واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


خاندانی سیاست

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-11-11, 04:44 PM   #1
خاندانی سیاست
راشد احمد راشد احمد آف لائن ہے 11-11-11, 04:44 PM

پاکستان کی سیاست رشتہ داریوں کے گرد گھومتی ہے۔ اس وقت سیاست میں شریف برادران، چوہدری برادران، بھٹو و زرداری فیملی، گیلانی فیملی کا راج ہے۔

ان کے رشتہ داروں کی سیٹیں اتنی ہوجائیں گی کہ انہیں‌امیدوار کھڑا کرنے کی ضرورت نہیں۔ میاں نواز شریف کا بیٹا حسین نواز، بیٹی مریم نواز بھی سیاست میں کود پڑے ہیں۔ بھائی شہباز شریف، بھتیجا حمزہ شہبازبھی سیاست میں ہیں جبکہ شہباز شریف کا دوسرا بیٹا سلمان شہباز بھی سیاست میں قدم رکھ رہا ہے۔ نواز شریف کی بیگم کلثوم نواز کا بھانجا محسن لطیف، بلال یاسین قومی اسمبلی کے ممبر ہیں۔ فیصل آباد کے ممبر قومی اسمبلی عابدشیر علی بھی بیگم کلثوم نواز کے کزن کا بیٹا ہے۔ نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار سینیٹر ہیں اور قریبی رشتہ دار عمر سہیل ضیاء بٹ ایم این اے ہے۔ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر بھی ممبر قومی اسمبلی ہیں جبکہ کیپٹن صفدر کا بھائی حاجی طاہر علی بھی الیکشن لڑچکا ہے۔

یہاں پر بھی بس نہیں اس سے‌آگے اس کی پارٹی کے اراکین بھی کسی سے کم نہیں۔
مسلم لیگ ن کے خواجہ سعدرفیق کا بھائی سلمان رفیق اور اہلیہ ایم پی اے ہیں۔
جاوید ہاشمی اور ان کی بیٹی ممبر قومی اسمبلی ہیں
مسلم لیگ نون کے رہنما جعفر اقبال کی اہلیہ قومی اسمبلی کی رکن ہیں جبکہ ان کی بیٹی زیب جعفر کے پاس پنجاب اسمبلی کی رکنیت ہے۔
مسلم لیگ ن کے راجہ صفدر اور راجہ اسد بھی قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔
ذوالفقار کھوسہ اور ان کا بیٹا دوست محمد کھوسہ ممبر صوبائی اسمبلی ہیں جبکہ دوسرا بیٹا سیف الدین کھوسہ قومی اسمبلی کے رکن ہیں

لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ ایک سو ساٹھ میں مسلم لیگ نون کے امیداور ملک سیف الملوک کھوکھر کامیاب ہوئے ہیں جو رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کے بھائی ہیں۔
مسلم لیگ نون کے رانا تنویراور بھتیجا رانا افضل ایم این اے ہیں۔


مسلم لیگ قاف بھی کسی سے کم نہیں ہے۔
چوہدری پرویزالٰہی قومی اسمبلی اور مونس الٰہی پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں۔ جبکہ چوہدری شجاعت حسین سینٹر ہیں جبکہ بھائی وجاہت حسین ایم این اے ہے اور ایک بھائی گجرات کا ضلعی ناظم رہا ہے جو آئندہ الیکشن میں‌حصہ لے گا۔
مسلم لیگ قاف کے سرگودھا سے رکن قومی اسمبلی چودھری انور چیمہ کے بیٹے چودھری عامر سلطان چیمہ رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔ سنہ دو ہزار دو کے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی اسمبلی میں انور چیمہ اور ان کی بہو تنزیلہ چیمہ رکن قومی اسمبلی تھے جبکہ ان کے بیٹا عامر سلطان چیمہ پنجاب کابینہ کے رکن تھے۔

پیپلزپارٹی بھی خاندانی سیاست کے گرد ہی گھومتی ہے۔
صدر زرداری کی دو بہنیں فریال تالپور، عذرا بلیچو ایم این اے ہیں جبکہ زرداری کا بیٹا بھی سیاست میں قدم رکھ رہا ہے۔
ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا ایم این اے ہے جبکہ خود وہ سندھ اسمبلی کے رکن رہے اور اب ان کی جگہ ان کا بیٹا الیکشن لڑرہا ہے۔

وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی ممبر قومی اسمبلی جبکہ ان کا بیٹا اور بھائی ایم پی اے ہیں اور اب بیٹی نے بھی پیپلزپارٹی جوائن کرلی ہے۔
مخدوم امین فہیم ایم این اے جبکہ بیٹا ایم پی اے سندھ ہے۔
وزیراعلٰی سندھ سیدقائم علی شاہ ایم پی اے اور بیٹی ممبر قومی اسمبلی ہے۔
سیدہ عابدہ حسین اور ان کے شوہر فخرامام پچھلے الیکشن میں شکست کھاچکے تھے لیکن ان کی بیٹی ممبر قومی اسمبلی ہے جبکہ یہ جوڑا دوبارہ الیکشن لڑنے کی تیاری کررہا ہے۔

منظور وٹو اور ان کا بیٹا خرم منظور وٹو قومی اسمبلی کے جبکہ منظور وٹو کی بیٹی روبینہ شاہین وٹو پنجاب اسمبلی کی رکن ہیں۔

ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب عالمگیر رکن قومی اسمبلی ہیں۔
بلوچستان کے وزیراعلٰی اسلم رئیسانی ایم پی اے جبکہ بھائی لشکری رئیسانی سینیٹر ہے۔

جے یوآئی کے مولانا فضل الرحمان اور ان کا بھائی قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔
بیگم نسیم ولی کا بیٹا اسفندیارولی ایم این اے جبکہ بھانجا امیر حیدرہوتی وزیراعلٰی ہے۔
بلوربرادران بھی پیچھے نہیں۔ وزیرریلوے غلام بلور ایم این اے، بھائی بشیربلور ایم پی اے اور سینئیر وزیر ہیں جبکہ ایک بھائی الیاس بلور سینٹر ہے۔
پیرپگاڑا کا بیٹا صدرالدین راشدی ایم این اے اور بہو ایم پی اے ہے۔

ایسے رشتہ داربھی ہیں جو مختلف پارٹیوں سے منتخب ہوئے
ملک قیوم کے بھائی پرویز ملک ن لیگ ایم این اے جبکہ بہن یاسمین رحمان پیپلزپارٹی کی ایم این اے ہے۔
ن لیگ کی عشرت اشرف ایم این اے جبکہ ان کا بھائی اور صدر زرداری کا قریبی دوست ذکاء اشرف کرکٹ بورڈ کا چئیرمین ہے۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔

Last edited by راشد احمد; 12-11-11 at 11:31 AM.. وجہ: ذوالفقار مرزا کی اہلیہ کے بارے میں تصحیح

راشد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 323
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (12-11-11), قاسمی (11-11-11), مرزا عامر (12-11-11), احمد نذیر (11-11-11), رضی (07-12-11)
پرانا 11-11-11, 07:25 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 329
کمائي: 6,309
شکریہ: 2,159
266 مراسلہ میں 795 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جدا ہو دین سیاست سے تورہ جاتی ہے فقط چنگیزی
قاسمی آف لائن ہے   Reply With Quote
قاسمی کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (11-11-11)
پرانا 11-11-11, 07:29 PM   #3
Senior Member
مقبول
 
بلال الراعی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: Gujrat
عمر: 27
مراسلات: 195
کمائي: 5,882
شکریہ: 821
158 مراسلہ میں 527 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال الراعی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راشد احمد مراسلہ دیکھیں
ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فریال تالپور ایم این اے ہے جبکہ خود وہ سندھ اسمبلی کے رکن رہے اور اب ان کی جگہ ان کا بیٹا الیکشن لڑرہا ہے۔
یہ محترمہ صدر زورداری کی ہمشیرہ ھے۔۔۔ذوالفقار مرزا کی اہلیہ سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا ھے۔۔
بلال الراعی آن لائن ہے   Reply With Quote
بلال الراعی کا شکریہ ادا کیا گیا
قاسمی (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 11:30 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تصحیح کا شکریہ بلال بھائی
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
راشد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
قاسمی (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 11:44 AM   #5
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت عمدہ معلوماتی مضمون ہے ویسے یہ مضمون کہاں سے لیا گیا ہے ؟
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
قاسمی (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 12:10 PM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں۔۔۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-11-11, 12:42 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
بہت عمدہ معلوماتی مضمون ہے ویسے یہ مضمون کہاں سے لیا گیا ہے ؟
یہ توہر ذی شعور کو پتہ ہے کہ زرداری خاندان، شریف، چوہدری، وٹو خاندان ہی سیاست میں سرگرم عمل ہیں
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کلثوم, پاکستان, وقت, قدم, نواز, نواز شریف, ملک, امیر, اتنی, بھائی, خود, خرم, دوست, زرداری, سیف, سیاست, شوہر, علی, عالمگیر, عامر, عشرت, غلام, صفدر, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مولانا فضل الرحمن نے سیاست میں بڑا کردار ادا کرنے کے لئے امریکہ سے مدد کی درخواست کی، وکی لیکس گلاب خان خبریں 4 28-03-11 12:34 PM
گندی سیاست نورالدین اپکے کالم 2 01-01-11 12:55 PM
سیاست محمد عاصم شاعر مشرق علامہ اقبال 0 14-05-10 05:24 AM
اب آگے صرف سیاست ہے (زرداری ایک انتخاب)عامر احمد وجدان تاریخ پاکستان 2 25-08-08 01:35 PM
سیاست ۔ کرنے کا کام چاچا کمال عمومی بحث 0 04-12-07 11:54 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:11 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger