واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


الطاف حسین اِس وقت فوجی مداخلت کا مطالبہ کیوں کر رہے ہیں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-08-10, 11:56 PM   #1
الطاف حسین اِس وقت فوجی مداخلت کا مطالبہ کیوں کر رہے ہیں؟
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 23-08-10, 11:56 PM

واشنگٹن (تجزیہ … شاہین صہبائی) ایم کیو ایم چیف الطاف حسین نے زوردار، گرجدار اور چلّاتے ہوئے سیلاب اور اس کے متاثرین کے حوالے سے ملک میں جاری بحث میں مزید تیزی پیدا کردی اور ملک کو درپیش تاریخی بحران سے نمٹنے میں سیاست دانوں کے ظالمانہ طریقے کا ذکر کیا۔ اتوار کو عزیز آباد میں اپنے خطاب کے اختتام پر الطاف حسین نے براہِ راست پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ماضی میں ہمیشہ اقتدار کیلئے مارشل لا نافذ کیا لیکن عوام کے مفاد میں ایسا کبھی نہیں کیا۔ لیکن آج اگر ملک میں بدعنوان سیاست دانوں کے حمایت یافتہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے ”محب وطن جرنیلوں“ نے مارشل لا نافذ کیا تو ایم کیو ایم پاک فوج کی مکمل حمایت کرے گی۔ پاکستانی ٹی وی چینلوں کے چند مبصرین اور سیاست دانوں نے فوراً اس چونکا دینے والے بیان کی تشریح کرتے ہوئے اسے مارشل لا کا براہِ راست مطالبہ قرار دیا۔
الطاف حسین کی جانب سے ” محب وطن جرنیلوں “ کی اصطلاح کا استعمال بھی معنی خیز تھا۔ انہوں نے الفاظ چبائے بغیر کہا کہ بدعنوان سیاست دان ملک توڑنے پر تلے ہوئے ہیں، ملک میں فرانس جیسے انقلاب کی ضرورت ہے۔ خطاب کے اختتام کے فوراً بعد میں نے لندن میں ایم کیو ایم کے ہیڈکوارٹرز فون کیا اور الطاف حسین کے اہم مشیر سے بات کی کیونکہ میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ الطاف بھائی نے یہ بات آخر کس حوالے سے کی۔ مجھے بتایا گیا کہ الطاف بھائی چاہتے ہیں کہ پاک فوج ان افراد (خورشید شاہ، جاکھرانی اور دیگر) کے خلاف کارروائی کرے جنہوں نے جان بوجھ کر سندھ کے ہزاروں لوگوں کو ڈبویا اور ڈیموں کو توڑ کر اور کٹ لگا کر اپنی زمینیں بچائیں۔ لیکن شاید تھوڑا سوچنے کے بعد الطاف حسین کے مشیر نے کہا، ”لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ الطاف بھائی نے ملک میں جمہوریت کے خلاف مارشل لا کی بات نہیں کی“۔ سیلاب کے سیاسی، سماجی اور اقتصادی نتائج کے حوالے سے ملک میں پہلے ہی بحث کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی مبصرین افراتفری کی صورتحال کی پیش گوئی کر رہے ہیں جبکہ چند بشمول صدر مملکت یہ کہتے ہیں کہ وہ اس واقعے کو موقع میں تبدیل کردیں گے۔ تاہم، چند اشارے اب واضح ہونا شروع ہوگئے ہیں حالانکہ یہ اب بھی اِدھر اُدھر پھیلے ہوئے ہیں۔
ان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں:
# میڈیا میں دکھایا گیا ہے کہ جو لوگ جامشورو کوٹری ہائی وے بلاک کئے ہوئے تھے وہ وفاقی وزیر خورشید شاہ پر مشتعل تھے۔ ان میں سے ایک کا کہنا تھا کہ سندھیوں نے تہیہ کرلیا ہے اور یہ پیغام وزیر صاحب خورشید شاہ کو بھیج دیا گیا ہے کہ اگر کسی بھی ”غیرت مند“ سندھی کو موقع ملا تو انہیں دیکھتے ہی گولی ماری جائے گی۔ خورشید شاہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹوڑی بند کو توڑا جس سے آدھا سندھ پانی میں ڈوب گیا۔ مظاہرین چلا رہے تھے کہ ”ہم نے ان لوگوں کو نہیں بلکہ بھٹو کو ووٹ دیا تھا“۔
# ممکن ہے کہ خورشید شاہ کو گولی مارنے کے بیان، جو نشر ہوگیا لیکن اسے ایڈٹ کیا جانا چاہئے تھا، نے خورشید شاہ کو کئی ٹی وی چینلوں پر سامنے آنے پر مجبور کردیا تاکہ وہ اپنا موقف بیان کرسکیں اور دعویٰ کرسکیں کہ انہوں نے اپنی زمینیں اور جائیداد بچانے کیلئے سیلاب کے پانی کا رخ بلوچستان کی جانب نہیں موڑا۔ کتنے لوگ ان کی بات پر یقین کریں گے؛ یہ ایک علیحدہ سوال ہے۔
# کئی سنجیدہ سیاست دانوں اور مبصرین نے ٹی وی چینلوں پر یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ جس سندھ کارڈ کی بات صدر زرداری کر رہے تھے، کہ یہ انہیں تمام مخالف قوتوں سے بچائے گا، وہ سیلاب کے پانی میں بہہ گیا ہے۔ یہ بات بالکل درست ہے؛ اب سندھی اپنی ہی حکومت کو قصور وار قرار دے رہے ہیں اور اس طرح کی اطلاعات بھی ہیں کہ کئی خاندانوں نے گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مزاروں میں پناہ لے لی ہے۔
# ایک اور وزیر جاکھرانی نے ٹی وی پر یہ کہا کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر انہیں دھمکی دی کہ اگر شگاف کے معاملے پر ہیرا پھیری کی گئی تو خون بہے گا۔ جمالی کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ ٹھنڈے مزاج کے صبر و تحمل والے سیاست دان ہیں جو اس طرح کی زبان استعمال کبھی نہیں کرتے۔ اگر وہ اب خون بہنے کی بات کر رہے ہیں تو شاید انہیں 11/ ہزار وولٹ کا جھٹکا لگا ہوگا۔
# وزیر صاحبہ حنا ربانی کھر انتہائی باہمت خاتون ہیں،وہ کابینہ کیلئے روانہ ہوئیں لیکن جب مشتعل افراد نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا تو انہوں نے فوراً راہِ فرار اختیار کرنے میں ہی عافیت جانی۔ بعد میں لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے حنا ربانی کھر کی گاڑی پر لگے جھنڈے پر پتھراؤ کیا تھا۔
# وزیراعظم صاحب صرف جعلی کیمپوں کا دورہ کرنے کیلئے باہر نکلے لیکن ان متاثرین سے ملے بغیر ہی واپس چلے گئے جو ٹی وی چینلوں پر روتے بلکتے نظر آ رہے تھے۔
# آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل (ر) اسد درانی کا کہنا تھا کہ پختون مظاہرین گلیوں میں بلوا کر رہے ہیں، چارسدہ، مظفر گڑھ اور سکھر میں خواتین امدادی اشیاء کے ٹرکوں کو لوٹ رہی ہیں اور فسادات پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا افراتفری پہلے ہی پھیل چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام بچانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اسے ڈی ریل ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ بعد میں مذہبی گروپ صورتحال سنبھال لیں گے، انہیں صورتحال سنبھالنے کا حق ہوگا۔ ان کا خیال ہے کہ صورتحال تباہ کرنے سے امید کی کرن پیدا ہوگی۔
# اے این پی کے وزیر بشیر بلور کا مطالبہ ہے کہ کراچی کو پاک فوج کے حوالے کردیا جائے۔ ان کا مطلب یہ تھا کہ سویلین نظام کے تحت اے این پی اور ایم کیو ایم ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔
# اور اب الطاف بھائی تقریباً یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ سندھ کارڈ آرمی کے حوالے کردیا جانا چاہئے۔ پس پردہ خطرہ اس بات کا ہے کہ سندھی اب کراچی کا رخ کر رہے ہیں اور ایم کیو ایم کو ایک مرتبہ پھر آبادی کی منتقلی سے خطرہ ہے اور پختون سندھی آبادی اس کے حامیوں کے خلاف خفیہ معاہدہ کر سکتی ہے۔ یہ چند نشانیاں ایک ایسے آتش فشاں کی ہیں جو اب پھٹنے والا ہے۔ کسی بصیرت اور عزم کے بغیر حکومتی رد عمل یہ ہے :
…مزید ٹیکس، جی ایس ٹی، فلڈ ریلیف سرچارج، گیس پٹرول اور بجلی کے مہنگے تین نرخ، ملنے والی امداد سنبھالنے کیلئے شفاف نظام کی عدم موجودگی، سیاست چمکانا اور چند متاثرین (کسی کو نہیں معلوم کہ وہ اصلی ہیں یا جعلی) میں چیک تقسیم کرکے فوٹو سیشن کرانا۔ حکومتی ترجمان حسین حقانی کا کہنا ہے کہ میڈیا اس بات کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ پاک فوج موجودہ جمہوری حکومت کے خلاف ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں؛ خاکی وردی والوں اور سویلین حکومت میں اختلافا ت نہیں ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ اختلافات سب کے علم میں نہ ہوں لیکن زمینی حقائق اور بیانات کو دیکھا جائے تو ایسا نہیں ہے۔
پنجاب ریلیف کمیٹی کیلئے وزیراعظم کی جانب سے مقرر کردہ پیپلز پارٹی کے ایک سینیٹر صلاح الدین ڈوگر نے کھل کر (ریکارڈ پر آکر) کہا کہ طیارے کے ذریعے وہ امدادی اشیاء جو وزیراعظم صاحب نے متاثرین میں تقسیم کرنے کیلئے ملتان بھیجی تھیں؛ وہ فوج لے کر چلی گئی۔ لب لباب یہ ہوا کہ فوج کو ان پی پی کے جیالوں پر اعتماد نہیں۔ صرف فوج ہی نہیں بلکہ اقوام متحدہ، امریکا اور برطانیہ کی بیرونیس سعیدہ وارثی بھی اسی مسئلے کے حوالے سے سفارتی لب و لہجہ اختیار کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کرچکی ہیں۔ ہلیری کلنٹن کہتی ہیں کہ پاکستان اختلافات ختم کرے؛ امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کہتی ہیں کہ واشنگٹن کو زرداری حکومت پر اعتماد ہے اور امریکا اسی کے ذریعے امداد فراہم کرے گا۔ باہر بیٹھا ہر شخص ان کی ساکھ کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کے باوجود ان کی ساکھ کی چھاپ اس قدر مضبوط ہے کہ اسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ الطاف بھائی کے بالواسطہ مطالبے اور اے این پی کی پاک فوج کو براہ راست دعوت کے بعد کسی اور نے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے اپنے ہی اتحادیوں نے آئندہ کا روڈ میپ تیار کرلیا ہے۔ ملک کو نہ صرف ایک ایسے تاریخی اور بے مثال بحران کا سامنا ہے بلکہ اسے انتظامی حوالے سے بھی بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔ وزیراعظم طاقت ور ہوتے ہوئے بھی اپنے اختیارات استعمال نہیں کرسکتے جبکہ جس صدر کے پاس طاقت نہیں ہے، وہ ہار ماننے کو تیار نہیں۔ 6/ دنوں میں وزیراعظم نے تین کمیشن بنا ڈالے، سب کے سب کافور ہوگئے کیونکہ ایوانِ صدر آمادہ نہیں تھا۔ ایک طرف صدر صاحب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امریکی سینیٹر کے ساتھ فضائی دورہ کرتے ہیں تو دوسری طرف وزیراعظم صاحب بے داغ اور چمکدار کپڑے اور شاندار چشمہ پہنے جعلی ریلیف کیمپوں کا دورہ کرتے ہیں۔ صدر صاحب کا کہنا ہے کہ طوفانِ نوح علیہ السلام کے بعد یہ سب سے بڑا سیلاب ہے لیکن وہ اس کشتی کا ذکر نہیں کرتے جو اس آفت سے بچانے کیلئے انسانوں اور جانوروں کو اٹھا کر مصیبت سے نکالے گی۔ ابھی کئی ناکامیاں سامنے آنا باقی ہیں کیونکہ زرداری صاحب کے بارے میں سب کو معلوم ہے کہ وہ درست راستہ اختیار نہیں کریں گے تاوقتیکہ تلوار ان کی گردن تک پہنچ جائے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مزید کتنا وقت دیا جائے گا اور مزید کتنی غلطیاں برداشت کی جائیں گی۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اب مزید نہیں۔
بشکریہ جنگ
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1614
Reply With Quote
19 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
rabab (26-08-10), sahj (24-08-10), shafresha (24-08-10), فرحان دانش (24-08-10), پاکستانی (24-08-10), ھارون اعظم (24-08-10), مرزا عامر (24-08-10), مشال خان (30-08-10), مشتاق احمد مغل (25-08-10), wajee (25-08-10), ام طلحہ (27-08-10), ابن آدم (24-08-10), احمد بلال (24-08-10), راجہ اکرام (25-08-10), سحر (24-08-10), طاھر (24-08-10), عبدالقدوس (24-08-10), عبداللہ حیدر (24-08-10), غلام خان (25-08-10)
پرانا 24-08-10, 12:04 AM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لو جی ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے
اگلا راؤنڈ فوج کا ہے

یار فیصل تجھے تو بابا جی ہونا چاہئے

نفرت محبت میں بدل جائے گی ، محبوبہ آپ کے قدموں میں ، انعامی بانڈ کے یقینی نمبر ، اور اور اور جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے
کام نا ہونے کی صورت میں پیسے واپس ( نوٹ کی کوئی گارنٹی نہیں )
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
17 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
J.S (25-08-10), sahj (24-08-10), shafresha (24-08-10), فاروق سرورخان (24-08-10), پاکستانی (24-08-10), ھارون اعظم (24-08-10), محمدخلیل (24-08-10), مرزا عامر (24-08-10), مشال خان (26-08-10), مشتاق احمد مغل (25-08-10), wajee (25-08-10), ام طلحہ (27-08-10), ابن آدم (24-08-10), احمد بلال (24-08-10), راجہ اکرام (25-08-10), عبدالقدوس (24-08-10), عبداللہ آدم (24-08-10)
پرانا 24-08-10, 12:07 AM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا شکریہ جانی!!!!!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
sahj (24-08-10), فیصل ناصر (24-08-10), ھارون اعظم (24-08-10), ابن آدم (24-08-10), احمد بلال (24-08-10)
پرانا 24-08-10, 09:43 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کچھ بھی نہیں ہونے کا اس ملک میں انقلاب زندہ قومیں لاتی ہیں پاکستانی جیسی نہیں
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-08-10), فاروق سرورخان (24-08-10), محمدخلیل (24-08-10), مرزا عامر (25-08-10), مشتاق احمد مغل (25-08-10), بلال الراعی (25-08-10), عبداللہ آدم (25-08-10)
پرانا 24-08-10, 10:25 AM   #5
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,108
شکریہ: 7,299
5,971 مراسلہ میں 15,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

انقلاب کے لیے ایک بندہ ہی کافی ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (24-08-10)
پرانا 24-08-10, 11:08 AM   #6
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,221
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Exclamation

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
انقلاب کے لیے ایک بندہ ہی کافی ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر میرے پاس ٹائم نہیں ہے
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-08-10), مشتاق احمد مغل (25-08-10), حسنین ایوب (25-08-10), راجہ اکرام (25-08-10), عبداللہ آدم (25-08-10)
پرانا 24-08-10, 12:42 PM   #7
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,238
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
کچھ بھی نہیں ہونے کا اس ملک میں انقلاب زندہ قومیں لاتی ہیں پاکستانی جیسی نہیں
اور الطاف بھائی تو پاکستانی نہیں ہے، اسلیے ان سے انقلاب کی امید ہے۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
sahj (24-08-10), shafresha (25-08-10), فاروق سرورخان (24-08-10), پاکستانی (25-08-10), ھارون اعظم (30-08-10), منتظمین (24-08-10), مرزا عامر (25-08-10), مشال خان (26-08-10), حسنین ایوب (25-08-10), راجہ اکرام (25-08-10), طاھر (25-08-10), عبدالقدوس (25-08-10), عبداللہ آدم (25-08-10)
پرانا 25-08-10, 01:51 AM   #8
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے بھائی یہ تھریڈ الطاف بھائی پر نہیں بلکہ "اور بھی" حالات پر ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-08-10), مشتاق احمد مغل (25-08-10), ام طلحہ (27-08-10), عبداللہ آدم (25-08-10)
پرانا 25-08-10, 05:42 AM   #9
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,221
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Exclamation

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ارے بھائی یہ تھریڈ الطاف بھائی پر نہیں بلکہ "اور بھی" حالات پر ہے
الطاف بھائی کے بیان سے سارے چور سیاستدان تلملا اُٹھے ہیں۔ سب سے زیادہ نااہل لیگ والے چہک رہے ہیں۔
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk

Last edited by فرحان دانش; 25-08-10 at 05:50 AM.
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (25-08-10)
پرانا 25-08-10, 06:02 AM   #10
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,360
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فیصل صاحب فوج کی باری کا اعلان پہلے میں نے کیا تھا یار
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
J.S (25-08-10), shafresha (25-08-10), فیصل ناصر (25-08-10), راجہ اکرام (25-08-10)
پرانا 25-08-10, 06:21 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان دانی مراسلہ دیکھیں
اور الطاف بھائی تو پاکستانی نہیں ہے، اسلیے ان سے انقلاب کی امید ہے۔
ارے نہیں لکھنے میں غلطی ہو گی ہو گی انقلاب تو ولی خان ولی یا باچا خان لائیں گے پاکستان میں جو آزاد ملک میں مرنا پسند کرتے تھے دفنائیں گے بھی تو آزاد ملک افغانستان میں جب روس کا غلام تھا اووو سوری آزاد ملک تھا پاکستان غلام تھا ہے نا!
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-08-10), فرحان دانش (25-08-10), ھارون اعظم (30-08-10)
پرانا 25-08-10, 08:57 AM   #12
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,238
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
ارے نہیں لکھنے میں غلطی ہو گی ہو گی انقلاب تو ولی خان ولی یا باچا خان لائیں گے پاکستان میں جو آزاد ملک میں مرنا پسند کرتے تھے دفنائیں گے بھی تو آزاد ملک افغانستان میں جب روس کا غلام تھا اووو سوری آزاد ملک تھا پاکستان غلام تھا ہے نا!
میں فورم پر بارہا کہتے آرہا ہوں کہ میں جتنا نفرت ایم کیو ایم سے کرتا ہوں
اس سے ذیادہ نفرت اے این پی سے کرتا ہوںِ۔ جو اے این پی کر رہی ہے وہ بھی سب کو پتہ ہے اور جو ایم کیو ایم کروا رہی ہے اس کا علم بھی سب کو ہے۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (18-09-10), shafresha (25-08-10), ھارون اعظم (25-08-10), نورالدین (25-08-10), مشتاق احمد مغل (25-08-10), راجہ اکرام (25-08-10), عبداللہ آدم (25-08-10)
پرانا 25-08-10, 02:40 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,412
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان دانی مراسلہ دیکھیں
اور الطاف بھائی تو پاکستانی نہیں ہے، اسلیے ان سے انقلاب کی امید ہے۔
الطاف بھائی تو لندن سے براہ راست پٹھانوں کے قتل کے احکامات دیکر انقلاب کراچی میں لا تو رہے ہیں ، اور لوگوں کو اور کیا چاھیے ؟؟؟

شگری
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے غلام خان کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (18-09-10), مشتاق احمد مغل (25-08-10), راجہ اکرام (25-08-10), عبداللہ آدم (25-08-10), عدنان دانی (25-08-10)
پرانا 25-08-10, 02:53 PM   #14
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

انقلاب تو میرا خیال ہے...................................













چل رین دے.............
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (25-08-10)
پرانا 25-08-10, 06:30 PM   #15
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,238
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : غلام خان مراسلہ دیکھیں
الطاف بھائی تو لندن سے براہ راست پٹھانوں کے قتل کے احکامات دیکر انقلاب کراچی میں لا تو رہے ہیں ، اور لوگوں کو اور کیا چاھیے ؟؟؟

شگری
ایم کیو ایم کے جیالے کیا یہ بتانا پسند کرینگے کہ الطاف حسین کو کیوں ملک
بدر کیا گیا ہے، کیوں انکی پاکستان آنے پر پابندی ہے۔ ؟
انہوں نے جس طرح انسانوں کا قتل عام کیا تھا اور جو اب کر وا رہا ہے
تو کیوں نے الطاف حیسن کو کراچی کے صدر میں ہی سر عام پھانسی دی جائے
تاکہ یہ مہاجر یاد رکھے کہ قاتل کا کیا انجام ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بڑا آیا انقلاب کی باتیں کرنے۔۔۔۔۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (18-09-10), پاکستانی (25-08-10), مشال خان (26-08-10), عبداللہ آدم (25-08-10)
جواب

Tags
فوٹو, کارڈ, کراچی, پاک, پاکستانی, واشنگٹن, وزیر, وزیراعظم, لندن, نظر, مکمل, موجودہ, منتقلی, ممکن, معلوم, آبادی, آج, حنا, خواتین, خدا, ذوالفقار علی بھٹو, راستہ, زرداری, سیاست, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جناب صدر لوگ اپ سے نفرت کیوں کرتے ہیں؟ حیدر خبریں 6 30-04-12 06:39 PM
کیا یہ قیامت کی نشانیوں میں سے نہیں؟ عبدالقدوس دلچسپ اور عجیب 9 23-10-10 08:44 PM
اسلام اور سیکولر ازم، حقائق کیا ہیں؟ میاں شاہد اسلامی نظریہ حیات 5 29-11-08 08:20 PM
سکواش: سینئر کھلاڑی کب تک جونیئر میں؟ Real_Light کھیل اور کھلاڑی 2 01-08-08 05:50 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:45 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger