واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شاعروں کی بیٹھک > سعدیہ سحر



سعدیہ سحر سعدیہ سحر


کس حال میں ھیں میرے اہل ِ وطن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-05-09, 07:07 PM   #1
کس حال میں ھیں میرے اہل ِ وطن
Haya 786 Haya 786 آف لائن ہے 13-05-09, 07:07 PM

آج موسم بہت خوبصورت تھا لانگ ڈرائیو کرتے ھوئے تا حد نظر پھیلا ھوا سبزہ بہت اچھا لگ رھا تھا ھر طرف پھول کھلے ھوئے تھے ایک سحر طاری تھا اتنے حسین موسم کا طبعیت پر اثر طاری تھا گھر آکر ٹی وی آن کیا سوات کا اور وھاں سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کا ایک پروگرام چل رھا تھا کس حال میں رہ رھے ھیں وہ دیکھ کر ایک نظم لکھی ھے

یہ ایک روشن سی صبح تھی
ھر سو بہار چھائ تھی
گلشن میں پھول مسکاتے تھے
بھنورے پریت کے گیت گاتے تھے
تتلی لہرا کرآ تی تھی
مہک فضا سے آتی تھی
کوئل خوشیوں کے نغمے سناتی تھی
میں نے کہا اے بادِ صبا
تو دور دیس سے آئ ھے
بول کیا سندیسہ لائ ھے
کچھ تو بتا کچھ حال سنا
کیسے ھیں میرے اہل ِ وطن
اس نے نجانے کیا سرگوشی کی
پھول سبھی مرجھانے لگے
تتلیاں سبھی خاموش ھوئیں
بھنورے گلشن ھی چھوڑ گئے
آوازیں سسکیوں کی آنے لگی
کوئل نوحے گانے لگی
کالی گھٹا چھانے لگی
بارود کی بو آنے لگی
سبزہ زار لہو رنگ ھو گیا
بادِ صبا نے مجھ سے کہا
کچھ اور بتا نہیں سکتی
اور حال سنا نہیں سکتی
سمجھنا ھے تو سمجھ جاؤ
اس حال میں ھیں تیرے اھل ِ وطن
اس حال میں ھیں تیرے اھل ِ وطن

Last edited by منتظمین; 22-07-09 at 11:47 AM..

Haya 786
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 501
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-05-09), فیصل ناصر (13-05-09), ملک بھائی (15-05-09), منتظمین (13-05-09), ام غزل (13-05-09), راجہ اکرام (14-05-09), رضی (20-05-09)
پرانا 13-05-09, 08:58 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,650
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (13-05-09), راجہ اکرام (14-05-09), رضی (20-05-09)
پرانا 13-05-09, 10:46 PM   #3
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب حیا جی ، آنسو جاری ہوگئے ، اللہ ہمارے پیارے وطن کو سدا اس سرزمین پر مہکتا اور پنپتا رکھے ! آمین ثم آمین ۔
ویسے پاک فوج حرکت میں آگئی ہے اب کچھ امید نظر آتی ہے ، سوات کے مہاجرین بہت بڑی تعداد میں کراچی اور پناہ گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں ، اللہ ہمیں ان کی خیر سگالی کی توفیق عطا فرمائے ،آمین۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (20-05-09)
پرانا 14-05-09, 11:43 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
کمائي: 37,989
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ ام غزل
میں نے آنسوؤں کےساتھ ھی لکھا تھا - میں شاعرہ نہیں جب دل پہ کوئ بات لگے ایک کیفیت طاری ھوتی ھے پھر بے اختیار لکھتی ھوں یہ کیفیت میری ھر نظم میں نظر آئے گی
Haya 786 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (14-05-09), رضی (20-05-09)
پرانا 14-05-09, 02:39 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,259
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حیا بہن بہت ہی رقت آمیز منظر آنکھوں کے سامنے چھا جاتا ہے ان الفاظ کو پڑھ کر،

علامہ اقبال نے درست ہی کہا ہے کہ
دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے۔۔


اللہ آپ کو ایمان و استقامت عطا فرمائے ۔ اور یہ سوز و گداز ہر اہل وطن کے دل میں پیدا ہو تا کہ ایک بار پھر
پھول کھل اٹھیں
تتلیوں کی خاموشی ٹوٹ جائے
بھنورے گلشن میں واپس آ بسیں
سسکیوں کے بجائے خوشی کے شادیانے ہوں
کوئل خوشی کے گیت گانے لگے
کالی گھٹا چھٹ جائے
بارود کی بو ختم ہو جائے
سبزہ ہر طرف لہلہانے لگے

اور میرا ہر ایک اہل وطن خوشی کے ترانے گانے لگے۔


خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
__________________
محتاج اصلاح و دعا


Last edited by راجہ اکرام; 14-05-09 at 02:57 PM.
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
Haya 786 (18-05-09), فیصل ناصر (14-05-09), منتظمین (14-05-09), رضی (20-05-09)
پرانا 14-05-09, 05:04 PM   #6
Senior Member
 
تانیہ رحمان ستارہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,791
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,049 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا حیا کیا عکاسی کی ہے ۔ پاک وطن کی خیر ہو
تانیہ رحمان ستارہ آف لائن ہے   Reply With Quote
تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (20-05-09)
پرانا 18-05-09, 04:34 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
کمائي: 37,989
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام اورشکریہ اکرام بھائ اور ستارہ
میں خوشیوں کے ترانے لکھنا چاھتی ھوں پردیس میں انسان کتنا بھی امن اور سکون سے ھو جب اپنے وطن میں سکون نہ ھو جو اداسی تو دل میں رھتی ھے
اللہ کرے امن سکون بحال ھو جائے اور وہ وقت جلد آئے
Haya 786 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-05-09, 02:50 PM   #8
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,540
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حیا جی میرے پاس الفاظ نہیں ہیں میں کیا کہوں مجھے سمجھ نہیں آ رہی سچی نظم لکھنے پر آپ کی تعریف کروں یا نظم کے الفاظ پر غور کر کے آنسسو بہاؤں۔
اللہ سے دعا ہے اللہ ہمیں معاف فرمائے اور ہمارے حال پر رحم فرمائے
سب دعا کریں کہ اے اللہ ہمیں اس امتحان سے نکال دے ہم کمزور ہیں ہم میں اس قدر بار اٹھانے کی طاقت نہیں ہے بے شک ہم اپنی ہی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اے رب کریم تو ہماری غلطیوں کو در گزر فرما اور ہم پر رہم کر بے شک تو بڑا رحیم ہے
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, گانے, پھول, پیارے, پاک, ڈرائیو, نظر, منتقل, آج, ایمان, اللہ, انسان, امتحان, جلد, حال, دیس, دل, دعا, صبا, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں؟ زبیر پروین شاکر 16 26-12-11 02:21 PM
آنکھیں گھُوم گئیں زارا گپ شپ 4 23-02-11 04:03 PM
اردو کتابیں اور بہت کچھ آن لائن پڑھیں wajee ویب سائٹس کا جائزہ 4 28-07-09 07:18 PM
ہم اس پر کچھ نہیں لکھیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابنِ انشاء ش زاد شعر و شاعری 4 13-11-08 03:00 PM
آئینۂ جذباتِ نہاں ہیں تری آنکھیں خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 01:30 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger