واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


دشمنوں کی صف کا سپاہی- وجیھھ احمد صدیقی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-07-09, 05:43 PM   #1
دشمنوں کی صف کا سپاہی- وجیھھ احمد صدیقی
مزمل فاروق مزمل فاروق آف لائن ہے 27-07-09, 05:43 PM



PK ARTICLES

 
مزمل فاروق's Avatar
مزمل فاروق
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 25
مراسلات: 1,247
شکریہ: 1,023
782 مراسلہ میں 1,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 200
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مزمل فاروق کا شکریہ ادا کیا
muhammad asif virani (28-07-09), فیصل ناصر (27-07-09)
پرانا 27-07-09, 10:20 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 681
کمائي: 12,936
شکریہ: 0
369 مراسلہ میں 711 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

رچرڈ ہالبروک کا سابق صدر پرويز مشرف کے حوالے سے حاليہ بيان نہ تو امريکہ کی جانب سے کسی پاليسی کی تبديلی کا عنديہ ہے اور نہ ہی "امريکہ کی روايتی دھوکہ دہی کی روش" جيسا کہ کچھ صحافی اور کالم کار لکھ رہے ہيں۔

رچرڈ ہالبروک کا بيان اسی نقطہ نظر کی ترجمانی کرتا ہے جس کی عکاسی امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے اس بيان ميں بھی موجود ہے جو اس موقع پر جاری کيا گيا تھا جب پرويز مشرف نے ملک کا نظام اپنے ہاتھ ميں ليا تھا۔

ريکارڈ کی درستگی کے ليے يہ بتا دوں کہ 12 اکتوبر 1999 کو جب فوج نے ملک کا نظام اپنے ہاتھوں ميں ليا اور ملک کی ساری سياسی جماعتوں نے اس کی تائيد کی تھی۔ اس وقت امريکی حکومت کا موقف يو – ايس – اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے اس بيان سے واضح ہے۔

"ہم پاکستان ميں جمہوريت کی فوری بحالی کے خواہ ہيں ليکن ہم اس پوزيشن ميں نہيں ہيں کہ پاکستان ميں جمہوريت کی بحالی کے ليے کوئ غير آئينی قدم اٹھائيں۔"

امريکہ نے افراد اور سياسی جماعتوں کی حکومتوں سے قطع نظر کئ دہائيوں سے پاکستان کے ساتھ تعلقات استوار کر رکھے ہيں۔

911 کے حادثے کے بعد يہ بالکل درست ہے کہ امريکی حکومت کو افغانستان ميں ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائ کے لیے حکومت پاکستان کے تعاون اور مدد کی ضرورت تھی جنھوں نے دنيا بھر ميں امريکی شہريوں کے خلاف جنگ کا آغاز کر ديا تھا۔ اس وقت پاکستان کے حکمران پرويز مشرف تھے۔ يہ ايک غير منطقی مفروضہ ہے کہ امريکہ کو افغانستان ميں کاروائ سے پہلے مشرف کو اقتدار سے ہٹانا چاہيے تھا۔

پرويز مشرف کو آرمی چيف مقرر کرنےسےلےکر صدر بنانے تک اور صدرکی حيثيت سےان کےاختيارات کی توثيق تک پاکستان کی تمام سياسی پارٹيوں اور ان کی قيادت نےاپنا بھرپور کردار ادا کيا ہےاسکے باوجود تمام سياسی
جماعتوں کا يہ بيان ايک جذباتی بحث کا موجب تو بن سکتا ہے کہ مشرف امريکہ کی پشت پناہی کی وجہ سے برسراقتدار رہے، ليکن يہ حق‍یقت کے منافی ہے۔ ياد رہے کہ سال 2007 ميں مشرف کو امريکہ نے نہيں بلکہ قومی اسمبلی کے 57 فيصد ارکان نے ووٹ دے کر 5 سال کے لیے صدر منتخب کيا تھا۔

يہ فيصلہ بہرحال پاکستان کے عوام اور ان کے منتخب نمايندوں نے کرنا ہے کہ ملک ميں کس قسم کا حکومتی نظام نافذ کيا جاۓ۔ اس تناظر ميں کسی بھی قسم کی احتسابی يا عدالتی کاروائ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور امريکہ اس ميں کوئ مداخلت نہيں کرے گا۔

اسی بات کا اعادہ رچرڈ ہالبروک نے اپنے بيان ميں کيا تھا۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-07-09, 11:47 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ امریکہ رے امریکہ تیری کون سی کل سیدھی:
یا تو امریکہ ایسا ایماندار بن جاتا ہے کہ 12 اکتوبر کو مارشل لا کی مخالفت رکتے ہوئے کہتا ہے کہ "ہم کوئی غیر آئینی اقدام کرنے کی پوزیشن میں نہیں" یا اسی ملک کا یہ حال ہوتا ہے کہ کوئی 7 سال تک اسی مشرف کی تعریفیں کرتے کرتے نہیں تھکتا تھا۔مشرف کی جس قدر مدد امریکہ نے پچھلے 7 سالوں میں کی ۔۔ ۔ وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔۔ یا تو آیئن ایسا پیارا بن جاتا ہے امریکہ کے لیے کہ جیسے اس سے مقدس کوئی چیز ہی نہیں اس دنیا میں۔ ۔ ۔ یا یہ حال ہوتا ہے کہ دنیا کی تاریخ کا بدنام زمانہ عقوبت خانہ گوانتانا موبے اسی ملک کی ایک تخلیق ہوتا ہے۔ امریکہ ہی ایسا ملک ہے جسکا آیئن سب سے زیادہ شخصی آزادی کی تلقین کرتا ہے۔اور امریکہ ہی وہ ملک ہےجس میں قاتلوں کی ٹیم سرکاری سرپرستی میں بنائی جاتی ہے تاکہ مختلف ممالک میں اپنے مخالفوں کو قتل کیا جا سکے۔
امریکہ ایسا شاندار ملک ہے کہ دوسرے ممالک میں کسی غیر آئینی اقدام کا تصور تک نہیں کر سکتا(باتوں کی حد تک) اور امریکہ ہی وہ ملک ہے جس نے عملی طور پر افغانستان۔عراق میں بغیر کسی ثبوت کے لاکھوں معصوم بچوں اور لا تعداد افراد کا قتل عام کیا۔ امریکہ ہی وہ ملک ہے جو غیر آئینی طور پر پاکستان میں ڈرون حملے کرتا ہے۔
جناب فواد صاحب اگر آپ سپنوں کی سر زمین امریکہ کے لئے تھوڑی سی بھی ہمدردی اور محبت اپنے دل میں رکھتے ہیں تو امریکہ کا موقف دنیا کو بتانے کے ساتھ ساتھ امریکہ کو ہماری بات بھی پہنچا دیا کریں۔اس میں امریکہ کا ہی فائدہ ہے۔ باقی رہے ہم بیچارے مسلمان۔ ۔ ۔ ۔ تو جناب یہ تو پچھلے 1400 سال سے پس رہے ہیں پھر بھی زندہ ہیں۔ ۔ ۔ ۔ مگر اس عرصہ میں لاتعداد امریکہ جیسی طاقتیں آئیں اور آج انکا نام و نشان بھی نہیں ہے/ ہم تو امریکہ سے محبت کرتے ہیں کہ کبھی کسی زمانہ میں اچھی قوم ہوا کرتی تھی ۔ ۔ ۔ مگر آپ بھی اپنی تنخواہ حلال کر کے اپنے آقاوں کو کچھ حقیقت بتا دیا کریں۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (27-07-09)
پرانا 27-07-09, 11:58 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 681
کمائي: 12,936
شکریہ: 0
369 مراسلہ میں 711 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

امريکہ امداد کے حوالے سے ايک الزام جو ميں نے اکثر اردو فورمز پر ديکھا ہے وہ يہ ہے کہ امريکہ پاکستان کی امداد صرف اسی وقت کرتا ہے جب يہاں پر کسی آمر کی حکومت ہوتی ہے اور جمہوری حکومت کے دور ميں پاکستان پر پابندياں لگا دی جاتی ہيں۔

ميں نے يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ سے جو اعداد وشمار حاصل کيے ہيں اس کے مطابق يہ تاثر غلط ہے کہ امريکہ صرف اسی وقت پاکستان کی مدد کرتا ہے جب يہاں پر کسی آمر کی حکمرانی ہوتی ہے۔

سال 1988 سے 1993 کے عرصے ميں جب پاکستان ميں جمہوريت بحال تھی تو امريکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو اضافی 82۔2 بلين ڈالرز کی امداد تعميری کاموں کے ضمن ميں دی گئ۔ 480 ملين ڈالرز کی امداد ذرعی شعبے کی ترقی کے ليے دی گئ۔ اس عرصے ميں يو – ايس – ايڈ نے ان تمام ترقياتی پروگراموں اور منصوبوں کو جاری رکھا جو 1988 سے پہلے شروع کيے گۓ تھے۔ اس کے علاوہ يو – ايس – ايڈ نے نجی سرمايہ کاری، ہاؤسنگ کے ليے قرضہ جات اور بے گھر لوگوں کی کفالت کے ليے بہت سے منصوبے شروع کيے۔

سال 1993 سے 2002 کےدرميانی عرصے ميں بہت سی غير سرکاری تنظيموں کے توسط سے ملک ميں بنيادی تعليم اور تکنيکی تعليم کے حوالے سے پی – اين – آئ کے نام سےبہت سے پراجيکٹ شروع کیے گۓ جن کا محور پاکستان کے پسماندہ علاقے تھے ۔ پی – اين – آئ پروجيکٹ کی وجہ سے صوبہ سرحد ميں لڑکيوں ميں خواندگی کی شرح ميں ريکارڈ اضافہ ہوا۔ اس دوران پاکستان ميں تقريبآ 80 کے قريب غير سرکاری تنظيموں کو تکنيکی اور مالی امداد فراہم کی گئ۔

ميں اپنے ذاتی تجربے کی روشنی ميں آپ کو بتا رہا ہوں کہ امداد اور ترقياتی کاموں کے ضمن ميں حکومتوں اور بے شمار ذيلی تنظيموں کے درميان کئ سطحوں پر مسلسل ڈائيلاگ اور معاہدوں کا ايک سلسلہ ہوتاہے جو مسلسل جاری رہتا ہے۔ ملک ميں آنے والی سياسی تبديلياں عام طور پر ان رابطوں پر اثر انداز نہيں ہوتيں۔۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, digital, email, fawad, فورمز, پاکستان, قدم, نظر, موقع, محبت, آج, الزام, امریکہ, اردو, اردو فورمز, بچوں, حال, خلاف, سال, صف, صوبہ, صحافی, صدیقی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سپریم کورٹ: چوہوں کی بہتات انتظامیہ نے کڑکیاں نصب کر دیں گلاب خان خبریں 3 30-10-10 07:17 AM
ایک برطرف کیا جانے والاجج سپریم کورٹ کے ججوں کا انتخاب کرےگا گلاب خان خبریں 0 30-10-10 05:13 AM
تاروں سے بنے ہوئے سپاہی ابو عمار دلچسپ اور عجیب 3 09-12-08 01:07 AM
ججوں کی بحالی کیلئے وکلاء کا ملک گیر احتجاج ،کل سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:26 AM
مولانا حسن جان ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک پاکستانی خبریں 0 16-09-07 01:56 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:12 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger