واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


رائے شماری کا نتیجہ دیکھیں: کیا ہمیں الیکشنوں کا بائیکات کرنا چاہیے ؟
ہاں 2 33.33%
نہیں 4 66.67%
پتہ نہیں 0 0%
ووٹ دینے والے: 6. آپ شائد اس میں ووٹ نہیں ڈال سکتے

الیکشن 2008 اور ہمارا ردعمل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-11-07, 06:33 PM   #1
الیکشن 2008 اور ہمارا ردعمل
عمر میرزا عمر میرزا آف لائن ہے 30-11-07, 06:33 PM

اسلام علیکم برادران مخترم !

پرویز مشرف نےآخر کار وردی اتار دی اور مشرف کے بحثیت ایک آمرتاریک دور کا خاتمہ ہو گیا ۔مگرسے پاکستانی سیاست کےسیاہ ترین دور کا خاتمہ نہیں کہا جا سکتا بلکہ وردی کا اتارنا بھی آئندہ آنے والے بدترین حالات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
۔مشرف کے بحیثیت آرمی چیف والے سابقہ دور کا تجزئیہ کیا جائے تو بلاشبہ اسے ایک سیاہ ترین دور کہا جا سکتا ہے ۔جس میں امت پاکستان کو پھر سے جہالت کے اندھیروں میں دھکیل دیا ۔پاکستان کی حوشحالی کو غربت میں بدل دیا مہنگائی کے عفریت نے عوام کو اپنے جبڑوں تلے جکڑ لیا ۔لاقا نونیت اپنے عروج پر رہی سٹریٹ کرائمز جیسے تحفے اسی دور میں ملے۔ کئی اہم ترین ملکی اداروں کی نجکاری کر دی گئی ۔کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دی گئی کہ وہ پاکستانی زمین کو خرید سکیں۔فارن انوسٹمنٹ کے نام سے بیرونی سرمایہ کاروں کو ملکی کاروبار پر قابض ہونے کی راہ دکھائی ۔اپنے خاشیہ برداروں اور چاپلوس ساتھیوں کو وزارتوں اور سفارتوں سے نوازہ گیا ۔کیبل پر غیر اخلاقی چینلوں کو آزادانہ نشریات کی اجازت دی جس سے مک میں فحاشی اور عریانی کا سیلاب آیا۔غیر اسلامی تہواروں جیسے ہولی بسنت ،ویلنٹائن دے کو حکومتی سرپرستی میں لے لیا گیا۔عورتوں کی میراتھن ریس کروائی گئی۔ نصاب تعلیم میں ایسی تبدیلیاں کرائیں تاکہ معصوم طالب علموں کے دلوں سے اسلام کھرچ ڈالا جائے۔روشن خیالی کے نام سے کرپٹ مغربی اقدار اور روایات کو فروغ دیا گیا تاکہ وہ اسلام کی بجائے مغرب کو اپنا آئیڈیل محسوس کریں ۔

اسلام پسند عناصر کو دہشت گرد اور انتہا پرست جیسے مغرب سے درآمد شدہ توہین آمیز آلقابات دیئے گئے اور صرف اسی پر بس نہیں اس غدار نے پاکستان کے دروازے اپنے استعماری آقاؤں کے لئے کھول دئے اسی غدار حکمران نے امریکہ کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ وہ افغانستان کے اندر وحشیانہ کارووائیاں کر سکے اور وہاں پر ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کرے چناچی ستاون ہزار سے زائد پروازیں جو پاکستان سے کی گئی تھیں ہزاروں مسلمان بچوں ،عورتوں اور بوڑھوں کو بھی موت کے گھات اتارا گیا ۔
اور جب مشرف کی غداری پر امریکہ خوش نہ ہوا اور مشرف کو مزید کچھ کرنے کا حکم دیا تو اس نے پاکستان کے مسلمان فوجیوں کو اپنے ہی ملک میں بسنے والے مسلمانوں کے مقابلے میں لا کھڑا کیا اور جو کچھ لال مسجد اور جامعہ حفصہ میں ہوا وہ بھی ہمیں یاد ہے جہاں لڑکیوں اور ننھے بچوں کو فاسفورس بموں سے بھون دیا گیا۔اس سنگدل انسان نے سرحد اور قبائلی علاقوں کے باشندوں کے خلاف اعلان جنگ کیا اور ہر روز درجنوں کے حساب سے لوگوں کو موت کی نیند سلایا ۔
ان سب کاموں کی وجہ سے عوام میں مشرف کے خلاف نفرت نے جنم لیا اور آج لوگ اس کے دور کے لئے حاتمے کی دعا کر رہے ہیں اس بات کو اس نے خود بھی محسوس کیا کہ اس کی ساکھ ختم ہو چکی ہے تو اس نے اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لئے جمہوریت کی بحالی کا نعرہ لگایااور انتحابات کا ڈھونگ رچانے کا سوچا چناچہ اس نے بے نظیر کو پاکستان آنے دیا اور جب عدلیہ سے خطرہ محسوس کیا تو ملک میں ایمرجنسی عائد دی۔
مشرف کے کالے کارناموں کی فہرست بہت لمبی ہے مگر ان کو قلمبند کرناابھی بے مصرف ہےکیونکہ یہ ساری تمہید باندھنے کا مقصد آئندہ آنے والے حالات کے لئے خود کو تیار کرنا ہے۔ہمیں اس بات کو سمجھنا ہو گا ہے اب یہ پرانے شکاری ایک نئے جال اور نئے حربوں کے ساتھ میدان میں آنے والے ہیں۔عوام کو دوبارہ ڈسنے کا منصوبہ تیار ہوچکاہے ۔۔۔۔۔۔
موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے ہم نہ صرف ان حکمرانوں کی عوام دشمن پالسیوں کےخلاف صدائے احتجاج کریں بلکہ احتجاج کے ساتھ ساتھ الیکشنوں کا بائیکاٹ بھی کریں ،تاکہ یہ لوگ جان سکیں کہ عوام ان سے کتنی بیزار ہو چکی ہے اور مزید ان کے دجل و فریب میں آنے والی نہیں ہے ۔

ولسلام

عمر میرزا
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Lahore
مراسلات: 4
شکریہ: 2
2 مراسلہ میں 8 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 589
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عمر میرزا کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (30-11-07), Zullu230 (05-12-07), عبدالقدوس (30-11-07)
پرانا 05-12-07, 11:19 AM   #2
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,229
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: الیکشن 2008 اور ہمارا ردعمل

یہ ہونی انہونی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-12-07, 03:23 PM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: الیکشن 2008 اور ہمارا ردعمل

سب اراکین اس رائے شماری میں حصہ ڈالیں۔۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-12-07, 03:41 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 268
کمائي: 293
شکریہ: 1
70 مراسلہ میں 92 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: الیکشن 2008 اور ہمارا ردعمل

باءےکاٹ کرنا چاےلےکن یہ ہمارے بس میں نہیں
نوائے سحر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, پسند, نفرت, نیند, مہنگائی, موت, منصوبہ, مسجد, آج, انسان, امریکہ, احتجاج, اسلام, اسلامی, بے نظیر, بچوں, تعلیم, جواب, خوش, خلاف, دعا, سیاست, صدائے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بہترین کارکردگی دکھانے والے اراکین برائے سال 2008 میاں شاہد آئیے ذہانت آزمائیے 311 07-09-09 04:47 PM
2008 کے مشہور واقعات Zullu230 گپ شپ 10 01-01-09 02:17 PM
آن لائن قربانی 2008 میاں شاہد خاص آفرز اور اعلانات 8 18-11-08 01:16 PM
مان گئے مغل عظم 2008 J.S گانے 4 11-10-08 08:05 PM
2008 کا فقیر ابو عمار قہقہے ہی قہقے 2 04-05-08 04:15 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:45 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger