واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


اللہ تیرا شکر !!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-04-09, 02:12 AM   #1
اللہ تیرا شکر !!!
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 30-04-09, 02:12 AM

اے اللہ تیرا جتنا شکر کیا جائے کم ہے ،کہ میرے پاکستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس سے متاثر صرف عام لوگ ہو رہے ہیں

اللہ تیرا کرم ہے کہ ہمارے خواص جن میں ہمارے صدر سے لیکر عام وزیر مشیر تک ہیں، محفوظ ہیں

اللہ تیرا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ میرے امراء کو کسی چیز کی کمی نہیں ، وہ اسی پاکستان میں جہاں لوگ آٹے اور روٹی کے لئے بھٹکتے پھر رہے ہیں ، میکڈونالڈ اور کے ایف سی جیسے بین الاقوامی ذائقوں سے مستفیض ہو رہے ہیں

اے اللہ تو واقعٰی ہی رحیم و کریم ہے ، کہ میرے ملک کے افسران ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں رہتے ہیں ، انہیں زمانے کی کسی گرم سرد کا کوئی اثر نہیں ۔ ۔ ۔

اے اللہ تیرا کتنا کرم ہے ہماری افواج پر کہ وہ خود بھی شہید ہو رہے ہیں اور دوسروں کو بھی شہادت کے مرتبے پر فائض کرا رہے ہیں ، یقیناً اب جنت کی آبادی میں پاکستانیوں کی خاطر خواہ تعداد ہو گئی ہو گی اور ہو سکتا ہے وہاں پر بھی ایک پاکستان بن جائے جنتی پاکستان

اے میرے رب تو کتنا ہمارا خیال رکھ رہا ہے کہ مشرق سے مغرب تک ہمارے چرچے ہیں ، ہر لب پر ہماری ہی باتیں ہیں ۔۔ ۔ کل تک جس پاکستان کو کوئی جانتا نہیں تھا امریکہ میں آج اسی پاکستان کی لاشوں پر امریکی الیکشن لڑتاہے ۔ ۔ ۔

اے اللہ ۔۔ ۔ تو نے ہم پاکستانیوں کو کتنا اتحاد دیا ہے ، کہ ہم کم سے کم ایک چیز پر تو متفق ہیں کہ ہمیں اپنی اپنی زندگی گذارنی ہے کسی کا ساتھ نہیں دینا اور کبھی ضرورت پڑے تو اپنے آپ کو بھی نہیں پہچاننا ۔ ۔ ۔

اے میرے عظیم رب ۔ ۔ ۔ تیرا کتنا کرم ہے ہم پر ۔ ۔ ۔ کہ ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ ہمارا کل کیسا ہو گا ۔۔ ۔ تو نے ہمیں کل کی فکر سے آزاد کر دیا ہے ۔ ۔ ۔

اے میرے پروردگار ۔ ۔ ۔ شکر ہے تیرا کہ تو نے ہمیں اتنا بہادر بنا دیا ہے کہ اب ہمیں کسی کے مرنے پر کوئی دکھ نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی حادثہ ہمارے دلوں پر زیادہ دیر اثر رکھتا ہے ۔ ۔ ۔

اے اللہ ۔ ۔ ۔ تیرا لاکھ لاکھ شکر کہ تونے ہمیں اسلام کے قلعے میں پیدا کیا ۔ ۔ ۔ ایک ایسا قلعہ جس کی دیواریں نہیں ۔۔ ۔ جس کی حفاظت بس تو ہی کرتا ہے ۔ ۔ ۔

کس کس کا شکر ادا کروں اے میرے رب ۔ ۔ ۔ ۔ مگر کیا کروں کبھی کبھی ۔ ۔ ۔ یہ بزدل لوگ ۔۔ ۔ ۔ یہ ناسمجھ غریب ۔ ۔ ۔ یہ جاہل پڑھے لکھے ۔ ۔ ۔ تیری ان نوازشوں کو ہمارے عظیم رہنماؤں کی غلطیاں بتاتے ہیں ۔ ۔ ۔


کیا ایک سید ۔ ۔ یوسف رضا گیلانی ۔ ۔ برا آدمی ہو سکتا ہے ۔ ۔ ۔ جو اس ملک کا وزیر اعظم ہے

کیا ایک مظلوم شوہر ۔ ۔ ۔ جسکی بیوی کو بھرے پرے ہجوم کے سامنے دن دھاڑے قتل کیا گیا ہو ۔۔ ۔ وہ دکھوں کو نہیں سمجھ سکتا ۔ ۔ ۔ وہ اس ملک کا صدر ہے ۔ ۔ ۔

کیا ۔ ۔ ۔ وہ شخص ۔ ۔ ۔ جو دن رات ۔ ۔ ۔ ملک کی عظیم قیادت کو بچانے میں لگا ہو ۔ ۔ ۔اور امریکہ کو دوستی جتانے میں لگا ہو ۔ ۔ ۔ جھوٹا ہو سکتا ہے ؟ ۔۔۔ ۔ جو اس ملک کا وزیر داخلہ ہے ۔ ۔ ۔

کیا ۔ ۔ ۔ وہ شخص ۔ ۔ ۔ جسنے برسوں “غیر ملک“ میں جلا وطنی کی زندگی گذاری ۔ ۔ ۔ ہم وطنوں کے دکھ سے ناآشنا ہو گا ۔ ۔ جو اس ملک کی دوسری بڑی پارٹی کا رہنما ہے ۔ ۔ ۔

کس کس کی بات کروں کس کس کا نام لوں ۔ ۔۔ ۔ انکے کارناموں کو کیسے بیان کروں ۔ ۔ ۔
اے میرے اللہ تیرا کتنا کرم ہے ہم پر کہ ایسے نایاب گوہر ہمارے رہنما ہیں ۔ ۔ ۔
میرا سر تو سجدے سے اٹھتا ہی نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔



میری باتیں
اظہار بھائی
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 374
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-04-09), منتظمین (30-04-09), ام غزل (06-05-09), رضی (23-05-09), سام (30-04-09)
پرانا 30-04-09, 02:38 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں اور کوئی اچھی سے تصویر بھی ڈھونڈ کر لگائیں اس کے ساتھ
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-04-09), فیصل ناصر (30-04-09), رضی (23-05-09)
پرانا 30-04-09, 02:41 AM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہتر جناب !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (30-04-09)
پرانا 30-04-09, 12:01 PM   #4
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,108
شکریہ: 7,299
5,971 مراسلہ میں 15,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ تیرا شکر !!!
اللہ تیرا شکر !!!
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (23-05-09)
پرانا 30-04-09, 12:37 PM   #5
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت ہی بروقت اور خوب انتخاب پر میری جانب سے 10000 مرتبہ شکریہ و تسلیم قبول ہو!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (30-04-09), رضی (23-05-09)
پرانا 03-05-09, 06:31 AM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے ڈر تھا ا سپر اعتراض نا آجائے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (23-05-09)
پرانا 03-05-09, 03:23 PM   #7
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معذرت کے ساتھ
مجھے اللہ سے مخاطب ہونے کا انداز صحیح نہیں لگا ۔ اللہ سے طنز یہ لہجے میں بات کرنا کچھ مناسب نہیں
ان سارے معاملات میں قصور ہمارا اپنا ہے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-05-09), رضی (23-05-09), عبداللہ حیدر (15-05-09)
پرانا 03-05-09, 03:41 PM   #8
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
معذرت کے ساتھ
مجھے اللہ سے مخاطب ہونے کا انداز صحیح نہیں لگا ۔ اللہ سے طنز یہ لہجے میں بات کرنا کچھ مناسب نہیں
میری بہن آپ نے اقبال کا "شکوہ" پڑھی ہے؟
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-05-09), رضی (23-05-09)
پرانا 03-05-09, 03:55 PM   #9
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
میری بہن آپ نے اقبال کا "شکوہ" پڑھی ہے؟
شکوہ بھی پڑ ھی ہے اور جوابِ شکوہ بھی پڑھی ہے۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-05-09), رضی (23-05-09)
پرانا 14-05-09, 10:54 PM   #10
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
معذرت کے ساتھ
مجھے اللہ سے مخاطب ہونے کا انداز صحیح نہیں لگا ۔ اللہ سے طنز یہ لہجے میں بات کرنا کچھ مناسب نہیں
ان سارے معاملات میں قصور ہمارا اپنا ہے ۔
بہن یہ مضمون میرا لکھا ہوا نہیں ہے
میں شئر کرتے ہوئے ڈر رہا تھا
لیکن بات کچھ اتنی جاندار تھی کے رہا نہیں گیا
آپ کی تنبیہ بالکل ٹھیک ہے
لیکن کیا یہ سب حقیقت نہیں ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
رضی (23-05-09), سحر (14-05-09)
پرانا 14-05-09, 10:59 PM   #11
Banned
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 318
کمائي: 2,179
شکریہ: 72
117 مراسلہ میں 273 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ شکوہ کس سے کیا جا رہا ہے
نوائے ادب آف لائن ہے   Reply With Quote
نوائے ادب کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (23-05-09)
پرانا 23-05-09, 01:39 PM   #12
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
مجھے ڈر تھا ا سپر اعتراض نا آجائے
اقتباس:
اے اللہ تیرا کتنا کرم ہے ہماری افواج پر کہ وہ خود بھی شہید ہو رہے ہیں اور دوسروں کو بھی شہادت کے مرتبے پر فائض کرا رہے ہیں ، یقیناً اب جنت کی آبادی میں پاکستانیوں کی خاطر خواہ تعداد ہو گئی ہو گی اور ہو سکتا ہے وہاں پر بھی ایک پاکستان بن جائے جنتی پاکستان
مجھے اس پر اعتراض ہے کہ ہم اپنے حکمرانوں اور چند جرنیلوں کا کیا دھرا پوری فوج پر کیوں تھوپ دیتے ہیں


اور باقی یہ کہ جسس نے بھی لکھی ہے یہ انداز بیاں اچھا لگا مگر جن کو شرم دلوانے کے لئیے لکھی گئی ہے ان کو شرم کبھی نہیں آئے گی، اچھی شئیرنگ کیلئے شکریہ آپکا بھائی جان
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, پاکستان, وزیر, لوگ, معذرت, آبادی, آج, آدمی, اللہ, امریکہ, اسلام, بھائی, تصویر, جاہل, رات, زندگی, شخص, صحیح, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں تو لفظ لفظ تیری تیری ذات ہوں زارا شعر و شاعری 1 12-02-11 07:53 AM
گھریلو صارفین احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گیس کی بو ہو تو بجلی کے بٹن آن نہ کریں گلاب خان خبریں 1 08-01-11 12:29 PM
کرپٹ افسران کے خلاف شکنجہ تیار کرنے کی تیاری جاویداسد خبریں 1 27-07-10 01:14 PM
بے احتیاطی یا تیز رفتاری کا نتیجہ مسافر دلچسپ اور عجیب 3 02-10-09 01:03 PM
تفتیشی ٹیم کو موت کی وجہ جاننے سے آگے کا اختیار نہیں، برطانوی ہائی کمیشن عبدالقدوس خبریں 0 07-01-08 07:51 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:45 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger