واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست



سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست


ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم کیا ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-03-09, 09:25 PM  
ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم کیا ہے؟
shafresha shafresha آن لائن ہے 18-03-09, 09:25 PM

ٹورنٹ کی تعریف:
ٹورنٹ ٹیکنالوجی فائل شئیر سسٹم P2P "یعنی پیئر ٹو پیئرسسٹم کہلاتا ہے۔ یہ FTP یعنی فائل ٹرانسفر پروٹوکول سے مختلف سسٹم ہے ۔

ٹورنٹ کی مختصر تاریخ:
جون 1999 ءمیں شون فیننگ Shawn Fanningنامی ایک پروگرامر نے Napster نامی ایک سافٹ وئیر کو متعارف کروایا۔ اس سافٹ وئیر نے مارکیٹ میں ایک تہلکہ مچا دیا ۔ اس سافٹ وئیر کی مدد سے یوزرز ایک دوسرے کے کمپیوٹر سے گانے، فلمیں، اور دوسرا مواد ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرسکتے تھے۔ اس نئی قسم کے فائل شیئرنگ سسٹم کی مقبولیت بڑھتی گئی یہاں تک کے سن 2001 ءکے اوائل میں نیپسٹر کے رجسٹر یوزرز کی تعداد 26.4ملین یوزرز تک پہنچ گئی تھی۔ جولائی 2001ءمیں ایک عدالتی جنگ کے فیصلے کے نتیجے میں Napsterکو اپنی سروسز بند کرنی پڑیں اور یوں فائل شئیرنگ سسٹم کے ایک سنہرے دور کا خاتمہ ہوا۔
Napsterکی موت کے بعد بھی P2Pکی مقبولیت کم نہ ہوئی اور ایک دوسرے سافٹ وئیر KaZaAنے Napsterکی جگہ لے لی ۔ کازا کو ایک کاپی رائٹ باڈی Buma/Stemra کی جانب سے عدالتی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا مگر اس مرتبہ قسمت کمپیوٹر یوزرز کے ساتھ تھی، کئی ماہ کی کاروائی کے بعد عدالت نے KaZaAسافٹ وئیر اور اس کی سروسز کو غیر قانونی قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے اس سافٹ وئیر کے استعمال کو جائز قرار دیا۔ ہم KaZaA اور Napsterکو ابتدائی دور کے P2Pسافٹ وئیرز میں شمار کرتے ہیں۔ ان سافٹ وئیر کی مدد سے کمپیوٹر یوزرز کواپنے مطلوبہ گانے، فلمیں یا دیگر سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے ہفتوں کا انتطار نہیں کرنا پڑتا تھا بلکے یہ کام دنوں میں مکمل ہوجاتا تھا۔

ٹورنٹ شئیرنگ سسٹم اور FTPکا بُنیادی فرق:
FTPسسٹم میں آپ فائل ڈاﺅن لوڈکرنے کے لیئے ڈائریکٹ ایک سرور سے کنیکٹ ہوتے ہیں اور اگر وہ سرور بند ہو یا خراب ہو جائے تو آپ اپنی مطلوبہ فائل حاصل نہیں کرپاسکتے۔اس طرح اگر ایک ہی سرور پر کسی برے سائز کی ایک مخصوص فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے ایک ہی وقت میں سینکڑوں یا ہزاروں لوگ کنیکٹ ہوجائیں تو سسٹم سُست ہو جاتا ہے بلکے بعض اوقات "اور لوڈ" ہو کر عارضی طور پر بیٹھ "بند"ہوجاتا ہے۔ اگرچہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث اب ایسا کم ہوتا ہے مگر ونڈوز ایکس پی کے "سروس پیک 2 "کی ڈاؤن لوڈنگ کے دوران اس قسم کی شکایات سُنی گئی تھیں۔FTP پروٹوکول میں آپ کی ڈاؤن لوڈنگ کی اسپیڈ کا تعلق آپ کی کنکشن کی اسپیڈ اور سرور کی اسپیڈ پر منحصر ہوتی ہے۔
Torrent فائل سسٹم میں آپ بجائے کسی ایک سرور مشین کے بجائے درجنوں بلکے سینکڑوں کمپیوٹرز سے کنیکٹ ہوتے ہیں. یہ مختلف کمپیوٹرز بیک وقت ایک یا کئی فائلز ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرہے ہوتے ہیں۔ ان کمپیوٹرز سے کنیکٹ ہونے کے بعد آپ کا کمپیوٹر بھی اس نطام کا حصہ بن جاتا ہے، گویا آپ کا کمپیوٹر بھی بیک وقت ایک یا مختلف فائلز ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرنے لگتا ہے۔اس طریقہ کار کی وجہ سے کسی ایک کمپیوٹر پر بوجھ نہیں پڑتا بلکے اس عمل کے نتیجے میں ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرنے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔

موجودہ دور کے P2Pسافٹ وئیرز:
انٹرنیٹ پر کئے گئے سروے کے مطابق اس وقت درجنوں مختلف قسم کے P2P سافٹ وئیر دستیاب ہیں۔ میں اپنے ذاتی تجربے اور دیگر زرائع سے حاصل معلومات کی بنا پر مندجہ ذیل سافٹ وئیر ز کو تجویز کرتا ہوں:
.1 میرا پسندیدہ ڈاؤن لوڈ منیجر FlashGet یہFTP، HTTPکے علاوہ Torrentکو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
.2 میرا دوسرا پسندیدہ ڈاؤن لوڈ منیجرFree Download Manager یہ بھی Torrentکو سپورٹ کرتا ہے۔
.3 uTorrent "یو ٹورنٹ" اس وقت ٹورنٹ کے دیوانوں کا پسندیدہ سوفٹ وئیر ہے۔ اس میں وہ تمام خوبیاں موجود جو ایک اچھے ٹول میں ہونی چاہئیں۔ اسے انسٹال ہونے کے محض ایک ایم بی کا ہارڈ ڈسک اسپیس چاھیئے ہوتی ہے اور یہ سسٹم کی ریسورسس بھی بہت کم استعمال کرتا ہے۔
.4 Azureus "اَزورس " میری معلومات کے مطابق یہ سوفٹ وئیر پسندیدگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتا ہے ۔ یہ جاوا ٹیکنالوجی پر بیس بنا کر بنایا گیا ہے۔ "یو ٹورنٹ" سے پہلے اسے "کنگ آف ٹورنٹ" کہا جاتا تھا۔
.5 BitLord
TurboBT .6
BitComet .7
The Original BitTorrent Client .8

ٹورنٹ کے استعمال کا طریقہ:
ٹورنٹ فائل ٹریکر ز کی انفارمیشن پر مشتمل ایک چھوٹی سی فائل ہوتی ہے اس فائل کا ایکسٹینشن .torrent ہوتا ہے۔ جب آپ یہ فائل ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو آپ کا ڈیفالٹ ٹورنٹ کلائنٹ " آٹومیٹک ہی کُھل جاتا ہے اور کچھ ہی لمحوں میں آپ کی مطلوبہ فائل ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

مشہور ٹورنٹ ویب سائیٹ:
Demonoid.comمیری پسندیدہ سائیٹ
mininova.org
Torrentportal.com
Isohunt.com
YouTorrent.com
Torrentz.com
Torrentscan.com
BiteNova
Torrents.to
FileMP3.org
Torrentmatrix.com

ٹورنٹ سے متعلق چند اہم اصطلاحات:
ذیل میں دی گئی اصطلاحات کا جاننا ٹورنٹ استعمال کرنے والوں کے لیئے ضروری ہے۔
Seeders سے مُراد ہے جو وہ لوگ جو کسی فائل کو اَپ لوڈ کریں اور جنکے پاس
Leechers سے مُراد ہے جو کسی فائل کوڈاؤن لوڈ کرے
Peersسے مُراد ہے جو کسی فائل کوبیک وقت اَپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرے
Trackers سے مراد ہے نگرانی کا نظام جو یہ چیک رکھتا ہے کے کس یوزر کا پاس مکمل فائل اور کس کے پاس ادھوری؟
Sharing Ratio یہ بہت اہم چیز ہے۔ ریشو سے مراد ہے ہر یوزر نے جتنی مقدار میں فائل کا مکمل یا ادھورا حصہ ڈاؤن لوڈ کیا ہے اُسے اُتنا ہی حصہ دوسرں کے ساتھ بھی شئیر کرنا چاھیئے یعنی اتنی ہی مقدار میں‌مطلوبہ فائل اپ لوڈ کرنی چاھیئے۔

ٹورنٹ سے متعلق چندضروری:
۱۔ یہ ممکن ہے کے جب آپ کوئی ٹورنٹ کلائنٹ/سافٹ وئیر انسٹال کریں تو ُس کے ساتھ کوئی سپائی وئیر/ٹروجن ہارس بھی انسٹال ہوجائے، لہذا ہمیشہ مستند سائیٹس کا ہی انتخاب کریں۔
۲۔ ٹورنٹس کی تلاش بھی مستند ویب سائیٹس پر ہی کریں۔
آپ کے ریشو کا تناسب1.00 ہونا چاھیئے اگر یہ اس سے کم ہو تو بعض ویب سائیٹس آپ کو بلاک کردیں گی۔
بعض اوقات مکمل فائل ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد معلوم ہوتا ہے کے وہ Fake یعنی جعلی فائل ہے لہذا ٹورنٹس کے بارے میں دیئے گئے دیگر یوزرز کے ریمارکس بھی پڑھ لیا کریں۔
آخری اور اہم بات-: ٹورنٹس سائیٹس پر آپ کو نامُناسب فحش مواد دیکھنے کو مل سکتا ہے لہذا اللہ عزوجل کے خوف کے ساتھ محض اپنے کام سے کام رکھتے ہوئے فحاشی کو نظرانداز کردیں۔

ذیل میں میں نے اپنے پسندیدہ ڈاؤن لوڈ منیجر FlashGet کا ایک اسکرین شاٹ دیا ہے تاکہ آپ ایک نظر اسے بھی دیکھ لیں۔
آپ لوگوں کی رائے کا منتظر،
شاہد علی صدیقی
نوٹ:یہ مضمون انٹرنیٹ، رسائل اور ذاتی معلومات کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔اس مضمون مین پیش کئیے گئیے اکثر حوالے تجربے کے بعد پیش کیئے گئے ہیں۔ برائے کرم اسے کاپی پیسٹ نہ سمجھا جائے۔

Attached Thumbnails
flashget.jpg  


Last edited by shafresha; 19-03-09 at 09:50 PM.. وجہ: ایک سطر کا اضافہ

 
shafresha's Avatar
shafresha
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 3664
Reply With Quote
32 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (27-12-10), asakpke (22-01-11), IshaqZafar (19-08-09), J.S (29-10-09), proiub (03-12-10), فیصل ناصر (19-03-09), فرحان دانش (17-12-09), گلز (28-12-09), یاسر عمران مرزا (15-09-10), نویدظفرکیانی (14-04-11), نورالدین (30-03-10), منتظمین (31-03-09), محمد عاصم (06-04-11), محمدمبشرعلی (30-01-10), محمدعدنان (03-02-10), مزمل فاروق (04-12-10), مسافر (17-08-09), معظم (15-09-10), wajee (15-09-10), ایکسٹو (02-04-11), ابوسعد (01-03-11), حیدر (16-09-10), حیدر شاہ (02-09-10), رضی (27-06-09), سعود (02-04-09), شمشاد احمد (07-10-10), شاہ جی 90 (11-08-09), علامہ (16-12-10), عبدالقدوس (15-09-10), عبداللہ آدم (21-01-11), عبداللہ حیدر (02-02-10), عدنان دانی (17-12-09)
پرانا 15-09-10, 04:05 PM   #61
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,537
کمائي: 88,200
شکریہ: 5,212
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہد بھائی ڈانلوڈ بھی کر لیا اور سمجھ بھی گیا یہ تو Jdownloader اور orbit کی طرح ہی ہے ۔اب rapidshare یا 4shared اور دوسری فائل کے لنک کو ٹورینٹ میں کیسے کنورٹ کر سکتا ہو؟؟
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (16-09-10)
پرانا 15-09-10, 09:42 PM   #62
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,356
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مجھے ٹورنٹ سے سخت نفرت ہے لیکن آپ نے اچھا مضمون لکھا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (16-09-10)
پرانا 15-09-10, 09:44 PM   #63
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,356
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
شاہد بھائی ڈانلوڈ بھی کر لیا اور سمجھ بھی گیا یہ تو Jdownloader اور orbit کی طرح ہی ہے ۔اب rapidshare یا 4shared اور دوسری فائل کے لنک کو ٹورینٹ میں کیسے کنورٹ کر سکتا ہو؟؟
ہمت کرکے میرا مطلب ہے کہ آپ کو ٹورنٹس کی سائٹس سے تلاش کرنا پڑیں گے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), wajee (15-09-10)
پرانا 15-09-10, 10:30 PM   #64
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
مجھے ٹورنٹ سے سخت نفرت ہے لیکن آپ نے اچھا مضمون لکھا ہے
کوئی خاص وجہ بھائی جان ؟؟
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
معظم کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (16-09-10)
پرانا 15-09-10, 10:33 PM   #65
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
شاہد بھائی ڈانلوڈ بھی کر لیا اور سمجھ بھی گیا یہ تو Jdownloader اور orbit کی طرح ہی ہے ۔اب rapidshare یا 4shared اور دوسری فائل کے لنک کو ٹورینٹ میں کیسے کنورٹ کر سکتا ہو؟؟
بھائی جس فائل کے لنک آپ کو rapidshare اور 4shared پر ملے ہیں ۔ اس فائل کو اس ٹورنٹ سرچ انجن میں سرچ کریں۔ بہت سارے نتائج ہوں گے صحیح‌کی پہچان آپ Seeders, peers اور comments سے کر سکتے ہیں۔

Torrents Search Engine
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
J.S (15-09-10), shafresha (16-09-10), wajee (15-09-10)
پرانا 15-09-10, 10:35 PM   #66
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,356
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : معظم مراسلہ دیکھیں
کوئی خاص وجہ بھائی جان ؟؟
سیڈر لیچرز کی وجہ سے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (16-09-10)
پرانا 15-09-10, 11:38 PM   #67
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,537
کمائي: 88,200
شکریہ: 5,212
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہیہہہہہہیں یعنی کے ٹائم لگاو محنت کرو پھر پھل کھاو
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (16-09-10)
پرانا 15-09-10, 11:46 PM   #68
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
سیڈر لیچرز کی وجہ سے
جب ٹورنٹ استعمال کرنا شروع کیا تب ایک مرتبہ ایسا ہوا کے ڈاؤنلوڈ ہونے کے بعد فائل نقلی نکلی۔
مگر جب سوجھ بوجھ ہو گئی تو ابھی تک ایسا موقع نہیں ہوا۔ اور جو فائل آپ ڈاؤنلوڈ کرنا چاہ رہے ہیں پہلے اس کے سیڈر دیکھ لیا کریں۔ ایک اور بات ایسی فائلز جو کہ یورپ امریکہ میں زیادہ استعمال ہوتی ہیں ان کے سیڈر آپ کو ان کے دن کے اوقات میں ملتے ہیں۔ تو آپ رات کو کمپیوٹر چلتا چھوڑ دیں اور صبح تک آپ کی فائلز مکمل۔۔ کیا کہتے ہیں؟
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
معظم کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (16-09-10)
پرانا 15-09-10, 11:49 PM   #69
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
نہیہہہہہہیں یعنی کے ٹائم لگاو محنت کرو پھر پھل کھاو
بھائی ایک منٹ بھی نہیں لگتا ۔ آپ کو کس کا ٹورنٹ چاہیئے بتائیں‌میں فائل بھیج دیتا ہوں۔
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
J.S (16-09-10), shafresha (16-09-10), فیصل ناصر (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 12:09 AM   #70
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,191
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پہلے میرا بھی یہی خیال تھا لیکن اب یہ خیال بدل گیا ہے
ٹورنٹ سے زیادہ اور آسان مواد کہیں بھی میسر نہیں
وقاص جو بھی فائل چاہئے اسکے ساتھ torrent لکھ کر سرچ کرلو
اور ہاں ٹورنٹ کلائنٹ کے لئے میں آجکل vuze استعمال کررہا ہوں بہت اچھا ہے
اور یہ لنک دیکھ لو آپ کے لئے فائدہ مند ہیں
A Visual List: the Top 40 Torrent Search Engines
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
J.S (16-09-10), shafresha (16-09-10), wajee (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 12:21 AM   #71
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,191
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آجکل یہ سائٹ بہت اچھی جارہی ہے

Last edited by shafresha; 16-09-10 at 12:47 AM. وجہ: نامُناسب سائیٹ‌کے لنک کا خاتمہ!
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
J.S (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 12:48 AM   #72
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,777
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فیصل جانی یہ سائیٹ‌تو جانی فحاشی سے بھری ہوئی ہے!
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
J.S (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 12:54 AM   #73
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,191
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چلو اچھا کیا لیکن مجھے کبھی ایسا کچھ یہاں ملا نہیں
یا شاید میری سرچ محدود ہوتی ہے اس لئے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
J.S (16-09-10), shafresha (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 01:14 AM   #74
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,777
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
چلو اچھا کیا لیکن مجھے کبھی ایسا کچھ یہاں ملا نہیں
یا شاید میری سرچ محدود ہوتی ہے اس لئے
بھائی یہ سائیٹ‌تو فحاشی میں‌نمبر ون ہے یار!!!!!!!!!!!!
ٹھیک ہے کہ اس کے ٹورنٹ‌قابل اعتبار ہوتے ہیں لیکن لوگ بےچارے گمراہ ہوئے تو ہم تم ہی گناہ گار ہوں‌گے!
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
J.S (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 02:31 AM   #75
J.S
Senior Member
 
J.S's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 11,135
کمائي: 193,075
شکریہ: 9,964
7,886 مراسلہ میں 16,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
آجکل یہ سائٹ بہت اچھی جارہی ہے
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
فیصل جانی یہ سائیٹ‌تو جانی فحاشی سے بھری ہوئی ہے!
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
چلو اچھا کیا لیکن مجھے کبھی ایسا کچھ یہاں ملا نہیں
یا شاید میری سرچ محدود ہوتی ہے اس لئے
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
بھائی یہ سائیٹ‌تو فحاشی میں‌نمبر ون ہے یار!!!!!!!!!!!!
ٹھیک ہے کہ اس کے ٹورنٹ‌قابل اعتبار ہوتے ہیں لیکن لوگ بےچارے گمراہ ہوئے تو ہم تم ہی گناہ گار ہوں‌گے!
نام سے تو فحاش لگ رہی تھی پر میرے پاس بھی کچھ نہیں دیکھا یا ہو سکتا ہے مجھے نظر نہیں آیا۔
ویسے سہی کیا نام غائب کر دیا
J.S آن لائن ہے   Reply With Quote
J.S کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (16-09-10)
جواب

Tags
color, com, Demonoid, downloads, engine, FlashGet, search, Seeder, torrent, utorrent, فائل شیئرنگ, کمپیوٹر, پوسٹ, ویب, لوگ, مکمل, موت, موجودہ, معلوم, اللہ, امتحان, اجنبی, بہترین, بھائی, تلاش, رفتار, شخص, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سسٹم آٹورن وائرس کو ختم کریں زارا کمپیوٹر کی بنیادی معلومات 5 20-04-11 03:00 AM
سلیکٹرز نے ٹورنٹو ٹورنامنٹ کے لئے ٹیم کا انتخاب مشاورت کے بغیر کیا۔ شعیب ملک champion_pakistani کرکٹ 0 16-10-08 06:26 PM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: تیرہ ریجنل ٹیموں کا اعلان تفسیر حیدر کرکٹ 0 19-09-08 05:38 PM
قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ، اسٹار کرکٹرز کی شرکت لازمی قرار champion_pakistani کرکٹ 2 14-09-08 05:50 AM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی، اسد رؤف امپائر مقرر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 04-09-07 03:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:42 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger