واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست



سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست


MSKLC اپنا کی بورڈ خود بنائیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-07-10, 07:26 PM   #1
MSKLC اپنا کی بورڈ خود بنائیں
نورالدین نورالدین آف لائن ہے 12-07-10, 07:26 PM

MSKLC

Micro Soft Kayboard Layahout Creator
السلام و علیکم دوستو
کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے آپ کو عرصہ ہو گیا ہوگا
اس میں ایسی کتنی چیزیں ہیں جو آپکے سیکھنے سے پہلے بھی ایسی ہی تھیں اور اب بھی ایسی ہیں ۔
کچھ چیزوں کو ایک ہی طرح سے دیکھ کر آپ اکتا جاتے ہوں گے ۔
جیسے یوزر انٹر فیس ، ڈیسک ٹاپ ، ایکسپلورر ان چیزوں کو آپ کسی نہ کسی طرح تبدیل کر ہی لیتے ہوں گے ۔
مگر ایک ان میں سے ایک چیز ایسی ہے جو کمپیوٹر کے ایجاد ہونے سے بھی پہلے ایسی ہی تھی اور اب بھی ایسی ہے ۔
اور آپ نے کبھی اس کو تبدیل کرنے کا سوچا بھی نہیں ہوگا ۔
وہ چیز ہے کی بورڈ لے آؤٹ جسے انگلش کے حساب سے QWERTY لے آؤٹ کہا جاتا ہے
qwerty.jpg
موجودہ کی بورڈ کی ترتیب سے متعلق یہ بات اہم ہے کہ یہ ٹائپ رائٹر کے تختۂ کلید کے ہو بہو مطابق ہے
اب سوال پھر بھی یہ ہے کہ ٹائپ رائٹر میں بٹنوں کی یہ سیٹنگ کیوں رکھی گئی تھی ۔
اس کا جواب یہ ہے کہ ٹائپ رائٹر کی ایجاد کے بعد اس کی مشہوری اور فروخت کے لئے جب سیلز مین شہر اور گاؤں میں گھوم پھر کر لوگوں کو اس سے ٹائپ کر کے دکھاتے تھے تو اس مقصد کے لئے وہ ہوم کی (asdfg;lkjh) پر انگلی رکھ کر اس سے اوپر والی لائن سے لفظ typewriter لکھ کر دکھاتے تھے ۔اور لوگ اس میں ٹائپنگ کا یہ انداز دیکھ کر متاثر ہوتے تھے ۔بس یہی وجہ ہے بٹنوں کی اس ترتیب کی۔


موجودہ وقت میں اردو یونی کوڈ کی آمد کے بعد کی بورڈکی ترتیب تبدیلی طلب ہے
اس لئے کہ اردو زبان کے لئے فی الحال مختلف کی بورڈ سیٹنگز ہیں ۔ جو مخصوص انداز سے فراہم کئے جاتے ہیں ۔
لیکن کیا کریں جب انگلش کی طرح اردو کے کی بورڈ زبھی آپ کو بنے بنائے ملیں
اس اجارہ داری والی صورت حال میں آپ کے پاس اور کوئی چوائس نہیں ہے اس کو ہی استعمال کرنے کے ۔

مگر اب خوش ہو جائیں وہ تمام اردو لکھاری حضرات کہ اب آپ اپنی ضرورت اور سہولت کے مطابق کی بورڈ میں تبدیلی کر سکتے ہيں خواہ وہ انگریزی کی بورڈ لے آؤٹ ہو ، اردو ہو ، سندھی ہو یا کوئی دیگر زبان ہو بس آپ کے پاس اس زبان کے (ڈیجیٹل الفاظ) کیریکٹر موجود ہونے چاہئیں۔
اس مقصد کو پورا کرنے والے پروگرام کا نام ہے مائیکرو سافٹ کی بورڈ لے آؤٹ کریٹرMSKLC
تو آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے

ابتداء
سب سے پہلے تو یہ دیکھ لیں کہ یہ کس پلیٹ فارم پر کام کرتا ہے ۔
درج ذیل ونڈوز پر یہ کام نہیں کرتا
Windows 95, 98, Me
Windows NT 3.1, 3.5, 3.51
درج ذیل ونڈو پر یہ سافٹ ویئر تو نہيں چل سکتا مگر دوسرے قابل اطلاق پلیٹ فارم پر کی بورڈ بنا کر وہ کی بورڈ اس پرانسٹال کر سکتے ہیں
Windows NT 4.0
Windows 2000

درج ذیل ونڈوز پر یہ سافٹ ویئر مکمل طور پر چل سکتا ہے مگر اس کے لئے بھی اس پر ڈاٹ نیٹ ورژن1.0 یا اس سے جدید ہونا چاہیے
Windows XP
Windows Server 2003
Windows Vista

خاصیت
اور اب اس کی خاصیت دیکھتے ہیں
• نئے کی بورڈ تخلیق کر سکتے ہيں
• پرانے کی بورڈ کو اٹھا کر اس میں تبدیلی کر سکتے ہيں
• کی بورڈ لے آؤٹ کو DLL اور EXE میں تبدیل کر سکتے ہیں IA64، ‌X64 اور X86 پلیٹ فارم کے لئے ۔

ظاہری شکل
Name:  2-klmc.JPG
Views: 79
Size:  39.9 KB

اور اب دیکھتے ہیں اس میں نظر آنے والے ضروری آپشن

اوپر دی گئی تصویر میں آپ کو MSKLC کے پروگرام کی شکل نظر آ رہی ہے
جس میں سے آپ کو چار رنگوں میں بٹنوں کے اقسام نظر آئیں گے جن کی وضاحت بائیں کونے میں نیچے کی جانب دیکھ سکتے ہیں ۔
- سب سے پہلے سفید رنگ کے بٹنوں کو قابل تبدیل بٹن کہا جاتا ہے یعنی یہ رنگ جن بٹنوں میں ہیں ان کو آپ اس پروگرام میں تبدیل کر سکتے ہيں ۔
- دوسرے رنگ کے بٹن جو ہلکے سرمئی رنگ کے ہوسکتے ہيں ان کا تعلق فرنچ زبان سے ہے جیسے اکثر انگریزی کے الفاظ پر دو نقطے لگے ہوتے ہيں یہ ان بٹنوں سے تعلق رکھتے ہيں جن کی شاید آپ کو ضرورت نہیں ہے ۔
Name:  3-Deadkay.JPG
Views: 79
Size:  22.2 KB

- تیسرا رنگ بٹن پر اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب آپ اس پر موجود کیریکٹرز کو دیکھنے کے لئے مینوView میں جا کر Font کے آپشن میں کلک کرکے فونٹ کا سائز اس کے خانے سے بڑا رکھتے ہيں ۔
- چوتھا رنگ ان بٹنوں کا ہے جن کو آپ تبدیل نہيں کر سکتے ۔ جیسے کنٹرول ، شفٹ وغیرہ

اس کے بعد بائیں طرف نظر آنے والے چیک بٹن
Show the Caps Lock □
اس بٹن پر چیک لگا کر آپ کیریکٹر والے بٹن دیکھ سکتے ہیں اور اسی طرح تبدیل بھی کر سکتے ہيں
Shift □
اس بٹن پر چیک لگا کر آپ شفٹ کے ساتھ پرنٹ ہونے والے کیریکٹر والے بٹن دیکھ سکتے ہیں اور اسی طرح تبدیل بھی کر سکتے ہيں ۔

Alt+Ctrl (AltGr) □
اس سیٹنگ میں آپ وہ الفاظ یا کیریکٹر ڈال سکتے ہیں . ۔ جن کا استعمال بہت کم اور پیچیدہ ہے ۔ میرے خیال میں اس کا استعمال القابات اور لگیچرز کے لئے ہو سکتا ہے جیسے جلّ جلالہ (ﷻ)صلی اللہ و علیہ السلام (ﷺ)، علیہ السلام ()رحمۃ اللہ علیہ ،رضی اللہ عنھماوغیرہ
Ctrl □
اس بٹن کا استعمال بھی شفٹ کی طرح ہی ہوتا ہے ۔مگر اتنی پیچیدگی میں جانے کی عموماً ضرورت نہيں پڑتی نہ انہيں چھیڑا جاتا ہے مثلاً
کاپی کے کمانڈ کے لئے CTRL+C
تمام سلیکٹ کرنے کے لئے CTRL+A
اب اگے آپ یہ بات اچھی طرح جانتے ہيں کہ یہ سب انٹرنیشنل کی کمانڈ ہيں ان کو تبدیل کرنا آپ کے بعض پکّی عادتوں میں بگاڑ اور دنیا کے دیگر کاموں سے ٹکراؤ کا باعث بن سکتا ہے ۔ اس لئے ان کو بھی نہ ہی چھیڑیں۔

کی بورڈ بنانا
اور اب آتے ہيں اصل کام کی طرف یعنی کی بورڈ تخلیق کرنا ۔
اس مقصد کے لئے پہلے تو آپ موجودہ کی بورڈ کی سیٹنگز کو اپنے ذہن میں رکھیں کیوں کہ نئے کی بورڈ پر کام کرتے ہوئے آپ کو بٹن خالی نظر آئیں گے
اس لئے آپ گڑبڑا سکتے ہيں ۔اگر ایسا ہو تو ماؤس کے کرسر کو خالی بٹن پر لائیں آپ کو پیلے رنگ کے ٹول ٹپ میں اس بٹن کا انگریز حرف کچھ اس طرح نظر آئے گا


اور بعض الفاظ کے یونی کوڈ بھی ساتھ نظر آ سکتے ہيں جیسے کہ اسپیس


اور اب اپنے ذہن میں موجود ترتیب کے مطابق ایک بٹن پر کلک کریں جس سے یہ تصویر سامنے آئے گی مثلاً سابقہA بٹن پر کل کرنے سے یہ باکس


جس کے ٹائٹل سے آپ کو اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ بٹن A کی پوزیشن ہے لیکن اس کے ان پٹ والے خانے میں اب آپ نیا لفظ لکھیں گے ۔
جو کہ مثال کے طورپر الف ہو سکتا ہے ۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ آپ کے کی بورڈ پر تو سارے الفاظ انگریزی کے ہیں پھر آپ اس باکس کو کس طرح بتائیں گے کہ یہاں الف لکھنا ہے ۔
اس کا طریقہ ہے ۔Character Map جو کہ آپ کو ملے گا اس لوکیشن پر
Start (Menue) > All Programes > Asseccories > System Tools


اس میں آپ اوپر فونٹ ٹائپ کوئی بھی اردو رکھیں (زیادہ بہتر جمیل نوری نستعلیق ورژن ۲ ہے) اور Advanced View پر چیک لگا کر رکھیں اور Character Set: کو یونی کوڈ پر رکھیں۔ اب آپ الفاظ والے ایریا میں نیچے اسکرول کريں تو اردو کے تمام الفاظ نظر آئیں گے ۔
اب یہاں سے Arabic Letter Alef ڈھونڈ کر اس پر کلک کریں
یا پھر Go to Unicode : کے خانے میں لفظ الف کا یونی کوڈ نمبر ٹائپ کریں (U+0627 الف کے لئے )
پھر سلیکٹ کا بٹن دبائیں اور پھر کاپی کا بٹن دبائیں
اس طرح آپ نے لفظ الف اٹھا لیا ہے اب اس کو لے کر جانا ہے اپنے زیرِ تکمیل کی بورڈ میں
جس کے لئے MSKLC میں جا کر بٹن ان پٹ والے خانے پر پیسٹ کر دیں اور او کے کر دیں ۔
اسی طرح لے آؤٹ پر موجود تمام بٹن پر اپنی سہولت اور پسند کے مطابق اردو کے الفاظ کیریکٹر میپ کے پروگرام سے کاپی کر کے یہاں پیسٹ کر تے جائیں ۔
واضح رہے کہ یہ ایک لے آؤٹ بنا ہے بغیر شفٹ کے بٹن کے دوسرا لے آؤٹ آپ نے
Shift □
پر چیک لگا کر بنانا ہے ۔ جیسے اسی بٹن A پر پہلے بغیر شفٹ کے آپ نے سادہ الف (ا) رکھا تھا ۔ اب Character Map سے الف مد کے ساتھ ( آ ) کاپی کریں اور MSKLC میں جا کر Shift+Aباکس میں پیسٹ کر دیں ۔
Character Map میں آپ کو اردو کے تمام الفاظ مل جائیں گے ۔ حتیٰ کے کہ بعض اسپیشل الفاظ بھی جیسے اعراب ، لگیچر ، اردو اعداد (۱ ،۲ ۳ ،۴ وغیرہ)
اسی طرح تمام الفاظ کے لے آؤٹ بنا لیں ۔ مگر اپنے اور اردو کے دیگرماحول سے مطابقت رکھتے ہوئے تا کہ آپ کہيں بٹنوں کی ترتیب میں گڑبڑا نہ جائیں ۔
جیسے کہ اعداد کی جگہ الفا نیومیرک کی پیڈ میں سب سے اوپر ہے مگر مونو ٹائپ (رجسٹرڈ) میں اعداد ہو م کی سے نیچے رکھے گئے ہیں جو کہ ذہنی طور پر بہت اچانک اور عجیب تبدیلی ہے اگر آپ نے اردو میں گنتی رکھنا ہے تو ان کو بھی وہيں رکھیں جہاں انگریزی کے اعداد ہوا کرتے تھے ۔اور انگریزی کے الفاظ کی جگہ اردو کے الفاظ رکھیں اور اضافی کریکٹرز کی جگہ اردو کے اضافی الفاظ جیسے > کی جگہ زبر انگریزی سوالیہ نشان (?) کی جگہ اردو کے سوالیہ نشان (؟) ۔
اور اس لے آؤٹ کو سیف بھی کر لیں کسی نام سے واضح رہے کہ یہ فائل ابھی صرف MSKLC کی فائل ہے ونڈ و میں انسٹال ہونے کے قابل نہیں ہے ۔ انسٹال کرنے کامرحلہ آگے آئے گا ۔

جانچ کرنا
اب اگلا مرحلہ ہے اپنے کی بورڈ کو چیک کرنا
اپنے بنائے ہوئے کی بورڈ لے آؤٹ کو پہلے ہی MSKLC میں چیک کر لیں کہ تمام بٹن آپ کی سہولت کے مطابق بنے ہیں یانہيں ۔
اس کے لئے جائیں اس پروگرام کے Project مینو میں Test Keyboard Laybout… پر کلک کریں
اور اس باکس میں ٹائپ کر کے دیکھیں اگر الفاظ چھوٹے ہیں دیکھنے میں مشکل ہيں تو پہلے Veiw مینو میں Font کے آپشن پر کلک کریں اور یہاں سے فونٹ کا سائز بڑا کر لیں ۔

اب چاہیں تو اپنے کی بورڈ کی کچھ تفصیلات دیں ،جیسے نام اور اپنا کمپنی نام
خاص کر Language کے سامنے
Urdu (Islamic Republic Of Pakistan )
لکھ دیں
Name:  8-proprt.JPG
Views: 80
Size:  42.5 KB


کی بورڈ کا سیٹ اپ بنانا
اگر سب صحیح ہے تو اب آجائیں Project مینو میں Build DLL& Setup Package کریں ۔
MSKLC پہلے تو آپ کے بنائے ہوئے لے آؤٹ کو چیک کرے گا اور یونی کوڈ ہونے کی وجہ سے Validate کے بعض ایرر دے گا ۔
مگر پریشانی کی کوئی بات نہيں آپ کا کی بورڈ سیٹ اپ بن چکا ہے ۔
مگر کہاں ؟
یہ جاننے کے لئے دیکھئے پروگرام کے نیچے والے حصے میں
Current Working Directory
اور
Built KeyBoard layout Location
کے سامنے
یہاں جو لوکیشن ہے آپ کے کی بورڈ کی فائل اور سیٹ اپ وہيں موجود ہے ۔
اس لوکیشن پر جائیں اور سیٹ اپ چلادیں ۔
اس کے بعد آپ اپنا تخلیق کردہ کی بورڈاس جگہ دیکھ سکیں گے ۔
Name:  9-addinput.JPG
Views: 78
Size:  67.0 KB


اردو کی بورڈ صرف اس فورم کے لئے ہی نہيں بلکہ ونڈو اور انٹرنیٹ پر دیگر کاموں کے لئے بھی کار آمد ہے ۔
جیسا کہ اکثر سرچ انجن پر اسی کی بورڈ سے اردو کے الفاظ لکھ کر اردو میں مواد تلاش کرنا ہوتا ہے ۔

امید ہے میری یہ چھوٹی سی کوشش آپ کے لئے کار آمد ہوگی ۔
اب چاہیں تو مونو ٹائپ کی بورڈ بنائیں
یا فونیٹک کی بورڈ بنائیں
یا ونڈو کی بورڈ میں تبدیلی کریں
یا اپنا من پسند کی بورڈ بنائیں

اور ہاں MSKLC ویسے تو نیٹ سے مل سکتا ہے مگر نہ ملے تو یہ رہا ڈاؤن لوڈ لنک ( ہوسکتا ہے یہ عارضی لنک ہواس لئے ابھی ڈاؤن لوڈ کرلیں )

MSKLC ڈاؤن لوڈ

MSKLC.exe


__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔

Last edited by نورالدین; 14-04-11 at 11:38 AM.. وجہ: ڈاؤن لوڈ لنک کا اضافہ

نورالدین
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 453
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-09-10), فرحان دانش (12-07-10), پاکستانی (12-07-10), منتظمین (12-07-10), محمد عاصم (22-07-10), ایم بلال (28-09-10), اویسی (14-09-10), احمد بلال (16-07-10), اسد لطیف (24-11-10), شمشاد احمد (27-09-10), عبدالقدوس (11-09-10)
پرانا 12-07-10, 08:15 PM   #2
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,639
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

MSKLC کے حوالے سے معلوماتی تھریڈ لکھنے کا بہت بہت شکریہ بھائی۔ اللہ تبارک و تعالٰی آپ کے علم میں اضافہ فرمائے اور آپ اسی طرح ہم سب کی راہنمائی کرتے ہیں۔ امین

والسلام
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-09-10), نورالدین (12-07-10), اویسی (14-09-10), احمد بلال (16-07-10)
پرانا 12-07-10, 08:21 PM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-09-10), نورالدین (12-07-10), اویسی (14-09-10)
پرانا 12-07-10, 08:39 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
سرورق کے لیے پیش کریں
زندہ باد منتظمین بھائی

پہلے ذرا کچھ غلطیاں درست کر لوں
اور ایک ڈاؤن لوڈ لنک بھی لگا دوں یہ سافٹ ویئر کا
پھر اپلائی کرتا ہوں


Attached Images
     

Last edited by نورالدین; 14-04-11 at 11:29 AM.
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-09-10), پاکستانی (12-07-10), اویسی (14-09-10), احمد بلال (16-07-10)
پرانا 11-09-10, 09:09 AM   #5
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیا اس تھریڈ میں موجود غلطیاں درست ہو چکی ہیں ؟ کیا اب اسے سرورق پر لگایا جا سکتا ہے ؟
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-09-10), نورالدین (14-09-10), اویسی (14-09-10), عبدالقدوس (11-09-10)
پرانا 14-09-10, 03:00 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
کیا اس تھریڈ میں موجود غلطیاں درست ہو چکی ہیں ؟ کیا اب اسے سرورق پر لگایا جا سکتا ہے ؟
اپلائی کر چکا ہوں ۔ اس جگہ
اب آپ کی تحریر سرورق پر
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
نورالدین کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (14-09-10)
پرانا 27-09-10, 03:32 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Thumbs up

کچھ بنے بنائے کی بورڈ بھی دستیاب ہیں اس تھریڈ پر ۔ ۔

اردوتختۂ کلید (Urdu KeyBoards)
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
.net, images, pakistan, system, unicode, فورم, فارم, فروخت, ُُMSKLC, کی بورڈ, کمپیوٹر, پسند, ونڈوز, ڈاٹ, نستعلیق, نظر, مکمل, مائیکرو, اللہ, انگلش, انٹرنیٹ, اردو, تلاش, تختۂ کلید, جواب, خوش, سرچ انجن, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:24 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger