واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


بھارت:اسرائیلی سیارہ خلاء میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-01-08, 09:36 AM   #1
بھارت:اسرائیلی سیارہ خلاء میں
instafotos instafotos آف لائن ہے 22-01-08, 09:36 AM

ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارے ’اسرو‘نے پیر کو اسرائیل کے جاسوسی مصنوعی سیارے ’ پولارس‘ کو خلاء میں پہنچا دیا ہے۔
یہ مصنوعی سیارہ آندھراپردیش کے جزیرہ سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون سپیس سنٹر سے پیر کی صبح 9 بجے خلاء میں بھیجا گیا۔

اس لانچنگ میں پی ایس ایل وی سی 10 راکٹ کا استعمال کیا گیا جو دوسرے پی ایس ایل وی راکٹوں سے ان معنوں میں مختلف تھا کہ اس پر کوئی بوسٹرز نہیں لگائے گئے تھے۔

230 ٹن وزنی اس راکٹ نے 300 کلو گرام وزنی اسرائیلی سیٹلائیٹ کو کسی مشکل کے بنا مدار میں پہنچادیا۔ اس موقع پر اسرو کے علاوہ اسرائیلی خلائی تحقیقاتی ادارے کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

جیسے ہی پی ایس ایل وی راکٹ کو کامیابی سے داغا گیا، ہندوستانی اور اسرائیلی عہدیداروں نے گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

یہ دوسری مرتبہ ہے جب اسرو نے کسی دوسرے ملک کے مصنوعی سیارے کو اپنے مرکز سے داغا ہے۔ اس سے پہلے اپریل 2007 میں اٹلی کے سیٹلائیٹ کو بھی اسی مرکز سے خلاء میں بھیجا گیا تھا۔

ہندوستانی خلائی سائنسداں اسرائیلی مصنوعی سیارہ کی لانچنگ کو اس لیے کافی اہمیت دے رہے ہیں کیونکہ اس سے انہیں سیٹلائیٹ لانچنگ کی بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک اہم حصہ ملنے کی امید ہے۔

یہ اسرائیلی مصنوعی سیارہ گزشتہ سال ہی خلاء میں جانے والا تھا لیکن بعض نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ لانچنگ کئی مرتبہ ملتوی کرنی پڑی تھی۔گزشتہ برس اکتوبر میں ’پولارس‘ سیٹلائیٹ کو راکٹ پر پہنچا دیا گیا تھا لیکن اچانک اسے راکٹ سے ہٹا دیا گیا۔اس وقت یہ قیاس آرائیاں ہونے لگی تھیں کہ امریکہ اور کچھ عرب ملکوں کے دباؤ کی وجہ سے ہندوستان اسرائیل کا مصنوعی سیارہ نہیں داغے گا لیکن آج کی لانچنگ سے یہ قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوگئیں۔

یہ مصنوعی سیارہ اسرائیل کے لیے کافی فوجی اہمیت کا حامل ہے اس میں زمین کی کافی واضح اور بڑی تصویریں لینے کی صلاحیت ہے۔ یہ مصنوعی سیارہ ایک میٹر تک کی شے کی تصویر لے سکتا ہے اور اس کی مدد سے نہ صرف اسرائیل پڑوسی عرب ملکوں کی سرحدوں پر ہونے والی کسی بھی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکتا ہے بلکہ ایران کے متنازعہ ایٹمی مراکز کی تصویریں بھی حاصل کرسکتا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی سرزمین سے اسرائیلی مصنوعی سیارہ کی یہ لانچنگ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

 
instafotos's Avatar
instafotos
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 78
شکریہ: 2
25 مراسلہ میں 56 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 385
Reply With Quote
پرانا 22-01-08, 03:32 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بھارت:اسرائیلی سیارہ خلاء میں

بہت اچھی معلومات ہیں۔۔۔۔۔۔۔
اسرائیل اور بھارت کے تعاون کے بارے میں کسی قسم کا کوئی ابہام ہر گز کسی کے ذہن میں‌نہیں ہونا چاہیے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نظر, موقع, آج, ایران, امریکہ, سیارے, سال, صلاحیت, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیانے سیاستدان کو ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی! ھارون اعظم سیاست 3 15-04-10 06:00 PM
تفسیرتفسیر احسن البیان پروف ریڈ ورژن اردو ان پیج فارمیٹ‌میں ! جان جی ترجمہ و تفسیر 10 21-04-09 08:30 AM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
وزیر اعظم نے اختر مینگل سمیت تمام سیاسی اسیروں کی رہائی کا حکم دیدیا محمدعدنان خبریں 1 03-05-08 02:39 PM
تاریخِ سیرت میں ’’سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کا امتیازی مقام محمدعدنان پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 6 03-10-07 11:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:08 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger