واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست

سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست

Windows 7 زبان مواجہ پیک اب دستیاب ہے۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-04-11, 02:25 PM   #1
Windows 7 زبان مواجہ پیک اب دستیاب ہے۔
Farrukh Farrukh آف لائن ہے 06-04-11, 02:25 PM

السلام وعلیکم
مائیکروسافٹ ونڈوز 7 کا اردو مواجہ پیک اب دستیاب ہے۔
: ڈا ٔون لوڈ تفصیلاتWindows 7 LIP

یہ انسٹال کرنے سے آپ کی ونڈوز اردو زبان میں ہو جائے گی۔ اور جو حضرات انگریزی میں ونڈوز استعمال کرنے کے بری طرح سے عادی ہیں شائید کچھ مشکلات پیش آئیں اردو ونڈوز استعمال کرنے میں۔:

اسکی کچھ تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

Windows 7 زبان مواجہ پیک
یہ دستاویز پیش تنصیب اور عمومی معلومات مہیا کرتی ہے جنہیں آپ کے لیے زبان مواجہ پیک برائے Windows 7 تنصیب سے پہلے جاننا ضروری ہے۔
زبان مواجہ پیک برائے Windows 7 کے متعلق
یہ زبان مواجہ پیک برائے Windows 7 (LIP) Windows کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے حصوں کا جزوی طور پر ترجمہ شدہ ورژن مہیا کرتا ہے۔ LIP تنصیب کرنے کے بعد صارف مواجہ میں مدد گار، مکالمہ خانے، مینیو، مدد اور معاون عنوانات کا متن LIP زبان میں نمایش کیا جائے گا۔ جو متن ترجمہ نہیں کیا گیا وہ Windows 7 کی بنیادی زبان میں ہو گا۔ مثلاً، اگر آپ نے Windows 7 کا اسپینی ورژن خریدا ہے تو کچھ متن اسپینی میں رہے گا۔ آپ ایک سے زیادہ LIP تنصیب کر سکتے ہیں، لہذا کمپیوٹر کا ہر صارف اپنی مطلوبہ زبان میں صارف مواجہ پیک دیکھ سکتا ہے۔
اس سے پہلے کہ آپ LIP استعمال کریں
● جس کمپیوٹر پر آپ LIP تنصیب کرنا چاہتے ہیں اس پر Windows 7 کا فعال ورژن چل رہا ہو۔ فعالیت تصدیق کرتی ہے کہ آپ کی Windows کی کاپی اصل ہے اور یہ کہ یہ Microsoft سافٹ وئیر لائسنس شرائط کی اجازت سے زیادہ تعداد میں کمپیوٹروں پر استعال نہیں ہوا۔
● LIP کی معاونت Windows 7 کی بنیادی زبان سے ہونی چاہیے۔مثلاً، اگر آپ نے Windows 7 کا اسپینی ورژن خریدا ہے تو اس ورژن پر صرف چند LIP تنصیب کیے جا سکتے ہیں۔ LIP کے پیش تقاضے Microsoft ویب سائٹ پر LIP مسلوں کے ساتھ مہیا کیے گئے ہیں۔
LIP کی تنصیب کرنا
● LIPکی تنصیب کے لیے آپ کو بطور منتظم لاگ آن ہونا چاہیے اور آپ اثبات کریں کہ تنصیب کاری عمل کے دوران تمام دیگر صارفین لاگ آف ہیں۔
● یہ سیٹ اپ پروگرام تنصیب کے عمل کے دوران آپ کی رہنمائی کرے گا اور پھر آپ کو لاگ آف ہونے کے لیے لقمیا دے گا۔ جب آپ دوبارہ لاگ آن ہوتے ہیں اور LIP زبان پر ڈسپلے زبان تبدیل کرتے ہیں تو تنصیب کردہ زبان میں Windows دکھائی جائے گی۔
معاونتی پلیٹ فارم
Windows 7 LIPs کو صرف Windows 7 پر تنصیب کیا جا سکتا ہے۔ زیادہ تر زبانوں کے لیے LIP Windows 7 کے 32 بٹ ورژن پر کام کرے گی۔ چند LIP Windows 7 کے 64 بٹ ورژن پر کام کریں گی۔
بعد تنصیب نوٹس
LIP زبان میں Windows دکھانے کے لیے آپ کو ڈسپلے زبان تبدیل کرنے میں مندرجہ ذیل مراحل پر عمل کرنے کی ضرورت ہے:
1. شروع بٹن پر کلک کریں، کنٹرول پینل پر کلک کریں، گھڑی،زبان، اور ریجن پر کلک کریں، اور پھر علاقائی اور زبان اختیارات پر کلک کریں۔
2. کلیدی تختے اور زبان جدول پر کلک کریں۔
3. ڈسپلے زبان کے تحت فہرست سے زبان کا اتنخاب کریں اور پھر ٹھیک ہے پر کلک کریں۔
ایک مرتبہ LIP تنصیب ہونے کے بعد یہ کمپیوٹر پر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوتی ہے۔ دیگر صارفین اپنے اکاونٹ سے لاگ آن ہو سکتے ہیں اور ڈسپلے زبان تبدیل کرنے کے لیے اوپر والے طریقہ کار پرعمل کر سکتےہیں۔
جب آپ ڈسپلے زبان تبدیل کرتے ہیں تو یہ صرف آپ کے صارف اکاونٹ کے لیے تبدیل ہوتا ہے اور خوش آمدید سکرین پر تبدیل نہیں ہوتی (سکرین جو آپ Windows پر لاگ آن ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں)۔ خوش آمدید سکرین پرڈسپلے زبان تبدیل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل مراحل پر عمل کریں:
1. شروع بٹن پر کلک کریں، کنٹرول پینل پر کلک کریں، گھڑی،زبان، اور ریجن پر کلک کریں، اور پھر علاقائی اور زبان اختیارات پر کلک کریں۔
2. انتظامی جدول پر کلک کریں اور پھر محفوظ شدہ اکاونٹ پر نقل کریں پر کلک کریں۔ اگر آپ کو انتظامی پاس ورڈ یا تصدیق کے لیے لقمیا دیا جاتا ہے تو پاس ورڈ ٹائپ کریں یا تصدیق مہیا کریں۔
3. نظام اکاونٹ (مقامی نظام، مقامی خدمت اور نیٹ ورک خدمت) پڑتال خانہ منتخب کریں۔
صارف مواجہ کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے حصوں کو LIP زبان میں دکھایا جاتا ہے۔ صارف مواجہ کے کچھ حصے بنیادی زبان میں رہیں گے۔ ان کی مثالیں انتظامی ٹول، جیسے وقوعہ منظر کار اور MMC سنیپ ان ہیں۔
ممکن ہے کہ Windows کے کچھ عنوان ربط ترجمہ ہوں مگر مدد گار کا بنیادی متن بنیادی زبان میں رہے گا۔ یہ LIP کا عمومی رویہ ہے۔ ان کی مثالیں خوش امدید مرکز سے آن لائن روابط پر جائیں، ہیں۔
LIP زبان کے لیے بنائے گئے غیر یونی کوڈ پروگرام کچھ ناقابل مطلعہ کریکٹر دکھا سکتے ہیں۔ LIP زبان میں ان پروگراموں کے لیے صارف مواجہ ڈسپلے میں تبدیلی کرنے کے لیے آپ کو نظام محل وقوع میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔ تنصیب مدد کے آخری صفحہ پر نظام اکاونٹ پر تبدیلیاں لگائیں پڑتال خانہ منتخب کر کے یا مندرجہ ذیل مراحل پر عمل کر کے آپ نظام محل وقوع تبدیل کر سکتے ہیں:
1. شروع بٹن پر کلک کریں، کنٹرول پینل پر کلک کریں، گھڑی،زبان، اور ریجن پر کلک کریں، اور پھر علاقائی اور زبان اختیارات پر کلک کریں۔
2. انتظامی جدول پر کلک کریں، پھر غیر یونی کوڈ پروگراموں (نظام محل وقوع) کے لیے زبان کے تحت نظام محل وقوع تبدیل کریں پر کلک کریں۔ اگر آپ کو انتظامی پاس ورڈ یا تصدیق کے لیے لقمیا دیا جاتا ہے تو پاس ورڈ ٹائپ کریں یا تصدیق مہیا کریں۔
3. زبان منتخب کریں اور پھر ٹھیک ہے پر کلک کریں۔
4. کی گئی تبدیلیاں لگانے کے لیے آپ کو اپنا کمپیوٹر پھر شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
5. کمپیوٹر پھر شروع کرنے کے لیے اب پھر شروع کریں پر کلک کریں۔
Internet Explorer ناقابل مطالعہ کریکٹر کے ساتھ کچھ ویب صفحات دکھا سکتا ہے۔ یہ اس لیے ہے کیونکہ LIP تنصیب Internet Explorer کی زبان تبدیل نہیں کرتی۔ LIP زبان میں ویب صفحات ٹھیک سے دکھانے کے لیے آپ کو ان مراحل پر عمل کرکے Internet Explorer پر زبان کا اضافہ کرنے کی ضرورت ہے:
1. شروع بٹن کلک کريں , اور پھر Internet Explorer پر کلک کريں۔
2. ٹول بٹن پرکلک کريں , اور پھر انٹرنیٹ اختیارات پرکلک کريں۔
3. عمومی جدول پر کلک کریں اور پھر زبانیں پر کلک کریں۔
4. زبان ترجیحات مکالمہ خانہ میں اضافہ کریں پر کلک کریں۔
5. زبان اضافہ کریں مکالمہ خانہ میں فہرست سے زبان منتخب کریں اور پھر ٹھیک ہے پر کلک کریں۔
معلوم مسائل
حالیہ LIP میں کوئی معلوم مسائل نہیں ہیں۔
LIP نا تنصیب کرنا
آپ LIPs ناتنصیب کر سکتے ہیں یا اپنے کمپیوٹر پر LIPs چھوڑ سکتے ہیں مگر ڈسپلے زبان کو بنیادی زبان میں تبدیل کریں۔
LIP ناتنصیب کرنے کے لیے مندرجہ ذیل مراحل پر عمل کریں:
1. شروع بٹن پر کلک کریں، کنٹرول پینل پر کلک کریں، گھڑی،زبان، اور ریجن پر کلک کریں، اور پھر علاقائی اور زبان اختیارات پر کلک کریں۔
2. کلیدی تختے اور زبان جدول پر کلک کریں۔
3. ڈسپلے زبان کے تحت زبانیں تنصیب/ ناتنصیب کریں اور پھر مراحل کی پیروی کریں۔ اگر آپ کو انتظامی پاس ورڈ یا تصدیق کے لیے لقمیا دیا جاتا ہے تو پاس ورڈ ٹائپ کریں یا تصدیق مہیا کریں۔
ڈسپلے زبان کو بنیادی زبان میں تبدیل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل مراحل پر عمل کریں:
1. شروع بٹن پر کلک کریں، کنٹرول پینل پر کلک کریں، گھڑی،زبان، اور ریجن پر کلک کریں، اور پھر علاقائی اور زبان اختیارات پر کلک کریں۔
2. کلیدی تختے اور زبان جدول پر کلک کریں۔
3. ڈسپلے زبان کے تحت فہرست سے زبان کا اتنخاب کریں اور پھر ٹھیک ہے پر کلک کریں۔
حق تصنیف
اس دستاویز میں دی گئی معلومات،بشمول URL اور دیگر انٹرنیٹ ویب سائٹ حوالےوغیرہ نوٹس کے بغیر تبدیل کی جا سکتی ہیں اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے مہیا کی جاتی ہیں۔ اس دستاویز کے استعمال یا نتائج کے تمام تر خدشات صارف کے ساتھ ہیں، اور Microsoft Corporation کوئی ظاہری یا پوشیدہ وارنٹی نہیں دیتی۔ جب تک کہ نوٹ نہ دیا گیا ہو یہاں مثال کے طور پر دی گئی کمپنیاں، تنظیمیں، مصنوعات، عمل داری نام، ای میل پتے، لوگو، افراد، مقامات اور وقوعات فرضی ہیں اور ان کو کسی حقیقی کمپنی، تنظیم، مصنوعہ، عمل داری نام، ای میل پتہ، لوگو، فرد، مقام، یا واقعہ سے وابستہ نہیں کرنا چاہیے۔ تمام قابل اطلاق حق تصنیف قوانین کا خیال رکھنا صارف کی ذمہ داری ہے۔ حق تصنیف کے تحت حقوق کو محدود کیے بغیر اس دستاویز کے کسی حصے کو Microsoft Corporation کی واضح تحریری اجازت کے بغیرکسی بھی شکل میں یا کسی ذریعے (برقی، مکینیکل، فوٹو کاپی، رکارڈنگ یا کوئی بھی صورت ہو) یا کسی بھی مقصد کے لیے دوبارہ پیش، بازگیری نظام میں ذخیرہ یا متعارف نہیں کیا جا سکتا۔
اس دستاویز میں Microsoft پیٹنٹ، پیٹنٹ ایپلی کیشن، ٹریڈ مارک، حق تصنیف یا دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی حقوق مواد کی حامل ہو سکتی ہے۔ ماسوا Microsoft سافٹ وئیر لائسنس شرائط میں واضح طور پر مہیا کیا گیا ہو، یہ دستاویز آپ کو ان پیٹنٹ، ٹریڈ مارک، حق تصنیف، یا دیگر انٹلیلیکچوئل پراپرٹی کا لائسنس نہیں دیتی۔
‪© 2006 Microsoft Corporation‬ جملہ حقوق محفوظ۔
Microsoft، Internet Explorer اور Windows 7 یا تو رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہیں یاامریکہ اور/یا دیگر ممالک یا علاقوں میں Microsoft Corporation کےٹریڈ مارک ہیں۔
یہاں ظاہر کئے گئے حقیقی کمپینیوں کے نام اور مصنوعات اپنے متعلقہ مالکان کے ٹریڈ مارک ہو سکتے ہیں۔

Farrukh
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 358
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے Farrukh کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-04-11), یاسر عمران مرزا (23-04-11), نورالدین (06-04-11), اویسی (06-04-11), ابوسعد (23-04-11), حیدر (06-04-11)
پرانا 06-04-11, 02:28 PM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا شکریہ!!!

لیکن میں‌عام یوزر کو اس کے استعمال کا مشورہ نہیں‌دوں گا!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (06-04-11), حیدر (06-04-11)
پرانا 06-04-11, 03:18 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اردو اور انگریزی کا نامعقول کمبینیشن آج تک سمجھ نہیں آیا،
مثلاً ’مواجہ پیک’۔ ایک لفظ ثقیل (شاید)اردو سے دوسرا انگلش سے۔
پتا نہیں مروجہ اردو زبان سے کوئی لفظ کیوں نہیں ملتا اتنا اہم اور بہترین کام کرنے والوں کو

بہر حال اس اہم پیشرفت پر متعلقہ لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان سے درخواست کرتا ہوں کہ اردو زبان میں ونڈوز کو سہل سے سہل بنائیں۔ یہ اردو میں ونڈوز نہیں ۔۔۔اردوئے معلیٰ میں ونڈوز کہلائیں گی
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
Farrukh (06-04-11), shafresha (06-04-11), نورالدین (06-04-11), اویسی (06-04-11)
پرانا 06-04-11, 04:21 PM   #4
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حیدر بھائی
صحیح فرمایا۔
ابھی میں نے خود بھی انسٹال کیا تھا یہ اور کافی الفاظ ابھی تک انگریزی زبان میں ہی تھے۔ مگر کافی اردو زبان میں ہیں اور انہیں سمجھنا مشکل بھی نہیں ہے۔۔۔
Farrukh آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Farrukh کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-04-11), نورالدین (06-04-11), حیدر (06-04-11)
پرانا 06-04-11, 06:26 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں نے اکثر سافٹ ویئر ایسے لوگوں کو سکھانے کی کوشش کی ہے جنہيں انگریز ی کم کم آتی ہے۔ وہ بھی پڑھنے میں ۔
ان کو جب کسی اردو مواجہ پر مشتمل پروگرام سکھانے کی کوشش کرتا ہوں تو وہ پریشان ہو جاتے ہيں کہ
اردو میں کیسے استعمال کریں گے ۔

تب حیرت ہوتی ہے کہ اپنی زبان اتنی مشکل ہے ۔
اور نا معقول فرنگی ہمارے زبان پر چھائے ہوئے ۔

سو واٹس یو تھنک ۔ ۔

لاحول ولا قوۃ ۔ !
میرا مطلب ہے آپ کا کیا خیال ہے ؟
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
Farrukh (06-04-11), shafresha (06-04-11), حیدر (06-04-11)
پرانا 06-04-11, 08:47 PM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سچی بات تو یہ ہے کہ انگلش اُردو زبان سے ذیادہ آسان زبان ہے!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (06-04-11), حیدر (06-04-11)
پرانا 06-04-11, 09:01 PM   #7
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
سچی بات تو یہ ہے کہ انگلش اُردو زبان سے ذیادہ آسان زبان ہے!!!
آج سے محض تقریبا 5 سال پہلے تک شائید میں بھی یہی کہتا ہونگا، مگر اللہ ان لوگوں‌پر اپنی رحمتیں‌رکھے جنہوں‌ نے اردو کی بقا کے لئے دن رات کام کیا اور اردو کو انٹرنیٹ پر اس نہج پر پہنچایا کہ آج، میں‌ بہت آسانی سے کسی اور سافٹ وئیر کی مدد کے بغیر پوری ونڈوز میں تقریباً سب جگہ اردو آسانی سے ٹائپ کر سکتا ہوں اور پڑھ سکتا ہوں۔
ان لوگوں‌ میں‌سے کچھ لوگ القلم پر موجود ہوتے ہیں‌اور کچھ اردو محفل پر۔

ان میں‌وہ فانٹ ساز حضرات بھی ہیں جن کی محنت کی بدولت آج ہم خط نستعلیق کو ان پیج اور اس جیسے دوسرے سافٹ وئیر کی قید سے نکل کر ہر جگہ بخوبی استعمال کرتے ہیں۔ ان فانٹس میں‌علوی نستعلیق، جمیل نستعلیق اور لاہوری نستعلیق وغیر قابل ذکر ہے۔ اور ان فانٹس کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے۔

یہاں‌ بات دراصل آپ کی تربیت اور صحبت کی ہے۔ آپ جس زبان کو سیکھیں‌گے وہ آپ کو آسان لگے گی اور جسکی پرواہ نہیں کریں‌گے وہ مشکل لگے گی۔
اب سے ستم ظریفی ہی کہا جاسکتا ہے کہ ہمارے ملک کے لوگ مغربی کلچر سے اس حد تک متاثر ہیں کہ انکی زبان سیکھنے کے لئے بڑی بڑی کوششیں کرتے نظر آتے ہیں، مگر اپنی زبان کی کوئی پرواہ نہیں‌کرتے

ورنہ سچ تو یہ ہے کہ جو مٹھاس، ادب و آداب، اتار چڑھاؤ، جذبیت وغیرہ اردو میں‌ہے، انگریزی میں‌ نہیں‌ ہے۔۔۔۔

کبھی خود غور کیجئے گا کہ یہ فورم جس کے آپ ایک اہم رکن بھی ہیں آخر اردو میں کیوں ہے، رومن اردو میں کیوں‌ نہیں۔۔۔؟؟؟

Last edited by Farrukh; 06-04-11 at 09:05 PM.
Farrukh آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Farrukh کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-04-11), حیدر (06-04-11)
پرانا 06-04-11, 09:08 PM   #8
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس میں‌فرنگی کا اتنا قصور نہیں جتنا ہماری اپنی لاپرواہی ہے۔
اور اس میں سب سے بڑا ہاتھ اس تربیت کا ہوتا ہے جو ہم حاصل کرتے ہیں یا آگے دوسروں‌کی کرتے ہیں۔

ورنہ فرنگی نے تو ہمیں‌ اردو کی سہولت یونیکوڈ کی صورت میں‌فراہم کی ہے۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نورالدین مراسلہ دیکھیں
میں نے اکثر سافٹ ویئر ایسے لوگوں کو سکھانے کی کوشش کی ہے جنہيں انگریز ی کم کم آتی ہے۔ وہ بھی پڑھنے میں ۔
ان کو جب کسی اردو مواجہ پر مشتمل پروگرام سکھانے کی کوشش کرتا ہوں تو وہ پریشان ہو جاتے ہيں کہ
اردو میں کیسے استعمال کریں گے ۔

تب حیرت ہوتی ہے کہ اپنی زبان اتنی مشکل ہے ۔
اور نا معقول فرنگی ہمارے زبان پر چھائے ہوئے ۔

سو واٹس یو تھنک ۔ ۔

لاحول ولا قوۃ ۔ !
میرا مطلب ہے آپ کا کیا خیال ہے ؟
Farrukh آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Farrukh کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-04-11), نورالدین (06-04-11), حیدر (06-04-11)
پرانا 06-04-11, 09:09 PM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہے کہ ہمیں انگلش اس لیے آسان لگتی ہے کہ ہم نے کمپیوٹر و دیگر الیکٹرونک اشیا کو ابتدا سے ہی اسی زبان میں دیکھا ہے۔
اگر کسی نے آج تک کمپیوٹر استعمال نہ کیا ہو اور اس کو ہم "مروجہ زبان والی اردو" والی ونڈوز والا کمپیوٹر استعمال کرنے سکھائیں تو وہ انگلش ونڈو استعمال کرتے ہوئے مخمصے میں پڑ جائے گا۔ وہ کیا کہتے ہیں کہ ’’ فرسٹ امپریشن از دی لاسٹ امپریشن‘‘

ویسے مجھے ابھی تک ’مواجہ ‘ نامی بلا کا علم نہیں ہو سکا کہ یہ کیا ہے
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
Farrukh (06-04-11), shafresha (06-04-11), نورالدین (06-04-11)
پرانا 06-04-11, 09:10 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 346
کمائي: 6,559
شکریہ: 579
180 مراسلہ میں 318 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
سچی بات تو یہ ہے کہ انگلش اُردو زبان سے ذیادہ آسان زبان ہے!!!
مجھے آپ کی بات سے اتفاق نہیں ہے
ہادی آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ہادی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-04-11), نورالدین (06-04-11), حیدر (06-04-11)
پرانا 06-04-11, 09:29 PM   #11
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
میرا خیال ہے کہ ہمیں انگلش اس لیے آسان لگتی ہے کہ ہم نے کمپیوٹر و دیگر الیکٹرونک اشیا کو ابتدا سے ہی اسی زبان میں دیکھا ہے۔
اگر کسی نے آج تک کمپیوٹر استعمال نہ کیا ہو اور اس کو ہم "مروجہ زبان والی اردو" والی ونڈوز والا کمپیوٹر استعمال کرنے سکھائیں تو وہ انگلش ونڈو استعمال کرتے ہوئے مخمصے میں پڑ جائے گا۔ وہ کیا کہتے ہیں کہ ’’ فرسٹ امپریشن از دی لاسٹ امپریشن‘‘

ویسے مجھے ابھی تک ’مواجہ ‘ نامی بلا کا علم نہیں ہو سکا کہ یہ کیا ہے
مواجہ سے مراد انگریزی میں جسے انٹرفیس یا ونڈوز کی دکھائی دینے والی شکل پر جو زبان استعمال ہوئی ہے۔۔
Farrukh آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Farrukh کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-04-11), حیدر (06-04-11)
پرانا 06-04-11, 09:31 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
میرا خیال ہے کہ ہمیں انگلش اس لیے آسان لگتی ہے کہ ہم نے کمپیوٹر و دیگر الیکٹرونک اشیا کو ابتدا سے ہی اسی زبان میں دیکھا ہے۔
اگر کسی نے آج تک کمپیوٹر استعمال نہ کیا ہو اور اس کو ہم "مروجہ زبان والی اردو" والی ونڈوز والا کمپیوٹر استعمال کرنے سکھائیں تو وہ انگلش ونڈو استعمال کرتے ہوئے مخمصے میں پڑ جائے گا۔ وہ کیا کہتے ہیں کہ ’’ فرسٹ امپریشن از دی لاسٹ امپریشن‘‘

ویسے مجھے ابھی تک ’مواجہ ‘ نامی بلا کا علم نہیں ہو سکا کہ یہ کیا ہے
کیا بیڑو ! تیرے کو مواجہ کا نئیں پتہ ڑے ۔
مواجہ بولے تو انٹر فیس ۔
آیا پوائنٹ کھوپڑی میں ؟

نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-04-11), حیدر (06-04-11)
پرانا 06-04-11, 09:42 PM   #13
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آؤ جی۔ کر لو گل۔
مواجہ کا مطلب جان کر اب مجھے انٹرفیس کا مطلب بھول گیا ہے۔
پہلے اچھا بھلا اس کا معنی آتا تھا مجھے۔ کر لو گل۔ کاش میں نہ پوچھتا
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-04-11), نورالدین (06-04-11)
پرانا 06-04-11, 09:56 PM   #14
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مواجہ عربی کا لفظ ہے جس کو اردو میں بغیرتڑکے کے ہی شامل کر لیا گیا ہے۔۔۔ اس کا مادہ وجہ / واجہ سے نکل ہے جس کا مطلب چہرہ ہوتا ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
Farrukh (07-04-11), shafresha (06-04-11), نورالدین (23-04-11)
پرانا 06-04-11, 10:06 PM   #15
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Farrukh مراسلہ دیکھیں
آج سے محض تقریبا 5 سال پہلے تک شائید میں بھی یہی کہتا ہونگا، مگر اللہ ان لوگوں‌پر اپنی رحمتیں‌رکھے جنہوں‌ نے اردو کی بقا کے لئے دن رات کام کیا اور اردو کو انٹرنیٹ پر اس نہج پر پہنچایا کہ آج، میں‌ بہت آسانی سے کسی اور سافٹ وئیر کی مدد کے بغیر پوری ونڈوز میں تقریباً سب جگہ اردو آسانی سے ٹائپ کر سکتا ہوں اور پڑھ سکتا ہوں۔
ان لوگوں‌ میں‌سے کچھ لوگ القلم پر موجود ہوتے ہیں‌اور کچھ اردو محفل پر۔

ان میں‌وہ فانٹ ساز حضرات بھی ہیں جن کی محنت کی بدولت آج ہم خط نستعلیق کو ان پیج اور اس جیسے دوسرے سافٹ وئیر کی قید سے نکل کر ہر جگہ بخوبی استعمال کرتے ہیں۔ ان فانٹس میں‌علوی نستعلیق، جمیل نستعلیق اور لاہوری نستعلیق وغیر قابل ذکر ہے۔ اور ان فانٹس کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے۔

یہاں‌ بات دراصل آپ کی تربیت اور صحبت کی ہے۔ آپ جس زبان کو سیکھیں‌گے وہ آپ کو آسان لگے گی اور جسکی پرواہ نہیں کریں‌گے وہ مشکل لگے گی۔
اب سے ستم ظریفی ہی کہا جاسکتا ہے کہ ہمارے ملک کے لوگ مغربی کلچر سے اس حد تک متاثر ہیں کہ انکی زبان سیکھنے کے لئے بڑی بڑی کوششیں کرتے نظر آتے ہیں، مگر اپنی زبان کی کوئی پرواہ نہیں‌کرتے

ورنہ سچ تو یہ ہے کہ جو مٹھاس، ادب و آداب، اتار چڑھاؤ، جذبیت وغیرہ اردو میں‌ہے، انگریزی میں‌ نہیں‌ ہے۔۔۔۔

کبھی خود غور کیجئے گا کہ یہ فورم جس کے آپ ایک اہم رکن بھی ہیں آخر اردو میں کیوں ہے، رومن اردو میں کیوں‌ نہیں۔۔۔؟؟؟
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ہادی مراسلہ دیکھیں
مجھے آپ کی بات سے اتفاق نہیں ہے

السلام علیکم بھائی فرخ‌اور ہادی،

چلیئے آپ کی اطلاع کی لیئے بتا دیتا ہوں‌کہ میں‌اس فورم کا شاید واحد (چند ایک استثناء کے علاوہ) یوزر ہوں‌جو 1991 سے اُردو پر کام کررہا ہے۔
اُردو زبان سے میری محبت طشت از بام ہے مگر بطور ایک اُستاد مجھے اس بات کے اعادے میں کوئی شبہ نہیں‌کے سیکھنے کے عمل میں‌انگلش اُردو سے ذیادہ آسان زبان ہے۔ اگر موقعہ ملا تو اس پر علحیدہ سے ایک تھریڈ بنا کر اپنا موقف واضح کروں گا!!!!

آپ کا اختلاف سر آنکھوں‌پر مگر اگر کوئی یہ کہے کے یورپ وغیرہ کے ممالک پاکستان سے ذیادہ صاف ستھرے ممالک ہیں‌تو کیا آپ انکار کردیں‌گےِِِِِ؟؟؟؟؟؟؟
بالک اسی طرح‌اردو ایک مکمل اور جامع زبان ہونے کے باوجود سیکھنے/لکھنے کے عمل انگلش کے مقابلے میں‌ایک مشکل زبان ہے!!!!!
__________________
میں‌تمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوں‌گا!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (07-04-11)
جواب

Tags
com, downloads, explorer, فوٹو, کلک, کنٹرول, کمپیوٹر, ویب, ونڈوز, ورڈ, متعارف, انٹرنیٹ, اردو, تحریری, حضرات, خوش, علاقائی, عنوانات, عمومی, عادی, صفحہ, صفحات, صارف, صارفین, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک ماہ کے واقعات نے حکومت کے مستقبل اور امیج کا ستیاناس کردیا گلاب خان خبریں 0 06-01-11 04:01 AM
یا الہیٰ یا صورتاں کہاں بستیاں ہیں؟ shafresha گپ شپ 12 21-10-10 06:08 PM
مہر و وفا کی بستیاں میاں شاہد عبدالمجید سالک 0 04-04-08 10:16 AM
Show Windows Version on Desktop (All Windows) عبدالقدوس کمپیوٹر کی باتیں 0 19-08-07 11:06 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:39 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger