واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > حالات حاضرہ > سیاست

سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟

ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

اس موضوع کے 268 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 8747 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-01-08, 02:47 PM  
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 40
مراسلات: 2,288
کمائي: 26,053
ميرا موڈ:
شکریہ: 954
1,402 مراسلہ میں 3,864 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

السلام علیکم !
جناب امید ہے کہ آپ بخیروعافیت ہوں گے۔
آپ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی باقاعدہ نمانندگی"لگتا تو ایسا ہی ہےٌ" کرتے ہیں امید ہے کہ آپ ہمارے پاکستانی عوام الناس کی اصلاح کے لیٰے New World Order اور American War on Terror پر کچھ تفصیل سے روشنی ڈال سکیں۔

صرف ایک آزاد صحافیانہ ریفرنس ضرور دیکھ لیجیٰے گا۔
video.google.com/videoplay?docid=-210088912352527308
Breaking The Silence - Truth and Lies in the War on Terror by
John Pilger John

شکریہ !

طاہر
__________________
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
مندرجہ ذیل 11 صارفین نے طاھر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
bas_tera_intazar (02-02-09), shafresha (03-09-09), وجدان (08-07-08), نیلم خان (31-08-09), موجو (30-07-09), ملک بھائی (31-08-09), yashaka (06-05-09), رضی (10-06-09), زین خان (07-01-09), شاہد جمیل حفیظ (10-10-08), عُکاشہ (01-07-08)
پرانا 17-02-08, 11:45 AM   #31
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 28
مراسلات: 2,091
کمائي: 6,641
ميرا موڈ:
شکریہ: 910
692 مراسلہ میں 1,287 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

سلام،
جوزف صاحب پھٹ پڑے اور ۔۔۔۔ دھماکے فواد‌صاحب کی سوچوں میں۔۔۔۔۔۔
وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 20-02-08, 12:19 PM   #32
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 313
کمائي: 4,222
شکریہ: 0
140 مراسلہ میں 204 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

محترم،

اس فورم پر اپنے خلاف ہونے والی تنقيد سے مجھے کوئ حيرت نہيں ہوئ۔ يہی ہمارا قومی وطيرہ ہے کہ جو بھی متضاد نقطہ نظر رکھتا ہے اسے غدار قرار دے ديا جاتا ہے۔

کجھ باتوں کی وضاحت کرتا چلوں۔

جہاں تک "مير جعفر" اور "مير صادق" جيسے القابات کا سوال ہے تو عرض ہے کہ ان کرداروں نے اپنی وابستگی کے حوالے سے دھوکا ديا تھا جس کی بنا پر ان کو غدار قرار ديا گيا جب کہ ميں نے اپنی ہر پوسٹ کے آغاز ميں ہميشہ يہ واضح کيا ہے کہ ميرا تعلق يو – ايس – اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ سے ہے۔

کسی دوست نے کہا کہ ميں ڈالرز کی کمائ کے ليے امريکی آقاؤں کی خدمت کر رہا ہوں۔ آپ کی اطلاع کے ليے عرض ہے کہ يو- ايس – اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ ميں کام کرنے کے ليے جو تنخواہ مجھے ملتی ہے وہ اس سے کہيں کم ہے جو مجھے امريکہ ميں کسی نجی کمپنی ميں کام کرنے کے عوض ملتی اور ميرے پاس اس کے مواقع موجود تھے ليکن ميں سمجھتا ہوں کہ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم ميں کام کر کے مجھے اس بات کا موقع مل رہا ہے کہ ميں دوسرے فريق یعنی امريکہ کا نقطہ نظر بھی جان سکوں اور اپنے ہم وطنوں کو اس سے آگاہ کر سکوں۔ آپ اور ميں اچھی طرح سے جانتے ہيں کہ پاکستان ميں ہر سطح پر امريکہ کے خلاف انتہائ نفرت کے جذبات پاۓ جاتے ہيں ليکن يہ ميرا اپنا نقطہ نظر ہے کہ ہميشہ تصوير کے دو رخ ہوتے ہيں اور جب تک جذبات سے ہٹ کر دونوں فريقين کے نقطہ نظر کو نہ سمجھا جاۓ اس وقت تک کسی بھی معاملے کو سلجھايا نہيں جا سکتا۔ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبر کی حيثيت سے مجھے يہ موقع ملتا ہے کہ ميں مختلف فورمز پر اہم موضوعات کے حوالے سے اپنے ہم وطنوں کے الزامات، تحفظات اور انکی شکايات امريکی حکام تک پہنچاؤں اور ان کا موقف حاصل کر کے آپ کے سوالوں کا جواب دوں۔ مقصد آپ کو قائل کرنا نہيں بلکہ آپ کو دوسرے فريق کے نقطہ نظر سے آگاہ کرنا ہے تا کہ آپ حقائق کی روشنی ميں اپنی راۓ قائم کر سکيں۔کيا يہ فعل "غداری" کے زمرے ميں آتا ہے؟

ويسے ميں آپ کی اطلاع کے ليے عرض کر دوں اسی فورم پر مجھ پر تنقيد کرنے والے ايک صاحب ماضی قريب ميں ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم ميں شموليت کے ليے باقاعدہ درخواست کر چکے ہيں۔

ميں نے يہ کبھی دعوی نہيں کيا کہ امريکی حکومت اور اس کی خارجہ پاليسيوں پر "سب اچھا ہے" کی مہر لگائ جا سکتی ہے۔ ليکن کيا آپ جذبات کو بالاۓ طاق رکھ کر يہی بات تسليم کر سکتے ہيں کہ دہشت گردی کے حوالے سے ہماری صفوں ميں "سب اچھا نہيں ہے"؟

اس فورم پرکچھ دوستوں نےچند دستاويزی فلموں کے حوالے ديے ہيں جن سے يہ تاثر ملتا ہے کہ 11 ستمبر 2001 کو ہونے والی دہشت گردی امريکی حکومت کی اپنی کاروائ تھی۔ آپ کی اطلاع کے ليے عرض کر دوں کہ اس حوالے سے ميں اب تک 122 مختلف دستاويزی فلميں ديکھ چکا ہوں اور اس واقعے کے ہر پہلو پر منطقی اور غير منطقی نقطہ نظر سے بخوبی واقف ہوں۔

ايک دوست نے اسی فورم پر يہ مفروضہ پيش کیا کہ 11 ستمبر 2001 کی "امريکی سازش" 1998 ميں اس وقت تشکيل دی گئ جب افغانستان ميں تيل کی پائپ لائن کے حوالے سے طالبان حکومت سے مذاکرات ناکام ہوۓ۔

آپ يہ بھول رہے ہيں کہ امريکہ کے ورلڈ ٹريڈ سينٹر پر يہ پہلا حملہ نہيں تھا۔ 1993 ميں بھی انھی دہشت گردوں نے ورلڈ ٹريڈ سينٹر کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی جس کے نتيجے ميں 6 افراد لقمہ اجمل بن گۓ تھے۔ آپ کے مفروضے کے مطابق 11 ستمبر 2001 کے حادثے کی منصوبہ بندی 1998 ميں کی گئ تاکہ طالبان کی حکومت کا خاتمہ کيا جا سکے۔ تو پھر آپ 1993 ميں ہونے والی دہشت گردی کو کس خانے ميں فٹ کريں گے؟

آپ ايک بات اور نظر انداز کر رہے ہيں۔ امريکہ نے کبھی بھی 11 ستمبر 2001 کے حادثے کی ذمہ داری طالبان پر نہيں ڈالی۔ اس کا قصوروار تو ہميشہ اسامہ بن لادن اور اسکی دہشت گرد تنظيم القائدہ کو قرار ديا گيا۔ ميں آپ کو ياد دلا دوں کہ 11 ستمبر 2001 کے واقعے کے بعد طالبان حکومت سے پاکستان کے ذريعے دو ماہ تک مذاکرات کے ذريعے يہ مطالبہ کيا گيا کہ اسامہ بن لادن کو امريکی حکام کے حوالے کيا جاۓ تاکہ اس کے خلاف مقدمہ چلايا جا سکے۔ طالبان کے مسلسل انکار اور القائدہ کا ساتھ دينے کے بعد امريکہ نے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کاروائ کا فيصلہ کيا۔

اگر آپ کا مفروضہ درست مان ليا جاۓ تو حقائق کچھ اس طرح سے بنتے ہيں۔

11 ستمبر 2001 کو امريکہ نے اپنے ہی شہر نيويارک پر حملے کيے اور اس کے نتيجے ميں اپنے 3 ہزار شہری ہلاک کروا ديے۔

يہی نہيں بلکہ واشنگٹن ميں اپنے دفاعی اور عسکری مرکز پينٹاگان پر امريکی شہريوں سے بھرے ہوۓ جہاز سے حملہ کروا کے 300 سے زيادہ اہم دفاعی اور حکومتی اہلکار ہلاک کروا ديے۔ اس کے علاوہ ايک اور جہاز امريکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس پر حملے کے ليے روانہ کر ديا۔

اس کے بعد القائدہ کے نام سے ايک تنطيم کا قيام عمل ميں لايا گيا جس ميں عرب ممالک سے ہزاروں کی تعداد ميں دہشت گرد بھرتی کيے گۓ اور انھيں افغانستان ميں آباد کيا گيا تاکہ 11 ستمبر 2001 کے واقعے کا ذمہ دار انھيں قرار دے کر افغانستان پر حملہ کيا جا سکے۔

القائدہ کے وجود کا ثبوت دينے کے ليے امريکہ ان "تربيت يافتہ مسلم دہشت گردوں" سے مسلسل خودکش حملے کروا رہا ہے اور اس کے نتيجے ميں نہ صرف دنيا بھر ميں اپنی املاک کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ درجنوں کی تعداد ميں اپنے شہری بھی مروا رہا ہے تاکہ دنيا کو يہ يقين دلايا جا سکے کہ القائدہ نامی تنظيم کا واقعی کوئ وجود ہے۔

اکتوبر 2002 ميں بالی کے مقام پر 200 افراد کی ہلاکت، 2005 ميں برطانيہ ميں ہونے والی دہشت گردی اور اسی طرح دنيا بھر کے مختلف ممالک ميں ہونے والے دہشت گردی کے بے شمار واقعات اور ان کے نتيجے ميں ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد امريکہ کے کھاتے ميں ڈال دينے چاہيے کيونکہ امريکہ يہ تمام واقعات خود کروا رہا ہے تاکہ دنيا کو يہ يقين دلايا جا سکے کہ القائدہ نامی تنظيم کا وجود ہے۔

اسامہ بن لادن کی جانب سے سينکڑوں کی تعداد ميں نشر کيے جانے والے پيغامات جس ميں اس نے نا صرف 11 ستمبر 2001 کے واقعے کی تمام ذمہ داری بارہا تسليم کی ہے بلکہ اپنے چاہنے والوں کو مستقبل ميں بھی ايسے ہی "کارنامے" جاری رکھنے کی تلقين کی ہے يقينآ امريکی سازش کا ہی حصہ ہے۔

انٹرنيٹ پرالقائدہ سے وابستہ ہزاروں کی تعداد ميں ويب سائٹس جن بر چوبيس گھنٹے امريکہ سے نفرت اور امريکہ کے خلاف دہشت گردی کی ترغيب دی جاتی ہے، اس کا قصورواربھی امريکہ ہے۔

دہشت گردی کی تربيت کے حوالے سے ہزاروں کی تعداد ميں فلميں جو القائدہ کے ٹھکانوں سے حاصل ہوئ ہيں، اس کا قصوروار بھی امريکہ ہے جو کہ ايک پوری نسل کو اپنے خلاف بھڑکا کر انہيں اپنے خلاف خودکشی کے ليے تيار کر رہا ہے تاکہ يہ "تاثر" برقرار رکھا جا سکے کہ القآئدہ کا وجود ايک حقيقت ہے۔

يہ يقينآ انسانی تاريخ کی انوکھی ترين سازش ہے جس ميں سازش کرنے والا مسلسل اپنا ہی جانی اور مالی نقصان کرتا چلا جا رہا ہے۔ اور پھر اپنے ہی خلاف پروپيگنڈا کر کے ايسے خودکش حملہ واروں کی فوج تيار کر رہا ہے جو سينکڑوں معصوم لوگوں کی جان لينے ميں قخر محسوس کرتے ہيں۔

جہاں تک 11 ستمبر 2001 کے حوالے سے دستاويزی فلموں کا تعلق ہے تو يقين کريں جہاں آپ کو بے شمار ايسی فلميں مليں گی جن ميں اس واقعے کو سازش قرار ديا گيا ہے وہاں پر ايسی بھی بے شمار فلميں موجود ہيں جن ميں اس حوالے سے اٹھاۓ جانے والے بے شمار سوالات کا جواب سائنسی تحقيق کی روشنی ميں دياگيا ہے۔ کيا آپ نے کبھی ايسی دستاويزی فلموں کی طرف بھی دھيان ديا؟ اگر نہيں تو اس کا مطلب يہ ہے کہ آپ اس حوالے سے اپنا ايک نقطہ نظر رکھتے ہيں اور صرف وہی کچھ ديکھنا اور سننا چاہتے ہيں جو آپ کے نقطہ نظر سے مطابقت رکھتا ہے۔ امريکی معاشرے ميں اظہار راۓ کی مکمل آزادی کی بدولت ہر موضوع پر آپ کو ہر نقطہ نظر کے خلاف يا حق ميں بے شمار مواد مل جاۓ گا۔ يہاں پر آپ کو ايسی دستاويزی فلميں بھی مل چا‏ئيں گی جن کی رو سے ايلوس پريسلے ابھی بھی زندہ ہے يا يہ کہ انسان نے چاند پر قدم نہيں رکھا۔ کيا تمام تر زمينی حقائق کو بھلا کر محض ان ستاويزی فلموں ميں دی جانے والی غير تحقيق شدہ دليلوں کی بنياد پر حقيقت سے انکار کرنا دانشمندی ہے؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
Fawad - Digital Outreach Team US State Dept آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Fawad - Digital Outreach Team US State Dept کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 20-02-08, 01:03 PM   #33
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 40
مراسلات: 2,288
کمائي: 26,053
ميرا موڈ:
شکریہ: 954
1,402 مراسلہ میں 3,864 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

جناب ---
اس دفعہ آپ کچھ جذباتی ہو گئے ہیں

[B]"مير جعفر" اور "مير صادق" جيسے القابات کا سوال ہے تو عرض ہے کہ ان کرداروں نے اپنی وابستگی کے حوالے سے دھوکا ديا تھا جس کی بنا پر ان کو غدار قرار ديا گيا جب کہ ميں نے اپنی ہر پوسٹ کے آغاز ميں ہميشہ يہ واضح کيا ہے کہ ميرا تعلق يو – ايس – اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ سے ہے۔[/B]

میں نے یہ آپ کے لیئے استعمال نہیں کیئے بلکہ ان لوگوں کے لیئے جو کہ غیر ملکی اقدامات میں اپنی ہی تھالی میں چھید کر رہے ہیں۔ یہ وہی سیاستدان ہیں جن کا ذکر آپ نے اپنے پچھلے جواب میں کیا تھا۔

بات صرف پاکستان یا اسلامی دنیا تک محدود نہیں ہے بلکہ کئ غیر ممالک میں امریکی اقدامات کی وجہ سے ان کے خلاف نفرت کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ وجوہات صرف یہی کہ دنیا پر اور اس کی ریسورسز پر فرد واحد کی طرح قابض ہونے کی تحریک۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ميں نے يہ کبھی دعوی نہيں کيا کہ امريکی حکومت اور اس کی خارجہ پاليسيوں پر "سب اچھا ہے" کی مہر لگائ جا سکتی ہے

کیا واقعی امریکی محکمہ اپنے خلاف بھی کبھی بولتا ہے؟ آپ کی پوسٹس میں یہ بات کہیں ثابت نہیں ہوتی۔ عراق میں WMD کے ضمن میں آپ کے الفاظ کچھ نرم تھے مگر ا ن میں بھی آپ نے عراقی قیادت کے منحرف رشتہ داروں کا حوالہ پیش کر کے جان چھڑا لی۔ حقائق کا سامنا اگر امریکہ نے کرنا ہوتا تو وہ ان اقدامات سے پہلے کچھ عوامی فضاء ہموار کر لیتا۔ کیا صرف عراق کے WMD ہی امریکہ کے لیئے خطرہ ہیں، کیا اسرائیل یہ سب صرف اپنی بقاء کے لیئے جمع کر رہا ہے؟ صرف مسلم ممالک ہی کے ہتیار امریکہ کے لیئے خطرہ ہیں؟ کیا کبھی اسرائیل کے خلاف کوئ کاروائ کی توقع کی جا سکتی ہے؟

پ يہ بھول رہے ہيں کہ امريکہ کے ورلڈ ٹريڈ سينٹر پر يہ پہلا حملہ نہيں تھا۔ 1993 ميں بھی انھی دہشت گردوں نے ورلڈ ٹريڈ سينٹر کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی جس کے نتيجے ميں 6 افراد لقمہ اجمل بن گۓ تھے۔ آپ کے مفروضے کے مطابق 11 ستمبر 2001 کے حادثے کی منصوبہ بندی 1998 ميں کی گئ تاکہ طالبان کی حکومت کا خاتمہ کيا جا سکے۔ تو پھر آپ 1993 ميں ہونے والی دہشت گردی کو کس خانے ميں فٹ کريں گے؟

جی ہاں کیا اس وقت بھی القاعدہ اس کام میں ملوث تھی؟ کیا آپ نے ان حملہ آوروں کے اپنے بیانات نہیں سنے کہ اس حملے کے پیچھے کیا مقصد کارفرما تھا؟

According to the journalist Steve Coll, Yousef mailed letters to various New York newspapers just before the attack, in which he claimed he belonged to 'Israel's Army, Fifth Battalion'.[4] These letters made three demands: an end to all US aid to Israel, an end to US diplomatic relations with Israel, and a demand for a pledge by the United States to end interference "with any of the Middle East countries interior affairs." He stated that the attack on the World Trade Center would be merely the first of such attacks if his demands were not met. In his letters Yousef admitted that the World Trade Center bombing was an act of terrorism, but that this was justified because "the terrorism that Israel practices (which America supports) must be faced with a similar one."

بھائ اگر امریکہ امت مسلمہ کا اتنا اچھا چاہنے والا ہے تو کیوں اسرائیل کے خلاف بیشتر قراردادیں اقوام متحدہ میں ویٹو کر دی جاتی ہیں؟ یہی وہ عالمی غنڈہ گردی کی حمایت ہے جو اس قسم کے حملوں کا باعث ہوتے ہیں۔

اگر آپ کا مفروضہ درست مان ليا جاۓ تو حقائق کچھ اس طرح سے بنتے ہيں۔

11 ستمبر 2001 کو امريکہ نے اپنے ہی شہر نيويارک پر حملے کيے اور اس کے نتيجے ميں اپنے 3 ہزار شہری ہلاک کروا ديے۔

يہی نہيں بلکہ واشنگٹن ميں اپنے دفاعی اور عسکری مرکز پينٹاگان پر امريکی شہريوں سے بھرے ہوۓ جہاز سے حملہ کروا کے 300 سے زيادہ اہم دفاعی اور حکومتی اہلکار ہلاک کروا ديے۔ اس کے علاوہ ايک اور جہاز امريکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس پر حملے کے ليے روانہ کر ديا۔

اس کے بعد القائدہ کے نام سے ايک تنطيم کا قيام عمل ميں لايا گيا جس ميں عرب ممالک سے ہزاروں کی تعداد ميں دہشت گرد بھرتی کيے گۓ اور انھيں افغانستان ميں آباد کيا گيا تاکہ 11 ستمبر 2001 کے واقعے کا ذمہ دار انھيں قرار دے کر افغانستان پر حملہ کيا جا سکے۔

القائدہ کے وجود کا ثبوت دينے کے ليے امريکہ ان "تربيت يافتہ مسلم دہشت گردوں" سے مسلسل خودکش حملے کروا رہا ہے اور اس کے نتيجے ميں نہ صرف دنيا بھر ميں اپنی املاک کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ درجنوں کی تعداد ميں اپنے شہری بھی مروا رہا ہے تاکہ دنيا کو يہ يقين دلايا جا سکے کہ القائدہ نامی تنظيم کا واقعی کوئ وجود ہے۔

اکتوبر 2002 ميں بالی کے مقام پر 200 افراد کی ہلاکت، 2005 ميں برطانيہ ميں ہونے والی دہشت گردی اور اسی طرح دنيا بھر کے مختلف ممالک ميں ہونے والے دہشت گردی کے بے شمار واقعات اور ان کے نتيجے ميں ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد امريکہ کے کھاتے ميں ڈال دينے چاہيے کيونکہ امريکہ يہ تمام واقعات خود کروا رہا ہے تاکہ دنيا کو يہ يقين دلايا جا سکے کہ القائدہ نامی تنظيم کا وجود ہے۔

اسامہ بن لادن کی جانب سے سينکڑوں کی تعداد ميں نشر کيے جانے والے پيغامات جس ميں اس نے نا صرف 11 ستمبر 2001 کے واقعے کی تمام ذمہ داری بارہا تسليم کی ہے بلکہ اپنے چاہنے والوں کو مستقبل ميں بھی ايسے ہی "کارنامے" جاری رکھنے کی تلقين کی ہے يقينآ امريکی سازش کا ہی حصہ ہے۔

انٹرنيٹ پرالقائدہ سے وابستہ ہزاروں کی تعداد ميں ويب سائٹس جن بر چوبيس گھنٹے امريکہ سے نفرت اور امريکہ کے خلاف دہشت گردی کی ترغيب دی جاتی ہے، اس کا قصورواربھی امريکہ ہے۔

دہشت گردی کی تربيت کے حوالے سے ہزاروں کی تعداد ميں فلميں جو القائدہ کے ٹھکانوں سے حاصل ہوئ ہيں، اس کا قصوروار بھی امريکہ ہے جو کہ ايک پوری نسل کو اپنے خلاف بھڑکا کر انہيں اپنے خلاف خودکشی کے ليے تيار کر رہا ہے تاکہ يہ "تاثر" برقرار رکھا جا سکے کہ القآئدہ کا وجود ايک حقيقت ہے۔

يہ يقينآ انسانی تاريخ کی انوکھی ترين سازش ہے جس ميں سازش کرنے والا مسلسل اپنا ہی جانی اور مالی نقصان کرتا چلا جا رہا ہے۔ اور پھر اپنے ہی خلاف پروپيگنڈا کر کے ايسے خودکش حملہ واروں کی فوج تيار کر رہا ہے جو سينکڑوں معصوم لوگوں کی جان لينے ميں قخر محسوس کرتے ہيں۔

جی ہاں، یہ یقیناً ہو سکتا ہے -- اس قسم کی کاروائیاں ملک اپنے عظیم تر قومی مفادات میں کرتے ہیں۔ سی-آی-اے- کے کی آپریشنز اوراس کے علاوہ دنیا کی خفیہ ایجنسیاں یہ کام کرتی ہیں۔ ڈھائ یا تین ہزار لوگوں کو مروانا یا کچھ ملین ڈالرز کا نقصان، پوری دنیا کے ریسورسز پر قبضے کے مقبلے میں کچھ زیادہ تو نہیں؟ اس پر مزید بات ہو سکتی ہے بعد میں۔۔۔۔۔۔۔۔

جہاں تک 11 ستمبر 2001 کے حوالے سے دستاويزی فلموں کا تعلق ہے تو يقين کريں جہاں آپ کو بے شمار ايسی فلميں مليں گی جن ميں اس واقعے کو سازش قرار ديا گيا ہے وہاں پر ايسی بھی بے شمار فلميں موجود ہيں جن ميں اس حوالے سے اٹھاۓ جانے والے بے شمار سوالات کا جواب سائنسی تحقيق کی روشنی ميں دياگيا ہے۔ کيا آپ نے کبھی ايسی دستاويزی فلموں کی طرف بھی دھيان ديا؟ اگر نہيں تو اس کا مطلب يہ ہے کہ آپ اس حوالے سے اپنا ايک نقطہ نظر رکھتے ہيں اور صرف وہی کچھ ديکھنا اور سننا چاہتے ہيں جو آپ کے نقطہ نظر سے مطابقت رکھتا ہے۔ امريکی معاشرے ميں اظہار راۓ کی مکمل آزادی کی بدولت ہر موضوع پر آپ کو ہر نقطہ نظر کے خلاف يا حق ميں بے شمار مواد مل جاۓ گا۔ يہاں پر آپ کو ايسی دستاويزی فلميں بھی مل چا‏ئيں گی جن کی رو سے ايلوس پريسلے ابھی بھی زندہ ہے يا يہ کہ انسان نے چاند پر قدم نہيں رکھا۔ کيا تمام تر زمينی حقائق کو بھلا کر محض ان ستاويزی فلموں ميں دی جانے والی غير تحقيق شدہ دليلوں کی بنياد پر حقيقت سے انکار کرنا دانشمندی ہے؟

بالکل صحیح کہا آپ نے -- اپالو پر امریکی پہنچ بھی ایک اسی طرح کا معاملہ ہے اور میں اس طرح کی کئ فلمیں دیکھ چکا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ اگر امریکہ اس 9 ستمبر والے کھیل میں ملوث نہیں تو وہ ٹریڈ سینٹر کے علاوہ دو دوسرے جہازوں کے حملے کے بارے میں اپنے ہی عوام کو کیوں نہیں وضاحت دے سکا؟ پینٹاگون جو کہ دنیا کا شاید سب سے محفوظ اور خفیہ حصہ ہے، جہاز نے کیسے ہٹ کر دیا اور اھر کر بھی دیا تو وہاں تو کئ خفیہ کیمروں سے مانیٹرنگ ہوتی ہے، آپ کے محکمے نے ابھی تک ان کی فلمیں کیوں جاری نہیں کیں؟ شک آپ لوگوں میرا مطلب ہے کہ امریکہ نے خود پیدا کیا ہے۔ جہاں تک ان فلموں کی بات ہے تو جوابی فلمیں بھی ان کے اعتراضات دور کرنے میں ناکام رہیں ہیں۔ اور سب سے بڑہ کر یہ کہ بھائ، یہ فلمیں نہ پاکستان میں بنی ہیں اور نہ ہی کسی اسلامی ملک کے پروڈیوسرز نے بنائ ہیں، حد تو یہ کہ ان میں کسی مسلمان سے بھی اس کے تاثرات نہیں لیئے گئے ہیں۔ یہ امریکی عوام نے امریکی عوام کے لیئے ہی تیار کیں ہیں اور وجوہات شاید بقول آپ کے الیکشن کمپئین کا حصہ یا منفی پروپیگینڈا بش کے خلاف ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ یہ دستاویزی فلمیں دراصل تحقیق ہیں اور ان میں کسی عام آدمی کی رائے ضرور ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ماہرین کا بھی اقتباس شامل ہے۔

مجھے اس سے قطعاً غرض نہیں کہ آپ امریکہ کے لیئے کام کریں یا نہیں، میں خود بھی ایک امریکی کمپنی کے لیئے ہی کام کرتا ہوں، مگر خدارا --- ہمارے ملک کے لوگوں کے ذہنوں کو اپنوں ہی کی طرف سے پراگندہ نہ کریں، کہ امریکہ تو کچھ نہیں ہے ہم خود ہی ہیں۔۔۔۔

حقیقت کی دنیا بہت مختلف اور بہت انوکھی ہوتی ہے جناب۔۔۔
معاف کیجیئے گا اگر میں کچھ غلط الفاظ استعمال کر گیا ہوں، میں ایک عام سا آدمی ہوں اور آپ صحافی بھائیوں کی طرح الفاظ پر قابو نہیں ہے -- صرف آزادئ الفاظ اور سوچ کی وجہ سے آپ کو اس طرح مخاطب کر رہا ہوں۔۔۔۔۔

والسلام

طاہر
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے طاھر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
مسٹر رائٹ (24-02-08), زین خان (18-09-08), عدنان (21-02-08)
پرانا 20-02-08, 02:42 PM   #34
Senior Member
 
شیخ ہمدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 48
مراسلات: 280
کمائي: 7,858
ميرا موڈ:
شکریہ: 12
156 مراسلہ میں 400 بارشکریہ ادا کیا گیا
شیخ ہمدان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

بہت جلد آپ کی خدمت میں دنیا میں وقوع پذیر ہونے والے دہشت گردی کے ایسے واقعات کی فہرست پیش کروں گا جس میں‌ یا تو یہودی ملوث ہیں‌ یا پھر عیسائی۔ لیکن کبھی بھی ان کے خلاف اتنا پروپگینڈہ نہیں کیا گیا۔
اوکلوہاما دھماکے کی ہی مثال لے لیجیے، جب یہ واقعہ ہوا تھا اس وقت بین الاقوامی میڈیا کئی دن تک یہ پروپگینڈہ کرتا رہا کہ اس میں‌ ان ہی فلسطینی مجاہدین کا گروپ ملوث‌ ہے جنہوں نے جرمنی میں اولمپکس کھیلوں کے دوران یہودی کھلاڑیوں کے اغوا اور قتل کی پلاننگ کی تھی۔ پورا پورا دن بریکنگ نیوز کی لال رنگ کی پٹی دکھتی رہی ٹی وی پر لیکن جب پتہ چلا کہ حملہ آور عیسائی تھا، سب ختم ہوگیا، کاہے کی بریکنگ نیوز، کاہے کی پٹی، جناب اس دن تو یہ ہوا کہ ٹی وی پر وہ خبر چلنا بند ہوگئی اجی چلنا کیا اس کا فالو اپ بھی نہیں دیا گیا کہ آخر اس کیس کا ہوا کیا۔
خیر! ہوپ فلی جلد ہی آپ کو مذکورہ بالا فہرست پیش کروں گا۔
شیخ ہمدان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے شیخ ہمدان کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
مسٹر رائٹ (24-02-08), زین خان (18-09-08), عدنان (21-02-08)
پرانا 20-02-08, 08:25 PM   #35
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 28
مراسلات: 2,091
کمائي: 6,641
ميرا موڈ:
شکریہ: 910
692 مراسلہ میں 1,287 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

سلام،
مجھے تو حیرت ہے کہ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے نجانے کیا سوچ کو امریکہ کو شیطان بزرگ کا نام دیا تھا۔ میرے خیال سے اس لیے کہ اسکا کوئی دوسرا نام تھا ہی نہیں۔
"جس دن امریکہ ہم سے راضی ہوجائے وہ دن یوم سوگ ہے"

ارے جناب ، امریکہ بہادر کو بولو کہ وہ ساتوں بحری بیڑا بھیجے ہمارا ملک خطرے میں ہے (پتہ نہیں پہنچے گا بھی کہ نہیں، پچھلی بار کو ۔۔۔۔۔)

وسلام،
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے عرفان حیدر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
زین خان (18-09-08), عدنان (21-02-08)
پرانا 21-02-08, 02:04 PM   #36
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 313
کمائي: 4,222
شکریہ: 0
140 مراسلہ میں 204 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : جوزف بروسٹر مراسلہ دیکھیں

اوکلوہاما دھماکے کی ہی مثال لے لیجیے، جب یہ واقعہ ہوا تھا اس وقت بین الاقوامی میڈیا کئی دن تک یہ پروپگینڈہ کرتا رہا کہ اس میں‌ ان ہی فلسطینی مجاہدین کا گروپ ملوث‌ ہے جنہوں نے جرمنی میں اولمپکس کھیلوں کے دوران یہودی کھلاڑیوں کے اغوا اور قتل کی پلاننگ کی تھی۔ پورا پورا دن بریکنگ نیوز کی لال رنگ کی پٹی دکھتی رہی ٹی وی پر لیکن جب پتہ چلا کہ حملہ آور عیسائی تھا، سب ختم ہوگیا، کاہے کی بریکنگ نیوز، کاہے کی پٹی، جناب اس دن تو یہ ہوا کہ ٹی وی پر وہ خبر چلنا بند ہوگئی اجی چلنا کیا اس کا فالو اپ بھی نہیں دیا گیا کہ آخر اس کیس کا ہوا کیا۔
خیر! ہوپ فلی جلد ہی آپ کو مذکورہ بالا فہرست پیش کروں گا۔
محترم،

مغرب اور خاص طور پر امريکہ ميں ميڈيا مکمل طور پر آزاد ہے۔ امريکی حکومت کا اس ميں کوئ عمل دخل نہیں ہے۔ اس کا سب سے بڑا ثبوت يہ ہے کہ آپ ميڈيا پر امريکی حکومت اور خاص طور پر خود امريکی صدر پر ہونے والی تنقيد کا جائزہ ليں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ ميڈيا پر سب سے زيادہ حملے تو خود امريکی حکومت کے خلاف ہوتے ہيں۔ يہی نہيں بلکہ امريکی صدر اور امريکی حکومت کے خلاف ہالی وڈ ميں بے شمار فلميں بھی بن چکی ہيں جنہيں نہ صرف دنيا بھر ميں ريليز کیا جاتا ہے بلکہ ان کی تشہير بھی کی جاتی ہے۔ امريکی حکومت نے اس حوالے سے کسی بھی نشرياتی ادارے پر پابندی نہيں لگائ۔

پاکستان سميت بہت سے ممالک ميں سرکاری ٹی وی حکومتی پاليسيوں کا ترجمان سمجھا جاتا ہے مگر امريکہ ميں ايسا نہيں ہے۔ يہاں پر نشرياتی ادارے مکمل طور پر آزاد ہيں۔ جہاں تک يکطرفہ اور جانبداری کا سوال ہے تو يہ الزام تو عرب ميڈيا سے منسلک بہت سے نشرياتی اداروں پر بھی لگايا جا سکتا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
Fawad - Digital Outreach Team US State Dept آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Fawad - Digital Outreach Team US State Dept کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 21-02-08, 02:40 PM   #37
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 28
مراسلات: 2,091
کمائي: 6,641
ميرا موڈ:
شکریہ: 910
692 مراسلہ میں 1,287 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Fawad - Digital Outreach Team US State Dept مراسلہ دیکھیں
محترم،

مغرب اور خاص طور پر امريکہ ميں ميڈيا مکمل طور پر آزاد ہے۔ امريکی حکومت کا اس ميں کوئ عمل دخل نہیں ہے۔ اس کا سب سے بڑا ثبوت يہ ہے کہ آپ ميڈيا پر امريکی حکومت اور خاص طور پر خود امريکی صدر پر ہونے والی تنقيد کا جائزہ ليں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ ميڈيا پر سب سے زيادہ حملے تو خود امريکی حکومت کے خلاف ہوتے ہيں۔ يہی نہيں بلکہ امريکی صدر اور امريکی حکومت کے خلاف ہالی وڈ ميں بے شمار فلميں بھی بن چکی ہيں جنہيں نہ صرف دنيا بھر ميں ريليز کیا جاتا ہے بلکہ ان کی تشہير بھی کی جاتی ہے۔ امريکی حکومت نے اس حوالے سے کسی بھی نشرياتی ادارے پر پابندی نہيں لگائ۔

پاکستان سميت بہت سے ممالک ميں سرکاری ٹی وی حکومتی پاليسيوں کا ترجمان سمجھا جاتا ہے مگر امريکہ ميں ايسا نہيں ہے۔ يہاں پر نشرياتی ادارے مکمل طور پر آزاد ہيں۔ جہاں تک يکطرفہ اور جانبداری کا سوال ہے تو يہ الزام تو عرب ميڈيا سے منسلک بہت سے نشرياتی اداروں پر بھی لگايا جا سکتا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
سلام،

سچ کہا آپ نے کہ میڈیا آزاد ہے۔ کسی نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تو ہین کرے، میڈیا آزاد ہے۔ اگر ہولوکاسٹ کے خلاف کوئی بات کرے تو اسے لتاڑاجائے میڈیا آزاد ہے۔ اسرائیل کے خلاف کوئی بات کرے اسے دھمکی دی جائے میڈیا آزاد ہے۔ مسلمان سائنسدان کی بے عزتی کی جائے میڈیا آزاد ہے، پاکستانیوں کو گالی دی جائے میڈیا آزاد ہے (امریکی سینیٹر کا بیان پاکستانی ماں کے خلاف)۔ حزب اللہ کے خلاف پروپگینڈا میڈیا آزاد ہے، اسرائیل کو فرشتہ بنانا میڈیا آزاد ہے۔
سچ کہا آپنے میڈیا آزاد ہے
وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 6 صارفین نے عرفان حیدر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
مسٹر رائٹ (24-02-08), جیدی (29-12-08), زین خان (18-09-08), طاھر (21-02-08), عبدالقدوس (21-02-08), عدنان (22-02-08)
پرانا 21-02-08, 02:58 PM   #38
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
مراسلات: 14,176
کمائي: 2,206,416
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,103
3,493 مراسلہ میں 6,176 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: جواب: ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عرفان حیدر مراسلہ دیکھیں
سلام،

سچ کہا آپ نے کہ میڈیا آزاد ہے۔ کسی نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تو ہین کرے، میڈیا آزاد ہے۔ اگر ہولوکاسٹ کے خلاف کوئی بات کرے تو اسے لتاڑاجائے میڈیا آزاد ہے۔ اسرائیل کے خلاف کوئی بات کرے اسے دھمکی دی جائے میڈیا آزاد ہے۔ مسلمان سائنسدان کی بے عزتی کی جائے میڈیا آزاد ہے، پاکستانیوں کو گالی دی جائے میڈیا آزاد ہے (امریکی سینیٹر کا بیان پاکستانی ماں کے خلاف)۔ حزب اللہ کے خلاف پروپگینڈا میڈیا آزاد ہے، اسرائیل کو فرشتہ بنانا میڈیا آزاد ہے۔
سچ کہا آپنے میڈیا آزاد ہے
وسلام
یہ آزادی نہیں‌ بے غیرتی ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 21-02-08, 06:30 PM   #39
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 313
کمائي: 4,222
شکریہ: 0
140 مراسلہ میں 204 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: جواب: ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عرفان حیدر مراسلہ دیکھیں
سلام،

سچ کہا آپ نے کہ میڈیا آزاد ہے۔ کسی نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تو ہین کرے، میڈیا آزاد ہے۔ اگر ہولوکاسٹ کے خلاف کوئی بات کرے تو اسے لتاڑاجائے میڈیا آزاد ہے۔ اسرائیل کے خلاف کوئی بات کرے اسے دھمکی دی جائے میڈیا آزاد ہے۔ مسلمان سائنسدان کی بے عزتی کی جائے میڈیا آزاد ہے، پاکستانیوں کو گالی دی جائے میڈیا آزاد ہے (امریکی سینیٹر کا بیان پاکستانی ماں کے خلاف)۔ حزب اللہ کے خلاف پروپگینڈا میڈیا آزاد ہے، اسرائیل کو فرشتہ بنانا میڈیا آزاد ہے۔
سچ کہا آپنے میڈیا آزاد ہے
وسلام

آپکے سوال کے جواب ميں ايک سوال ميں آپ سے کرتا ہوں۔ کيا پاکستان ميں ميڈيا ميں آنے والی ہر خبر اور ہر بيان حکومتی پاليسی کے عین مطابق اور حقاۂق پر مبنی ہوتا ہے؟ جب پاکستان ميں تمام تر حکومتی پابنديوں کے باوجود ايسی کئ خبريں، اداريے اور تبصرے ہر روز ہمارے سامنے آتے ہيں جو حکومتی پاليسی سے مطابقت نہيں رکھتے اور محض کسی صحافی کی ذاتی راۓ پر مبنی ہوتے ہيں۔ تو امریکہ جيسے ملک ميں جہاں میڈيا مکمل آزاد ہے يہ کيسے مکمن ہے کہ ہر بيان، خبر اور تبصرہ حکومتی پاليسی کے مطابق ہو۔

آپ يہ کيوں بھول رہے ہيں کہ ايرانی صدر نے ہالوکاسٹ کے حوالے سے اپنے خيالات کا اظہار امريکی فورمز پر ميڈيا کے سامنے کئ بار کيا۔ اس کے علاوہ اسرائيل کے خلاف ايرانی صدر اور ديگر عرب ليڈروں کے بے شمار انٹرويوز امريکی ميڈيا پر نشر کيے جا چکے ہيں۔

آزادی راۓ کے حوالے سے قانونی تحفظ امريکی آئين ميں موجود ہے۔

"Congress shall make no law respecting an establishment of religion, or prohibiting the free exercise thereof; or abridging the freedom of speech, or of the press; or the right of the people peaceably to assemble, and to petition the Government for a redress
of grievances."
“First Amendment freedoms are most in danger when the government seeks to control thought or to justify its laws for that impermissible end. The right to think is the beginning of freedom, and speech must be protected from the government because speech is the beginning of thought.”—Supreme Court Justice Anthony M. Kennedy, Ashcroft V. Free Speech Coalition
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
Fawad - Digital Outreach Team US State Dept آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Fawad - Digital Outreach Team US State Dept کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 21-02-08, 08:22 PM   #40
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 28
مراسلات: 2,091
کمائي: 6,641
ميرا موڈ:
شکریہ: 910
692 مراسلہ میں 1,287 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

سلام،
(مراسلہ میں تبدیلی کردی ہے، اسکو تبدیل کیا جارہا ہے۔
وسلام

Last edited by عرفان حیدر; 23-02-08 at 11:29 AM.
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-02-08, 08:46 AM   #41
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 40
مراسلات: 2,288
کمائي: 26,053
ميرا موڈ:
شکریہ: 954
1,402 مراسلہ میں 3,864 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

السلام علیکم،
کیا کوئ آزاد میڈیا کی اس خبر پر تبصرہ کرنا پسند کرے گا؟

http://news.yahoo.com/s/mcclatchy/20...latchy/2855957

والسلام
طاہر
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-02-08, 05:56 PM   #42
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 313
کمائي: 4,222
شکریہ: 0
140 مراسلہ میں 204 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طاھرخلیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم،
کیا کوئ آزاد میڈیا کی اس خبر پر تبصرہ کرنا پسند کرے گا؟

http://news.yahoo.com/s/mcclatchy/20...latchy/2855957

والسلام
طاہر
محترم،

آپ نے جس آرٹيکل کا لنک ديا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ميڈيا ميں شائع ہونے والی ہر بات کو بغير تحقيق کے سچ نہيں مان لينا چاہيے۔ اگر آپ اس آرٹيکل کو دوبارہ پڑھيں تو آپ يہ بات جان ليں گے کہ پورا آرٹيکل کسی بھی امريکی حکومتی اہلکار کے بيان کے بغير لکھا گيا ہے۔ کيا وجہ ہے کہ اس آرٹيکل ميں پاکستان کے حوالے سے تو ہر بات مذکورہ اہلکار کے نام اور اسکی سياسی وابستگی کے تعارف کے ساتھ لکھی گئ ہے جبکہ امريکی حکومت کے کسی بھی اہلکار کا نام اور اسکی وابستگی نہيں دی گئ۔ صرف امريکی صدر بش کا ايک بيان شائع کيا گيا جس ميں انھوں نے کہا کہ "اب وقت آ گيا ہے کہ نومنتخب ارکان اسمبلی اپنی حکومت بنائيں۔ ہميں اميد ہے کہ نئ حکومت امريکہ کے ساتھ دوستانہ روابط رکھے گی"۔

انٹرنيشنل ريپبليکن انسٹٹيوٹ کی تحقيق کے مطابق 70 فيصد پاکستانی پرويز مشرف کو پاکستان کا صدر نہيں ديکھنا چاہتے۔ کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ امريکی حکومتی حلقے انتخابات سے پہلے ان اعداد وشمار سے بے خبر تھے؟ اس کے باوجود امريکی حکومت نے ملک ميں انتخابات کے انعقاد پر زور ديا جمہوريت اور انتخابات کے حوالے سے امريکی حکومت کا موقف چيرمين ہوم لينڈ سيکيورٹی جوزف ليبرمين کے اس بيان سے لگايا جا سکتا ہے۔

" ہم نے پرويز مشرف پر زور ديا ہے کہ وہ ملک ميں جمہوری انتخابات کا عمل يقينی بنائيں اور پاکستان کو دی جانے والی امداد کو صاف اور شفاف انتخابات سے مشروط قرار ديا ہے۔"

"کيا امريکہ پاکستان ميں جمہوری قوتوں کے مقابلے ميں ايک آمر کی پشت پناہی کر رہا ہے ؟" کے عنوان سے اسی فورم پر ايک تھريڈ ميں ميں نے اس موضوع پر تفصيل سے بات کی ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
Fawad - Digital Outreach Team US State Dept آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-02-08, 06:24 PM   #43
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 40
مراسلات: 2,288
کمائي: 26,053
ميرا موڈ:
شکریہ: 954
1,402 مراسلہ میں 3,864 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

شکریہ فواد صاحب !

میں صرف آپ کےڈپارٹمنٹ کی رائے جاننا چاہ رہا تھا ----
صرف یہ وضاحت کافی ہے کہ امریکہ کو پاکستان میں کسی کی بھی حکومت بنے کوئ فرق نہیں پڑتا کیونکہ جناب بش نے یہی کہا ہے؟ کیا آپ کی بات کا مطلب یہی ہے؟

اور دوسری بات کہ امریکی میڈیا اس وقت جھوٹا کہلاتاہے اور اس کے بیانات اور ریسرچ غلط ہوتی ہے اگر وہ آپ کے ڈپارٹمنٹ کی پالیسی سے مختلف ہو تو -- صحیح --

شکریہ

طاہر
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-02-08, 07:27 PM   #44
ناظم اعلی

عدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 27
مراسلات: 11,393
کمائي: 60,015,047
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,781
3,737 مراسلہ میں 8,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

فواد صاحب آپ مجھے یہ بتائیں کہ یہ جو امریکہ ایک بندے اسامہ بن لادن کےلئے ملک کے ملک تباہ برباد کرنے پہ لگا ہوا ہے ۔ اس کو اب بندہ کیا کہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
__________________

http://www.itmehfil.com

Last edited by عدنان; 25-02-08 at 11:02 AM.
عدنان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 23-02-08, 10:18 AM   #45
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 40
مراسلات: 2,288
کمائي: 26,053
ميرا موڈ:
شکریہ: 954
1,402 مراسلہ میں 3,864 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: ایک سوال - Fawwad صاحب کی خدمت میں !

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان مراسلہ دیکھیں
بالکل بجا فرمایا جناب آپ نے مجھے بھی کچھ ایسا ہی لگتا ہے

اسی لئے تو
نہیں بھائ لوگو !

یہ سوال میرا خیال ہے غلط ہے اور نامناسب بھی۔۔۔۔۔ ذاتیات سے گریز کریں پلیز۔

والسلام،
طاہر
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے طاھر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
زین خان (18-09-08), عدنان (25-02-08), عرفان حیدر (23-02-08)
جواب

Bookmarks

Tags
color, com, digital, email, fawad, fawwad, php, فورم, فورمز, فروخت, پیاسا, پاک, پاکستان, پسند, قواعد, لوگ, نظر, مکمل, موت, مقابلہ, منتقل, ممکن, اقوام متحدہ, امریکہ, بھائی, بچوں, تصویر, جھوٹ, جواب, حضرات, درخواست, ضوابط, صومالیہ, صبر

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک سوال ایک جواب خرم شہزاد خرم گپ شپ 78 29-11-07 10:27 AM
ایک غزل برائے تنقید آپکی خدمت میں حاضر ہے۔ ایم اے راجا شعر و شاعری 6 02-10-07 09:33 PM
ایک سوال عدنان مذہبی مسائل اور ان کا حل 15 14-07-07 11:52 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:58 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger