واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


امریکی کردار کی تاریخ !!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-10-08, 07:03 AM   #1
امریکی کردار کی تاریخ !!!
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 13-10-08, 07:03 AM

ٹھیک چالیس برس پہلے کا زمانہ ہے !
ساڑھے پانچ لاکھ امریکی فوج ویتنام کی دلدل میں بری طرح پھنسی ہوئی ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ میکنامارا کہہ چکے ہیں کہ یہ جنگ جیتنا مشکل ہے۔ آخری بھرپور کوشش کے طور پر مچھروں اور ویت کانگ گوریلوں پر زہریلی گیس ایجنٹ اورنج کا سپرے اور ہنوئی پر بی باون طیاروں کی کارپٹ بمباری شروع ہوچکی ہے۔

یہ دونوں اقدام اس خفیہ ملاقات کی تیاری کا حِصّہ ہیں جو پیرس میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر ہنری کیسنجر اور شمالی ویتنام کے وزیرِ خارجہ لی ڈک تھو کے درمیان ہونے والی ہے۔ اگر کوئی ان خفیہ مذاکرات سے لاعلم ہے تو وہ ہے امریکی کٹھ پتلی جنوبی ویتنامی حکومت۔ جسے اس وقت اعتماد میں لیا جائےگا جب کیمونسٹ شمالی ویتنام اور امریکہ میں سودا پٹ جائے گا۔

امریکہ صرف اتنی مہربانی کرےگا کہ جنرل تھیو سمیت جنوبی ویتنام کی چند بڑی کٹھ پتلیوں کو اپنے ساتھ لے جائےگا۔ ہزاروں چھوٹی کٹھ پتلیاں اپنے کنبوں سمیت شمالی ویتنام کی حکومت، ویت کانگ گوریلوں اور ان کشتیوں کے بل بوتے پر رہ جائیں گی جو انہیں بحیرہ جنوبی چین کے شارک زدہ سمندر میں یا تو ڈبو دیں گی یا کسی نہ کسی سرزمین تک لے جائیں گی۔اور یوں بے رحم سیاست کی ڈکشنری کو ایک نئی اصطلاح مل جائے گی ’ویتنامی بوٹ پیپل‘۔

ٹھیک بیس برس پہلے کا زمانہ ہے !

سرخ فوج کا آخری دستہ کابل میں نجیب اللہ کی بااعتماد حکومت چھوڑ کر دریائے آکسس عبور کر کے افغانستان سے سووئیت وسطی ایشیا میں داخل ہوچکا ہے۔وہ انتظامیہ جس نے افغان مجاہدین کو وائٹ ہاؤس بلا کر امریکی آزادی کے بانیوں کا اخلاقی ہم پلہ اور آزاد دنیا کے تحفظ کا ہراول دستہ قرار دیا تھا۔جس نے خلائی شٹل کولمبیا کی ایک پرواز افغان مجاہدین کے نام کی تھی۔ وہی امریکہ سووئیت فوجوں کے جاتے ہی افغانستان میں ایک وسیع البنیاد جمہوری حکومت کے قیام کا انتظار کیے بغیر اس ارضِ بے قسمت کو آپس میں برسرِ پیکار مجاہدین، پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے رحم و کرم پر چھوڑ کر کمبل کی بکل مار روانہ ہوچکا ہوگا۔

ٹھیک بارہ برس پہلے کا زمانہ ہے !

پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرچکے ہیں اور طالبان نمائندے واشنگٹن میں محمکۂ خارجہ کے ادنی اہلکاروں اور ٹیکساس میں یونی کول کمپنی کے مہمان ہیں۔ جو وسطی ایشیا سے پاکستان تک گیس پائپ لائن تعمیر کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے۔

ٹھیک سات برس پہلے کا زمانہ ہے !

صدر بش کی انتظامیہ اعتراف کرتی ہے کہ ہم نے نوے کے عشرے میں افغانستان کو ادھورا چھوڑ کر جو غلطی کی اس کے نتیجے میں نائن الیون ہوا۔اب ہم یہاں سے اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک انتہاپسندی جڑ سے نہیں اکھاڑ دیتے اور افغانستان کی تعمیرِ نو مکمل نہیں ہوجاتی۔

لیکن سات برس بعد وہی امریکہ جو طالبان سے مذاکرات اور امن سمجھوتے کی پاکستانی کوششوں کو ہربار ویٹو کرچکا ہے آج اس کے وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس اور ان کے ہم جولی برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ اور فرانسیسی اہلکار سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کی میزبانی میں کرزئی حکومت اور طالبان کے اعتدال پسند عناصر کی افطار پارٹی ملاقات کو درست سمت میں ایک مثبت قدم قرار دے رہے ہیں۔ جبکہ پاکستان کی ایک آنکھ امریکی ڈرون پر ہے تو دوسری آنکھ باجوڑ ، وزیرستان اور سوات پر ہے۔اور ہاتھ پھٹی ہوئی جیب پر !

توکیا اب بھی زرداری حکومت اپنے پیشرؤوں کی طرح نیند میں چہل قدمی جاری رکھےگی !

بشکریہ وسعت اللہ خان بی بی سی اردو

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 403
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (13-10-08)
پرانا 06-11-08, 07:05 PM   #2
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,138
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,528 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: امریکی کردار کی تاریخ !!!

زبردست ہے بھئی واہ ۔
nsa47 آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, ڈکشنری, واشنگٹن, قدم, چین, نیند, مکمل, آج, ایران, اللہ, انتظامیہ, امریکہ, اردو, خان, زمانہ, زرداری, سیاست, سودا, طالبان, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger