واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


اخوان المسلمین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-02-11, 12:04 AM   #1
اخوان المسلمین
عارف اقبال عارف اقبال آف لائن ہے 06-02-11, 12:04 AM

اخوان المسلمین
وکیپیڈیا سے

اخوان المسلمین کا نشان

یہ جماعت 1929ء میں مصر میں قائم ہوئی۔ اس کے بانی شیخ حسن البنا تھے جو اسمعیلیہ کے ایک گاؤں کے رہنے والے تھے۔ انھوں نے اس تحریک کا آغاز 1923میں کیا تھا مگر 1929ء میں اسے باقاعدہ شکل دی گئی۔ اس کا منشا اسلام کے بنیادی عقائد کا احیا اور ان کا نفاذ تھا۔ مگر بعد میں یہ جماعت سیاسی شکل اختیار کر گئی۔ مصر میں یہ تحریک کافی مقبول ہوئی اور اس کی شاخیں دوسرے عرب ممالک میں بھی قائم ہوگئیں۔ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے پر اس کے اراکین کی تعداد بیس لاکھ کے لگ بھگ تھا۔

اخوان المسلمین 1952ء میں مصر کے فوجی انقلاب کی حامی تھی مگر اس کی طرف سے جنرل نجیب اور جنرل ناصر کی خارجہ پالیسی کی بھی مخالفت ہوتی رہی۔ 1954ء میں اس کے اراکین نے جنرل ناصر کو قتل کرنے کی ناکام کوشش کی جس کے بعد یہ جماعت خلاف قانون قرار دے دی گئی اور اس کی املاک ضبط کر لی گئیں۔ اس کے بعد اس جماعت کے رہنما شیخ حسن الہدیبی نے اپنا صدر مقام قاہرہ سے دمشق تبدیل کر لیا۔ اس جماعت نے عرب قوم پرستی کے خلاف شدید آواز اٹھائی اور اسلامی بھائی چارے کا نعرہ لگایا۔ جس کی پاداش میں جماعت کے بہت سے اراکین کو جیلوں میں بند کر دیا گیا اور سید قطب شہید جیسے لوگوں کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔ پابندی کے بعد بھی یہ جماعت باقی رہی اور پورے عرب علاقوں میں پھیل گئی۔ اخوان کا پاکستان کی جماعت اسلامی سے قریبی تعلاقات ہیں۔ آج دنیا بھر کی مشہور اسلامی رہنماؤں کا تعلق اخوان سے تھا جن میں القاعدہ کے لیڈر ایمن الزواہری، حماس کی راہنما شیخ احمد یاسین اور ڈاکٹر عبد العزیز ارنتیسی شامل ہیں۔
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات

 
عارف اقبال's Avatar
عارف اقبال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 385
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (06-02-11), اویسی (08-02-11)
پرانا 12-02-11, 01:41 PM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس کے اراکین نے جنرل ناصر کو قتل کرنے کی ناکام کوشش کی جس کے بعد یہ جماعت خلاف قانون قرار دے دی گئی اور اس کی املاک ضبط کر لی گئیں۔

بالکل بکواس بات ہے.....................اس پر عرب دنیا میں بیش بہا لکھا جا چکا ہے کہ یہ صرف ناصر ملعون کی طرف سے پر امن اخؤان پر ہاتھ ڈالنے کا ایک حربہ تھا.

موجودہ تحریک اس بات کی تائید کرتی ہے جس میں 70 فیصد سے زیادی اخاوان کی شرکت تھی لین کوئی تشدد اور مسلح بغاوت دیکھنے میں نہیں آئی............
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-02-11, 02:10 PM   #3
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
موجودہ تحریک اس بات کی تائید کرتی ہے جس میں 70 فیصد سے زیادی اخاوان کی شرکت تھی لین کوئی تشدد اور مسلح بغاوت دیکھنے میں نہیں آئی............
موجودہ تحریک اپوزیشن کے سیکیولر گروپوں کی کوشش سے وجود میں آئی، اخوان المسلمین نےان آڑ میں شرکت کی اور lie low (توجہ مرکوز نہ ہونے دینا) کی پالیسی پر عمل کیا۔

اخوان المسلمین کتنی امن پسند ہےاس بات کی تائید تو تب ہی ہوگی جب مصر میں انکے ہاتھوں کچھ طاقت آئے گی۔
__________________
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
images, کوشش, پورے, پاکستان, نعرہ, مقام, آج, آغاز, احمد, اسلام, اسلامی, بھائی, حماس, حسن, خلاف, دی, دے, دنیا, شکل, شیخ, شدید, عقائد, عرب, عظیم, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:43 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger