واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

اس موضوع کے 268 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 8740 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-01-08, 02:47 PM  
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 40
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,034
ميرا موڈ:
شکریہ: 952
1,400 مراسلہ میں 3,861 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

السلام علیکم !
جناب امید ہے کہ آپ بخیروعافیت ہوں گے۔
آپ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی باقاعدہ نمانندگی"لگتا تو ایسا ہی ہےٌ" کرتے ہیں امید ہے کہ آپ ہمارے پاکستانی عوام الناس کی اصلاح کے لیٰے New World Order اور American War on Terror پر کچھ تفصیل سے روشنی ڈال سکیں۔

صرف ایک آزاد صحافیانہ ریفرنس ضرور دیکھ لیجیٰے گا۔
video.google.com/videoplay?docid=-210088912352527308
Breaking The Silence - Truth and Lies in the War on Terror by
John Pilger John

شکریہ !

طاہر
__________________
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
مندرجہ ذیل 11 صارفین نے طاھر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
bas_tera_intazar (02-02-09), shafresha (03-09-09), وجدان (08-07-08), نیلم خان (31-08-09), موجو (30-07-09), ملک بھائی (31-08-09), yashaka (06-05-09), رضی (10-06-09), زین خان (07-01-09), شاہد جمیل حفیظ (10-10-08), عُکاشہ (01-07-08)
پرانا 15-05-09, 02:36 AM   #211
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,247
کمائي: 139,879
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,527
5,863 مراسلہ میں 14,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Fawad - Digital Outreach Team US State Dept مراسلہ دیکھیں
سوال يہ ہے کہ اگر سی –آئ – اے کے وجود کو محض 60 سال کا قليل عرصہ ہی ہوا ہے تو امريکی حکومت اور اس کی انٹيلی ايجنس ايجنسی مسلمانوں کے مختلف مذہبی فرقوں کے مابين اختلافات کا موجب کيسے بن سکتے ہيں جو صديوں پرانے اور ماضی ميں مسلمانوں کے مابين کئ جنگوں کا سبب بن چکے ہیں۔ شايد اس کے بعد جاويد چوہدری يہ دعوی کريں گے کہ سی – آئ – اے کربلا کے ميدان ميں بھی موجود تھی۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
جناب جو پوچھا جا رہا ہے اس کا جواب دیں
کیا "ان کاؤنٹر" یا "پیرس ریوایو" سی آئی اے کی سازش تھی یا نہیں ؟؟؟

امريکی حکومت اور اس کی انٹيلی ايجنس ايجنسی مسلمانوں کے مختلف مذہبی فرقوں کے مابين اختلافات کا موجب نہیں ہے لیکن ان کے اختلاف کو ہوا دے کر اپنے مقاصد پورا کرنے میں کوئی موقع چھوڑتی بھی نہیں بلکہ ان اختلافات کو مزید ہوا دیتی ہے
عراق اور افغانستان اس کی زندہ مثالیں ہیں
اور اب پاکستان میں بھی اسی آگ کو ہوا دی جارہی ہے کیا آپ بتاسکتے ہیں کے اس میں کن لوگوں کا مفاد وابستہ ہو سکتا ہے ؟؟
پہلا سوال نہیں بھولئے گا
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (10-06-09)
پرانا 01-06-09, 07:04 PM   #212
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 313
کمائي: 4,222
شکریہ: 0
140 مراسلہ میں 204 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
جناب جو پوچھا جا رہا ہے اس کا جواب دیں
کیا "ان کاؤنٹر" یا "پیرس ریوایو" سی آئی اے کی سازش تھی یا نہیں ؟؟؟

ميں نے يہ بات پہلے بھی کئ بار کہی ہے کہ نا تو امريکہ ہر عيب سے عاری ہے اور نہ ہی امريکی تاريخ غلطيوں سے پاک ہے۔ ليکن ايک تعميری تجزيہ صرف اسی صورت ميں ممکن ہے جب آپ تصوير کے دونوں رخ ديکھيں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اس بات کی نشاندہی کريں کہ کوکلکس کلين امريکی تاريخ کا حصہ ہے تو پھر آپ کو اس حقيقت کو بھی تسليم کرنا چاہيے کہ آج باراک اوبامہ امريکہ کے صدر ہيں۔

جہاں تک "اين کاؤنٹر"، "پيرس ريويو" اور سی –آئ –اے کی ثقافتی جنگ کے حوالے سے آپ کا سوال ہے تو ميں آپ کی توجہ اس جانب دلواؤں گا کہ يہ حقائق تو 1960 کی دہائ ميں ہی تسليم کر ليے گۓ تھے اور اس وقت سے يہ حقائق عوام کی دسترس ميں ہيں۔ اس کی ايک مثال

Amazon.com: The Cultural Cold War (2000)

"اين کاؤنٹر" ايک ثقافتی رسالہ تھا۔ اس بات کا کوئ حتمی ثبوت نہيں ہے کہ کئ سال پہلے اختتام پذير ہونے والے اس پروگرام کے ذريعے اس رسالے کو سياسی عمل پر اثر انداز ہونے يا برسراقتدار افراد کے ايجنڈے کو آگے بڑھانے کے ليے استعمال کيا گيا۔ اس کے برعکس سی –آئ – اے کے اس پروگرام کا حدف نان کميونسٹ ليفٹ کے ممبران تھے۔ اس وقت يورپ کی سوچ پر اثرانداز ہونے کے لیے امريکہ اور سويت يونين دونوں ہی ميدان عمل ميں تھے۔

اس رسالے کی فنڈنگ کے ذريعے ان لکھاريوں اور دانشوروں کو ايک پليٹ فارم مہيا کيا گيا جو کہ امريکی انتظاميہ سے اختلاف رکھنے کے باوجود ثقافتی ايشوز پر نان مارکسٹ نقطہ نظر رکھتے تھے۔

حقيقت يہ ہے کہ سی –آئ – اے کی اس مہم کا مقصد راۓ عامہ اور خيالات کو دبانا نہيں بلکہ انھيں اجاگر کرنا تھا۔ يہ درست ہے کہ آج کے دور ميں اس پروگرام پر سخت گير رويہ اختيار کيا جا سکتا ہے ليکن اس دور ميں امريکہ اور سوويت يونين ايک سرد جنگ ميں مد مقابل تھے اور سويت يونين پورے يورپ پر اپنے اثرورسوخ کو وسيع کرنے کے ليے عملی کوششيں کر رہا تھا۔

ليکن ميں يہ واضح کر دينا چاہتا ہوں کہ 50 برس قبل کے حالات کا اطلاق موجودہ صورت حال ميں نہيں ہوتا۔ امريکہ مسلمانوں اور عالم اسلام کے مدمقابل نہيں ہے۔ جس دشمن کا ہميں آج سامنا ہے، وہ مسلمانوں کے ليے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ہے جتنا کہ خود امريکہ کے ليے ہے۔ يہ ايک حقيقت ہے کہ خود مسلم ممالک ميں ميڈيا مہم، مذہبی بحث اور دانشوروں کی تقارير کے ذريعے دہشت گردی کی مذمت کی جا رہی ہے اور يہ شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دہشت گردی ايک جرم ہے اور اس کا مذہب سے کوئ تعلق نہيں ہے۔

آج ٹی وی پر حاليہ اشتہاری مہم جس ميں ايک خودکش حملہ آور کی ذہنی کيفيت اجاگر کی گئ ہے، اسی سلسلے کی ايک مثال ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad - Digital Outreach Team US State Dept آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 09-06-09, 11:54 PM   #213
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 40
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,034
ميرا موڈ:
شکریہ: 952
1,400 مراسلہ میں 3,861 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Fawad - Digital Outreach Team US State Dept مراسلہ دیکھیں
ميں نے يہ بات پہلے بھی کئ بار کہی ہے کہ نا تو امريکہ ہر عيب سے عاری ہے اور نہ ہی امريکی تاريخ غلطيوں سے پاک ہے۔ ليکن ايک تعميری تجزيہ صرف اسی صورت ميں ممکن ہے جب آپ تصوير کے دونوں رخ ديکھيں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اس بات کی نشاندہی کريں کہ کوکلکس کلين امريکی تاريخ کا حصہ ہے تو پھر آپ کو اس حقيقت کو بھی تسليم کرنا چاہيے کہ آج باراک اوبامہ امريکہ کے صدر ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State

جناب فواد صاحب !

یہی تو ہم سب کہہ رہے ہیں کہ امریکہ عیب دار ہے - تاریخ‌میں‌بھی اور اب بھی اس کے اقدامات ایسے ہی ہیں۔

والسلام

طاہر
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے طاھر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (10-06-09), مزمل فاروق (10-06-09), رضی (10-06-09)
پرانا 10-06-09, 09:57 PM   #214
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 40
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,034
ميرا موڈ:
شکریہ: 952
1,400 مراسلہ میں 3,861 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فواد صاحب !

آپ کے جوابات سے سوال خود بخود پیدا ہوتے ہیں ورنہ تو میں اس سلسلے کو موقوف کر چکا تھا۔

آپ سے سوال ہے کہ کیا آپ کی آؤٹ ریچ ٹیم اخبارات کے کالم نگاروں کو بھی جوابات دیتے ہیں جیسا کہ آپ لوگ ہمارے تاثرات کو ٹھیک کرنے میں‌لگے رہتے ہیں؟

والسلام

طاہر
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
طاھر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 06-07-09, 04:43 PM   #215
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 3,208
کمائي: 35,334
شکریہ: 4,358
1,977 مراسلہ میں 5,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

امریکی نائب صدر جو بائڈن نے اشارہ دیا ہے کہ ایران کے ایٹمی خطرے سے نمٹنے کے لیے اسرائیل نے فوجی کارروائی کا فیصلہ کیا تو اوبامہ حکومت اسرائیل کو باز رکھنے کی کوشش نہیں کرے گی۔اے بی سی ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکہ کسی بھی خودمختار ملک پر اپنے فیصلے مسلط نہیں کر سکتا کہ وہ کیا کرے اور کیا نہ کرے۔جب ان سے ایک ہی سوال تین مرتبہ پوچھا گیا کہ کیا امریکہ، اسرائیل کو روکنے کی کوشش کرے گا، تو جو بائڈن نے اپنا ایک ہی جواب دہرایا کہ ’اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اور اسے اپنے فیصلے خود کرنے کا حق ہے، چاہے ہم مانیں یا نہ مانیں‘۔
‭BBC Urdu‬ - ‮Institutional‬ - ‮صفحہ دستیاب نہیں ہے‬

عراق، افغانستان، ویت نام بھی خود مختار ملک تھے انہیں اپنے فیصلے کرنے کا حق کیوں نہیں ہے؟ شمالی کوریا بھی خود مختار ملک ہے اس پر کیوں پابندیاں لگائی جاتی ہیں؟ اسرائیل کی ایٹمی آبدوزیں دھمکیاں لگانے کے لیے سمندروں میں گھومتی ہیں اس پر کیوں روک نہیں ہے؟ اسرائیلی ایٹمی صلاحیت پر اعتراض کیوں نہیں ہے، وہاں عالمی معائنہ کار کیوں نہیں بھیجے جاتے؟
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے عبداللہ حیدر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
مباح (30-08-09), رضی (10-07-09), طاھر (08-07-09)
پرانا 09-07-09, 06:53 PM   #216
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 313
کمائي: 4,222
شکریہ: 0
140 مراسلہ میں 204 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
[COLOR="Red"]امریکی نائب صدر جو بائڈن نے اشارہ دیا ہے کہ ایران کے ایٹمی خطرے سے نمٹنے کے لیے اسرائیل نے فوجی کارروائی کا فیصلہ کیا تو اوبامہ حکومت اسرائیل کو باز رکھنے کی کوشش نہیں کرے گی۔

امريکی نائب صدر بائيڈن کے حاليہ بيان ميں امريکی پاليسی ميں کسی تبديلی کا اشارہ نہيں ہے۔ يہ تاثر غلط ہے کہ امريکہ نے اسرائيل کو ايران پر حملے کا گرين سگنل دے ديا ہے۔ صدر اوبامہ نے بذات خود اس تاثر کی نفی کر دی ہے

"ہرگز نہيں – اور ميرے خيال ميں يہ بہت ضروری ہے کہ ميں اور ميری انتظاميہ اس ايشو پر بالکل واضح اور مستقل مزاج رہيں۔ ميرے خيال ميں نائب صدر بائيڈن نے ايک واضح حقيقت بيان کی ہے اور وہ يہ ہے کہ ہم دوسرے ممالک پر ان کے دفاعی مفادات کے حوالے سے حکم صادر نہيں کر سکتے۔ مگر يہ بھی حقیقت ہے کہ امريکہ کی يہ پاليسی ہے کہ ايران کے ايٹمی صلاحيت کے حوالے سے ايشو کو سفارتی ذرائع سے پرامن طريقے سے حل کيا جاۓ۔"

ميں آپ کو ياد دلانا چاہوں گا کہ جب حکومت پاکستان نے سوات ميں امن معاہدے کا فيصلہ کيا تھا تو تمام تر خدشات اور تحفظات کے باوجود امريکی حکومت نے يہ واضح بيان ديا تھا کہ ہم ايک خودمختار ملک کو اپنی پاليسی تبديل کرنے کے ليے مجبور نہيں کر سکتے۔ نائب صدر بائيڈن کا حاليہ بيان اسی پاليسی کا اعادہ ہے۔
جہاں تک ايران پر فوجی حملے کے حوالے سے امريکہ کے موقف کا سوال ہے تو اس ضمن میں آپ کی توجہ امريکی جوائنٹ چيف چيرمين ايڈمرل مائيک مولين کے بيان کی جانب دلواؤں گا۔

"ايران پر کسی بھی قسم کا حملہ عدم استحکام کا باعث ہو گا"۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad - Digital Outreach Team US State Dept آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 09-07-09, 11:07 PM   #217
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,247
کمائي: 139,879
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,527
5,863 مراسلہ میں 14,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

خب لطیفے سناتے ہیں آپ مسٹر فواد ڈیجیٹل
کبھی کبھی مجھے لگتا ہے آپ واقعی مشین ہی ہیں ، ہر موقف پر طے شدہ ڈیٹا آپ کے پاس ہے جو آپ بار بار پیش کردیتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (10-07-09)
پرانا 27-07-09, 09:47 PM   #218
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 313
کمائي: 4,222
شکریہ: 0
140 مراسلہ میں 204 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
کبھی کبھی مجھے لگتا ہے آپ واقعی مشین ہی ہیں ،

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبران ميں صرف اردو ہی نہيں بلکہ عربی اور فارسی زبان کے ماہرين بھی شامل ہيں۔ حال ہی ميں ايم – ايس – اين – بی – سی نے ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم پر ايک فيچر بھی دکھايا تھا جو آپ اس ويب لنک پر ديکھ سکتے ہيں۔

msnbc.com Video Player

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad - Digital Outreach Team US State Dept آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-07-09, 12:12 AM   #219
Senior Member
 
بدرالزمان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
عمر: 29
مراسلات: 4,459
کمائي: 18,448
ميرا موڈ:
شکریہ: 2,888
1,799 مراسلہ میں 4,512 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محترم فواد آپکا شکریہ امریکہ کا موقف بیان کرنے پر:
اور باقی ساتھیو میں اپ سب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اس اہم ایشو پر ہمارے امریکی بھائی کے سامنے اپنامضبوط موقف پیش کیا۔
امریکہ اور اسکے ساتھیوں کے بارے میں میرا ہمیشہ سے یہ کہنا ہے کہ یہ ایسے ممالک ہیں جو پہلے Monsters پیدا کرتے ہیں اور پھر اپنی ساری طاقتیں اپنے پیدا کردا Monstersکو ختم کرنے میں لگا دیتے ہیں۔لیکن اس دوران مزید Monstersپیدا کر دیتے ہیں/
ہو سکتا ہے کہ محترم فواد کو 1980 کی ایران-عراق جنگ کے حالات کا کچھ خاص اندازہ یا معلومات نہ ہوں تبھی وہ امریکہ کے عراق میں کردار سے متعلق معلومات دستیاب نہ ہوں۔
کیا محترم فواد مجھے بتائیں گے کہ امریکہ نے سابق ڈکٹیٹر جنرل مشرف کی آمرانہ حکومت سے پاکستانی عوام کو نجات دلوانے کے لیے کونسے اقدامات کیئے؟ امریکہ نے انکے ساتھ ویسا ہی سلوک کیوں نہیں کیا جیسا وہ ایرانی حکمرانوں کے ساتھ کرتا ہے؟ پاکستان کو امداد کیوں‌ دی گئی جبکہ امریکہ کا آئین اسکی اجازت نہیں دیتا؟کیا وجہ ہے کہ امریکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر کبھی بھی سنجیدہ نہیں دکھتا جیسا سنجیدا وہ ایران کے معاملے پر ہے؟کیا کبھی وقت آنے پر امریکہ آج کے ایران کے ساتھ ویسی ہی دوستی کر لے گا جیسی اس نے قاتل اعظم مشرف کے ساتھ کی تھی؟ کیا وجہ ہے کہ پاکستان کے سبھی کرپٹ لوگ یا حکمران امریکہ کی گڈ بک میں ہوتے ہیں؟کیا پاکستان کو مجبور کرنا کہ وہ بھارت کو اپنا دوست سمجھے اور یہ کہ اپنی فوجیں بھارتی سرحد سے کم کر دے، پاکستانی معاملات اور خودمختاری میں مداخلت نہیں؟
معاف کیجیے گا میرا تعلق پاکستان کے غریب صوبہ سے ہے اس لیے سادہ سے الفاظ میں اپنے ذہن میں پلنے والے الفاظ صفحہ قرطاس پر لایا ہوںـ(میرا ارادہ گوانتا موبے سیر کرنے کا ہرگز نہیں)

اگر آپ کہیں تو امریکہ نے مشرف کی تعریفوں میں جو بیانات دئے تھے وہ کبھی پیش کر دوں یا آپ خود اپنے سٹیٹ دپارٹمنٹ سے کنفرم کریں گے؟
__________________
زندگی کیا ہے؟ پہلی سانس سے آخری ہچکی تک مسلسل کوشش
. . . . . . ایک دوڑ . . . . . ایک ضد . . . .
سب سے آگے نکل جانے کی' سب کچھ حاصل کر لینے کی ' جو نہ ملے اُسے چھین لینے کی۔

Last edited by بدرالزمان; 28-07-09 at 12:54 AM.
بدرالزمان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
بدرالزمان کا شکریہ ادا کیا گیا
مباح (30-08-09)
پرانا 28-07-09, 02:05 AM   #220
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 565
کمائي: 4,868
شکریہ: 0
255 مراسلہ میں 483 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دوستو۔۔۔۔۔ اس بارہ صفحات پر مبنی بے کار پراپیگنڈا پوسٹس پڑھنے کی بجائے اگر صرف چند گھنٹے کی یہ دو ڈاکومنٹریز دیکھ لیتے تو یقین جانو کہ زیادہ حقائق جان سکتے:
http://video.google.com/googleplayer...89197&hl=en&fs
http://video.google.com/googleplayer...21912&hl=en&fs

Last edited by arifkarim; 28-07-09 at 02:16 AM.
arifkarim آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
arifkarim کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (10-08-09)
پرانا 29-07-09, 11:37 PM   #221
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 313
کمائي: 4,222
شکریہ: 0
140 مراسلہ میں 204 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں

معاف کیجیے گا میرا تعلق پاکستان کے غریب صوبہ سے ہے اس لیے سادہ سے الفاظ میں اپنے ذہن میں پلنے والے الفاظ صفحہ قرطاس پر لایا ہوںـ(میرا ارادہ گوانتا موبے سیر کرنے کا ہرگز نہیں)

ان خدشات کا اظہار مجھ سے کچھ اردو فورمز پر ساتھيوں نے پہلے بھی کيا ہے کہ اگر وہ امريکہ کے خلاف کچھ بات کريں گے تو امريکی حکومتی ادارے ان کے خلاف کاروائ کريں گے۔ ان دوستوں کی خدمت ميں عرض ہے کہ وہ امريکہ کے کسی بھی نشرياتی ادارے کے ٹی وی چينل يا کوئ بھی اخبار اٹھا کے ديکھ ليں اس ميں آپ کو مسلمانوں سميت ہر مقطبہ فکر کے لوگ امريکی حکومت کی مختلف پاليسيوں کے خلاف يا اس کے حق ميں اظہار خيال بغير کسی خوف کے کرتے نظر آئيں گے۔ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے قيام کا مقصد ہی يہ ہے کہ امريکی پاليسيوں کے حوالے سے آپ کو امريکی حکومت کے موقف سے آگاہ کيا جا سکے اور آپ کا موقف سنا جاۓ

آخر ميں صرف اتنا کہوں گا کہ ميرا مقصد کسی بھی موضوع پر آپ کو قائل کرنا نہيں ہے۔ ميرا نقطہ نظر صرف اتنا ہے کہ جب آپ کسی خبر يا موضوع پر اپنی راۓ قائم کريں تو تحقيق اور اعدادوشمار کی روشنی ميں تصوير کے دونوں رخ سمجھنے کی کوشش کريں۔



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad - Digital Outreach Team US State Dept آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 08-08-09, 01:16 AM   #222
Senior Member
 
بدرالزمان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
عمر: 29
مراسلات: 4,459
کمائي: 18,448
ميرا موڈ:
شکریہ: 2,888
1,799 مراسلہ میں 4,512 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فواد صاحب کیا فرماتے ہیں آپ بدنام زمانہ امریک دہشت گرد تنظیم بلیک واٹر کی پاکستان موجودگی اور اسکی مشکوک سرگرمیوں کی؟ جس تواتر سے پاکستانی اخبارات میں ان سے متعلق پاکستانی میڈیا میں رپورٹس آ رہی ہیں اس حساب سے کیا آپ کی حکومت یہ نہیں سمجھتی کہ پاکستانی عوام میں امریکہ سے نفرت میں اضافہ نہ ہو جائے گا؟
اور کیا فرماتی ہے آپکی سرکار اس امریکی کے بارے میں جس نے مبینہ طور پراسلام آباد میں ایک پاکستانی پولیس آفیسر کے ساتھ بدسلوکی کی اور اسکو گولی مارنے کی دھمکی دی۔ ہم غلاموں کے ساتھ کس قسم کا سلوک برتاو کرنے کا ارادہ رکھتی ہے آپکی سرکار۔۔۔۔اوہ معاف کیجیے گا ۔۔۔۔ہماری سرکار؟ کیا آپکی حکومت انتظار کر رہی ہے اس وقت کا کہ جب عوام کا جوالہ مکھی آپکے خلاف پھوٹ پڑے گا؟
اور کیا صدر ایوب نے آپ ہی کے بارے میں فرمایا تھا کہ "
Friends Not Masters
؟
بدرالزمان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 4 صارفین نے بدرالزمان کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
وجدان (09-08-09), مباح (30-08-09), رضی (08-08-09), عادل سہیل (03-09-09)
پرانا 10-08-09, 06:20 PM   #223
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 313
کمائي: 4,222
شکریہ: 0
140 مراسلہ میں 204 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
فواد صاحب کیا فرماتے ہیں آپ بدنام زمانہ امریک دہشت گرد تنظیم بلیک واٹر کی پاکستان موجودگی اور اسکی مشکوک سرگرمیوں کی؟ جس تواتر سے پاکستانی اخبارات میں ان سے متعلق پاکستانی میڈیا میں رپورٹس آ رہی ہیں اس حساب سے کیا آپ کی حکومت یہ نہیں سمجھتی کہ پاکستانی عوام میں امریکہ سے نفرت میں اضافہ نہ ہو جائے گا؟

؟
يہ درست ہے کہ حاليہ دنوں ميں امريکی سفارت خانے ميں نہ صرف يہ کہ ملازمين کی تعداد ميں اضافہ کيا گيا ہے بلکہ اس سلسلے ميں اسلام آباد کے گردونواح ميں کراۓ پر مکانات بھی ليے گۓ ہيں۔۔ يہ نہ تو کوئ خفيہ کاروائ ہے اور نہ ہی کسی سازش کا حصہ۔

اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانہ مرمت اور توسيع کے عمل سے گزر رہا ہے۔ يہ 3 سال پرانا منصوبہ ہے جس کی حال ہی ميں کانگريس نے باقاعدہ منظوری دی ہے

يہ کانگريس کميٹی کی رپورٹ کے اس حصے کا عکس ہے جس کے مطابق اسلام آباد ميں سفارت خانے کی توسيع کے لیے 736 ملين ڈالرز کی منظوری دی گئ ہے۔ يہ ايک 40 سالہ پرانی عمارت ہے جس ميں توسيع کی اشد ضرورت ہے۔

http://img192.imageshack.us/img192/6...mage002edg.jpg

يہ ايک عام فہم بات ہے کہ مرمت کے دوران کچھ سفارت کاروں اور اہلکاروں کو عارضی طور پر کراۓ کے مکانوں ميں منتقل کيا جاۓ گا۔ اس کے علاوہ عمارت ميں توسيع اور عملے ميں اضافے کی صورت ميں سيکورٹی کی ضروريات ميں اضافہ ايک فطری امر ہے۔

يہ بات قابل توجہ ہے کہ جب آپ سفارت خانے ميں عملے کی تعداد کا ذکر کرتے ہيں تو يہ ياد رہے کہ سفارت خانے ميں کام کرنے والے ملازمين کی ايک بڑی تعداد امريکی شہری نہيں بلکہ مقامی پاکستانی شہری ہیں۔ ميرے ايک بہترين دوست امريکی قونصل خانے ميں کئ سالوں تک کام کر چکے ہيں۔ خود ان کے دوست احباب اور واقفيت کے بے شمار لوگ اب بھی وہاں پر ملازم ہيں۔

سفارت خانے ميں امريکی اور پاکستانی ملازمين کی تعداد کے تقابلی جائزے کو سمجھنے کے لیے ميں آپ کو سال 2008 کی ايک رپورٹ کا عکس دے رہا ہوں جس ميں آپ مجموعی طور پر اس خطے ميں امريکی اور مقامی ملازمين کی تعداد کا شمار کر سکيں گے۔

http://img406.imageshack.us/img406/1...pimage002p.jpg

جہاں تک مختلف اخباروں میں چھپنے والی خبروں کا سوال ہے تو ميں واضح کر دوں کہ اسلام آباد میں امريکی سفارت خانے کے پبلک امور کے شعبے نے اپنی وضاحت پيش کر دی ہے جو 6 اگست کو ڈان اخبار کے صفحہ 6 پر چھپ چکی ہے۔

Dawn ePaper

اخبار کے نام اس خط میں واضح لکھا ہے کہ سفارت خانے ميں توسيع کا مقصد کيری لوگر بل کے نتيجے ميں شروع کيے جانے والے منصوبوں کے توسط سے عوام کی فلاح کے لیے کی جانے والی کوششوں کے ضمن ميں صلاحيتوں ميں اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ سينکڑوں کی تعداد ميں امريکی مرينز کی تعنياتی کا دعوی بالکل بے بنياد ہے۔

ميں آپ کو يہ بھی ياد دلا دوں کہ امريکہ ميں بھی پاکستان کے سفارت کار، ديگر ممالک کے سفارت کاروں کی طرح واشنگٹن اور نيويارک ميں کراۓ پر مکانات ليتے رہتے ہيں۔ ليکن امريکہ ميں کوئ بھی ايسے مصالحے دار کالم نہيں لکھ رہا کہ پاکستان اور آئ – ايس – آئ امريکی حکومت کی رٹ کو چيلنج کرنے کی سازش کر رہے ہيں۔

يہ ايک حقيقت ہے کہ امريکہ نے پاکستان کے لیے سالانہ 5۔1 بلين ڈالرز کی امداد اگلے پانچ سالوں کے لیے منظور کی ہے۔ اس امداد کا بڑا حصہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں صحت، تعليم اور تعمير وترقی کے کئ منصوبوں پر خرچ ہو گا۔ اس تناظر ميں پاکستان ميں امريکہ کی سفارتی کوششوں اور تعلقات ميں توسيع اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امريکہ پاکستان سے وسيع بنيادوں پر طويل مدت کے ليے سفارتی تعلقات استوار کرنے کا خواہش مند ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad - Digital Outreach Team US State Dept آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 10-08-09, 10:32 PM   #224
ذیلی ناظم
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 3,683
کمائي: 35,612
ميرا موڈ:
شکریہ: 15,942
2,644 مراسلہ میں 6,547 بارشکریہ ادا کیا گیا
رضی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں رضی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جانتے ہیں ہم اب آپ سے درخواست ہیں ان بھیڑیوں کی کالی کرتوتوں پر پردے ڈالنے کی ڈرامے بازیاں بند کر دیں
__________________

بازو ترا توحید کی قوت سے قوی ہے
اسلام ترا دیس ہے ، تو مصطفوی ہے
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے رضی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (10-08-09), عادل سہیل (03-09-09)
پرانا 10-08-09, 10:38 PM   #225
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 313
کمائي: 4,222
شکریہ: 0
140 مراسلہ میں 204 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ميں آپ کو يہ بھی باور کروانا چاہتا ہوں کہ اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانے ميں کام کرنے والا ہر امريکی شہری حکومت پاکستان سے منظور شدہ ويزے کی بنياد پر کام کر رہا ہے۔ پاکستان کے حکومتی اہلکاروں نے انھيں عالمی قوانين اور روايات کے عين مطابق انھيں يہاں رہنے اور کام کرنے کی مکمل اجازت دی ہے۔

کوئ بھی شخص جسے سفارتی اداروں ميں کام کرنے کا تجربہ ہے، وہ آپ پر يہ واضح کر دے گا کہ کسی بھی ملک ميں کونسل خانے يا سفارت خانے کے قيام کے لیے اس ملک کی جانب سے سرکاری اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس طرح کے معاہدوں ميں عام طور پر دونوں ملکوں ميں مساوی بنيادوں پر دفاتر کا قيام عمل ميں لايا جاتا ہے۔

يہ ايک غير منطقی مفروضہ ہے کہ ايمبسی ميں کام کرنے والے کچھ درجن افراد کسی ملک ميں داخل ہو کر اس پر اپنا قبضہ جما سکتے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad - Digital Outreach Team US State Dept آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
color, com, digital, email, fawad, fawwad, php, فورم, فورمز, فروخت, پیاسا, پاک, پاکستان, پسند, قواعد, لوگ, نظر, مکمل, موت, مقابلہ, منتقل, ممکن, اقوام متحدہ, امریکہ, بھائی, بچوں, تصویر, جھوٹ, جواب, حضرات, درخواست, ضوابط, صومالیہ, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک سوال ایک جواب خرم شہزاد خرم گپ شپ 78 29-11-07 10:27 AM
ایک غزل برائے تنقید آپکی خدمت میں حاضر ہے۔ ایم اے راجا شعر و شاعری 6 02-10-07 09:33 PM
ایک سوال عدنان مذہبی مسائل اور ان کا حل 15 14-07-07 11:52 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:37 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger