| سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
||||
|
||||
|
مناظر: 668
|
||||
| 8 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا | sahj (08-12-09), محمدخلیل (08-12-09), حیدر (11-12-09), حسنین ایوب (08-12-09), سحر (11-12-09), عامرشہزاد (08-12-09), عبداللہ آدم (18-02-10), عبداللہ حیدر (08-12-09) |
|
|
#31 |
|
Senior Member
![]() |
جو الزامات آپ نے رکھے، ان الزامات کو آپ سو گنا کرلیجئے۔ جی !
اب مڑ کر دیکھئے کہ اس قانون ساز اسمبلی کو منتخب کرنے والے کون ہیں؟ پاکستان کے عوام۔ چونکہ پاکستان کی قانون ساز اسمبلیوں کے نمائندگان عارضی ہوتے ہیں، عوام کو ہر پانچ سال بعد موقع ملتا ہے کہ ان کو تبدیل کردیں۔ تو پھر وہ کیا عناصر ہیںجس کی کمی ہے کہ درست لوگ منتخب نہیں ہوتے؟ یا پھر ہمارے عوام چننا ہی ایسے لوگوں کو چاہتے ہیں؟ جب تک بہتر قیادت میسر نہیں آتی، اسی قیادت سے کام چلانا پڑے گا۔ صورتحال کوئی بھی ہو، قانون سازی ایک آدمی کا اس لئے حق نہیں بنتی کہ وہ تعلیم یافتہ ہے۔ یہ اصول آج مسلمہ ہے ۔ قانون سازی کے حق کے لئے ضروری ہے کہ قانون ساز منتخب ہو اور قانون باقی عوام کے باہمی مشورے سے بنایا جائے۔ یہ وہ سوچیں ہیں جن سے کچھ پڑھے لکھے برادران و خواہران تو واقف ہیں لیکن سب لوگ نہیں ۔ آج بھی مفتی سے سند مانگتے ہیں فتوی لینے سے پہلے۔ (اشارہ راجہ اکرام کی طرف نہیں، بلکہ مذہبی طور پر متاثر عناصر کی طرف ہے)۔ حامد میر نے بھی لکھا ہے کہ اسی اسمبلی نے کیا کیا اچھے کام کئے ہیں۔ باقی رہ گئے ان کے جرائم تو اس کے لئے ثبوت فراہم کرکے عدالت میں گھسیٹنے میں جو رکاوٹیں ہیں۔ وہ رکاوٹیں دور کی جانی ضروری ہیں تاکہ مستقبل میں بہتر لوگ آ سکیں۔ اور قیادت کو عدالت میں لے جایا جاسکے۔ آپ کی یہ بہتر سوچ ہی ایک بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کے بیشتر افراد اس بات کو سمجھتے ہیں۔ میں جب پاکستان کی قیادت کو دیکھتا ہوں تو یہ نظر آتا ہے کہ آج کی قیادت آج سے 30 اور 40 سال پہلے کی قیادت سے تھوڑی سی بہتر ہے۔ دعا ہے کہ یہ بہتر ی بڑھتی رہے۔ والسلام
__________________
فاروق سرور خان ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف |
|
|
|
|
|
#32 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میری تحریر کو پرھتے وقت آپ کم از کم ایک بات کو ضرور مد نظر رکھا کریں کہ کسی بھی حالت میں قانون کو ہاتھ میں لینے کا قائل نہیں ہوں۔ کجا یہ کہ کوئی اسلامی قوانین کو خود نافذ کرنے کی کوشش کرے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اسلامی قوانین کا نفاذ خالصتا حکومت کی زمہ داری ہے نہ کہ کسی آدمی یا گروہ کی۔یہ وضاحت میں نے اس لیے کی تاکہ آپکو میرا یہ موقف کہ "موجودہ حکومت بہترین مقننہ نہیں ہے "اس تناظر میں نہ لےلیں کہ میں اس مقننہ کے خلاف بغاوت کو عام حالات میں جائز سمجھتا ہوں۔
اب رہی یہ بات کہ یہ الزامات ہیں ۔ تو جناب الزامات ہی ہوتے ہیں ۔ حق یا غلط کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہوتا ہے۔ اب ایسے میں کہ جب کسی پر الزام ہو اسکو چاہیے کہ وہ خود کو سامنے لانے کے بجائے (جب تک الزامات ختم نہیں ہوتے)کسی متبادل قیادت کو سامنے لائے نہ کہ خود ڈیرے جما کر بیٹھ جائے۔پیپلز پارٹی کے پاس بہت وسیع دامن ہے قیادت کا۔ کسی اور کو سونپ دیا جاتا عارضی طور پر یہ منصب۔ دوسری بات یہ کہ اگر آپ نے سیاسی سسٹم کا بغور مطالعہ کیاہو تو شاید آپکو معلوم ہو اکثر یت علاقوں میں لوگ پارٹی کو ووٹ نہیں دیتے بلکہ شخصیت کو ووٹ دیتے ہیں۔ اور بد قسمتی سے پاکستان آج تک فیوڈل لارڈز کے چنگل سے نہیں نکل سکا۔ مثال لیجیے رحیم یار خان میں مخدوم احمد محمود اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ کیسے؟ جناب وہ ایک بہت بڑی ریاست کے فرمانروا ہیں۔ جہاں رعایا انکی بخشی ہوئی زمین پر کچے پکے مکان بنا کر رہتی ہے۔ اگر وہ انکو ووٹ نہ دیں گے تو مخدوم صاحب انکو جب چاہیں گھر سے بے گھر کر دیں۔یہی مثال روجھان مزاری کی ہے۔ تحصیل کا بہت بڑا حصہ ان مزاری سرداروں کی ملکیت ہے جہاں رعایا تنگی ترشی میں رہتی ہے (کبھی چکر لگانا میرے پاس میں دکھا دوں گا)کیا انکی کی جرات ہو سکتی ہے ان سرداروں کے خلاف کرنے کی؟ سردار فاروق خان لغاری، سردار آصف علی زرداری، قائم علی شاہ، فیصل صالح حیات، چوہدری برادران، وغیرہ سب اسی کیٹیگری کےلوگ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ اچھا کریں یا برا جیت جاتے ہیں۔ انکی ہار کے پیچھے انکی سیاسی غلطیوں کا ہاتھ ہوتا ہے نہ کہ انکی حکومتی حماقتوں کا۔کبھی آپ سیاست دانوں کا ڈیٹا بیس بنا کر چیک کر لیجیے گا کہ کتنے پرسنت ممبر اسمبلی یا تو سرداری نوابی سے تعلق رکھتے ہیں یا انکے پروردہ ہیں۔ آپ کو بخوبی سمجھ آ جائے گی کہ ہم (یعنی میں اور میرے ساتھی) جمہوریت کے خلاف نہیں بلکہ ان فیوڈل لارڈز کے خلاف ہیں ۔ مختاراں مائی کا کیس ہو یا بلوچ خواتین کو زندہ دفن کرنے کا، لڑکی پر کتے چھوڑنے کا کیس ہو یا ونی وگیرہ کے معاملات کا یہ تمام کے تمام اشارے اور انگلیاں فیودل لارڈز کی طرف اٹھتی ہیں۔ ان لوگوں نے جو بھی اچھے کام کیے وہ کسی نہ کسی دباؤ پر کیے۔ وگرنہ انکی خواہشات این آر او جیسے کالے قوانین پاس کروانے، غربت کی چکی میں پستے عوام پر مہنگائی اور ٹیکسز کا بم گرانے پر ہی توجہ مرکوز رہتی ہے۔مثال لیجیے دہشت گردی سے تباہ حال صوبہ سرحد کی اسمبلی کی۔ ان لوگوں نے ابھی تک کوئی مفید کام نہیں کیا۔ ہر کام پر شدید اختلافات ہوتے ہیں ۔ لیکن دو کام نہایت تیزی سے کیے۔ ایک صوبہ سرحد کا نام پشتونخواہ رکھنا (جس کا عوام کو کوئی فائدہ ہی نہیں)اور دوسرا حکومت سے یہ مطالبہ کرنا کہ چونکہ صوبہ کے حالات نہایت خراب ہیں اس لیے انکو رہایش کی غرض سے اسلام آباد دیفنس کے علاقے میں رہائش دی جائے۔اور اسکی باری سب نے یک سو یک زبان ہو کر تائید کی۔ نہ کوئی سیکولر رہا نہ کوئی ملا۔ سبھی ایک ہی حمام میں ننگے ہو گئے۔ کیا یہ مطالبہ کرتے وقت انہوں نے یہ ثابت نہیں کر دیا کہ وہ عوام کے منتخب نمائیندے ہیں ہی نہیں۔ آخر میں آپکو مزے کی بات بتاتا چلوں،پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی میں اللہ واسطے کا بیر سمجھا جاتا ہے۔ ایک مرتبہ بی بی سی کے نمائیندے نے ان کے سابقی امیر پروفیسر غفور احمد سے انٹرویو لیتے ہوئے بھٹو صاحب کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ انکو جو مرضی کہ لو کہ وہ فاشسٹ تھے وہ یہ تھے اور وہ تھے لیکن ایک الزام ان پر کسی کو لگانے کی جرات نہ ہوئی اور وہ تھا کرپشن کا الزام۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#33 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں نے اپنا موقف اتنا تفسیلی اس لیے بیان کیاہے تاکہ کسی کے دل میں یہ شک و شبہ نہ رہے کہ میں جمہوریت یا شورائی نظام کے خلاف ہوں۔ میں یہ سمجتا ہوں کہ ہر نطام کی طرح اس میں خامیاں ضرور ہیں لیکن بجائے نظام کو لپیت کر نیا تجربہ کرنے کے اسی کی خامیوں کو دور کرنا چاہیے۔
|
|
|
|
| حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا | فاروق سرورخان (13-12-09) |
![]() |
| Tags |
| پولیس, پاکستان, پاکستانی, پاگل, قرآن, لوگ, نماز, میناروں, مقابلہ, منافقین, اقوام متحدہ, الزام, امیر, امریکہ, اسلام, اسلامی, اعلیٰ, بچوں, تلاش, خودکش, دھماکہ, راستہ, طالبان, عبادت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|