واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


بلیک واٹر؛ حکمرانوں کی ذمہ داریاں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-09-09, 12:50 AM   #1
بلیک واٹر؛ حکمرانوں کی ذمہ داریاں
گوہر گوہر آف لائن ہے 23-09-09, 12:50 AM

جبکہ 19 اگست 2009 کی بی بی سی کی اردو سروس اشاعت ۔۔ ’بلیک واٹر‘ اور سی آئی اے کی خفیہ کارروائیاں۔۔
‭BBC Urdu‬ - ‮آس پاس‬ - ‮’بلیک واٹر‘ اور سی آئی اے کی خفیہ کارروائیاں ‬
جبکہ ایسوسی ایٹیڈ پریس ؛ AP کی ایک خبر کے مطابق؛ واشنگٹن پوسٹ لکھتا ہے کہ 19 ستمبر 2009 کو اسلام آباد میں پولیس نے انٹر رسک نام کی سکیورٹی ایجنسی کے دو دفاتر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار اور 70 کے قریب ہتھیار چھان بین کے لیے قبضہ میں لے لیے گیے ہیں۔ مزید تبصرہ کرتے ہوءے اخبار لکھتا ہے کہ یو ایس ایمبیسی کی سیکیورٹی ایجنسی Inter-Risk کے دو دفاتر پر چھاپہ خاص طور پر ایک نازک معاملہ ہے کیونکہ ان دنوں گردش کرتی افواہیں اور میڈیا پر بیانات کہ یو ایس ایمبیسی کی توسیع کی غرض سے ایک سیکیورٹی فرم بلیک واٹر کی خدمات ( hiring ) حاصل کی گئی ہیں۔ جبکہ امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان بیانات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
روزنامہ جنگ 20 ستمبر2009 بروز اتوار کے انٹر نیٹ ایڈیشن کے مطابق
1 - Number One Newspaper of Pakistan - Daily Jang- Jang Group
علاوہ ازیں؛ دی نیشن رپورٹ کے مطابق نوائے وقت اپنی 21 ستمبر 2009 کی اشاعت میں لکھتا ہے کہ ؛ Nawaiwaqt | بلیک واٹر کی موجودگی اور امریکی مشن کی سرگرمیوں سے زرداری کو سخت پریشانی‘ اجلاس بلانے کا فیصلہ
پاکستان میں بلیک واٹر کی موجودگی کا اعتراف کر لیا گیا ہے اور اس کے لئے آنے والے غیر قانونی اسلحہ کا بڑا ذخیرہ بھی پکڑا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری بیرونی دورہ کے فوراً بعد اسلام آباد میں امریکی سفارتی مشن کا اہم اجلاس بلائینگے اس اجلاس میں سفارتی پروٹوکول کی بڑھتی خلاف ورزیوں اور ملک میں امریکی سفارتکاروں اور شہریوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق صدر زرداری ان اطلاعات سے بہت پریشان ہوئے ہیں۔ یہ اقدام اس امر کے بعد کیا جا رہا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی مشن نے صدر زرداری کو بریفنگ دی کہ امریکی سفارتکار اور شہری ملک میں سفارتی پروٹوکول کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہیں اور اس طرح وہ ملکی سلامتی کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ دی نیشن کو امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ کے حوالے سے پاکستان میں بلیک واٹر سمیت متعدد امریکی فرموں کی غیر قانونی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ صدر کو امریکی ایف پاک پالیسی کے تحت بڑے پیمانے پر غیر قانونی اسلحہ کی آمد کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس بریفنگ میں امریکی سفارتخانہ کی توسیع کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور اس معاملے کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی۔ ان ذرائع کے مطابق صدر زرداری اس وقت بہت زیادہ پریشان ہوئے جب انہیں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں قائم انٹر رسک نجی سکیورٹی ایجنسی امریکی مشن اور بلیک واٹر سمیت امریکی ایسوسی ایٹس کے لئے بڑے پیمانے پر اسلحہ کی ٹرانسپورٹیشن میں ملوث پائی گئی ہے۔ صدر زرداری نے اس ساری صورتحال کا بڑی سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ ان ذرائع کے مطابق صورتحال نے اس وقت نازک موڑ اختیار کیا جب اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ماہ 4 امریکیوں اور ایک افغان کو انتہائی جدید اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث پایا ان لوگوں کو تفتیش کے لئے مارگلہ پولیس سٹیشن لے جایا گیا مگر اس کے فوری بعد امریکی سفارتخانہ کے فون کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں بلیک واٹر کی موجوگی بھی پائی گئی ہے جس کا اعتراف کیا گیا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب ایک سینئر سکیورٹی اہلکار کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلیک واٹر کے لئے بھاری تعداد میں اسلحہ کا ذخیرہ پکڑا۔

Last edited by گوہر; 01-11-09 at 07:06 PM..

 
گوہر's Avatar
گوہر
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 463
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-09-09), وجدان (23-09-09), نیلم خان (23-09-09), محمداسد (23-09-09), محمدعدنان (05-10-09), رضی (23-09-09), شاہد جمیل حفیظ (23-09-09)
پرانا 23-09-09, 12:59 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں ۔۔۔

والسلام
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-09-09), گوہر (23-09-09), نیلم خان (23-09-09), محمدعدنان (05-10-09), رضی (23-09-09)
پرانا 23-09-09, 02:04 AM   #3
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,166
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یا اللہ اس ملک کی اس ملک میں رہنے والوں اور اس ملک کی حفاظت کرنے والوں کی حفاظت فرما آمین
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (05-10-09), رضی (23-09-09)
پرانا 23-09-09, 02:50 AM   #4
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,151
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ارے مرے ہووں کو اور کیا ماریں گے، ہر برائی کا انت کیا ہوتا ہے،ہر ظلم کی انتہا کیا ہوتی ہے سب جانتے ہیں دنیا میں ایٹم بم سے بھی زیادہ بھیانک انتقام ایک بے بس آدمی لیتا ہے، سو امریکی اور بھارتی اور ان سب کی ناجائز اولاد اسرائیل کسی خوش فہمی کا شکار نا ہی ہوں تو اچھا ہے ان بلیک واٹر والوں کی کٹی ہوئی گرنیں ہی ملیں گی،
انشاء اللہ
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-09-09, 03:51 AM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

news-10.gif


۔ ۔
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
رضی (23-09-09), عبداللہ حیدر (23-09-09)
پرانا 24-09-09, 06:40 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بلیک واٹر پر کیا تبصرہ کریں حکومت تو مانتی ہی نہیں کہ پاکستان میں کوئی بلیک واٹر ہے
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-09-09, 10:01 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 681
کمائي: 12,937
شکریہ: 0
369 مراسلہ میں 711 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ميں آپ کی توجہ وزير داخلہ رحمان ملک کے اس بيان کی جانب دلوانا چاہوں گا جو آج کے جنگ اخبار ميں موجود ہے۔

http://img101.imageshack.us/img101/5...pimage002m.jpg

انھوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ

"بليک واٹر نامی کوئ تنظيم پاکستان ميں کام نہيں کر رہی"۔

اب تک پاکستان کے وزيراعظم، اسلام ميں امريکی سفارت خانے، امريکی سفير، پاکستان کی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے سرکاری طور پر يہ حقيقت واضح کر دی ہے کہ بليک واٹر پاکستان ميں موجود نہيں ہے۔

اس کے باوجود اگر ميڈيا کے کچھ عناصر اس ضمن ميں بے بنياد کہانيوں کی تشہير پر بضد ہيں تو پھر اپنے دعوؤں کی حقيقت کو ثابت کرنے کی ذمہ داری بھی انھی پر عائد ہوتی ہے۔ ابھی تک کسی نے بھی ايسا کوئ ثبوت فراہم نہيں کيا ہے جس سے ان دعوؤں کی تصديق ہو سکے۔

غير تحقيق شدہ کہانيوں پر اپنے جذبات کے اظہار کی بجاۓ دانشمندی کا تقاضا يہ ہے کہ حقائق اور مختلف اداروں اور اعلی حکام کے ريکارڈ پر موجود سرکاری بيانات کا تجزيہ کيا جاۓ۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-09-09, 10:09 PM   #8
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,108
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہاہاہاہاہ
دسمبر تک بجلی بجلی ہو جائے گی
پاکستانی حکومت کی بات کرتے ہو میاں
ایک نمبرے کے جھوٹے
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
wajee (25-09-09)
پرانا 25-09-09, 10:15 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نمبروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ان زمینی خداوں نے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-09-09, 06:04 PM   #10
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
کمائي: 14,486
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ریٹائرڈ کیپٹن کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ
شہزاد ملک
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
اسلام آباد پولیس
تفتیش کی جا رہی ہے کہ مذکورہ نجی سکیورٹی ایجنسی کا تعلق بلیک واٹر کے ساتھ ہے
اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے امریکی سفارت کاروں کو سکیورٹی فراہم کرنے والی ایک نجی سکیورٹی ایجنسی کے مالک کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے کیپٹن ریٹائرڈ جعفر علی زیدی کی گرفتاری کو منگل کے روز ظاہر کیا تھا اور پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری اُن کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے پر عمل میں لائی گئی۔
اس مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے اس ماہ کی انیس تاریخ کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس میں ایک گھر میں چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ قبضے میں لے لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ ملزم ایک نجی سکیورٹی کمپنی کے مالک ہیں اس لیے اتنی بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ رکھنا نہ صرف خلاف قانون ہے بلکہ اس کو شہر میں شدت پسندی کی ورادات میں بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی ملزم کا پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاہم عدالت نے ملزم کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ دے کر ملزم کو دو اکتوبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اور حساس ادارے اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں کہ مذکورہ نجی سکیورٹی ایجنسی کا تعلق امریکہ کی ایک نجی سیکورٹی ایجنسی بلیک واٹر کے ساتھ ہے جس کی پاکستان میں مبینہ موجودگی کو مقامی میڈیا میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اُدھر عدالت نے اسی مقدمے میں گرفتار ہونے والے دو افراد توقیر احسن اور محمد خان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ان افراد کو ریڈ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے ملزم علی زیدی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور جعل سازی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کے سربراہ کلیم امام نے منگل کے روز انسانی حقوق کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا تھا کہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں نے کرائے پر لیے ہوئے ہیں اور یہ اہلکار اسلام آباد پولیس کی استعداد کار بڑھانے میں معاونت کررہے ہیں تاہم انہوں نے کسی ایجنسی کا نام نہیں لیا۔
گوہر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-10-09, 10:20 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 681
کمائي: 12,937
شکریہ: 0
369 مراسلہ میں 711 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

رائج عالمی قوانين کے عين مطابق حکومت پاکستان کو اس بات کا پورے اختيار حاصل ہے کہ وہ پاکستان کے اندر رہائش پذير اور کام کرنے والے ہر غير ملکی شخص کی نقل وحرکت اور سرگرميوں کے حوالے سے اپنی مرضی کے قواعد وضوابط اور قوانين مرتب کرے۔ اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانے ميں کام کرنے والے امريکی مرينز، نجی سيکورٹی کمپنی کے اہلکار اور ديگر امريکی شہری اس قانون سے مبرا نہيں ہيں۔ جيسا کہ ميں نے پہلے واضح کيا تھا کہ پاکستان کے اندر رہنے اور کام کرنے والا ہر غير ملکی شہری حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں سے ويزہ حاصل کرتا ہے۔

نجی سيکورٹی گارڈز کا کام عمارتوں اور افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے۔ ان پر يہ لازم ہوتا ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کی پابندی کريں، لائسنس شدہ اسلحہ استعمال کريں اور ملک ميں رائج قوانين کے عين مطابق اپنے اعمال کے لیے جواب دہ ہوں۔

امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ ديگر ممالک ميں اپنے شہريوں کی جانب سے قوانين کی خلاف ورزی کی صورت ميں تحفظ فراہم نہيں کرتا۔ ميں آپ کو پورے وثوق کے ساتھ بتا سکتا ہوں کہ ہر وہ واقعہ جس کے بارے ميں شواہد موجود ہوں اس کی تحقيق اور تفتيش کی جاتی ہے اور قصوروار افراد کے خلاف امريکی فوج اور سول عدالتوں ميں درج قواعد وضوابط کے مطابق کاروائ بھی کی جاتی ہے۔

اس کی ايک مثال

Manslaughter Charges in Blackwater Case - WSJ.com

جہاں تک علی زيدی اور انٹر رسک کے خلاف کاروائ اور پاکستان ميں سفارتی عملے کی سيکورٹی کا سوال ہے تو امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا اس ضمن ميں ڈين کورپ نامی کمپنی سے معاہدہ ہے۔ اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کی صوابديد پر ڈين کارپ نے انٹر رسک نامی پاکستانی سيکورٹی کمپنی سے ايک ذيلی معاہدہ کيا تا کہ اس معاہدے کی تکميل کے لیے سيکورٹی کے ضمن ميں مقامی اہلکار بھرتی کيے جا سکيں۔ اس معاہدے کی رو سے امريکی سفارت خانے کی حفاظت کے استعمال ہونے والے ہتھيار باقاعدہ امريکی حکومت کی جانب سے مہيا کردہ ہيں۔ اس معاہدے کی پاسداری کے لیے انٹر رسک کی جانب سے ہتھياروں کی سپلائ کی کوئ ضرورت نہيں ہے۔

اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کی معلومات کے مطابق ہمارے ساتھ کیے گۓ معاہدے کی حد تک ڈين کارپ اور ان کے سب کنٹريکٹر کی جانب سے مقامی لائنسس اور پرمٹ کے قواعد کے ضمن ميں کوئ خلاف ورزی نہيں کی گئ ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پوسٹ, پاکستانی, پسند, واشنگٹن, وزیر, وزیراعظم, لندن, نیوز, مکمل, موجودہ, آج, آدمی, انگلش, انٹرنیٹ, امریکہ, امریکہ میں پاکستانی, اردو, اسلام, بچوں, جیل, خودکش, زرداری, سیاست, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری ڈاکٹرنور گپ شپ 35 01-01-11 11:05 AM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 06:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:48 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger