واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-01-08, 08:27 PM   #1
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا
شیخ ہمدان شیخ ہمدان آف لائن ہے 19-01-08, 08:27 PM

دفتر خارجہ نے متعلقہ حکام سے بھارتی وزیر کی جانب سے جمعہ کو تمام قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے واہگہ کی سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہونے کے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اگرچہ بھارتی میڈیا پاکستان میں داخل ہونے کے واقعہ کو غیر ارادی قرار دے رہا ہے لیکن سفارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر مملکت برائے تجارت جئے رام رمیش جس طرح پاکستانی سرحد میں داخل ہوئے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستانی خود مختاری کا کوئی احترام نہیں کرتے۔

بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق جئے رام رمیش کچھ بھارتی اہلکاروں بشمول ڈپٹی کمشنر امرتسر کے ایس پنّوں اور بی ایس ایف اہلکاروں کے ہمراہ پاکستان رینجرز کے کانفرنس ہال تک آئے جو پاکستانی سرحد میں چالیس گز اندر واقع ہے۔

حکومتِ پاکستان نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے کیونکہ یہ سفارتی آداب سے مطابقت نہیں رکھتا۔ وزارت داخلہ نے بھی متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ اس کی رپورٹ پیش کریں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ سے متعلق رپورٹ ملنے کے بعد ہی کوئی تبصرہ کرسکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ قیام پاکستان کے ابتدائی دنوں میں بھی پیش آیا تھا جب سابق بھارتی فوجی سربراہ جنرل کریاپّہ اپنی جیپ میں اس وقت کے کور کمانڈر لاہور جنرل موسیٰ خان سے ملنے کےلئے لاہور پہنچ گئے تھے۔ اس واقعہ کے وقت دونوں اہلکار بریگیڈیئر تھے اور قیام پاکستان سے قبل کے دوست تھے۔ اپنے دفتر کے باہر بھارتی بریگیڈیئر کو دیکھ کر جنرل موسیٰ خان ان پر چلائے اور انہیں حکم دیا کہ وہ فوری طور پر اپنی سرزمین پر واپس لوٹ جائیں بصورت دیگر انہیں گولی مار دی جائے گی یا پھر گرفتار کرلیا جائے گا۔ موسیٰ خان نے انہیں یاد دلایا کہ وہ ایک خود مختار ملک میں موجود ہیں جو اب بھارت کا حصہ نہیں ہے۔ اس پر بھارتی فوجی افسر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے تیزی سے واپس لوٹ گئے۔

جمعہ کو ہونے والے واقعہ میں بھارتی وزیر کا کسی پاکستانی اہلکار نے سرحد کے اندر داخل ہوتے ہوئے استقبال نہیں کیا۔ ان کا پاکستان میں داخلہ پروٹوکول کے بھی خلاف تھا تاہم جئے رام رمیش سے جب یہ پوچھا گیا کہ انہوں نے قانونی دستاویزات کے بغیر کس طرح بین الاقوامی سرحد پار کی تو انہوں نے کہا کہ وہ صرف دو قدم اندر گئے تھے اور پاکستان میں داخل نہیں ہوئے تھے۔

بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل ارویند رنجن سے جب رابطہ کیا تو انہوں نے کہا ہے کہ وہ کسی کو بھی قانونی دستاویزات کے بغیر سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں دیتے لیکن شیڈول کے مطابق اجلاس میں شرکت کےلئے خود سرحد پار جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب بھارتی وزیر نے سرحد پار کی تو وہ اس وقت موجود نہیں تھے۔ رنجن کے مطابق وہ موقع پر موجود بی ایس ایف کے حکام سے رپورٹ ملنے کے بعد اس معاملے کا جائزہ لیں گے۔

انتہائی اعلیٰ سطح کے امیگریشن ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی وزیر نے محض تجسس کی وجہ سے سرحد پار کی تھی حتیٰ کہ پاکستانی رینجرز نے بھی سرحد پار کرتے ہوئے انہیں نہیں روکا۔

ڈپٹی کمشنر امرتسر کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر کے دورے کا مقصد سرحدی علاقے کا جائزہ لینا تھا جس کو پاکستان سے تجارت روابط بہتر بنانے کےلئے جلد جدید بنائے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی دستاویز کے بغیر پاکستان کا دورہ کوئی ایشو نہیں ہے۔

پاکستان اس معاملے کو بھارت کے ساتھ سرکاری طور پر اٹھا سکتا ہے۔ اس معاملے پر رپورٹ ملنے کے بعد اسلام آباد نئی دہلی سے احتجاج بھی کرسکتا ہے۔

 
شیخ ہمدان's Avatar
شیخ ہمدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 463
Reply With Quote
پرانا 19-01-08, 08:45 PM   #2
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,968
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا

یار جوزف تیرا شکریہ کہ
تمہیں پاکستان کے علاوہ بھی کہیں کچھ اور نظر آیا
مسٹر رائٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, وزیر, قواعد, قدم, نظر, موقع, احتجاج, اسلام, اعلیٰ, جلد, جاوید اقبال, حکم, خلاف, خان, دوست, ضوابط, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بلوچستان اور وزیرستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ملے ہیں، وکی لیکس گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:18 AM
پاکستان کا غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے بھارتی وفد کو ویزا جاری کرنے سے انکار گلاب خان خبریں 3 04-12-10 10:29 AM
بھارتی بورڈ کو تمام ضروری دستاویزات بھجوادین محمدعدنان کرکٹ 2 04-05-08 03:16 AM
جنوبی وزیرستان میں غیر ملکیوں کے خلاف مسلح لشکر کی کارروائی ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 09:41 PM
بینظیر کو پاکستان میں مستقل رہائش کا ویزا مل گیا تو ارباب رحیم کو جان جائیں گی،ترجمان وزیراعلیٰ عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 09:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:08 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger