واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


حافظ حسین احمد کے مزاحیہ بیانات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-01-12, 07:40 PM   #1
حافظ حسین احمد کے مزاحیہ بیانات
راشد احمد راشد احمد آف لائن ہے 20-01-12, 07:40 PM

پاکستانی سیاست میں کئی مزاحیہ کردار ہیں لیکن پاکستانی سیاست میں حافظ حسین احمد ایک سنجیدہ مزاحیہ کردار ہیں جو اپنے ہر بیان کو مزاحیہ انداز میں کرتے ہیں۔ ان کے گزشتہ بیانات حسب ذیل ہیں۔

حافظ حسین احمد نے ایک تازہ بیان میں فرمایا کہ صدر زرداری دوبئی کے ڈاکٹروں کے علاج سے نہیں وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کے بعد ٹیلی فونک ’’ دم‘‘ سے ٹھیک ہوئے ہیں اسی لیے وہ ’ ’دم‘‘ کی بدولت ’’ یکدم ‘‘ وطن واپس آگئے ہیں۔ ’’دم ‘‘ کے فیض سے صدر سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کروانے کے قابل بھی ہو گئے ہیں ۔

شرمیلا فاروقی نے ایک بیان میں کہا کہ ویلنٹائن ڈے پر مولانا فضل الرحمن کو پھول بھیجناچاہتی ہوں۔
جس پر حافظ حسین احمد کا جواب تھا
"”شرمیلا “ذرا بھی“شرمیلی“ ہوتیں تو اس طرح کی بات نہ کرتیں، مولانا فضل الرحمان تو ملک سے باہر ہیں البتہ وہ پھول ایوان صدر بھیج سکتی ہیں"


حافظ حسین احمد نے کچھ دن قبل فرمایا تھا کہ صدر آصف علی زرداری ”ایزی لوڈ“ کے ایکسپرٹ ہیں، انہوں نے سب کو ”غیر معصوم“ بنا دیا ہے تاکہ کوئی ”معصوم“ ان سے استعفیٰ نہ لے، بابر اعوان آصف زرداری کے ایسے ”معشوق اعوان“ ہیں جنہوں نے پہلو میں پریس کانفرنس کر کے فردوس عاشق اعوان کا بیڑہ غرق کر دیا

حافظ حسین احمد نے ایک اور بیان میں کہا کہ موجودہ سیٹ اپ کے ’’اپ سیٹ‘‘ ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ صدر زرداری نے ایوان صدر چھوڑا تو بابر اعوان ایک اور ’’مٹھائی کا ڈبہ‘‘ تقسیم کریں گے، کس کو کیا ضرورت ہے کہ وہ وزیراعظم کو ’’ہلائے‘‘۔ وزیراعظم خود بھی ’’ہل‘‘ رہے ہیں اور ایوان صدر سمیت پوری حکومت کو بھی ’’ہلا‘‘ رہے ہیں

حافظ حسین احمد نے ایک اور بیان میں کہا کہ وزیراعظم ”فرشتوں“ کو متحرک کئے جانے کا کہہ رہے ہیں، دھاندلی جیسے غلط کام فرشتے نہیں ”شیاطین“ کرتے ہیں، کیا یوسف رضا گیلانی ایسی کسی ”حرکت“ کی وجہ سے تو آج وزیراعظم نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان ”اللہ لوک“ ہیں، کبھی کبھی ان کی ”تکے“ کی باتیں بھی سچ ہو جاتی ہیں

حافظ حسین احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے میاں نواز شریف کا بوسہ لیا ہے اس سے زمین کانپ اٹھی ہے۔ کھوسہ کے بوسہ کو زمین برداشت نہ کر سکی اور کانپ اٹھی۔

حافظ حسین احمد نے ایک اور بیان میں کہا کہ صدر زرداری اصولی نہیں ” وصولی “ کی سیاست کر رہے ہیں ۔ اسی لئے ان سے بھی ” وصولیاں “ ہو رہی ہیں ۔ لگتا ہے مفتی منیب الرحمان عید الفطر کا چاند مسجد مہابت خان کی سیڑھیاں چڑھ کر دیکھیں گے ۔ میں چاند دیکھ کر عید کروں گا دعا ہے ملک میں ایک ہی روز عید ہو ۔ حالات اس قدر ستم ظریف ہو چکے ہیں کہ حکومت خود کو بچانے کے لئے عوام کی دعائیں لینے کی بجائے ہر بلا کی ” بلائیں “ لے رہی ہے ۔ ن لیگ میں بڑے میاں بڑے میاں اور چھوٹے میاں سبحان اللہ ہیں مگر میں پیشن گوئی کر رہا ہوں کہ مستقبل سبحان اللہ کہنے والوں کا ہو گا ۔

بابر اعوان نے بھٹو کی پھانسی پر مٹھائی تقسیم کرنے کا کفارہ ادا کردیا ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بابر اعوان کے اس اقدام کو دیگر رہنمائوں کے لئے قابل تقلید سمجھتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے سانحہ میں ملوث تعاون کرنے والوں کو بھی عنقریب کفارہ ادا کرنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی نئی ایف آئی آر موجودہ سیٹ اپ کے اپ سیٹ ہونے کے بعد کٹے گی ۔

دو سال قبل انہوں نے بیان دیا تھا کہ مولانا صوفی محمد مفت میں مفتی بننے کی کوشش نہ کریں۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔

راشد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 138
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
skjatala (20-01-12), نبیل خان (20-01-12), احمد نذیر (20-01-12), حیدر Rehan (21-01-12), عبداللہ آدم (20-01-12)
پرانا 20-01-12, 08:54 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,607
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,519 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب ۔ حافظ صاحب حاضر جواب لیڈر ہیں
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی (21-01-12)
پرانا 20-01-12, 10:14 PM   #3
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,694
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اڑتي اڑٹي سني ہے‌كہ حافظ صاحب تحريك انصاف ميں شامل ہو گئے ہيں۔كيا كوئي خبر ہے ايسي

Last edited by شمشاد احمد; 20-01-12 at 10:16 PM.
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-01-12, 11:34 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہیں خبر غلط ہے۔ حافظ صاحب نے مزاحیہ انداز میں تردید کردی ہے
میری جاوید ہاشمی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ میں تحریک انصاف میں شامل ہورہا ہوں۔ کوئٹہ میں درجہ‌حرارت منفی چھ سینٹی گریڈ ہے۔ اگر جاوید ہاشمی کوئٹہ آئیں گے تو بیمار پڑ جائیں گے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-01-12, 12:26 PM   #5
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,308
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,920 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مزاحیہ سیاست حافظ جی کس سے سیکھ رہے ہیں ط
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Kali Siradas System کے تحت سیلف ڈیفینس سیکھیں! shafresha کھیل اور کھلاڑی 1 16-06-11 12:43 PM
حامد کاظمی، سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے اکاﺅنٹس منجمد، نام ای سی ایل میں شامل گلاب خان خبریں 0 15-12-10 04:52 AM
سینیٹر سیمیں صدیقی سے مغفر حسین کی ملاقات عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 01:01 PM
الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ کے پارلیمنٹیرین پبلک سیکریٹریٹ میں عوا می شکا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:16 AM
اپوزیشن بد نظمی اور تقسیم در تقسیم کا شکار بینظیر اور نواز شر یف کے در میان گھنٹوں بات چیت، بے اعتماد ی ختم نہیں ہو ئی عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 08:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:11 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger