا پر پابندیوں کیخلاف راولپنڈی اسلام آبادمیں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:25 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:38 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger