واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


اعتزاز کی نظربندی میں توسیع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-12-07, 03:25 PM   #1
اعتزاز کی نظربندی میں توسیع
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 03-12-07, 03:25 PM

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کی نظربندی کے سلسلے میں نئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جن کا مدت ایک ماہ ہے۔
اعتزاز احسن کی اہلیہ بشریْ اعتزاز نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدق کی کہ حکومت پنجاب نے ان کے شوہر کی نظربندی میں توسیع کے نئے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ان کے بقول اعتزاز احسن کی نظربندی کے پہلے احکامات وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے احکامات کی معیاد دو دسمبر کو ختم ہونے پر پنجاب حکومت کی طرف سے نظربندی کے نئے احکامات جاری کئے گئے ہیں جن کے مطابق اعتزاز احسن کو مزید ایک ماہ کے لیے نظر بند کردیا گیا ہے۔

بشریْ اعتزاز کے مطابق امریکی سفیر اعتزاز احسن سے ملاقات کے لیے تین نومبر کو ان کے رہائش گاہ پر آرہی ہیں۔

ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے فوراً بعد گرفتار کیے گئے وکلاء میں اعتراز احسن بھی شامل ہیں۔ ان کو اسلام آباد سے اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنے گھر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

اعتزاز احسن کو گرفتار کرنے کے بعد ایک ماہ کے لیے اڈیالہ جیل میں نظربند کردیا گیا۔ تاہم عام انتخابات میں لاہور کے انتخابی حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ان کو چوبیس نومبر کی رات کو اڈیالہ جیل سے لاہور ان کی رہائش گاہ پر منتقل کردیا گیا تھا اور ان کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔

اعتزاز احسن کی نظربندی کی معیاد اتوار کو ختم ہورہی تھی لیکن ان کو رہا کرنے کے بجائے محکمہ داخلہ کی جانب سے ان کی نظربندی کے احکامات میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

دوسری طرف اعتزاز احسن کی رہائی کے لیے ان کی اقامت گاہ کے باہر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز امریکہ کی ایک این جی او کوڈپنک کے ارکان اور پاکستانی وکلاء رہنماؤں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور اعتزاز کے نظربندی کے خلاف نعرہ بازی کی۔

بشکریہ بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 355
Reply With Quote
چاچا کمال کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (03-12-07)
جواب

Tags
کورٹ, پاکستانی, منتقل, امریکہ, اسلام, جیل, خلاف, رات, سپریم, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
3منٹ کی تقریرمیں 3 سال توسیع جاویداسد خبریں 3 23-07-10 02:35 PM
آسٹریلوی سمندری حدود میں توسیع محمدعدنان خبریں 0 21-04-08 08:27 PM
سربجیت سنگھ کی پھانسی کی تاریخ میں توسیع نہیں دی گئی، ترجمان ایوانِ صدر عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:07 AM
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ جمع کروانے میں توسیع champion_pakistani طالب علموں کی بیٹھک 2 07-04-08 06:33 AM
ڈی جی آئی بی اعجاز شاہ کی ملازمت میں غیر معینہ مدت تک توسیع عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 02:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:43 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger