واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


خمینی چاہیے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-09-11, 12:52 PM   #1
خمینی چاہیے
شمشاد احمد شمشاد احمد آف لائن ہے 25-09-11, 12:52 PM

اقتباس:
بي بي سي كے اس طرح كے كالم كشيدہ حالات ميں اميد كي كرن ثابت ہوں گے يا جلتي پر تيل كا كام ديتے ہيں۔۔۔ كيا كہتے ہيں آپ
مستونگ میں زیارت پر جانے والے اہل تشیع کے جنازوں کو دیکھ کر مجھے وہ نادان پاکستانی یاد آئےجو ہمیشہ یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ اس ملک کو ایرانی انقلاب کی ضرورت ہے۔
’حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ یہاں پر مچھر مارنا زیادہ مشکل ہے شیعہ کو مارنا نسبتا آسان


ہمارے کئی اداریہ نویس اور دانشور ایران کے صدر احمدی نژاد کو اپنا ہیرو مانتے ہیں۔ دن رات یہ ماتم کرتے ہیں کہ اس مٹی سے کوئی ایسا سادہ دل اور جرآت مند رہنما پیدا کیوں نہیں ہوتا جو امریکہ کو آنکھیں دکھا سکے۔

رکشہ ڈرائیور، بینکار حتّی کہ عبدالستار ایدھی بھی یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ اس ملک کو ایک خمینی کی ضرورت ہے۔

کیا ان محب وطن شہریوں کو احساس ہے کہ اگر اس ملک میں اگر احمدی نژاد یا خمینی پیدا ہو تو اُس کی عمر کتنی طویل ہو گی، اور اُسکے بعد کیا ہو گا؟

غالباً وہی جو مستونگ میں ہونے والی بربریت کے بعد ہوا۔ تاسف، مذمت، سوگ اور پھر خفیہ ہاتھ پر الزام۔
ملک کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ یہاں پر مچھر مارنا زیادہ مشکل ہے شیعہ کو مارنا آسان۔ رحمان ملک یہ کہہ کر اپنی ذِمے داری سناتے ہیں کہ اِن زائرین کو چاہیے تھا پہلے ہمیں بتا تو دیتے کہ جا کہاں رہے تھے۔

ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ابھی مردہ خانے بھی نہیں پہنچی تھیں کہ لشکر جھنگوی نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ ٹی وی اینکرز اپنی ازلی معصومیت کے ساتھ رات کو پھر یہ پوچھتے پائے گئے کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہو سکتا ہے؟

چند ماہ پہلے پاکستان میں شیعہ کافر، مُسلح مہم کے سالار ملک اِسحاق جب لاہور کی ایک عدالت سے اپنی معصومیت کا سرٹیفکیٹ لے کر رہا ہوئے تو اُن کا اِستقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا گیا۔

ایک ٹی وی اینکر نے لائیو ٹی وی پر اُن سے پوچھا کہ اب اُن کا لائحہ عمل کیا ہو گا۔ ملک اِسحاق نے اُتنی ہی معصومیت سے فرمایا کہ وہ کریں گے جو پہلے کرتے تھے۔ نہ انٹرویو کرنے والے نہ ٹی وی دیکھنے والوں کو یہ جاننے کے ضرورت تھی کہ اُن کا مشن کیا ہے۔ اُن پر درجنوں شیعہ شہریوں کے قتل کا الزام تھا جن میں سے ایک بھی ثابت نہ ہو سکا۔

لیکن یہ ظاہر ہے کہ ملک اِسحاق کا لشکر جھنگوی سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ لشکر جھنگوی پر پابندی ہے (یہ ابھی تک کسی کو معلوم نہیں کہ لشکر پر کیا کرنے کی پابندی ہے ) سپاہ صحابہ پر بھی پابندی ہے جو ایک زمانے میں انجمن سپاہ صحابہ ہوا کرتی تھی ۔ ملک اِسحاق تو اہل سُنت والجماعت کے ادنٰی کارکن ہیں۔

لیکن یہ انجمن ، یہ سپاہ، یہ لشکر، یہ جماعت کیا چاہتے ہیں اس بارے میں ہمیں کوئی اہل کار کوئی اداریہ نویس نہیں بتاتا۔ اور وہ بتائیں بھی کیوں؟ کیا پوری قوم نہیں جانتی کہ ہماری گلیوں مسجدوں اور منبروں سے کافر کافر شیعہ کافر کے جو نعرے گونجتے ہیں اُنہیں فوج، پولیس، اور خفیہ ایجنسیوں نے تو کیا روکنا تھا کبھی کسی محلے دار یا غازی کو بھی یہ توفیق ہوئی ہے کہ مودب ہو کر کہے کہ بھائیو، یہ فیصلہ اللہ پر چھوڑ دو کہ کون کافر ہے اور کون نہیں۔

اور تو اور مولانا فضل الرّحمن بھی سانحہ مستونگ کے بعد یہ کہتے پائے گئے کہ یہ خفیہ اداروں کی سازش ہے، مسلمان کو مسلمان سے لڑانے کی سازش ہے اور مذہبی جماعتیں اس کی ہمیشہ سے مخالف رہی ہیں۔

کیا وہ سپاہ صحابہ اور اُس پر پابندی کے بعد بننے والی تنظیموں کو غیر مذہبی قرار دے رہے ہیں۔ کیا اس مسلح مہم کے سالار حق نواز جھنگوی مولانا فضل الرّحمن کی جماعت کے ہی رہنما نہ تھے ۔کیا جھنگوی صاحب کے فرمودات آج تک جمیعت علمائے اسلام کے تنظیمی پرچوں میں نہیں چھپتے۔
پنجاب پر تیس سال سے حکومت کرنے والے جھنگ اور وہاں سے پھوٹنے والی اس تشدد کی لہر کا نام لیتے ہوئے ایسے شرماتے ہیں جیسے نوبیاہتا دُلہن اپنے شوہر کا نام لیتے ہوئے شرماتی ہے ۔

تو پاکستان میں احمدی نژاد اور خمینی جیسے نجات دہندہ کے خواب دیکھنے والوں کی خدمت میں مودبانہ عرض ہے کہ اگر اس نام کا کوئی شخص پاکستان میں پیدا ہو جائے تو اُس سے نمٹنے کے لیے کسی انجمن، کسی لشکر، کسی جماعت کا ایک ادنی کارکن ہی کافی ہے۔

بلکہ احمدی نژاد اور خمینی جیسے ناموں کو مٹا کر ’ثوابِ دارین‘ حاصل کرنے سے پہلے اُن کا شناختی کارڈ بھی چیک کرنے کی زحمت گوارا نہ کرنی پڑتی اور اگر اُس کے قتل کے الزام میں کوئی گرفتار ہوتا تو ثبوت کی عدم دستیابی کی وجہ سے باعزت بری پاتا اور پھولوں کی پتیوں کی بارش میں اس عزم کا اعادہ کرتا کہ جو کیا تھا وہ بار بار کریں گے۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

Last edited by شمشاد احمد; 25-09-11 at 12:55 PM..

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 273
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-09-11), اویسی (30-09-11), حیدر Rehan (29-09-11), عبدالقدوس (25-09-11)
پرانا 27-09-11, 09:57 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہمارے خمینی تو ڈیزل خور یا حلوہ خور ہیں یا کسی حج سکینڈل میں ملوث ہوتے ہیں۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (27-09-11), حیدر Rehan (29-09-11), شمشاد احمد (27-09-11)
پرانا 27-09-11, 10:33 PM   #3
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خمینی نہ صحیح ایک ملا عمر ہی مل جائے۔ وہ شاید زیادہ بہتر ہے ۔ کیا خیال ہے ؟؟
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics (27-09-11)
پرانا 27-09-11, 10:50 PM   #4
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,694
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ملا عمر تو نعمت ہے۔ نصيب والي قوم كو ہي ملا كرتے ہيں۔۔۔۔ ديكھ ليں افغانوں كو دو دھائيوں كي قربانيوں كے بعد كہيں جا كر ملا عمر نصيب ہوا۔۔۔۔۔۔۔ خميني كے ظاہر سے لوگ واقف ہيں اس كے باطل كا علم بہت لوگوں كو ہے۔۔۔۔ خميني كے گن گانے والوں سے ميں اكثر ايك سوال كيا كرتا ہوں۔۔۔ كہ آپ نے خميني كا صرف نام سنا ہے يا اس كو كبھي مطالعہ بھي كيا ہے۔۔۔99 فيصد حضرات كو خميني كي تين كتب كا نام تك معلوم نہيں ہوتا ان كا پڑھنا تو دور كي بات ہے۔ اور سمجھنا چھوڑيں اس كو
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
اویسی (30-09-11), حیدر Rehan (29-09-11)
پرانا 27-09-11, 11:51 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 762
کمائي: 15,424
شکریہ: 2,138
583 مراسلہ میں 1,664 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
ملا عمر تو نعمت ہے۔ نصيب والي قوم كو ہي ملا كرتے ہيں۔۔۔۔ ديكھ ليں افغانوں كو دو دھائيوں كي قربانيوں كے بعد كہيں جا كر ملا عمر نصيب ہوا۔۔۔۔۔۔۔ خميني كے ظاہر سے لوگ واقف ہيں اس كے باطل كا علم بہت لوگوں كو ہے۔۔۔۔ خميني كے گن گانے والوں سے ميں اكثر ايك سوال كيا كرتا ہوں۔۔۔ كہ آپ نے خميني كا صرف نام سنا ہے يا اس كو كبھي مطالعہ بھي كيا ہے۔۔۔99 فيصد حضرات كو خميني كي تين كتب كا نام تك معلوم نہيں ہوتا ان كا پڑھنا تو دور كي بات ہے۔ اور سمجھنا چھوڑيں اس كو
اللہ پاکستان کو خمینی سے بچائے۔
کشف الاسرار پڑھی تھی خمینی کی ۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں اور قرآن کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے انہوں نے اللہ معاف فرمائے زبان پرلانے کے قابل بھی نہیں۔
__________________
میرے ٹیوٹوریل میرے بلاگ پر ملاحظہ فرمائیں
http://dxbgraphics.blogspot.com
dxbgraphics آن لائن ہے   Reply With Quote
dxbgraphics کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (28-09-11)
پرانا 29-09-11, 03:26 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہمیں نہ تو خمینی چاہئے اور نہ ہی ملا عمر چاہئے۔
ہمیں مہاتیر محمد، طیب اردگان، لی کوآن یو، چوآن لائی جیسے لوگ چاہئیں۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
راشد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (29-09-11)
پرانا 29-09-11, 03:46 PM   #7
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,308
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,920 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راشد احمد مراسلہ دیکھیں
ہمارے خمینی تو ڈیزل خور یا حلوہ خور ہیں یا کسی حج سکینڈل میں ملوث ہوتے ہیں۔
یہ بھی خوب کہی ۔ ۔ ۔
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
9/11, color, کارڈ, کرنی, پاکستانی, مسلمان, معلوم, آج, اللہ, انٹرویو, امریکہ, اسلام, ثبوت, دل, رات, شوہر, شخص, عبدالستار, عدم, عدالت, عرض, عزم, غازی, صحابہ, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:11 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger