واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


اوئے جاگیردارا!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-04-10, 09:15 PM   #1
اوئے جاگیردارا!
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 25-04-10, 09:15 PM

آج ایم کیو ایم کے پنجاب میں کنونشنز کے حوالے سے خبر نظر سے گزری۔ سوچا اس پر اپنا تبصرہ آپ لوگوں سے بھی شئیر کردوں۔

لاہور. . . . . . . .متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے 62سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دیا، اقتدار میں آکرجاگیر داروں کی زمینیں غریب عوام میں تقسیم کردی جائیں گی اوران کی جاگیریں بیچ کر ملک کا قرضہ ادا کرینگے-

عوام سے مراد کہیں حق پرست عوام تو نہیں؟

عوام کو عہد کرنا ہوگا کہ وہ چوروں ، لیٹروں کا ساتھ نہیں دینگے ، الطاف حسین کسی کا نہیں ،ملک کی دولت لوٹنے والوں کا دشمن ہے۔

اب کے تجدیدِ عہد کا نہیں امکاں جاناں!

پنجاب کے تین شہروں لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے بیک وقت خطاب کرتے ہو ئے الطاف حسین نے کہا کہ اہالیان پنجاب بھی نظم و ضبط برقرار رکھیںآ ج صوبہ پنجاب میں ایم کیو ایم آگئی ہے،آج کے جلسے میں لوگ پاکستان بچانے کے لیے شریک ہیں۔

باادب با ملاحظہ، ہوشیار!
غریبوں اور مظلوموں کا ساتھی، ان کے غم میں گھلنے والا، عوام کا خادم الطاف حسین، آپ سے مخاطب ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ ملک میں دوہرا معیار تعلیم رائج ہے۔غریب بچوں کے پیلے اسکولوں میں بچوں کے بیٹھنے کیلئے کرسیاں بھی نہیں۔عوام62سالوں سے ظلم کی چکی میں پستے چلے آرہے ہیں ۔بڑے بڑے قرضے لینے والوں کو ووٹ دینا ہمارا قصور ہے۔پنجاب کے لوگ بار بار آزمائے ہو ئے لٹیروں کو ووٹ کیوں دے رہے ہو؟۔

پاکستانی ہم وطنو! بار بار ان آزمائے ہوئے لوگوں نے آپ کو بے وقوف بنایا۔ ایک موقع ہمیں بھی تو دے دو!

عوام کو عہد کرنا ہوگاکہ چور،لٹیروں کا ساتھ نہیں دیں گے۔

کیونکہ یہ کام ہم ہی کریں گے!

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے محلات کو اسکول اور اسپتال بنادیا جائے گا۔

سندھ کے گورنر ہاؤس سے آغاز کردیں؟ کیا خیال ہے؟

الطاف حسین کا کہناتھا کہ پنجاب کنونشن کے بعد انقلاب مقدر بن چکا ہے،قسمت بدلنے کیلئے فرشتے نہیں آئیں گے،خود بدلنا ہو گی۔

قسمت بدلنے کے لئے آپ اکیلے ہی کافی ہیں عالیجاہ!

ایم کیو ایم کو پنجاب میں داخل ہونے سے روکا گیا لیکن آج ایم کیو ایم پنجاب میں آگئی ہے ، لیکن کیا پنجاب کے عوام قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں؟

اللٰہ رحم کرے۔ کراچی کی قربانیاں کافی نہیں ہیں کیا؟

الطاف حسین نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے جدو جہد کرتے رہیں گے اورپنجاب کے سرائیکی خطے اورجنوبی پنجاب کامسئلہ حل کرینگے،نئے صوبوں کی تشکیل سے ملک کمزور نہیں مضبوط ہو گا،

اس لئے ہم کراچی کو الگ صوبہ بنائیں گے، تا کہ ملک کو دی جانے والی ریوینیو کے آگے بند لگانے میں آسانی ہو۔

الطاف حسین کسی کا نہیں ،ملک کی دولت لوٹنے والوں کا دشمن ہے-

تبھی تو ایم کیو ایم آج پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت میں ہے، تاکہ ان کو ملک کی دولت لوٹنے سے روک سکیں۔

ہم علامہ اقبال کی صحیح فکر کو لے کر چل رہے ہیں۔

تو پھر اقبال کی غلط فکر کو کون لے کر چل رہا ہے؟
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 501
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
rabab (25-04-10), sahj (26-04-10), نورالدین (26-04-10), اویسی (26-04-10), حیدر (25-04-10), حسنین ایوب (26-04-10), راجہ اکرام (26-04-10), عبداللہ آدم (26-04-10)
پرانا 25-04-10, 11:30 PM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایم کیو ایم کا پنجاب میں مسقبل تابناک ہے!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (26-04-10), اویسی (27-04-10), حیدر (26-04-10), حیدر Rehan (26-04-10)
پرانا 25-04-10, 11:39 PM   #3
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللٰہ رحم کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (26-04-10), اویسی (27-04-10), حیدر (26-04-10)
پرانا 25-04-10, 11:47 PM   #4
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
اللٰہ رحم کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدقسمتی سے مسلم لیگ (بشمول تمام لاحقوں کے) اور پیپلز پارٹی کی مایوس کن کارکردگی نے قیادت کا ایک خلا پیدا کردیا ہے اور ایم کیو ایم اس خلا سے فائدہ اُٹھانے میں‌کامیاب ہوجائے گی۔
خصوصا مڈل اور لوئر کلاس کے لیئے اس جماعت میں‌اب بھی کشش برقرار ہے۔ مذکورہ بالا دونوں جماعتوں کے ناراض کارکنان بھی اس موقعے سے فائدہ اُٹھائیں گے۔

نوٹ: میں‌ایم کیو ایم کی پالیسیوں کی حمایت نہیں‌کرتا!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (26-04-10), نورالدین (26-04-10), اویسی (27-04-10), حیدر (26-04-10), حیدر Rehan (26-04-10), حسنین ایوب (26-04-10), رضی (25-04-10), عبداللہ آدم (26-04-10)
پرانا 26-04-10, 12:08 AM   #5
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مجھے ان کی طرز سیاست سے اختلاف ہے۔ تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (26-04-10), اویسی (27-04-10), حیدر (26-04-10), حیدر Rehan (26-04-10)
پرانا 26-04-10, 12:11 AM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ابھی ابھی ٹی وی پر نظر آنے والے جلسوں کے نظارے دیکھ کر آنے والے حالات کا اندازہ کرنا مشکل نہیں!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (26-04-10), نورالدین (26-04-10), اویسی (27-04-10), حیدر (26-04-10), حیدر Rehan (26-04-10)
پرانا 26-04-10, 12:25 AM   #7
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
ابھی ابھی ٹی وی پر نظر آنے والے جلسوں کے نظارے دیکھ کر آنے والے حالات کا اندازہ کرنا مشکل نہیں!
آنے والے حالات۔۔۔ اللٰہ کرے اچھے ہوں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-04-10), اویسی (27-04-10), حیدر Rehan (26-04-10), راجہ اکرام (26-04-10)
پرانا 26-04-10, 12:36 AM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پنجاب کراچی سے بہت مختلف ہے۔یہاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایم کیو ایم کو نہ صرف کراچی میں اپنا "چولا" بدلنا ہوگا بلکہ پنجاب پر بہت زیادہ "انوسٹمنٹ" کرنا ہوگی۔ باوجود اس کے کہ یہ تنطیم "مہاجر "سے" متحدہ" قومیت پر آ چُکی ہے لیکن اب بھی اسکے بارے میں رائے مہاجر قومیت والی ہی ہے لوگوں کی ۔ جیسا کہ اسکا ووٹ بینک بار بار اس حقیقت کو بے نقاب کر دیتا ہے۔ پنجاب کے لوگوں کے ذہن سے اب بھی 90 کی دہائی کا خوف نہیں اترا۔

باوجود اس کے کہ ایم کیو ایم کا نیٹ ورک "حیران کن" طور پر چھوٹے چھوٹے دیہات میں بھی نظر آنا شروع ہو گیا ہے اس کے باوجود اسکی کامیابی کے چانسز صفر سے بھی کم ہیں۔ کیونکہ یہاں بھی اسکے کرتا دھرتاوں میں اکثریت "بھائی لوگوں" کی نظر آ رہی ہے۔
جلسے جلوسوں کی بابت تو میں اتنا کہوں گا کہ کبھی عمران خان کے حمایتی بھی اپنی دھاک بھٹانے کے لیے کرائے کے کارکن لایا کرتے تھے جس کا میں چشم دید گواہ ہوں تو ایم کیو ایم سے کیا بعید؟

تاہم اگر پنجاب نے کبھی ن نکمی لیگ کو ٹھکرایا بھی (جس کے چانسز بہت کم ہیں) تو بھی سب سے طاقتور امیدوار عمران خان ہے جس کی بہت عزت ہے پنجاب میں(راولپنڈی کے نتائج دیکھ لیں جس میں چند سال کا بچہ عمران خآن ، جغادری جماعت اسلامی کو پچھاڑ گیا)۔ ایم کیو ایم اگلے دس سال تک کسی کھاتے میں نہیں ماسوائے اس کے کہ
(پیسہ لگا کر کسی تگڑے جاگیر دار کو اپنے ساتھ ملا لے تو ایک آدھ سیٹ کھری۔ تاہم یہ ایسے ہی ہے جیسے پیر پگاڑا کی مسلم لیگ فنکشنل کی پنجاب میں سیٹیں کہ ووت ایم کیو ایم کو نہیں بلکہ اس جاگیر دار کو ہی ملے گا)

تاہم اچھی بات ہے کہ ایم کیو ایم اب پنجاب میں آ رہی ہے۔ ہم نے صوبہ پختونخواہ کے غضبناک اور طاقتور دریائے سندھ کو پنجاب کے میدانوں میں آ کر پر سکون اور محبت پھیلاتا دریا بنتے دیکھا ہے، شاید کہ ایم کیو ایم بھی "فرعون کے گھر موسیٰ" کسی قاتل کے ولی اللہ بننے کی مثال بن جائے۔ اللہ کی حکمت کون سمجھ سکتا ہے

Last edited by حیدر; 26-04-10 at 12:38 AM.
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (26-04-10), shafresha (26-04-10), فیصل ناصر (26-04-10), ھارون اعظم (26-04-10), نورالدین (26-04-10), منتظمین (26-04-10), اویسی (27-04-10), حیدر Rehan (26-04-10), حسنین ایوب (26-04-10), راجہ اکرام (26-04-10), عبداللہ آدم (26-04-10)
پرانا 26-04-10, 12:38 AM   #9
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں ایم کیو ایم کی سیاست کو کیوں پسند نہیں کرتا؟

اس لئے کہ متوسط طبقے سے ہونے کے باوجود یہ غریب لوگوں کا حق چھینتے ہیں۔ میرا اپنا مشاہدہ ہے۔ بھتہ خوری ان سے بہتر کوئی نہیں کرسکتا۔
اس لئے کہ ان میں برداشت اور تحمل بالکل نہیں۔ تشدد پر اتر آتے ہیں، یا کم از کم زبانی طور پر عدم برداشت کا اظہار کرتے ہیں۔
سیاسی پارٹیوں میں آپس میں چپقلش چلتی رہتی ہے، لیکن یہ اعزاز ایم کیو ایم کو ہی حاصل ہے، کہ اختلاف کو دشمنی کی حد تک پہنچاتے ہیں۔
ایم کیو ایم کے کارکن برملا کراچی کی دیواروں پر جو قائد کا غدار ہے، وہ موت کا حقدار ہے، کی چاکنگ کراتے ہیں، کسی بھی لیڈر نے منع نہیں کیا۔
ایم کیو ایم میں شامل ہو کر اس کو چھوڑنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ کوئی خوش قسمت ہی ہوگا جو ایم کیو ایم سے نکل کر بھی زندہ رہا ہو۔

ان نکات کی بناء پر مجھے ایم کیو ایم پسند نہیں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
sahj (26-04-10), shafresha (26-04-10), نورالدین (26-04-10), منتظمین (26-04-10), اویسی (27-04-10), حیدر (26-04-10), راجہ اکرام (26-04-10)
پرانا 26-04-10, 12:41 AM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جبکہ مجھے کیوں پسند ہے ایم کیو ایم کا پنجاب میں آنا کیونکہ
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
پ
تاہم اچھی بات ہے کہ ایم کیو ایم اب پنجاب میں آ رہی ہے۔ ہم نے صوبہ پختونخواہ کے غضبناک اور طاقتور دریائے سندھ کو پنجاب کے میدانوں میں آ کر پر سکون اور محبت پھیلاتا دریا بنتے دیکھا ہے(کبھی کبھی ضضب ناک ہو جایا کرتا تھا تو بھی اس میں اس کے قصور کے بجائے حکومت کی نا اہلی کو زیادہ دخل ہوتا تھا،) شاید کہ ایم کیو ایم بھی "فرعون کے گھر موسیٰ" کسی قاتل کے ولی اللہ بننے کی مثال بن جائے۔ اللہ کی حکمت کون سمجھ سکتا ہے
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (26-04-10), shafresha (26-04-10), ھارون اعظم (26-04-10), نورالدین (26-04-10), منتظمین (26-04-10), اویسی (27-04-10), حیدر Rehan (26-04-10)
پرانا 26-04-10, 06:45 AM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,577
کمائي: 315,297
شکریہ: 25,210
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدر بھائی
آپ کی پسندیدگی پر میں صرف اتنا کہوں گا کہ
جیہڑے ایتھے پیڑے اور لاہور جا کے وی پیڑے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
sahj (26-04-10), ھارون اعظم (26-04-10), نورالدین (26-04-10), اویسی (27-04-10), حیدر (27-04-10), عبداللہ آدم (26-04-10)
پرانا 26-04-10, 10:34 AM   #12
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ رحم فرمائے اس ملک پر۔ انہیں ملک کا جتنا درد ستا رہا ہے اس سے 100 گنا در4د یہ کراچی کی عوام کو دے رہے ہیں۔اب پنجاب کی باری ہے۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (26-04-10), نورالدین (26-04-10), اویسی (26-04-10), حیدر (27-04-10)
پرانا 26-04-10, 10:39 AM   #13
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تمام دوستوں کے خدشات ایک طرف، مگر کراچی کو چار چاند لگانے والے ناظم اعلی اور ناظمین کا تعلق بہرحال اسی تنظیم سے ہے!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
wajee (26-04-10), اویسی (27-04-10), ام طلحہ (26-04-10), حیدر (27-04-10), حیدر Rehan (26-04-10), حسنین ایوب (26-04-10)
پرانا 26-04-10, 10:55 AM   #14
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,577
کمائي: 315,297
شکریہ: 25,210
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کئی گھروں کے سورج چھین کر اگر کراچی کو چار چاند لگا بھی دیئے تو میرے خیال میں کوئی کمال نہیں کیا

وہ جو کہتے ہیں بسائے ہیں بیاباں ہم نے
ان سے پوچھو کہ اجاڑے ہیں گلستاں کتنے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
sahj (26-04-10), نورالدین (26-04-10), اویسی (27-04-10), حیدر (27-04-10), حیدر Rehan (26-04-10)
پرانا 26-04-10, 10:56 AM   #15
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہد بھائی!! آپ بھی؟؟آپ سے زیادہ قریب سے انکا مشاہدہ کس نے کیا ہے؟؟
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (26-04-10), shafresha (26-04-10), نورالدین (26-04-10), اویسی (27-04-10), حیدر (27-04-10)
جواب

Tags
color, کراچی, پاکستان, پاکستانی, وقت, نظر, موقع, ملک, آج, ایم کیو ایم, الطاف حسین, بے, بچوں, تعلیم, خبر, دیں, عہد, عوام, علامہ, غلط, غم, غریب, صوبہ, صوبوں, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger