واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


امريكي دوستي۔۔۔۔۔۔ حدود و قيود

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-08-11, 06:21 AM   #1
امريكي دوستي۔۔۔۔۔۔ حدود و قيود
شمشاد احمد شمشاد احمد آف لائن ہے 27-08-11, 06:21 AM

تبصروں كا انتظار رہے گا۔۔۔۔۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 230
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (06-09-11), محمد یاسرعلی (04-09-11), حیدر (06-09-11), راشد احمد (04-09-11)
پرانا 04-09-11, 08:32 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شمشاد بھائی!
مولانا محمود مدنی مولانا حسین مدنی کے پوتے ہیں۔ وہی مولانا حسین مدنی جن کا تعلق جمعیت علمائے ہند سے تھا اور اس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی۔ قیام پاکستان کے وقت یہ علمائے کرام پاکستان کا ساتھ دیتے تو پاکستان کا نقشہ ہی کچھ ہوتا لیکن ایک بات نوٹ کرنے کی ہے کہ قیام پاکستان کی سب سے زیادہ تر مخالفت علمائے کرام نے کی ہے وہی علمائے کرام جو قائداعظم، علامہ اقبال، سرسیداحمد خان کو کافر کہتے نہیں تھکتے تھے۔ آج دیکھ لیں بھارت میں مسلمانوں کی حالت! فسادات میں زیادہ تر مسلمان مرتے ہیں۔ مسلمان اقلیت میں ہیں۔ میرٹھ، لکھنؤ،الہ آباد، حیدرآباد، میسور، جوناگڑھ جہاں مسلمان اکثریت میں تھے آج وہاں مسلمان اقلیت میں ہیں۔ دوسری بات یہ کہ قیام پاکستان کے بعد بھارت نے کئی نئے صوبے بنائے۔اترپردیش صوبہ جس کی آبادی پاکستان کی‌آبادی سے زیادہ ہے اس کے نئے صوبے اس لئے نہیں بنائے گئے کہ کہیں کسی صوبے میں مسلمان اکثریت میں نہ چلے جائیں۔ آج مسلمان لڑکیاں ہندوؤں میں شادیاں کرتی ہیں لیکن ان بھارتی علماء کی زبانیں‌بند ہیں۔

مولانا صاحب اس ساری ویڈیو میں ڈرے ڈرے نظر آرہے ہیں اور کھل کر کوئی بات نہیں کررہے کہ کہیں بھارتی انتہاپسند تنظیمیں ان پر دھاوا نہ بول دیں۔
میں کافی بھارتی علمائے کرام کی تقریر سن چکا ہوں بھارتی پروپیگنڈے میں یہ بھی برابر کے شریک نظر آتے ہیں۔ بھارت میں مسلمان ماسوائے مقبوضہ کشمیر میں کہیں مزاحمت کرتے نظر نہیں آتے۔ جبکہ ان کے مقابلے میں ماؤنواز، تامل، سکھ اور دوسرے مذاہب کے لوگ مزاحمت کررہے ہیں۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (04-09-11), نیلم خان (06-09-11), آبی ٹوکول (07-09-11), احمد نذیر (06-09-11), حیدر (06-09-11), رضی (10-09-11), شمشاد احمد (05-09-11), عبداللہ آدم (06-09-11)
پرانا 05-09-11, 10:31 PM   #3
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
قیام پاکستان کے وقت یہ علمائے کرام پاکستان کا ساتھ دیتے تو پاکستان کا نقشہ ہی کچھ ہوتا
راشد احمد صاحب۔۔۔ تبصرے كا شكريہ۔۔۔۔ كيا آپ كچھ ايسي منظر كشي كر سكتے ہيں كہ اگر يہ علماء پاكستان كا ساتھ ديتے تو پاكستان كا متوقع نقشہ كيسا ہوتا۔۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (06-09-11), احمد نذیر (06-09-11)
پرانا 06-09-11, 11:24 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
راشد احمد صاحب۔۔۔ تبصرے كا شكريہ۔۔۔۔ كيا آپ كچھ ايسي منظر كشي كر سكتے ہيں كہ اگر يہ علماء پاكستان كا ساتھ ديتے تو پاكستان كا متوقع نقشہ كيسا ہوتا۔۔۔۔۔
شمشاد بھائی سیدھی سی بات ہے کہ آپ کو تو معلوم ہے کہ علمائے کرام کا فتوے دینا کوئی نئی بات نہیں۔ اگر علمائے کرام کہہ دیتے کہ انگریزی تعلیم حرام ہے تو مسلمان تعلیم سے محروم ہوجاتے۔ قیام پاکستان کے وقت مسلمانوں کی نمائندہ تین نمایاں جماعتیں تھیں جماعت اسلامی، جمعیت علمائے ہند، مسلم لیگ۔ لیکن پاکستان کی حمایتی صرف مسلم لیگ تھی۔ قیام پاکستان کی مخالفت جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے ہند نے کی تھی۔ ان میں مولاناابوالکلام آزاد، مولانا مدنی نمایاں تھے۔ علمائے کرام کا اثرورسوخ زیادہ تر اترپردیش، حیدرآباد، بنگال کے علاقوں سے تھا۔ جبکہ مسلم لیگ کا اثرورسوخ پنجاب، سندھ، بنگال تک تھا۔ اگر جمعیت علمائے ہند اور مسلم لیگ اگر اکٹھے قیام پاکستان کی تحریک چلاتیں تو ایسے علاقے جہاں‌جمعیت علمائے ہند کی اکثریت تھی وہ بھی پاکستان کا حصہ بن جاتے۔ لیکن قیام پاکستان کے وقت ایک طرف تو بہت سے علماء بھارت کے حمایتی تھے تودوسری طرف علمائے کرام آپس میں دست وگریباں تھے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (06-09-11), احمد نذیر (06-09-11), حیدر (06-09-11), رضی (10-09-11), شمشاد احمد (06-09-11)
پرانا 06-09-11, 11:38 AM   #5
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,166
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معذرت کے ساتھ تبصرے سے گریز

شکریہ
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-09-11, 11:40 AM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پہلی بات تو یہ ہے کہ کیا دادا کے گناہ کی سزا پوتے کو دی جا سکتی ہے؟ اگر کسی دادا نے کوئی ایسی بات کہہ دی تھی کہ جو بعد میں غلط نکلی تو کیا اُس کے پوتے کی بات ہی نہ سُنی جائے؟
کیا آپ اس اصول کو مانتے ہیں؟

دوسری بات یہ ہے کہ پاکستان میں شامل ہونے والے علاقوں کی ۔۔۔ تو حیدرآباد دکن، جونا گڑھ، منا باؤ، کشمیر کے احوال پرروشنی ڈالیے۔
پاکستان جن علاقوں پر قائم ہوا ، وہ مسلم اکثریتی علاقے تھے۔ باقی علاقوں میں مسلمانوں کی بڑی تعداد موجود ضرور تھی لیکن اتنی بڑی نہیں تھی کہ وہ پاکستان میں شامل ہو سکتے ۔ اور کافی علاقوں میں فیصلہ راجاؤں نے کرنا تھا نہ کہ عوام نے۔
چناچہ اگر علما کرام متفق ہو کر بھی قائد اعظم کا ساتھ دیتے تو بھی پاکستان کا یہی نقشہ ہونا تھا۔
اگر بات کی جائے کہ نقشہ بمعنی حالات۔۔۔۔ تو یہ بھی کوئی ضروری نہیں کہ حالات کُچھ اور ہوتے۔
کیوں کہ جس طرح کسی بُرے دادا کا پوتا اچھا ہو سکتا ہے اُسی طرح کسی اچھے دادا کا بُرا پوتا بھی نکل سکتا ہے۔
یہ بعینہ اُسی طرح ہی ہے جیسے قائد اعظم کے ساتھی تھے تو مخلص لیکن ملک بننے کے بعد انکی جیب سے "کھوٹے سکے" نکل آئے اور ایسے نکلے کہ پوری مملکت پر ہی قبضہ کر لیا اور نوزائیدہ مملکت اپنے قیام کے محض ایک سال کے اندر اندر "اغوا" ہو گئی
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
آبی ٹوکول (07-09-11), احمد نذیر (06-09-11), راشد احمد (06-09-11), رضی (10-09-11), شمشاد احمد (06-09-11), عبداللہ آدم (06-09-11)
پرانا 06-09-11, 10:49 PM   #7
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راشد احمد مراسلہ دیکھیں
شمشاد بھائی سیدھی سی بات ہے کہ آپ کو تو معلوم ہے کہ علمائے کرام کا فتوے دینا کوئی نئی بات نہیں۔ اگر علمائے کرام کہہ دیتے کہ انگریزی تعلیم حرام ہے تو مسلمان تعلیم سے محروم ہوجاتے۔ قیام پاکستان کے وقت مسلمانوں کی نمائندہ تین نمایاں جماعتیں تھیں جماعت اسلامی، جمعیت علمائے ہند، مسلم لیگ۔ لیکن پاکستان کی حمایتی صرف مسلم لیگ تھی۔ قیام پاکستان کی مخالفت جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے ہند نے کی تھی۔ ان میں مولاناابوالکلام آزاد، مولانا مدنی نمایاں تھے۔ علمائے کرام کا اثرورسوخ زیادہ تر اترپردیش، حیدرآباد، بنگال کے علاقوں سے تھا۔ جبکہ مسلم لیگ کا اثرورسوخ پنجاب، سندھ، بنگال تک تھا۔ اگر جمعیت علمائے ہند اور مسلم لیگ اگر اکٹھے قیام پاکستان کی تحریک چلاتیں تو ایسے علاقے جہاں‌جمعیت علمائے ہند کی اکثریت تھی وہ بھی پاکستان کا حصہ بن جاتے۔ لیکن قیام پاکستان کے وقت ایک طرف تو بہت سے علماء بھارت کے حمایتی تھے تودوسری طرف علمائے کرام آپس میں دست وگریباں تھے۔
راشد بھائي ميرا آپ سے تعارف نہيں ہے مگر آپ كا تبصرہ ديكھ كر مجھے لگا كہ تحريك پاكستان اور قيام پاكستان كے حوالے سے ميں آپ سے كافي كچھ سيكھ يا جان سكوں گا۔۔ بس اسي ليے آپ سے سوال كر ليا تھا۔۔ بنيادي طور پر تاريخ نہ ميرا مضمون رہاہے اور نہ ہي ميں نے اس كا كوئي گہرائي سے مطالعہ كياہے خاص كر تحريك پاكستان يا قيام پاكستان كي تاريخ۔۔۔ ميرا تاريخ كا جو كچھ بھي مطالعہ يا علم ہے وہ اسلامي تاريخ سے متعلق ہے وہ بھي بس واجبي سا۔۔۔۔ يہ سب بتانے كامقصد صرف يہ ہے كہ ميرا مقصد كوئي بحث مباحثہ نہيں ہے۔۔ اور يقينا آپ كا بھي نہيں ہو گا۔۔۔۔

آپ كے تبصرہ ميں يہ سرخ عبارت كا مطلب ميں نہيں سمجھ پايا كہ آپ كيا كہنا چاہ رہے ہيں۔۔۔

دوسري بات يہ پوچھنا تھي كہ يہ تو سب كو معلوم ہے كہ كون پاكستان بنانے كي حمايت ميں تھا اور كون اس كي مخالفت ميں تھا۔۔۔۔ آپ نے خصوصيت سے جماعت اسلامي اور جمعيت علماء ہند كا بطور جماعت كے نام ليا۔۔۔۔ شخصيات كے حوالے سے آپ نے مولانا ابو الكلام آزاد اور مولانا مدني كا نام ليا بلكہ ان ميں اگر آپ ايك قد آور نام جماعت اسلامي كي نسبت سے مولانا مودودي كا شامل كر ليں تو بے جا نہ رہے گا۔۔۔
راشد بھائي ميرا سوال يہ ہے كہ آخر ان جماعتوں يا ان قد آور شخصيات كا موقف تھا كيا۔۔جماعتي بنيادوں پر پوچھوں تو سوال يہ ہے كہ آخر جمعيت علماء ہند اور جماعت اسلامي كا مسلم ليگ سے كيا اختلاف تھا۔۔۔۔ اور شخصيات كے حوالے سے كہوں تو تحريك پاكستان يا قيام پاكستان كي بنسبت مولانا مدني، مولانا آزاد مولانا مودودي كا قائد اعظم سے كيا اختلاف تھا۔۔۔

اگر ايك جملے ميں سوال كروں تو وہ يوں ہے كہ۔۔۔۔
ہم ہميشہ يہ كہتے ہيں كہ جي فلاں نے قيام پاكستان كي مخالفت كي تھي لہذا اب ان كے خون 7 نسلوں تك معاف ہيں۔۔۔۔ ليكن كبھي ہميں كوئي يہ نہيں بتاتا كہ آخر انھوں نے مخالفت كيوں كيوں تھي۔۔۔ ان كا موقف تھا كيا۔
(1)۔۔۔۔۔ مسلمانوں كو اسلام كے ساتھ يہ قد آور شخصيات مخلص نہ تھيں۔
(2)۔۔۔۔ يا مسلمانوں اور اسلام كے ليے وہ كوئي دوسري رائے يا طريقے كو بہتر سمجھتے تھے۔

اگر پہلا جواب ہے تو بات ختم
اگر دوسرا جواب ہے تو وہ دوسري رائے يا طريقہ كيا تھا۔۔۔۔ كہيں ايسا تو نہيں كہ اس طريقے پر ہولو كاسٹ كي طرح بات كرنا ممنوع قرار دے ديا گيا ہو۔۔۔۔ افغانستان كے طالبان كي حمايت كے عوض جس طرح دہشت گردكا لقب ملا ہوا ہے اسي طرح اس شخر ممنوع پر بات كريں تو غدار وطن قرار نہ دے ديا جاؤں۔۔۔ اسي ليے شايد نيلم بہن نے نو كمنٹس كر ديا۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
رضی (10-09-11), عبداللہ آدم (06-09-11)
پرانا 06-09-11, 11:03 PM   #8
Senior Member
 
Ferozi's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Pakistan's Heart
مراسلات: 219
کمائي: 6,111
شکریہ: 241
169 مراسلہ میں 589 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے خیال میں تو جو علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے پاکستان کے بارے میں خواب دیکھا تھا وہ پورا ہوا
اور جتنا خواب دیکھا تھا اتنا ہی پاکستان ہمیں ملا آزادی سے لوٹ مار اور کرپشن کرنے کے لیے
Ferozi آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-09-11, 11:18 PM   #9
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اب يہ بھي دلچسپ بات ہے علامہ محمد اقبال عليہ الرحمہ كا خواب ہميں بچپن سے اس طرح پڑھايا گيا كہ ميں چھٹي ساتويں تك يہي سمجھتا تھا كہ علامہ صاحب ايك رات سوئے انھوں نے خواب ميں ديكھا كہ پاكستان بن گيا ہے يا بناناہے۔۔۔ صبح وہ خواب انھوں نے قائد اعظم كو سنايا اور انھوں نے پاكستان بنا كر اقبال كے خواب كو تعبير بخش دي۔۔

مطلب اقبال كا خواب كيا تھا۔۔۔
ايك ملك ہو گا جس كا نام پاكستان ہو گا جس كا رقبہ اتنا ہو گا جس كي آبادي اتني ہو گي۔ جس كے اتنے صوبے ہوں گے۔ اس كا نظام حكومت يہ ہو گا۔۔۔ اور 2011 ميں زرداري اس كا صدر ہو گا۔۔۔ كيا تھا آخر وہ خواب۔۔۔ نينيد كي حالت ميں سوتے ہوئے تھے تھا يا اك تصور تھا اس عظيم مفكر كا۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (10-09-11)
پرانا 06-09-11, 11:57 PM   #10
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دو لائنوں میں ::

جن علماء نے پاکستان کی مخالفت متحدہ قومیت کے غیر اسلامی نظریے کو اپنا کر کی، وہ ابوالکلام اور مولانا مدنی کی جلالت علمی کے باوجود بالکل باطل تھی،

جن علماء نے پاکستان کی مخالفت کسی اور بنیاد پر کی ، مثلا تحریک پاکستان کے لیڈران کے قول و فعل میں تضاد، یا موجودہ شکل و صورت کے پاکستان کی بجائے ذرا وکھری سکیم رکھنے کی وجہ سے ........... تو یہ اصولی نہیں عملی اختلاف تھا.

اور ان دونوں طرح کے طرز عمل میں فوق ہمیشہ مدنظر رہنا چاہیے.
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
رضی (10-09-11), شمشاد احمد (07-09-11)
پرانا 10-09-11, 01:53 AM   #11
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Ferozi مراسلہ دیکھیں
میرے خیال میں تو جو علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے پاکستان کے بارے میں خواب دیکھا تھا وہ پورا ہوا
اور جتنا خواب دیکھا تھا اتنا ہی پاکستان ہمیں ملا آزادی سے لوٹ مار اور کرپشن کرنے کے لیے
تو پھر جناب آپ غلطی پر ہیں۔ اقبال کی آخری خواہشبک کا مطالعہ کریں
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (11-09-11)
جواب

Tags
feature, ہوتا, کوئی, کرتے, پاکستان, كا, ویڈیو, وقت, لوگ, نظر, مسلمانوں, آبادی, آج, انتظار, بھائی, بھارت, بول, حدود, خان, دیکھ, ساری, علماء, علامہ, صوبہ, صوبے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عزيزي بطور ركشہ ڈرائيور شمشاد احمد سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 8 23-09-11 02:28 PM
عزيزي بطور ريلوے ڈرائيور شمشاد احمد سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 0 24-08-11 12:34 AM
ہمارے بيور كريٹس شمشاد احمد گپ شپ 0 17-07-11 01:43 AM
صلاح الدين ايوبي ابو زین سندھی فورمز 5 16-09-09 10:04 AM
ديوانگی سے كم نہ تھی The Great شعر و شاعری 0 09-08-08 07:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:45 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger