واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


افغانستان میں تین روز کا سوگ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-11-07, 10:16 AM   #1
افغانستان میں تین روز کا سوگ
چیف چیف آف لائن ہے 09-11-07, 10:16 AM

افغانستان میں خود کش حملے میں چالیس سے زائد افراد کی ہلاکتوں کے بعد تین روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

شمالی افغانستان کے صوبے بغلان میں ہونے والے اس خود کش حملے کو ملک کی تاریخ کا سب سے بد ترین حملہ کہا جا رہا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں سیاستدان، اساتذہ اور بچے شامل ہیں۔ چھ سیاستدانوں کی میتیں تدفین کے لیے کابل بھیج دی گئی ہیں۔

صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ یہ حملہ یہ ثابت کرتا ہے کہ انتہا پسندی سے لڑنا کتنا ضروری ہو گیا ہے۔


حامد کرزئی
انتہا پسندی سے لڑنا بہت ضروری ہو گیا ہے: کرزئی

ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا کہ حملہ کس گروہ نے کروایا تھا۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری لینے سے انکار کیا ہے۔

یہ خود کش حملہ بغلان صوبے میں ایک شوگر فیکٹری کے قریب ہوا تھا اور حملے کا نشانہ ایک وفد تھا جس میں ارکان پارلیمنٹ شامل تھے۔ اس وفد کا خیر مقدم کرنے سکول کے بچے آئے ہوئے تھے اس لیے ہلاک ہونے والوں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

اگرچہ صدر کرزئی نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 بتائی ہے لیکن بغلان کے گورنر نے بی بی سی کو بتایا کہ حملے میں 41 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شوگر فیکٹری کا دورہ کرنے والے وفد میں ایک رکن پارلیمنٹ صفیہ صدیقی بھی شامل تھیں۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میں نے دھماکہ سنا اور سمجھ گئی کہ کچھ نہ کچھ ہوا ہے۔ میں کار کی طرف بھاگی۔ کچھ خوش قسمت تھے جو بچ گئے۔ کچھ خوش قسمت تھے جن کو بچالیا گیا لیکن میرا خیال ہے کہ افغانستان کے باشندے اس واردات کو بھلا نہیں پائیں گے۔‘


مصفطیٰ کاظمی
رکنِ پارلیمان مصفطیٰ کاظمی بھی بم حملے میں ہلاک ہوئے ہیں

ہلاک شدگان میں رکنِ پارلیمان مصطفےٰ کاظمی بھی شامل ہیں جو کرزئی حکومت کے سابق وزیر، سابق مجاہد لیڈر اور مشہور اپوزیشن رہنما تھے۔

بگلان کے میئر کا کہنا ہے کہ بمبار کی صرف ٹانگیں ملی ہیں لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کی شناخت کیا ہے۔

شمالی افغانستان وہ علاقہ ہے جہاں شدت پسندوں کا کارروائیاں اس پیمانے پر نہیں ہوتیں جیسی جنوب یا مشرق میں۔

چیف
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 8
شکریہ: 0
3 مراسلہ میں 3 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 463
Reply With Quote
چیف کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (10-11-07)
پرانا 10-11-07, 11:42 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,192
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: افغانستان میں تین روز کا سوگ

ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا کہ حملہ کس نے کروایا ہے تو کس کے خلاف لڑیں گے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-11-07, 12:20 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,360
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: افغانستان میں تین روز کا سوگ

اور کوئی نہیں مارنے کو تو طالبان تو ہے ہی، ان پر الزام لگا دیا جائے گا
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
معلوم, الزام, بچوں, خوش, خلاف, دھماکہ, شناخت, طالبان, صوبے, صدیقی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خواتین مردوں کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟ راجہ اکرام عمومی بحث 27 24-05-11 08:39 PM
:::::تین کاموں کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے قسم اٹھائی ::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 7 14-12-09 02:17 PM
برما: سترہ روز بعد سوگ کا اعلان محمدعدنان خبریں 1 20-05-08 05:52 PM
کوئٹہ:ڈاکٹر صفدر کے قتل کے سوگ میں صوبے کی یونیورسٹیز دوسرے روز بھی بند عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:31 PM
اسلامی این جی اوز اور خواتین خرم شہزاد خرم اسلامی نظریہ حیات 10 01-07-07 06:11 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger