واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


جنگ جرنیلوں پر نھیں چھوڑی جا سکتی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-07-10, 01:42 AM   #1
جنگ جرنیلوں پر نھیں چھوڑی جا سکتی
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 26-07-10, 01:42 AM

جنرل خالد بن ولید کو کسی اور نے نہیں رسول اللہ نے سیف اللہ کا خطاب دیا تھا۔ جنرل خالد بن ولید کی فوجوں نے پہلے پورا جزیرہ نما عرب، اس کے بعد ایران کی ساسانی سلطنت اور پھر مشرقی رومن سلطنت کو کھدیڑ ڈالا اور لاکھوں مربع میل خلافتِ راشدہ میں شامل کردیے۔ شمال تا جنوب یہ تاثر پھیل گیا کہ جہاں خالد بن ولید کے قدم پہنچیں گے فتح یقینی ہے۔
جب خلیفہ دوم حضرت عمر تک یہ بات پہنچی تو انہوں نے خالد بن ولید سے عین اس وقت کمان لے کر ابوعبیدہ ابنِ جراح کے حوالے کردی جب ناقابلِ تسخیر خالد کا لشکر مدینہ سے ہزاروں میل دور رومی سلطنت کے اہم مرکز دمشق کو فتح کرنے کی لڑائی کے آخری مرحلے میں الجھا ہوا تھا۔
حضرت عمر سے پوچھا گیا یہ آپ نے کیا کیا ؟ کہنے لگے کامیابی و ناکامی تو اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ یہ انسان کے بس کی بات کب سے ہوگئی۔

فرانسیسی مدبر اور پہلی عالمی جنگ کے دور میں وزیرِ اعظم رہنے والے جارج کلیمنشیو کا یہ فقرہ لاکھوں بار دہرایا جاچکا ہے کہ جنگ ایک سنجیدہ کام ہے اسے جنرلوں پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

جب اٹھارہ سو اکسٹھ میں امریکی خانہ جنگی شروع ہوئی اور وفاق عملاً معطل ہوگیا۔ ملک شمال اور جنوب میں بٹ گیا تو صدر ابراہم لنکن کی فوج کے سربراہ جنرل ارون میکڈوول تھے۔

چار سالہ جنگ کے دوران صدر لنکن نے سات جرنیل تبدیل کیے۔ ان میں جنرل جارج میڈ جیسا باصلاحیت اور جری کمانڈر بھی تھا جس نے گیٹس برگ کی جنگ جیت کر وفاق مخالف قوتوں کی شکست کا راستہ ہموار کیا۔

لیکن صدرِ مملکت ان کی کارکردگی سے بھی مطمئین نہ ہوئے اور جب جنگ ختم ہوئی تو جنرل یولیسس گرانٹ نے باغی جنوب کے آخری دستوں سے ہتھیار رکھوائے۔ کسی نے ابراہم لنکن سے نہیں پوچھا کہ عین جنگ میں چار سال کے دوران سات جرنیل یکے بعد دیگرے کیوں تبدیل کردیے ۔

اگر دوسری عالمی جنگ کا کوئی ایک امریکی فوجی ہیرو چنا جائے تو بلاشبہہ وہ جنرل ڈگلس میک آرتھر ہوگا۔ جس نے پورا بحرالکاہل جاپانیوں سے خالی کروایا۔ فلپینز آزاد کروایا ۔جاپان پر قبضہ کیا اور یورپ میں لڑنے والے اتحادیوں کو موقع دیا کہ وہ پوری توجہ ہٹلر کے خلاف مبذول کرسکیں۔

سن پچاس میں جنگِ کوریا شروع ہوئی تو جنرل میک آرتھر کو شمالی کوریا سے نبرد آزما اتحادی افواج کی قیادت دی گئی۔ لیکن ایک برس بعد عین اس وقت جب جنگ کا پانسہ کسی بھی طرف پلٹ سکتا تھا، صدر ٹرومین نے جنگی پالیسی پر جنرل میک آرتھر کے اظہارِ ناپسندیدگی کو مسترد کرتے ہوئے انہیں کمان سے برخواست کردیا اور جنرل رج وے کو کمان دے دی۔

کتنےعجیب تھے وہ رہنما جو عین حالتِ جنگ میں اپنے کمانڈر بدل دیتے تھے۔

آپ سمجھ تو گئے ہوں گے!!

وسعت اللہ خان
بی بی سی اردو
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 270
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (26-07-10), یاسر عمران مرزا (28-07-10), محمدخلیل (26-07-10), مرزا عامر (26-07-10), طالب جان (28-07-10)
پرانا 26-07-10, 01:10 PM   #2
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی سمجھ گئے
وسعت اللہ خان کی تبصرے بہت بے لاگ ہوتے ہیں ۔۔
وقت نے سب کچھ بدل دیا ۔۔۔ اس زمانے کے جرنیل بیٹی کو بچانے آتے تھے آجکل کے بیٹیوں کے دال کھرے کرتے ہیں
" J " سے جرنیل ایسے ہی ہوں گے ناں ۔۔۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-07-10), بلال الراعی (25-08-10)
پرانا 28-07-10, 11:07 AM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
" J " سے جرنیل ایسے ہی ہوں گے ناں ۔۔۔
لگتا آپ بھی 4 نیوز شوق سے دیکھتی ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-07-10, 03:23 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہم پورا ملک ان پر چھوڑ دیتے ہیں جنگ تو معمولی بات ہے۔۔۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-07-10, 03:47 PM   #5
Banned
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 28
کمائي: 473
شکریہ: 5
10 مراسلہ میں 16 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

[RIGHT]بہت عمدہ
شیرنگ
بہت بہت شکریہ۔
کاش ہم بھی کراچی کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو بازیاب کراسکیں۔ کاش۔۔۔!!

Last edited by منتظمین; 28-07-10 at 05:01 PM.
طالب جان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
pakistan, کوریا, پہلی, پہلے, وقت, قدم, موقع, ملک, آزما, آزاد, ایران, اللہ, انسان, اردو, بدل, توجہ, جیت, دے, راستہ, سیف, شمالی کوریا, شروع, عالمی, صدر, صدرِ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بچوں کی مسکراتی ہوئی تصاویر ۔۔ دیکھیں اور دکھائیں عارف اقبال بچوں کا پاک نیٹ 14 03-12-11 12:40 PM
میں آنکھیں بند کرکے تجھکو اکثر دیکھ سکتی ہوں سیپ میری ڈائری 7 17-10-11 12:19 AM
سیالکوٹ: دو معصوموں کا قتل اور نعشوں کی بے حرمتی ۔۔۔ کمزور دل مت دیکھیں فرحان دانش پاکستان میں دہشت گردی 7 22-08-10 04:32 PM
لڑکیاں اگر چوہوں کا کردار ادا کرتی ھیں تو مرد بلیاں کیوں بنے ھوئے ھیں؟ Ashfaq Ahmed گپ شپ 9 08-05-08 07:48 AM
ڈاکٹر قدیر کی رہائی کا سوال ان سے پوچھیں جنہوں نے انہیں گرفتار کر رکھا ہے عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:11 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger