واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > علاقائی زبانیں > سندھی فورمز



سندھی فورمز سندھی فورمز


سندھی زبان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-12-10, 01:10 PM   #1
سندھی زبان
سیپ سیپ آف لائن ہے 14-12-10, 01:10 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
سندھی

سندھی پاكستان كی ایك قدیم ترین زبان ہے۔ یہ آریائی خاندان سے تعلق ركھتی ہے اور دریائے سندھ كی وادی اور دیگر اردگرد كے علاقوں میں بولی جاتی ہے۔ اس كے بولنے والوں كی تعداد ایك كروڑ سے كم نہیں۔ اگرچہ اس زبان پر دراوڑی سنسكرت یونانی٬ تركی ایرانی اور دیگر قدیم زبانوں اور ثقافتوں كے اثرات نمایاں ہیں۔ تاہم یہ عربی اور فارسی سے بھی كافر متاثر ہے۔ انگریزوں كی آمد كے بعد انگریزی زبان كے الفاظ بھی سندھی میں شامل ہوئے ہیں جس كے باعث سندھی زبان كے ادب او ر ذخیرہ الفاظ میں وسعت پائی جاتی ہے۔ یہ زبان اپنے قدیم ثقافتی ورثے كے سبب پاكستان كی دیگر علاقائی زبانوں كی نسبت زیادہ مضبوط ہے۔ اور یہ عربی كی طرح لكھی جاتی ہے۔ اس كے حروف تہجی كی تعداد باون ہے۔

صوبہ سندھ كے شمال جنوب وسیع علاقے میں سندھی زبان بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ اسی وجہ سے اس كے كئی لہجے ہیں۔ سندھ كے زیریں علاقے اور راجستھانی علاقے میں لاڑی ٬ كیچی٬ و چولی٬ كاٹھاواڑی اور عقدی بولیاں رائج ہیں۔ بلوچستان میں جدگالی گنداوی٬ فكری٬ لاسی٬ كیچی نوری اور چینی كے لہجے بولے جاتے ہیںَ جبكہ باقی علاقوں میں مستعمل بولیوں كو كوہستانی سرائیكی اوروچولی كہا جاتاہے۔ اس كا معیاری لہجہ ﴿ساہتی ﴾ علمی ادبی اورصحافتی نگارشات میں اولیت كا درجہ ركھتاہے۔

پوری مسلم دنیا كی مقامی زبانوں میں سندھی واحد زبان تھی جس میں قرآن پاك كا پہلا ترجمہ كیا گیا۔ سندھی زبان اس علاقے میں اسلام كے آنے سے پہلے ترقی یافتہ تھی اور سندھی لكھنے پڑھنے كا رواج عام تھا۔ بعد میں مسلمانوں كے آنے كے بعد عربی كے ساتھ ساتھ اس كو بھی مكمل طور پر اہمیت حاصل رہی ہے۔

1050ئ سے 1350ئ تك كے دور میں ادبی ودینی تخلیقات میں خاص طور ر كام كیا گیا۔ یہ سندھ كی ادبی تاریخ كا ابتدائی دور تسلیم كیا جاتاہے۔ جس میں حب الوطنی عزم خودداری او ر روحانی عقائد كے موضوعات پر لكھا گیا۔ اس دور كی داستان قصہ٬ گنان٬ ہیت٬ سورٹھے٬ گاتھا اور قابل ذكر اصناف ہیں۔ گنان شاعری كاا ایك منفرد انداز تھا۔ جس كو اسماعیلی مبلغین اسلامی عقائد كی تبلیغ كا ذریعہ بناتے تھے ۔ انہی مبلغین نے 40حرفی رسم الخط بھی ایجاد كیا جسے میمن یا خوااجكی خط كے نام سے مسوسوم كیاجاتاہے۔ اس زمانے میں مختلف مكتبہ فكر سے تعلق ركھنے والے صوفیا كرام نے بھی سندھی میں شاعری كے ذریعے اسلام كی تعلیمات پھیلائیں۔

اٹھارہویں صدی تك سندھی ادب میں شاہ عبداللطیف بھٹائی اور سچل سرمست جیسے عظیم شاعر اپنی بے نظیر شاعری سے سندھی ادب كو مالا مال كر چكے تھے۔ اس دور كو سندھی ادب میں سنہری دور سے تعبیر كیا جاتا ہے۔ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے عام زندگی اور غریب محنت كش طبقے كی زندگی ككے گن گائے اور اس میں انسانی عظمت كو اجاگر كیا۔ انہوںنے شاعری كے لیے تمثیلی اندا ز اختیار كیا۔ جس كا بنیادی مواد وہ سندھ كی لوك كہانیوں سے لیتے تھے۔ اسی وجہ سے سندھ كے ہر كونے میں ان كی شاعری كی گونج سنائی دیتی ہے۔ شاہ جور سالو ان كی شاعری كا مجموعہ ہے۔ اسی دور كے ایك عظیم المرتبت شاعر عبدالوہاب المعروف سچل سرمست بھی ہیں۔ انہوں نے سندھی ٬ اردو٬سرائیكی ٬ پنجابی اور فارسی میں شاعری كی۔ وہ صوفی صفت انسان تھے اور تصوف میں وحدت الوجود ان كا مسلك تھا اور یہی ان كی شاعری كا معیار بھی ہے۔ وہ لوگوں كو توحید كا سبق دیتے تھے۔ اور مجموعی طور پر ان كے اشعار كی تعداد نو لاكھ كے قریب ہے۔

شاعری كے ساتھ ساتھ نثری ادب میں بھی اساتذہ علمائ اور مبلغین كی اجتماعی كوششوں سے بہت سا سرمایہ جمع ہو گیا۔ اس سلسلے میں ابو الحسن سندھی كی كوششیں نمایاں ہیں۔ انہوں نے سندھی كے لیے عربی رسم الخط كو بنیاد بنا كر ایك نیا رسم الخط تیار كیا۔ اس سلسلہ میں دوسرانام مخدوم محمد ہاشم كا آتا ہے۔ وہ بہت بڑے عالم دین تھے اورانہوںنے فارسی اور سندھی میں تقریباً 150كتابیں لكھیں۔ جن كا موضوع اسلامی عقائد كی تصحیح و تشریح ہے۔ ان میں سے بعض كوآج بھی دینی مدارس اور مصر كی جامعہ الازہر میں نصابی كتب كی حیثیت حاصل ہے۔ اس زمانے میں اخوند عزیز اللہ نے قرآن پاك كانثری ترجمہ كیا۔

سندھی زبان میں انگریزوں كے آنے كے بعد بہت ترقی ہوئی۔ اس دور میں مرزا قلیچ بیگ كا نام بہت اہم ہے۔ انہوںنے شاعری كے موضوعات پر كتابیں لكھیں اور دنیا كی كئی اہم كتب كے تراجم كیے۔ آپ نے جغرافیہ تاریخ ٬ سوانح نویسی ٬ لغت نویسی٬ گرائمر نویسی٬ تذكرہ نویسی٬ ڈرامہ نگاری نااول نگاری اور تحقیق وغیرہ كے موضوعات پر قلم اٹھایا آاپ نے تقریباً 400كے قریب كتابی لكھیں۔

انگریزو ں كے دام تسلط میںبرصغیر كی سیاسی و سماجی زندگی میں بہت اہم تبدیلیاں آئیں اور لوگوں میں شعور پختہ ہو۔ اسی دور میں سندھی صحافت كو اہمیت اور فروغ حاصل ہو۔ قرآن پاك كا منظوم ترجمہ مولوی ملاح نے 1970ئ كے عشرے میں كیا۔ بیت وائی٬ كافی ٬ مولود ٬ سندھی كی مخصوص شعری اصناف ہیں جدید ادبی رجحانات میں سندھی دوسری زبانوں كے ستھ ساتھ متاثر ہوئی۔ پاكستان كے معرض وجودمیں آنے كے بعد جدید افسانہ٬ ڈرامہ نگاری٬ ادبی تحقیق اور دورے علمی میدانوں میں خاصا كام ہوا۔ جدید ادیبوں نے روایتی اندا زكو جدید رجحانات سے ہم آہنگ كیا ہے اور تمام ترنثری اصناف كو جلا بخشی ہے۔ تحقیق و تنقید میں بھی نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ سندھی زبان كی ترقی كا ادارہ فعا ل كردار اا كررہا ہے۔
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,067
شکریہ: 5,802
6,279 مراسلہ میں 15,257 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 595
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
گلز (08-12-11), مسٹر شیف (14-12-10), زین العابدین (13-02-12)
پرانا 14-12-10, 01:27 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,191
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

شیئرنگ کا شکریہ ثوبی

زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-12-11, 09:19 AM   #3
Senior Member
مقبول
 
گلز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 176
کمائي: 1,452
شکریہ: 274
77 مراسلہ میں 103 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شکریہ۔۔۔۔جزاک اللہ
گلز آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
قرآن, اللہ, انگریزی زبان, اسلام, اسلامی, اشعار, بے نظیر, توحید, زندگی, شاہ عبداللطیف بھٹائی, شاعری, علمی, علاقے, علاقائی, عالم, عبداللطیف, عربی, عزیز, عزم, عشرے, عظیم, عظمت, غریب, صفت, صدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نوٹ بک میں ونڈو ایکس پی انسٹال نھی ھو رھی وقاص0097 Ask Experts ماہرین کی رائے 7 25-07-11 01:26 PM
پی پی پی اب زرداری پارٹی ہے اسے بھٹو کا نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں فیصل ناصر خبریں 2 01-12-10 08:35 AM
جعلی ڈگری ریس میں ن لیگ اول۔ پی پی پی دوسرے۔ق لیگ تیسرے نمبر پر جاویداسد خبریں 1 18-07-10 04:59 PM
جیکب آباد : پی ایس 15 سے پی پی پی کے میر حسن کھوسہ کامیاب عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:33 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger