واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


اسرائیلی حملوں پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام امت اسلامی کے نام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-03-08, 01:31 PM   #1
اسرائیلی حملوں پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام امت اسلامی کے نام
عرفان حیدر عرفان حیدر آف لائن ہے 10-03-08, 01:31 PM

سلام،

غزہ پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں بے گناہ فلسطینی بچوں ، مردوں اور خواتین کےقتل عام اور بین الاقوامی اداروں اور علاقائی ممالک کی خاموشی پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغام صادر کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

امت بزرگ اسلام ، ایران کےعزیزعوام

غزہ میں رونما ہونے والے خونی واقعات اس قدر دردناک ہیں کہ ان کے غم کی سنگینی کو قلم اور زبان کے ذریعہ بیان نہیں کیا جاسکتا۔ غزہ کے کئی مہینے کے محاصرے کے بعد اب اسرائیل نے فلسطینی بچوں ،عورتوں اور مردوں کو ان کے گھروں میں بڑی قساوت اور شقاوت کے ساتھ ذبح کرنا شروع کردیا ہے نونہال بچے اپنے ماں باپ کے سامنے اور ماں ،باپ اپنے معصوم بچوں کے سامنے غاصب دشمن کی کینہ اور دشمنی کی آگ میں جل رہے ہیں ۔انسانی تمدن اور دوستی کے مدعی اسرائیل کے وحشیانہ جرائم کا بڑے اطمینان کے ساتھ نظارہ کررہے ہیں حتی بعض ممالک تو اسرائیل کی انسان سوز کارروائیوں پر خوشحالی کا اظہار بھی کرتے ہیں اسرائیل کے ان وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں عالم اسلام کی خاموشی کسی صورت میں جائز نہیں ہے۔

امت اسلامی کو قیام کرنا چاہیے اور اسلامی ممالک کے رہنما ؤں کوامت اسلامی کے غیض و غضب کو اسرائیل کی غاصب حکومت کے منہ پرمارنا چاہیے ۔امریکی حکومت کا ہاتھ بھی فلسطین کے مظلوم عوام کے خون سے رنگین ہے۔ امریکی ظالم اور مستکبرحکومت کے تعاون سے ہی صہیونیوں نے فلسطینیوں پر قافیہ حیات تنگ کررکھا ہےاور ان کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں، اسلامی ممالک اور امت اسلامی ، فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچائیں اور سوئےہوئے ضمیروں کو بیدارکریں ۔ کیا امریکی عوام جانتے ہیں کہ ان کے حکمراں صہیونیوں کے لئے انسانی حرمت اور انسانی حقوق کو قربان کررہے ہیں؟ کیا یورپی عوام جانتے ہیں کہ ان کے ممالک پر صہیونی سرمایہ داروں نے تسلط قائم کرکے ان کے سیاستمداروں کو کہاں لےگئے ہیں ؟

یہ کوئی اتفاقی اور نگہانی امر نہیں ہے کہ ایک طرف اسرائیل کی فلسطینوں کے خلاف فوجی کارروائی اور دوسری طرف سامراجی نظام کے زیر اثر ایک علاقے میں پلید ہاتھوں اور شیطانی سازشوں کے ذریعہ اسلامی مقدسات اور حضرت رحمۃ للعالمین کی ذات مقدس کی بے حرمتی و توہین کی جاتی ہے جو تمام بشریت کے لئے رحمت اور الہی پیغام لے کر آئے ہیں، ہاں یہ اسلام ہے جس نے اپنے پیغام کے ذریعہ قوموں اورانسانوں کو عزت و کرامت کی روح عطا کی اور ظالموں کے ظلم سےنجات کا راستہ دکھایا، جس نے مستکبروں کو لرزا بر اندام کردیا اور مسلمان ملتوں کی دشمنی اور کینہ کی آگ کو ان کے دل میں شعلہ ور اور ان کی حرکتوں کو دیوانوں کے مانندبنادیا ہے۔

اب سرکش مستکبروں کو جان لینا چاہیےکہ وہ ظلم و ستم اور درندگی و خشونت کے ذریعہ امت اسلامی میں بڑھتی ہوئی بیداری کو روک نہیں سکیں گےاوراسرائیلی خوں خواروں کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی دلیرانہ، پائدار اور شجاعانہ جد و جہد اس دعوے کی زندہ دلیل ہے۔ اس لڑائی کا نتیجہ ، باطل پر حق کی فتح کی صورت میں ہوگا۔ جیسا کہ ارشاد ہوتا ہے: فانتقمنھا من الذین اجرمواو کان حقا علینا نصر المؤمنین۔

میں غزہ کے مظلوم اور دلیر پیر و جواں ، مرد و حواتین اور پارہ پارہ ہونے والے بچوں پر درود و سلام بھیجتا ہوں اور خداوند متعال کی بارگاہ سے ان کے لئے صبر اور کامیابی طلب کرتا ہوں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سید علی خامنہ ای

12/12/86
مطابق
02/03/2008ء

وسلام

 
عرفان حیدر's Avatar
عرفان حیدر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 398
Reply With Quote
عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
عارف اقبال (15-02-10)
جواب

Tags
واقعات, ماں, ایران, اللہ, اسلامی, بچوں, خواتین, خلاف, دل, راستہ, ظالم, عالم, عزت, غم, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آج آپکو کتنےذاتی پیغامات یا پروفائل پیغامات آئیں ہیں۔ champion_pakistani گپ شپ 105 21-05-11 04:18 PM
دو دن میں سارے راز کھول دوں گا، ذوالقرنین کا فیس بک پر نیا پیغام جاویداسد خبریں 2 04-12-10 08:29 PM
ایک خاموش پیغام تمام انسانوں کے لیئے طاھر عمومی بحث 9 06-12-09 11:43 AM
اسامہ بن لادن کا دو دنوں میں دوسرا پیغام چاچا کمال خبریں 0 21-03-08 07:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:43 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger