واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


بےنظیر بھٹو کا قتل ۔۔۔ دھماکا خیز تفتیشی رپورٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-01-08, 11:44 PM   #1
بےنظیر بھٹو کا قتل ۔۔۔ دھماکا خیز تفتیشی رپورٹ
شیخ ہمدان شیخ ہمدان آف لائن ہے 06-01-08, 11:44 PM

بےنظیر کے قتل کے حوالے سے اب تک کی اپنی نوعیت کی پہلی دھماکا خیز رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مختلف اعلیٰ انتہاپسند مذہبی گروہوں بشمول بیت اللہ محسود، جو اس وقت خود کش بمباری کے خوف ناک ”کاروبار“ میں ملوث ہیں، کی پیچیدہ اور جدید ترین مہارتوں کو جمع کرکے سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کےلئے استعمال کیا گیا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کے طاقتور لیکن خفیہ ہاتھوں کے سرگرم تعاون سے جائے وقوع پر متعدد مرتبہ ریہرسل بھی گئی۔
بےنظیر بھٹو کے دشمنوںنے 18 اکتوبر کو کراچی میں ان پر ہونے والے ناکام حملے سے سبق سیکھتے ہوئے ان گروہوں کی ٹیکنالوجی اور وسائل کو ایک ہی جگہ جمع کردیا اور لیاقت باغ کے باہر حملے کی بار بار ریہرسل اور طویل غور و خوص کے بعد ان گروہوں نے فیصلہ کیا کہ بےنظیر بھٹو کو ختم کرنے کےلئے ”زیرو ٹالرنس تھیوری“ (قطعی ناقابل برداشت کا نظریہ)استعمال کی جائے۔
رپورٹ میں واضح طور پر اس خیال کی تردید کی گئی ہے کہ بےنظیر بھٹو کی موت سر میں لگنے والے ہُک سے ہوئی بلکہ اس میں اس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بےنظیر بھٹو کی کھوپڑی 50 نیوٹن فورس کی گولی کی قوت کے نتیجے میں فوراً ہی پھٹ گئی تھی کیونکہ ہُک مطلوبہ قوت پیدا کرنے سے قاصر ہے جبکہ ان کی گاڑی کی سن روف پر کسی قسم کے خون یا انسانی خلیے کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔
کہا جاتا ہے کہ نئے تفتیش کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ بےنظیر بھٹو گولی لگنے کے فوراً بعد ہی گاڑی میں گر گئیں تھیں بصورت دیگر اگر سن روف سے باہر ہوتیں تو ان کا سر اڑ چکا ہوتا اور کسی اور جگہ پایا جاتا جیسا کہ خود کش بمبار کے ساتھ ہوا تھا۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ گولی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد تین سے پانچ کلوگرام کی شدت کا ایک دھماکا بھی کیا گیا اور تفتیش کاروں نے بےنظیر بھٹو کے دوپٹے پر گولی کے ایک بڑے نشان کا بھی پتا چلایا جس سے یہ حقیقت ثابت ہوگئی کہ ان کی موت گولی لگنے سے ہوئی تھی۔ بےنظیر بھٹو کے سر میں لگنے والی گولی قریب ہی ٹریفک کے سائن بورڈ کے پاس سے برآمد کرلی گئی ہے۔
وہ حکام جنہوں نے تفتیش کی ہے ان کا کہنا ہے کہ کالعدم جہادی تنظیم نے اس مشترکہ منصوبے میں خود کش بمبار کی صورت میں مدد فراہم کی تھی جبکہ وزیرستان کے گروپ نے ٹیکنالوجی فراہم کی۔ یہ کام سرکاری حلقوں میں بےنظیر بھٹو مخالف عناصر سے اتحاد کے بعد کیا گیا۔
اپنی زندگی کو لاحق خطرات کو نظر انداز کرتے ہوئے بےنظیر بھٹو گاڑی کے سن روف سے باہر نکل آئیں تھیں جس کے بعد ان کی سیکیورٹی کی صورتحال مزید نازک ہوگئی اور اس خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کش بمبار محترمہ کی گاڑی کے قریب آنے کی کوشش کی اور جب گاڑی لیاقت روڈ پر لیاقت باغ کے وی آئی پی گیٹ سے 69 فٹ کے فاصلے پر پہنچی تو مشتبہ حملہ آور نے اپنے پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بےنظیر بھٹو اپنی گاڑی میں گر گئیں۔
گاڑی کی اونچائی 7 فٹ ہے جبکہ سن روف سے سیٹ تک کا فاصلہ تین فٹ ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہدف دو سے تین فٹ تک فضاء میں عیاں تھا اور سامنے اور عقب سے تحفظ کا کوئی سلسلہ نہیں تھا۔ فائر کرنے والا محترمہ سے 8 سے 10 فٹ دور کھڑا تھا۔
مزید برآں، فائرنگ کرنے والے نے دو سے تین فائر کئے، یہ پس منظر فائر کرنے والے کو اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کےلئے بہت اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔
اگر ہم اس حملے کے طریقہء کار کا جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس دہشت گرد حملے کی نظیر نہیں ملتی۔ خود کش حملہ آور نے پہلی بار دھماکا خیز جیکٹ کو اڑانے سے قبل اپنے ہدف پر گولی چلائی۔
یہ بات نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ دھماکا شام 5 بجکر 11 منٹ پر ہوا جبکہ بےنظیر بھٹو کو اسپتال میں 5 بجکر 35 منٹ پر پہنچایا گیا۔ حالانکہ اسپتال دھماکے کے مرکز سے تین سے چار کلومیٹر دور ہے جس کی وجہ سے ان کا خون بہت زیادہ مقدار میں ضایع ہوگیا۔
اس سے بھی زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ اس انتہائی اہم شخصیت کو اس ہی تباہ شدہ گاڑی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
15 خود کش دھماکوں میں استعمال ہونے والا میکنزم اور اس کا طریقہ کار ایک جیسا ہی ہے اور اس میں Muv-2 استعمال کیا گیا ہے، جس کا ایک ہی لاٹ نمبر اور فیکٹری کوڈ تھا جبکہ مینوفیکچرنگ کے سال میں تھوڑا بہت فرق تھا، جو کہ اس بات کا واضح اشارہ دیتا ہے کہ تمام واقعات میں ایک ہی دہشت گرد گروپ ملوث ہے۔

Attached Images
 


Last edited by شیخ ہمدان; 06-01-08 at 11:48 PM..

 
شیخ ہمدان's Avatar
شیخ ہمدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 472
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (07-01-08), Zullu230 (07-01-08)
پرانا 07-01-08, 08:48 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بےنظیر بھٹو کا قتل ۔۔۔ دھماکا خیز تفتیشی رپورٹ

جوزف بھائی اس معاملے میں‌اپکی مزید تفصیلات کا انتظار رہے گا۔


والسلام
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-01-08, 09:03 AM   #3
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,229
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بےنظیر بھٹو کا قتل ۔۔۔ دھماکا خیز تفتیشی رپورٹ

یہ بہت ہی مفید معلومات ہیں جوزف بھائی!
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, ٹریفک, واقعات, وزیراعظم, موقع, موت, منتقل, اللہ, اسلام, اعلیٰ, بھائی, خون, زندگی, سال, شام, طاقتور, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بینظیر بھٹو قتل کیس ،پرویز مشرف سے تفتیش شروع جاویداسد خبریں 0 22-11-10 09:38 PM
بھٹو خاندان کا اہم اجلاس آج 70 کلفٹن میں منعقد ہوگا کراچی( اسٹاف رپورٹر) عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:48 AM
محترمہ بے نظیر بھٹو کے خط کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے تو اسکاٹ لینڈ یارڈ سے تعاون کرنے کو تیار ہیں،بابر اعوان عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:08 AM
نجی ٹی وی چینل کا سابق وزیر اعظم پر توہین آمیز رویہ اختیار کرنے اور رپورٹنگ ٹیم کو حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:46 AM
بینظیر بھٹو کا قتل،بریگیڈیئر چیمہ نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا تھا،ڈاکٹروں کی رپورٹ پیش کی،وزیر داخلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:20 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:09 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger