واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


جنگِ کراچی !

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-01-10, 07:25 PM   #1
جنگِ کراچی !
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 10-01-10, 07:25 PM

چھ ماہ میں دو سو ستر کے لگ بھگ افراد ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں
اب سے چھ ماہ پہلے جولائی کے دوسرے منگل کو پاکستانی وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگز کی روک تھام کے لئے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے الٹی میٹم دیا کہ جمعرات کی رات بارہ بجے کے بعد اگر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک بھی واقعہ ہوا تو پھر ان سے برا کوئی نہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک ہونے والی ٹارگٹ کلنگز کی عدالتی تحقیقات ہوں گی۔ جو شخص کسی بھی ٹارگٹ کلنگ کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرے گا اسے پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ایک کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کیا جائے گا جو ٹارگٹ کلنگس سے متعلق انٹیلی جینس نظام کو مربوط کر کے زمہ داروں کو دبوچےگا۔سندھ کی مخلوط حکومت میں شامل پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس لعنت کے خاتمے کے لئے ہرممکن تعاون کریں گے۔

آج ٹھیک چھ ماہ بعد حالت یہ ہے کہ اس عرصے میں دو سو ستر کے لگ بھگ مزید افراد ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں۔جن میں متحدہ قومی موومنٹ، مہاجر قومی موومنٹ ، عوامی نیشنل پارٹی ، پیپلز پارٹی، جماعتِ اسلامی اور سنی تحریک کے کارکنوں سے لے کر زمینوں پر ناجائز قبضے کی مزاحمت کرنے والے سماجی کارکن اور جرائم پیشہ گینگسٹرز بھی شامل ہیں۔

ن چھ ماہ کے دوران کسی شخص نے رحمان ملک کو کسی بھی ٹارگٹ کلنگ کی اطلاع دے کر پانچ لاکھ روپے انعام وصول کرنے کی زحمت نہیں کی۔اگر کوئی عدالتی تحقیقات ہوئی بھی ہیں تو ان کا کسی کو نہیں پتہ۔اگر کرائسس مینجمنٹ سیل بنا بھی ہے تو نہیں معلوم کہ اس کا ہاتھ کس کس کے گریبان تک پہنچا ہے۔اگر کوئی ٹارگٹ کلر گرفتار ہوا ہے تو اس کا نام کسی کو نہیں معلوم


کوئی بھی شخص جس کی آنکھیں زرا سی بھی کھلی ہوئی ہوں۔اسے کراچی میں ٹارگٹ کلنگز کی تین موٹی موٹی وجوہات سمجھنے میں نہ تو رحمان ملک کے فوٹو سٹیٹ بیانات کی محتاجی ہے ، نہ کسی سیاسی جماعت کا سہارا چاہیے اور نہ ہی کسی انٹیلی جینس ایجنسی کی فائلوں تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔

پہلی وجہ کراچی نامی کثیرالنسلی سونے کی چڑیا پر سیاسی حاکمیت کی رسہ کشی ہے۔ پونے دو کروڑ آبادی والے اس شہر کے جس علاقے پر جس بھی جماعت یا گروہ کا تسلط ہے وہ اس تسلط کو ہر قیمت پر برقرار رکھنا چاہتا ہے۔کیونکہ اسی تسلط سے زمینی، مالیاتی، ووٹ بینک اور اقتدار میں شراکت کے بے شمار فوائد جڑے ہوئے ہیں۔

دوسری وجہ اربوں روپے کی قیمتی زمین ہے۔جس پر سیاسی، اقتصادی اور نسلی طاقت کے بل بوتے پر قبضہ جمایا جاتا ہے اور اس میں مسلسل اضافے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس جنگ میں جو جس علاقے میں جتنا زور آور ہے، اسی تناسب سے قانون نافذ کرنے والے اور دیگر سرکاری اداروں اور جرائم پیشہ گروہوں کو بھی حصہ داری میں شامل کرتا ہے۔

پولیس مقابلے، نسلی جھگڑے یا گینگ وار دراصل لینڈ مافیا کے بڑے کھیل کی ہی زیلی شکلیں ہیں۔یہ سارا کھیل سیاسی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہیں اور اسی کھیل سے وہ اثرورسوخ اور سرمایہ ہاتھ آتا ہے جو سیاسی دھاروں کو کنٹرول کرنے کے کام آتا ہے۔پچھلے چھ ماہ میں کراچی میں جتنی ٹارگٹ کلنگس ہوئی ان کا شکار ہونے والوں میں رئیل سٹیٹ کے سترہ کاروباری بھی شامل ہیں۔

تیسری وجہ مذہبی اختلافات کی بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ ہے۔ جو کبھی زور پکڑ جاتی ہے تو کبھی تھم جاتی ہے۔لیکن کراچی کی موجودہ گریٹ گیم میں اس کا تناسب بہت کم ہے۔

سوال یہ ہے کہ پھر کوئی پکڑا کیوں نہیں جاتا؟ بات یہ ہے کہ جب وارداتی ہی مجرم کا تعاقب کرنے والوں میں شامل ہوکر چور چور کا شور مچانے لگیں تو کون کسے پکڑے گا!

وسعت اللہ خان

بی بی سی اردو
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 390
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-01-10), یاسر عمران مرزا (11-01-10), ام طلحہ (28-01-10), باسط (01-02-10), رفیّعہ جوََِِأد (11-01-10), راجہ اکرام (11-01-10)
پرانا 10-01-10, 07:40 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار !دکھلانا شام کا اخبار
کون زخمی ہے،کون مردہ ہے

شکر ہے ان میں اپنا نام نہیں
گویا ہم شام تک تو زندہ ہیں

یہ کراچی ہے !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (28-01-10), باسط (01-02-10)
پرانا 10-01-10, 07:45 PM   #3
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,221
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Exclamation


جب مجرم کے ساتھی ہی مجرم کا تعاقب کرنے والوں میں شامل ہوکر چور چور کا شور مچانے لگیں تو کون کسے پکڑے گا؟؟
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk

Last edited by فرحان دانش; 10-01-10 at 10:44 PM.
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (10-01-10)
پرانا 10-01-10, 07:51 PM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فرحان بھائی متحدہ بھی تو چور چور کا شور مچا رہی ہے ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (28-01-10), باسط (01-02-10), طاھر (11-01-10)
پرانا 10-01-10, 10:52 PM   #5
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,603
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
یار !دکھلانا شام کا اخبار
کون زخمی ہے،کون مردہ ہے

شکر ہے ان میں اپنا نام نہیں
گویا ہم شام تک تو زندہ ہیں

یہ کراچی ہے !
زندگی کا تو کہیں بھی بھروسہ نہیں ۔
اس کے لیے کراچی میں ہونا ضروری نہیں ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (10-01-10), فرحان دانش (11-01-10)
پرانا 11-01-10, 02:19 AM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ ایم کیو ایم کا پرانا حربہ ہے کہ قتل بھی خود کرتے ہین اور لاش کو اغواء بھی کر لیتے ہیں۔ پہلے تو ایجنسیوں کی ملی بھگت اور میڈیا کی عدم موجودگی کی بناء پر یہ سب چل جاتا تھا لیکن اج کل اس ڈھول کا پول فورا کھل جاتا ہے۔
ایک ادھ دن پہلے کسی ستم ظریف کا بیان سنا تھا کہ 12 مئی میں نقصان تو ایم کیو ایم کا ہوا تھا۔ اب اس کے بعد اور زیادہ کیا کہوں۔۔۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (11-01-10), مباح (11-01-10)
پرانا 11-01-10, 02:19 AM   #7
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ ایم کیو ایم کا پرانا حربہ ہے کہ قتل بھی خود کرتے ہین اور لاش کو اغواء بھی کر لیتے ہیں۔ پہلے تو ایجنسیوں کی ملی بھگت اور میڈیا کی عدم موجودگی کی بناء پر یہ سب چل جاتا تھا لیکن اج کل اس ڈھول کا پول فورا کھل جاتا ہے۔
ایک ادھ دن پہلے کسی ستم ظریف کا بیان سنا تھا کہ 12 مئی میں نقصان تو ایم کیو ایم کا ہوا تھا۔ اب اس کے بعد اور زیادہ کیا کہوں۔۔۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-01-10, 10:11 AM   #8
Senior Member
 
مباح's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: karachi
مراسلات: 250
کمائي: 6,023
شکریہ: 762
208 مراسلہ میں 554 بارشکریہ ادا کیا گیا
مباح کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میتظمین بھائی میں آپ کی بات سے صد فیصد متفق ہوں مجھ کو لگتا ہے کہ کراچی نام ایک صحت مند فربہ گائے کا جسکی بوٹی سب نوچنا چاہتے ہیں اور ہر کوئی یہی چاہتاہے کہ سب سے اچھی اور لذیذ بوٹی اسکے منہ میں جائے!
__________________
عقل کو تنقید سے فرصت نہیں
عشق پر اعمال کی بنیاد رکھ
(اقبال)
مباح آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مباح کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (11-01-10), یاسر عمران مرزا (11-01-10), منتظمین (11-01-10)
پرانا 11-01-10, 10:25 AM   #9
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بی بی سی والے بھائی نے اچھا تجزیہ کیا ہے، شکریہ بھائی
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-01-10, 12:12 PM   #10
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,221
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Exclamation

گینگ وارز کےجرائم پیشہ عناصر اردو بولنے والوں کا قتل عام کرکے کراچی پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں۔حکام کی توجہ شہریوں کے قتل عام کے طرف دلانے کے باوجود شہریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے جس پر پولیس اور رینجزر خاموش ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی میں گینگ واراورٹارگٹ کلنگ کی وجہ عوام کی توجہ سانحہ عاشورہ پر محکمہ داخلہ کی ناکامی سے ہٹانا ہے۔ لیکن کراچی کے شہری سرکاری سرپرستی میں کراچی پر گینگ وار کے ملزمان کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-01-10, 07:38 PM   #11
Senior Member
 
مباح's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: karachi
مراسلات: 250
کمائي: 6,023
شکریہ: 762
208 مراسلہ میں 554 بارشکریہ ادا کیا گیا
مباح کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

[QUOTE=فرحان دانش;256256]گینگ وارز کےجرائم پیشہ عناصر اردو بولنے والوں کا قتل عام کرکے کراچی پرقبضہ کرنا چاہتے


کچھ سمجھ میں نہیں آیا دانش بھائی ذرا سمجھا دیں یہ گینگ وار والے کون؟؟؟
مباح آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-01-10, 10:25 PM   #12
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
فرحان بھائی متحدہ بھی تو چور چور کا شور مچا رہی ہے ؟
ہاہاہاہا

اسے کہتے ہیں معصومیت
میرے بھائی فرحان -- یہ بات متحدہ کے لیئے ہی کہی گئی ہے۔

والسلام

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
طاھر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (11-01-10)
پرانا 11-01-10, 11:27 PM   #13
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,221
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Exclamation

[QUOTE=مباح;256361]
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فرحان دانش مراسلہ دیکھیں
گینگ وارز کےجرائم پیشہ عناصر اردو بولنے والوں کا قتل عام کرکے کراچی پرقبضہ کرنا چاہتے


کچھ سمجھ میں نہیں آیا دانش بھائی ذرا سمجھا دیں یہ گینگ وار والے کون؟؟؟
بھیا لمبی اسٹوری ہے"لیاری گینگ وار" لکھ کر گوگل پر سرچ کر لیں "بہت بڑھیا" قسم کی معلومات ملے گی
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فوٹو, کوشش, کلنگ, کنٹرول, کراچی, پاکستانی, چور, موجودہ, مخلوط, آبادی, ایم کیو ایم, اللہ, انعام, اردو, اسلامی, اعلیٰ, بے, خان, شہر, شور, شخص, عوامی, علاقے, عدالتی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:10 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger