واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پاک۔نیٹ سوشل فورم > سالگراہیں




پاک نیٹ۔۔۔اور ۔۔۔۔۔ میں (سالگرہ کے موقع پر)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-10-09, 02:56 PM   #1
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پاک نیٹ۔۔۔اور ۔۔۔۔۔ میں (سالگرہ کے موقع پر)

پاک نیٹ۔۔۔اور ۔۔۔۔۔ میں (سالگرہ کے موقع پر)

انسانی فطری طور پر مدنی الطبع ہے، انسیت اس کی سرشت میں شامل ہے اسی لئے عزلت کی زندگی کے بجائے محفل اور اجتماعیت کو ترجیح دیتا ہے۔ یہ اجتماعیت جتنی مخلص، بے لوث اور بے غرض ہو انسیت اتنی زیادہ ہوتی ہے۔

دنیا بہت بڑی ہے ، اس لئے اس کا ایک گروہ یا اجتماع کی صورت میں رہنا ممکن نہیں۔ مختلف طبقات مختلف گروہوں کی صورت میں مختلف اداروں کی صورت میں مصروف عمل ہیں۔

اپنوں سے انسیت کی طرح غیروں سے اجنبیت بھی ایک فطری عمل ہے۔ جب ایک انسان نیا نیا کہیں جاتا ہے تو پہلے پہل محفل میں ہو کر بھی اپنے آپ کو تنہا سمجھتا ہے لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا جاتا ہے تعارف بڑھتا جاتا ہے اور اجنبیت انسیت میں بدلتی جاتی ہے، اس جگہ، اس محفل اور ان افراد کے لئے دل میں جگہ بن جاتی ہے۔ پھر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ جب جدائی کا مرحلہ آئے تو انہی اجبنیوں کی محبت پاوں کی زنجیر بن جاتی ہے۔ جدائی درد ناک ہو جاتی ہے ۔

ایسا ہی کچھ میرے ساتھ بھی ہوا۔ ایک دن نیٹ نوردی کرتے کرتے پاک نیٹ سے ملاقات ہو گئی، بغیر کسی خاص مقصد کے رجسٹریشن بھی کر لی اور تھوڑی دیر دیکھنے کے بعد بند کر دیا۔ کئی دن تک کوئی خاص دلچسپی نہیں لی اور نہ کبھی دل میں خیال آیا۔ کیونکہ میں اجنبی تھا، یہاں کے سب لوگ میرے لئے اجنبی تھے۔ وقت گزرتا گیا اور ہر آنے والا دن میرے اور پاک نیٹ میں مزید قربت کا باعث بنیتا رہا۔ اجنبت انسیت میں ڈھلتی گئی اور آہستہ آہستہ یہ انسیت بعض ساتھیوں کے لئے احترام و محبت اور بعض کے لئے اس بھی بڑھ کر عقیدت کا درجہ اختیار کر گئی۔

اور آج اگر میں اپنے دل کا حال صاف الفاظ میں بیان کرنا چاہوں تو شاید مبالغہ آرائی لگے۔ پاک نیٹ اور اس گھرانے کے ساتھی دل میں کچھ اس طرح رچ بس گئے ہیں کہ اب جدائی کا تصور بھی دردناک لگتا ہے۔ جتنا بے لوث ، بے غرض خلوص یہاں ملتا ہے اس کی مثال دیگر جگہوں پر بہت کم ملتی ہے۔
اب پاک نیٹ میرے لئے ماں کا دلار ، ابا جی کا پیار، بھائی کا احساس اور چھوٹی بہن کی پکار سا بن گیا ہے، صبح ہو یا شام ہو، بس اسی کا خیال رہتا ہے۔

زیادتی کسی بھی چیز میں ہو نقصان دہ ہوتی ہے ، اور محبت میں زیادتی جنون کہلاتی ہے جس کا نقصان فائدے سے زیادہ ہوتا ہے۔ آج کل میرے ساتھ بھی یہی صورتحال ہے۔ جہاں ایک طرف اس نے مجھے اتنے پیارے دوست دئیے ، اتنی پیاری بہنیں دیں ، علم میں اضافہ کرنے کا موقع فراہم کیا، لکھنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لئے میدان فراہم کیا ، تو دوسری طرف میری دن بھر کی مصروفیات کو بھی متاثر کیا، کتاب کا اور میرا رشتہ تقریبا ختم کر دیا۔ دوستوں کے ساتھ بیٹھنا اور باتیں کرنا کم ہو گیا، بلکہ اب تو مجھے پاک نیٹ کے طعنے بھی ملنے شروع ہو گئے ہیں۔ لیکن یہ سراسر میرا اپنا قصور ہے کہ راہ اعتدال کو چھوڑ دیا۔

یہ تو ضمنا آگیا لیکن

آج انسان نفسا نفسی کے دور سے گزر رہا ہے، اچھا بننے کے بجائے کامیاب بننے کے لئے دن رات ایک د وقت، پیسا اور صلاحیتیں صرف کی جا رہی ہیں اور اس دوڑ میں دوسروں کا خیال رکھنا تو کجا دوسروں کو نقصان پہنچانے تک سے گریز نہیں کیا جاتا۔

اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا انسان ایک مشین بن گیا ہے، اور دل سے مروت ، ایثار، قربانی ، دوسروں کا خیال اور تکریم انسانیت جیسے جذبات و احساسات عنقا ہو چکے ہیں۔ اس مشینی دور کے انسان کے حالات دیکھ کر ہی شاید اقبال نے کہا تھا کہ
ہے دل کے لئے موت مشینوں کی حکومت
احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات

ایسے حالات میں پاک نیٹ کا ماحول، جو ایک طرف اخلاقی حدود کا پابند ہے تو دوسری طرف تعلقات بین الانسان کی بہترین مثال ہے۔ اور مجھے یہ کہنے میں کوئی باک نہیں کہ ہمارے لئے بلکہ تمام ہم وطنوں کے لئے پاک نیٹ نعمت غیر مترقبہ سے کسی صورت کم نہیں۔ جہاں بے پناہ پیار، خیال، احساس ، اخلاص، محبت، چاہت خیرات کی طرح بٹتا ہے۔ کسی کو کسی سے غرض نہیں، کسی نے کسی کو دیکھا نہیں، لیکن تعلق ایسا کہ جس پر ہزار رشتے قربان۔

لیکن جہاں اتنے انسان رہتے ہوں وہاں بعض اوقات ناچاقیا ں بھی ہو جاتی ہیں، گلے شکوے بھی ہوتے ہیں، بلکہ نوبت لڑائی تک آ جاتی ہے۔ لیکن اس وجہ سے اپنے کسی ساتھی کو چھوڑ دینا، یا بے دخل کر دینا میرے خیال میں ہمارے کارواں کو مضبوط بناے کے بجائے کمزور کرے گا۔
کیا اس لئے تقدیر نے چنوائے تھے تنکے
بن جائے نشیمن تو اسے آگ لگا دو

نہیں میرے دوستو ! ہمیں اس نیشمن کو مضبوط کرنا ہے، مزید تنکے چننے ہیں اور اسے انٹر نیٹ کی دنیا کی سب سے بڑی ، سب سے مخلص اور سب سے زیادہ با اخلاق اجماعیت بنانا ہے۔

لیکن اس کے لئے ہمیں اختلافات کو مخالفت میں بدلنے سے گریز کرنا ہوگا، عفو و درگزر کو شیوہ بنانا ہوگا، اور ایک دوسرے کی اصلاح کے لئے کوشاں رہنا ہوگا۔ اور سب سے اہم بات یہ کہ انا کی بیخ کنی کرنی ہو گی ۔۔۔۔کیوں کہ
انا کی جنگ میں اکثر جدائی جیت جاتی ہے

15 اکتوبر کو پاکی نیٹ کی سالگرہ ہے۔ جو کہ دوسری سالگرہ ہے۔
مجھے اس گھرانے میں شمولیت اختیار کئے ہوئے دس ماہ ہونے کو ہیں۔ اس عرصہ میں جو کچھ میں نے سیکھا، جتنا مجھے پیار اور خلوص ملا، جتنی بہنوں کی دعائیں ملیں، جتنے اچھے دوست ملے اس احسان کا تقاضا تھا کہ میں‌ حتی المقدور اس کے بارے میں کچھ لکھوں۔
مجھے اپنی کم مائیگی اور تنگ دامانی کا پورا احساس ہے، میں ان احسانات کا بدلہ نہیں دے سکتا۔

دل اور قلم دونوں برداشتہ ہیں، خیالات اور الفاظ رکنے کا نام نہیں لے رہے، اور مجھے احساس ہے کہ ابھی اس فورم اور میرے بہنوں اور بھائیوں کا حق ادا نہیں ہو سکا ، لیکن وقت اجازت نہیں دے رہا۔ تھوڑے کو بہت سمجھا جائے ۔


اللہ کی جناب میں دامے درمے قدمے سخنے انتہائی عاجزی کے ساتھ دعا ہے کہ اس فورم کو ترقیاں اور کامیابیاں نصیب ہوں، اس کا ماحول مزید بہتر ہو، ساتھیوں کے اخلاص میں مزید اضافہ ہو، اور سب ساتھی اسی طرح پیار بانیٹیں ، خوشیوں اور دکھوں میں شریک رہیں۔ آمین

اور ہمارے اس گھرانے میں ۔۔۔۔
کوئی دکھ نہ ہو، ۔۔۔۔۔کوئی غم نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔کوئی آنکھ کبھی پرنم نہ ہو
کوئی دل کسی کا توڑے نا۔۔۔۔۔۔۔کوئی ساتھ ہمارا چھوڑے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین

تما ساتھیوں کو پاک نیٹ کی سالگرہ مبارک
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
25 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (05-06-11), rabab (16-05-10), shafresha (07-10-09), فرحان دانش (08-12-09), پاکستانی لڑکی (06-10-09), یاسر عمران مرزا (02-07-11), ڈاکٹرنور (07-10-09), نیلم خان (08-10-09), ننھا بچہ (02-07-11), محمدخلیل (06-10-09), محمدعدنان (08-10-09), ایس اے نقوی (14-10-09), ابو عمار (06-10-09), بزم خیال (08-12-09), حیدر (07-10-09), رضی (08-10-11), سحر (08-12-09), سحر بٹ (02-07-11), شاہ جی 90 (07-10-09), علی شاہ 7 (07-10-09), عامرشہزاد (11-10-09), عبدالقدوس (06-10-09), عبداللہ آدم (01-02-11), عروج (08-10-10)
پرانا 06-10-09, 03:36 PM   #2
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ تو اپنے اپنے مزاج کی بات ہے ۔ کچھ ہماری فیملی کا مکمل حصہ بن گئے۔ کچھ آج بھی اجنبی ہیں۔ راہوں کا چناؤ اپنے اپنے ظرف کے مطابق ہوتا ہے۔ میں آپ کو مبارکباد دیتی ہوں کہ اپ نے خود کو اتنے قلیل عرصے میں پاک نیٹ فیملی کا اس قدر اہم حصہ بنا لیا کہ ہمیں ایک بہت اچھا بھائی مل گیا۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ڈاکٹرنور (07-10-09), محمدعدنان (08-10-09), ایس اے نقوی (14-10-09), بزم خیال (08-12-09), راجہ اکرام (06-10-09), شاہ جی 90 (07-10-09), علی شاہ 7 (07-10-09), عامرشہزاد (11-10-09), عروج (10-03-11)
پرانا 06-10-09, 03:56 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم پیاری بہنا
یہ آپ لوگوں کا پیار اور خلوص ہے جس نے میرے پاؤں باندھ دیئے ہیں
ورنہ میں بہت ضدی اور ٹھیٹ قسم کا آدمی تھا، معافی مانگنا یا سوری کرنا میرے مزاج میں شامل ہی نہیں تھا۔۔
لیکن اب آپ بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ نے، آپ کے بہترین رویے نے، اور سب سے بڑھ کر آپ کی دعاؤں نے مجھے اپنا آپ تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

اسی لئے میں اکثر گزارش کرتا ہوں کہ میری ہدایت کے لئے دعا کیا کریں۔۔۔۔

اللہ آپ کو ہمیشہ خوش اور خوشحال رکھے۔ آمین
اور آپ کے بچوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (19-04-11), ڈاکٹرنور (07-10-09), محمدعدنان (08-10-09), ایس اے نقوی (14-10-09), بزم خیال (08-12-09), علی شاہ 7 (07-10-09), عامرشہزاد (11-10-09), عروج (08-10-10)
پرانا 07-10-09, 03:37 AM   #4
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,041
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجہ صاحب آپ نے تو کمال کر دیا ، اور آپ شاعر کیوں بننا چاہتے ہیں آپ تو بہت بہت بہتر نثر نگار ہیں اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے ، آمین
اور پاک ۔ نیٹ تو ہماری جان ہے ہماری پہچان ہے ، اس پر تو جتنا لکھا جائے کم لگتا ہے ، اتنی اچھی تحریر کے لئیے بہت شکریہ
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ڈاکٹرنور (07-10-09), محمدعدنان (08-10-09), ایس اے نقوی (14-10-09), بزم خیال (08-12-09), راجہ اکرام (07-10-09), علی شاہ 7 (07-10-09), عروج (10-03-11)
پرانا 07-10-09, 03:40 AM   #5
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,041
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
یہ تو اپنے اپنے مزاج کی بات ہے ۔ کچھ ہماری فیملی کا مکمل حصہ بن گئے۔ کچھ آج بھی اجنبی ہیں۔ راہوں کا چناؤ اپنے اپنے ظرف کے مطابق ہوتا ہے۔ میں آپ کو مبارکباد دیتی ہوں کہ اپ نے خود کو اتنے قلیل عرصے میں پاک نیٹ فیملی کا اس قدر اہم حصہ بنا لیا کہ ہمیں ایک بہت اچھا بھائی مل گیا۔

بہنا دنیا کا کوئی بھی انسان اجنبی بن کر نہ تو رہ سکتا ہے اور نہ رہنا چاہتا ہے ، برسوں کے آشنا آخر پل بھر میں اجنبی کیسے بن جاتے ہیں ؟ یہ سوال ہمیں اکثر پریشان رکھتا ہے ، اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ، بہت سوچا کہ کچھہ مزید اس پر لکھوں لیکن الفاظ شاید میرا ساتھہ چھوڑ رہے ہیں ، اللہ ہمارے ان بھائیوں کو بھی واپس اس فورم پر ہم سے ملائے جو شاید اس سالگرہ پر ہمارے ساتھہ نہ ہوں
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ڈاکٹرنور (07-10-09), محمدعدنان (08-10-09), ایس اے نقوی (14-10-09), ام طلحہ (07-10-09), بزم خیال (08-12-09), راجہ اکرام (07-10-09), علی شاہ 7 (07-10-09), عامرشہزاد (11-10-09)
پرانا 07-10-09, 08:08 AM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اکرام بھائی آپ نے بہت اچھا لکھا۔ آپکی اس تحریر نے مجھے ماضی میں دھکیل دیا تھا۔ بہت کچھ یاد آ گیا۔ واقعی تقریباََ ہر عادت میں آپکا اور میرا مقابلہ جاری و ساری ہے۔ حماقتوں میں بھی اور ضد میں بھی۔ تاہم لگتا ہے آپ ابھی جوان میں ۔ ۔ ۔ میں بوڑھا ہو گیا ۔ لگتا ہے ہار میری ہی ہوگی
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (19-04-11), ڈاکٹرنور (07-10-09), ایس اے نقوی (14-10-09), بزم خیال (08-12-09), راجہ اکرام (07-10-09), علی شاہ 7 (07-10-09)
پرانا 07-10-09, 08:17 AM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
اکرام بھائی آپ نے بہت اچھا لکھا۔ آپکی اس تحریر نے مجھے ماضی میں دھکیل دیا تھا۔ بہت کچھ یاد آ گیا۔ واقعی تقریباََ ہر عادت میں آپکا اور میرا مقابلہ جاری و ساری ہے۔ حماقتوں میں بھی اور ضد میں بھی۔ تاہم لگتا ہے آپ ابھی جوان میں ۔ ۔ ۔ میں بوڑھا ہو گیا ۔ لگتا ہے ہار میری ہی ہوگی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
بدر بھائی
حوصلہ افزائی کا شکریہ۔۔۔ بس آپ کی دعاؤں اور رہنمائی کی ضرورت ہے۔
یہ تو میری خوشقسمتی ہو گی اگر میری عادتیں آپ جیسی ہو ں۔ اور جہاں تک رائے کا تعلق ہے تو یقین کیجئے اکثر معاملات میں آپ کی رائے مجھے اپنی رائے معلوم ہوتی ہے۔۔ (اس کا مطبل ہے ہماری سوچ ملتی ہے)
میں‌ بہت گنہگار انسان ہوں، اور ہر دم ہدایت کے لئے دعا کرتا ہوں اور بھائیوں اور بہنوں سے بھی دعا کی اپیل کرتا رہتا ہوں۔۔

باقی جہاں تک مقابلے کا تعلق ہے تو میں مقابلہ آپ سے جیتنے کی غرض سے نہیں بلکہ آپ کے ساتھ رہنے کی غرض سے کرتا ہوں، کسی بہانے ہم ایک میدان میں تو ہوتے ہیں۔ کیا خیال ہے؟

ویسے سچی بات بتاؤں اب آپ سے مقابلے کا واقعی بہت دل چاہتا ہے لیکن یہ مقابلہ ہار جیت والا نہیں‌بلکہ وہ جس میں ایک دوسرے کے مقابل ہوں، یعنی کہ ملاقات ہو جائے۔ میں پر امید ہوں، انشاء اللہ جلد یا بدیر آپ سے ملاقات ضرور ہو گی۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (19-04-11), ڈاکٹرنور (07-10-09), محمدعدنان (08-10-09), ایس اے نقوی (14-10-09), بزم خیال (08-12-09), علی شاہ 7 (07-10-09), عروج (10-03-11)
پرانا 07-10-09, 08:34 AM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
راجہ صاحب آپ نے تو کمال کر دیا ، اور آپ شاعر کیوں بننا چاہتے ہیں آپ تو بہت بہت بہتر نثر نگار ہیں اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے ، آمین
اور پاک ۔ نیٹ تو ہماری جان ہے ہماری پہچان ہے ، اس پر تو جتنا لکھا جائے کم لگتا ہے ، اتنی اچھی تحریر کے لئیے بہت شکریہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
معظم بھیا سب سے پہلے تو یہ حقیر پر تقصیر آپ کی جانب سے حوصلہ افزائی پر شکرگزار ہے۔
یہ آپ کی زرہ نوازی ہے کہ آپ نے بہت بہت بہتر کہا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں تحریر کے میدان میں‌ ابھی طفل مکتب اور مبتدی ہوں، ایک سال سے بھی کم عرصہ ہوا ہے اس میدان میں اور پھر ستم ظریفی کہ کوئی استاد بھی میسر نہیں‌آ سکا۔

شاعر کیوں بننا چاہتا ہوں؟
اس ضمن میں یہ عرض کرنا چاہوں گا ، اگرچہ آپ مجھ سے زیادہ واقف ہیں،
شاعر حساس دل کا مالک ہوتا ہے جو معاشرے کے مسائل اور مشکلات کا احساس کر سکتا ہے،
شاعری سمندر کو کوزے میں بند کرنے کا نام ہے، صفحات پھیلی ہوئی نثری تحریر کو آپ چند سطور میں بیان کر سکتے ہیں
اور طویل تحریر کے مقابلے میں مختصر اشعار کو لوگ زیادہ توجہ سے پڑھتے ہیں۔

اس لئے شاعری اچھی لگتی ہے، شاعروں کا احترام کرتا ہوں، اور شوق ہے کہ شاعر بن جاؤں
لیکن
ہر مدعی کے واسطے دار و رسن کہاں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ڈاکٹرنور (07-10-09), محمدعدنان (08-10-09), ایس اے نقوی (14-10-09), بزم خیال (08-12-09), علی شاہ 7 (07-10-09), عروج (08-10-10)
پرانا 07-10-09, 08:55 AM   #9
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب راجہ جی
بہت خوب دل کی باتیں لکھیں۔۔
اس پاک نیٹ کا نشہ تو اب سر چڑھ کر بول رہا ہے۔۔۔
ہم بھی اسی زلف گرہ گیر کے اسیر ہیں۔۔
اور جو آپ نے لکھا ہے کہ پاک نیٹ کی وجہ سے آپ دوستوں سے اور کتابوں سے بھی دور ہو گئے تو
یہ بھی درست کہا ۔۔
لیکن کیا کیا جا ئے ۔۔۔۔۔ ہم اپنی کوتاہی سمجھنے کے باوجود بھی اس مسئلے کا حل پاک نیٹ سے مانگتےہیں۔۔

میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب
اسی عطا ر کے لونڈے سے د وا لیتے ہیں

اور پاک نیٹ کے بارے میں تو میں کسی دھاگے میں ٹائٹل شعر یہ لکھا تھا۔۔

اس سے رشتےعجیب ہیں میرے
ا ک محبت کا ا ک جد ا ئی کا

ہم سب کے جذبات کی بہت شاندار ترجمانی کی ہے۔ مبارکاں
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (19-04-11), محمدعدنان (08-10-09), ایس اے نقوی (14-10-09), بزم خیال (08-12-09), راجہ اکرام (07-10-09), عروج (08-10-10)
پرانا 07-10-09, 09:02 AM   #10
Senior Member
 
احمدنواز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 865
کمائي: 13,997
شکریہ: 1,237
604 مراسلہ میں 1,513 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب راجہ بھائی بہت خوب ؎؎؎
احمدنواز آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے احمدنواز کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (14-10-09), بزم خیال (08-12-09), علی شاہ 7 (08-10-09)
پرانا 07-10-09, 09:09 AM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم و رحمۃ اللہ
ڈاکٹر صاحب
حوصلہ افزائی کا شکریہ
واقعی اب پاک نیٹ سے رشتہ اس مقام پر پہنچ گیا ہے جسے اہلیان فن شاید ’’عشق‘‘ کا نام دیتے ہیں۔

اور جہاں تک بات ہے کتاب اور دستوں سے دوری کی تو اس میں کوتاہی سراسر ہماری ہے، جیسا کہ میں نے ذکر کیا کہ زیادتی کسی بھی چیز میں ہو نقصان دہ ہوتی ہے۔
میری کوشش اور دستوں کو یہی مشورہ ہے کہ اعتدال کا دامن ہر حال میں تھامے رکھیں، انشاء اللہ کامیابیاں مقدر ہوں گی

اور پاک نیٹ سے رشتہ ’’وہ جاگے تو نید مجھے نہیں آتی‘‘ والی حد تک پہنچ گیا ہے۔

اللہ کرے ہمارا ساتھ ہمیشہ رہے ار آپ دوستوں سے سیکھنے کو ملتا رہے،

میری ہدایت کے لئے خصوصی دعا کی درخواست کے ساتھ اجازت
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ڈاکٹرنور (07-10-09), ایس اے نقوی (14-10-09), بزم خیال (08-12-09), علی شاہ 7 (08-10-09), عامرشہزاد (11-10-09), عروج (10-03-11)
پرانا 08-10-09, 07:32 PM   #12
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,194
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اکرام بھائی بہت اچھا لگا آپ کے خیالات اور کچھ کچھ آپ کے بارے میں جان کر

بھائی جو انسان اچھا ہوتا ہے اگر اس کو اچھا ماحول اور اچھا رسپانس ملے تو اس کی اچھائی نکھر کر سامنے آجاتی ہے یعنی کہ پالش ہوجاتی ہے
جیسا کہ آپ کے ساتھ ہوا ہے
ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ کچھ عرصہ آپ پہ منفی عادات حاوی رہی ہیں لیکن جیسے ہی آپ کو اپنے مطابق ماحول ملا سب منفی عادات جاتی رہیں

اللہ آپ کو خوش رکھے
اور آپ کو بھی پاک نیٹ کی سالگر بہت بہت مبارک
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (14-10-09), بزم خیال (08-12-09), راجہ اکرام (08-10-09), شاہ جی 90 (09-10-09), عامرشہزاد (11-10-09), عروج (08-10-10)
پرانا 08-10-09, 07:54 PM   #13
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکر ہے عدنان بھائی آپ کی نظر کرم اس طرف بھی ملتفت ہوئی۔۔

آپ جیسی بزرگ ہستیوں کے ساتھ ملنے کے بعد بھی اگر منفی عادات نہ جائیں تو پھر کیا فائدہ۔۔

ویسے اس میں کوئی شک نہیں کہ یہاں آنے کے بعد میری کچھ عادتیں‌ بدل گئی ہیں جن میں ضد اور غصہ کسی حد تک شامل ہیں۔
دعا کریں اللہ مجھے نیک بنائے۔

نظر کرم کرتے رہا کریں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (19-04-11), محمدعدنان (08-10-09), ایس اے نقوی (14-10-09), بزم خیال (08-12-09), شاہ جی 90 (09-10-09), عروج (08-10-10)
پرانا 09-10-09, 03:07 AM   #14
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,041
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یا اللہ اکرام بھائی کو نیک اور اچھا بچہ بنا دے آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (14-10-09), بزم خیال (08-12-09), راجہ اکرام (09-10-09), عروج (08-10-10)
پرانا 09-10-09, 03:11 AM   #15
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,351
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہماری طرف سے بھی سالگرہ کی مبارک ہو پاک نیٹ کو اور تمام اراکین کو
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (11-10-09), ایس اے نقوی (14-10-09), بزم خیال (08-12-09), راجہ اکرام (09-10-09), عروج (08-10-10)
جواب

Tags
فورم, پیارے, پاک, لوگ, چاہت, موقع, موت, ممکن, ماں, محبت, آج, بہترین, بھائی, تعارف, جیت, حال, دوست, دعائیں, رات, رشتے, زندگی, سالگرہ, غم, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹائیٹل دیں سحر گپ شپ 78 19-04-11 02:25 PM
ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ ایرانی ایٹمی معلومات امریکا کو دیتے رہے گلاب خان خبریں 1 03-12-10 11:22 AM
لندن میں ایٹمی حملےسے بچا نے والا گھر برائے فروخت جاویداسد دلچسپ اور عجیب 0 25-10-10 10:42 PM
امریکہ میں دنیا کی طاقت ور ترین الیکٹرو میگنیٹک گن کا تجربہ وجدان دلچسپ اور عجیب 7 05-11-08 02:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger