واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


بدنیتی کو تین طلاق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-07-08, 12:50 PM   #1
بدنیتی کو تین طلاق
تفسیر حیدر تفسیر حیدر آف لائن ہے 14-07-08, 12:50 PM

ابھی چند دن پہلے فیصل ناصر بھائی نے ایک دھاگہ شروع کیا تھا جس کا عنوان تھا "ھوگا کیا۔۔۔؟؟"

اسی کے بارے میں بی بی سی کے وسعت اللہ خان کا یہ مراسلہ میں نے پڑھا۔ سو چا کیوں نہ اسے باقی ممبران کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے۔





بدنیتی کو تین طلاق !

مشرقی پاکستان نہ سہی لیکن انیس سو اکہتر میں مغربی پاکستان کے تمام ادارے، وسائل اور آبادی کا ایک بڑا حصہ آپ کے ساتھ تھا یا آپ کے کنٹرول میں تھا۔ آپ پر پوری طرح واضح تھا کہ دشمن کون ہے اور کتنا طاقتور ہے۔ مسئلہ اگر تھا تو صرف یہ کہ اس دشمن سے کیسے نمٹا جائے۔ لیکن ٹارگٹ واضح ہونے کے باوجود بدنیتی کے سبب آپ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
آج دو ہزار آٹھ میں نمٹنے کی بات تو ایک طرف رہی یہی طے نہیں ہو پا رہا کہ دشمن اصل میں ہے کون۔ وہ اندر ہے کہ باہر ۔ کب وار کرےگا اور کیسے کرے گا۔ ملک کس راستے پر ہے اور راستہ کہاں جا رہا ہے وغیرہ وغیرہ۔

اس وقت کون جانتا ہے کہ پی این ایس اسلام آباد کہاں لنگر ڈالےگا۔اس کا ناخدا بوائلر روم میں ہے یا انجن روم میں یا پھر اپنے کیبن میں ہے یا عرشے پر کسی کونے میں آفتابی غسل لے رھا ہے۔

ایسا کیوں لگ رھا ہے جیسے معیشت وہ طیارہ ہے جو کڑکتے بادلوں میں پرواز کررھا ہے اور کپتان طیارے کو آٹو پائلٹ پر لگا کر اپنی نیند پوری کررھا ہے۔

یا امن و امان وہ آوارہ لڑکا ہے جس کے چال چلن کی اسکا باپ بھی ضمانت دینے کو تیار نہیں۔

یا قبائیلی علاقہ وہ ادھ موا گھوڑا ہے جس کی صرف آنکھوں کی پتلیاں حرکت کررہی ہیں۔سفاک گدھ اسکی پسلیوں سے گوشت نوچ رہے ہیں۔اور گھوڑے کا رکھوالا ہاتھ میں صرف ایک ڈنڈا پکڑ کر ہش ہش کررھا ہے کہ شائید گدھ ڈر جائیں۔

بلوچستان کسی چوک پر کھڑا وہ بچہ ہے جس کے والدین اسے چھوڑ کر شاپنگ میں مصروف ہیں۔

کراچی وہ کیک ہے جسے کھانے والوں نے آدھا آدھا بانٹ لیا ہے۔

اندرونِ سندھ وہ چٹیل میدان ہے جس میں مالکان نے اپنے اپنے مرغے لڑنے کے لئے ایک دوسرے پر چھوڑ دئیے ہیں۔

کشمیر اور شمالی علاقہ وہ چراگاہ ہے جس میں گڈریے کو بس یہ فکر ہے کہ بھیڑ بکریاں چرتے چرتے کہیں حفاظتی باڑھ کو منہ نہ مارلیں۔

پنجاب وہ بیٹا ہے جس کا ایک ہاتھ دوسری شادی کرنے والا باپ کھینچ رھا ہے اور ایک ٹانگ نئی ماں نے پکڑ رکھی ہے۔
ایٹمی پروگرام زمین کا وہ قیمتی ٹکڑا ہے جس پر اپنا اپنا حق ثابت کرنے کے لئے چچیرے ممیرے بازار میں ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ رہے ہیں۔

اور امریکہ وہ سود خور ہے جو قسط کے عوض اب گھر کی چاردیواری کی اینٹیں لے جانے کے لئے ٹریکٹر ٹرالی لے آیا ہے اور مالکِ مکان زیرِ لب بڑبڑا رھا ہے ” ایک موقع اور دے دیں حضور ‘‘۔

جبکہ عرب سرمایہ کار گھر کے فرنیچر ، برتن ، برقی سامان اور پائپ کی بولی لگانے والوں میں شامل ہے۔اور بھارت دو انگلیاں منہ میں ڈال کر سیٹی بجاتے ہوئے اس نوٹنکی سے لطف اندوز ہورھا ہے۔

ان حالات سے نمٹنے کے اب صرف دو ہی طریقے ہیں۔یا تو وقت کے دھارے میں بہتے رہیں وہ جہاں بھی لے جائے ۔ یا پھر اپنے دل اور دماغ کو سامنے بٹھا کر کچھ بنیادی فیصلے کر لیں اور بدنیتی کو تین طلاق دے کر روانہ کردیں۔

 
تفسیر حیدر's Avatar
تفسیر حیدر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 254
Reply With Quote
جواب

Tags
color, پاکستان, نیند, موقع, ماں, آبادی, اللہ, امریکہ, اسلام, بھائی, خان, راستہ, طلاق, طاقتور, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
روایتی اسلامی طرز کی آرائشی اشیائ خواتین میں مقبول جاویداسد گھر کی سجاوٹ 1 16-04-12 11:41 PM
باراتیو ں سے بھری بس جھیل میں گر گئی، 24 خواتین، تین بچے اور ایک مرد ڈوب کر ہلاک جاویداسد خبریں 0 15-12-10 06:41 PM
جیون ساتھ کے انتخاب کے لیے خواتین اوسط آمدنی والے مردوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ کشورناہید گپ شپ 14 19-10-10 09:55 PM
شوہر بیتی فیصل ناصر قہقہے ہی قہقے 1 13-04-09 12:08 PM
تارکین وطن خواتین مقامی خواتین کی بری عادات اپنالیتی ہیں عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:48 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger