واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > سفر نامے




سفر حجاز

اس موضوع کے 6 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 218 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-05-09, 11:26 AM   #1
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 370
کمائي: 7,804
ميرا موڈ:
شکریہ: 521
256 مراسلہ میں 709 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابن آدم کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں ابن آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں ابن آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default سفر حجاز

سفر حجاز

شہاب نامہ کے مصنف لکھتے ہیں:
جس وقت بحری جہاز السودان نے اسماعیلیہ کی بندرگاہ سے لنگر اٹھایا‘ اس میں ساڑھے سات سو عازمین حج سوار تھے۔ محمد نوفل اسکندریہ کے بہت بڑے تاجر‘ صنعت کار اور رئیس تھے۔ کپتان نے مجھے انکے کیبن میں جگہ دیدی۔
بحر احمر میں گرمی اپنے پورے شباب پر تھی‘ سورج کی کرنیں لوہے کی گرم سلاخوں کی طرح لٹک رہی تھیں‘ اسکے باوجود عازمین حج کی ٹولیاں بڑے اطمینان سے عرصے پر جا بجا بیٹھی تھیں‘ کچھ لوگ تلاوت قرآن پاک میں مصروف تھے‘ کچھ تسبیح کر رہے تھے‘ کچھ حج کی دعائیں یاد کرنے میں لگے ہوئے تھے۔ ایک کونے میں محمد نوفل بھی کرسی پر بیٹھے برف کی پوٹلی بار بار اپنے سر پر پھیر رہے تھے۔دھوپ میں اطمینان سے بیٹھے ہوئے عازمین حج کی طرف دیکھ کر محمد نوفل نے آہ سرد بھری اور کہا‘ میں بھی ان لوگوں کا ہم وطن ہوں‘ لیکن ہمارے درمیان بہت بڑا فرق ہے‘ یہ غریب لوگ ہیں‘ انکے سینوں میں قناعت کی اتنی خنکی ہے کہ گرم موسم کی شدت ان پر کوئی اثر نہیں کرتی‘ میں جس کام میں ہاتھ ڈالتا ہوں‘ ہن برسنے لگتا ہے لیکن میرا دل نہیں بھرتا۔ میرے اندر ہر وقت حرص کی بھٹی سلگتی رہتی ہے۔ سردی کے موسم میں بھی برف کے بغیر میری پیاس نہیں بجھتی۔ میرا یہ دسواں حج ہے‘ مگر حضوری کی جو کیفیت مجھے پہلے حج میں حاصل ہوئی تھی‘ وہ پھر کبھی نصیب نہیں ہوئی۔ ان دنوں میں بالکل غریب تھا۔ میرے پاس معلم کی فیس ادا کرنے کیلئے بھی پوری رقم نہ تھی۔ اب طواف کے دوران بھی اللہ تعالیٰ کا گھر مجھ سے ہزاروں میل دور رہتا ہے۔ اگلے روز نماز عشاء کے بعد اعلان ہوا کہ رات کے ساڑھے گیارہ بجے جہاز میقات حرم سے گزرے گا‘ یہ اعلان سنتے ہی مسافروں میں بجلی کی رو دوڑ گئی۔ جہاز کا سائرن بجا اور ساڑھے سات سو حاجیوں نے بیک زبان تلبیہ کا آواز بلند کیا اور اسکے ساتھ ہی یہ سارا مجمع چشم زدن میں خالق کائنات کے حضور جا کھڑا ہوا۔ اس میں پاکباز بھی تھے‘ گناہ گار بھی‘ ہوس کار بھی تھے‘ قناعت شوار ‘ ریا کار بھی تھے‘ عبادت گزار‘ غفلت کا شکار بھی تھے‘ لیکن اس وقت سب بغیر کسی امتیاز کے ایک ہی وردی (احرام) میں ملبوس ایک ہی قطار میں کھڑے‘ ایک ہی کلمہ پڑھتے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں بیک وقت حاضر تھے۔ کسی فرشتے نے ان کیلئے رسائی کا دروازہ نہ کھولا تھا۔ کوئی ابلیس انکی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا تھا‘ اپنے رسول پاک کے بتائے ہوئے چند کلمات زبان پر لاتے ہی وہ اس شہنشاہ کے دربار میں پہنچ گئے تھے‘ جس کا نہ کوئی ثانی ہے‘ نہ شریک‘ جس کے گیٹ پر نہ کوئی پہرہ ہے‘ نہ دربان‘ تلبیہ کی آواز گونج رہی تھی۔ بحر احمر کا پانی کسی کو نظر نہیں آتا تھا‘ آسمان کے تارے بھی سب کی نگاہوں سے اوجھل تھے‘ ساری کائنات ایک خلاء بن گئی تھی‘ جس میں عبد اور معبود کے علاوہ اور کسی کا وجود باقی نہ رہا۔
__________________
ہو حلقہ یاراں توبریشم کی طرح نرم
رزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن
ابن آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے ابن آدم کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
ام غزل (10-05-09), عبداللہ آدم (25-02-10)
پرانا 09-05-09, 12:27 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 7,469
کمائي: 37,334
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,096
3,830 مراسلہ میں 9,538 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے منتظمین کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
ام غزل (10-05-09), ابن آدم (09-05-09)
پرانا 09-05-09, 01:02 PM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 38
مراسلات: 4,143
کمائي: 60,752
شکریہ: 9,958
3,004 مراسلہ میں 7,308 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کتاب کے نام کے ساتھ مصنف کا بھی حوالہ دینا مُناسب ہوگا۔
شئیرنگ کا شکریہ!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے shafresha کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
ام غزل (10-05-09), ابن آدم (09-05-09)
پرانا 09-05-09, 02:16 PM   #4
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 370
کمائي: 7,804
ميرا موڈ:
شکریہ: 521
256 مراسلہ میں 709 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابن آدم کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں ابن آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں ابن آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
کتاب کے نام کے ساتھ مصنف کا بھی حوالہ دینا مُناسب ہوگا۔
شئیرنگ کا شکریہ!
بھائی اردو ادب کا شوق رکھنے والا شائد ہی کوئی شہاب نام کے مصنف کا نام ناں جانتا ہو

مصنف کا نام ہے قدرت اللہ شہاب
ابن آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے ابن آدم کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
ام غزل (10-05-09), عبداللہ آدم (25-02-10)
پرانا 09-05-09, 02:16 PM   #5
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 370
کمائي: 7,804
ميرا موڈ:
شکریہ: 521
256 مراسلہ میں 709 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابن آدم کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں ابن آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں ابن آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
کتاب کے نام کے ساتھ مصنف کا بھی حوالہ دینا مُناسب ہوگا۔
شئیرنگ کا شکریہ!
بھائی اردو ادب کا شوق رکھنے والا شائد ہی کوئی شہاب نامہ کے مصنف کا نام ناں جانتا ہو

مصنف کا نام ہے قدرت اللہ شہاب
ابن آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 10-05-09, 04:00 AM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 38
مراسلات: 4,143
کمائي: 60,752
شکریہ: 9,958
3,004 مراسلہ میں 7,308 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابن آدم مراسلہ دیکھیں
بھائی اردو ادب کا شوق رکھنے والا شائد ہی کوئی شہاب نامہ کے مصنف کا نام ناں جانتا ہو

مصنف کا نام ہے قدرت اللہ شہاب
میرے بھائی یہ کتاب پرانی ہے اور اب تو بازار سے تقریبا ناپید ہے یقین نا آئے تو جا کر دیکھ لیجیئے۔ یہاں پر لکھے ہوئے تھریڈ کے پڑھنے والوں میں ‌نئے اور پُرانے سبھی قسم کے قارئین ہوتے ہیں لہذا بہتر ہے کے حوالہ دے دیا جائے۔
شکریہ
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے shafresha کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
ام غزل (10-05-09), ابن آدم (10-05-09)
پرانا 10-05-09, 06:59 AM   #7
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,731
کمائي: 22,344
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,859
1,839 مراسلہ میں 4,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا پہرہ چنا ہے آپ نے ۔ اور شاہد بھائی اصلاح کردی شکریہ ۔ واقع کچھ قاری تو بہت نئے ہیں عمر کے لحاظ سئ بھی ، اس لئے حوالہ پورا ہی ہو تا بہتر ہے ۔

بھائی شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ۔
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے ام غزل کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
shafresha (10-05-09), ابن آدم (10-05-09)
جواب

Bookmarks

Tags
color, پاک, قدرت اللہ شہاب, قرآن, لوگ, نماز, نظر, اللہ, اردو, بھائی, تلاوت قرآن, دل, دعائیں, رات, سفر, عبادت, صنعت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شہر بہ شہر کر سفر زادِ سفر لیے بغیر جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 0 14-06-08 11:50 AM
انٹارکٹیکا کا سفر ابو عمار دلچسپ اور عجیب 5 09-06-08 09:53 AM
ارمغانِ حجاز از علام محمدہ اقبال راجہ صاحب شعر و شاعری 31 12-04-08 07:55 PM
سفر زندگی عبدالقدوس اپکے کالم 0 02-08-07 08:04 AM
زندگی کا سفر عدنان شاعری اور مصوری 12 18-07-07 02:40 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger