واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


دینی قوتیں : حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-09-09, 01:50 AM   #1
دینی قوتیں : حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت
حیدر حیدر آف لائن ہے 08-09-09, 01:50 AM

پاکستانی ریاست اور معاشرہ اس وقت جس بحران سے گزر رہے ہیں وہ بلاشبہ معاشی بھی ہے اورسیاسی بھی ۔ لیکن اس سے بڑھ کر یہ بحران اخلاقی بھی ہے اورنظریاتی بھی ۔ لہذا جس طرح قوم سیاسی و معاشی مسائل کر غور کرتی ہے اسی طرح اسے اخلاقی اور نظریاتی بحرانوں پر بھی غور کرنا چاہیے تاکہ ہم اور ہمارا معاشرہ ان گھبیر مسائل سے نکل سکے

پاکستان کی دینی قوتوں کو 'انکے کام کے حوالے سے' تین گروپوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
اہل سیاست، اہل تبلیغ اور اہل تعلیم (مدارس)۔ ان میں سے اول الذکر تینوں شعبوں میں کام کرنے کا دعوی بھی کرتے ہیں۔


اہل سیاست: جہاں تک اس دینی قوتوں کا معاملہ ہے بلاشبہ انہوں نے تعمیری اور مفید کام بھی کیے ہیں مثلا ََ اس وقت آئین میں جتنی بھی اسلامی شقیں موجود ہیں اور جتنے بھی اسلامی قوانین اور ادارے کام کر رہے ہیں وہ انہی کی جدو جہد کا ثمر ہیں۔ لیکن انکئ تعمیری کوششوں کے باوجود یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ دینی سیاسی جماعتیں بہت کچھ نہیں بھی کر سکیں مثلا ََ وہ متحد نہیں کو سکیں۔ وہ قومی سطح پر ایسی قوت نہیں بن سکیں کہ وہ حکومت سے اپنی ترجیحات منوا سکیں
ان دینی سیاسی قوتوں کی ناکامی کی مندرجہ ذیل وجوہات پیس کی جا سکتی ہیں
1۔ اکثر دینی سیاسی جماعتیں فقہی اور مسلکی بنیادوں پر قائم ہیں لہذا انکو دوسرے مسلک کے لوگ ووٹ نہیں دیتے ۔ یوں ان میں سے کسی کی بھی کامیابی کا امکان نہیں رہتا۔ کیونکہ یا تو ووٹ بینک تقسیم ہو جاتا ہے یا پھر سیکولر جماعتیںووٹ لے جاتی ہیں۔
2۔ اکثر جماعتیں ایسی پالیسیاں اور رویے بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں کہ جس سے عوام کو یقین ہو سکے کہ یہ انکے مسائل حل لر سکیں گی
3۔ بعض جماعتوں کے قائدین اخلاص اور اخلاقی ساکھ سے محروم ہیں اور عوام میں انکے حب مال و جاہ کے قصے ہر سو گردش کرتے رہتے ہیں۔
4۔ اس سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ انکا اتحاد نہ ہو سکنے کا ایک سبب بیرونی و اندرونی مداخلت بھی ہے۔۔
5۔ اس کے علاوہ ایک تاثر یہ بھی ہے کہ ان جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر جاتی ہے۔

ان احوال کی اصلاح کیسے کی جائے؟

اگر اہل دین دو امور کی اصلاھ کر لیں تو شاید باقی میں بھی اصلاح کا سبب بن سکے
1 - وہ مسلک کی بنیاد پر بنی تمام سیاسی جماعتیں ختم کر کے شُوریٰ اورمشترکہ ایشوز پر ایک دینی سیاسی جماعت بنا لیں۔ ان ایشوز کا تعین کوئی مشکل کام نہیں مثلا ََ نفاذ شریعت، بد امنی، مہنگائی ،جاگیر داری اور سرمایداری کا خاتمہ وغیرہ
2۔ یہ کہ دینی جامعتیں اپنے اندر خود احتسابی کو رواج دیں۔ اگر کسی لیڈر کے بارے میں ثابت ہو جائے کہ وہ ملی و قومی مفاد پر اپنے مفاد کو ترجیح دیتا ہے اور شوریٰ کو نظر انداز کرتا ہے تو اس کو بلا توقف باہر کر دیں۔ یہ احتساب شرعی تقاضہ بھی ہے۔

اہل تبلیغ/ اہل دعوت و اصلاح
یہ تمام دینی جماعتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہر انسان تک دین اسلام کا پیغام پہنچائیں۔ اور ماشا اللہ سے آج بھی پاکستان میں دینی لحاظ سے کسی قسم کا کوئی بھی شعور، رونق یا سرگرمی پائی جاتی ہے وہ انہی دینی جماعتوں کی وجہ سے ہی ہے۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بگاڑ کی قوتیں اس قدر طاقتوراور منظم ہیں اور انہوں نے جدیدیت اور روشن خیالی کے پیروکار اصحاب اقتدار کو ایجنت بنا کر پوری ریاستی قوت کو بگاڑ کے راستے پر لگا رکھا ہے۔ مثلا ََ الیکٹرونک اور پرنٹ میٰڈیا کے ذریعے، نظام تعلیم میں تبدیلی کے ذریعئے ( داؤد پبلک سکول :شرم اور فخر) غلط معاشی،قانونی اور دیگر تدابیر کے ذریعے دینی قوتوں دینی قوتوں کی اصلاحی و دعوتی سرگرمیوں کو ناکام و غیر موثر بنا کر رکھ دیا ہے۔ ہمارے معاشرے کے اکثر افراد و طبقات دینی و اخلاقی لحاظ سے بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہی۔

ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام قسم کی تحریکیں آپس میں سر جوڑ کر بیٹھیں، متحد و منظم ہوں، اپنی دعوتی و اصلاحی پالیسیوں کا جائزہ لیں اور انہیں موثر بنانے پر غور و فکر اور فیصلے کریں۔
دینی جماعتوں کی دعوتی و اصلاحی سرگرمیاں بڑی حد تک غیر موثر ہو چکی ہیں اور لادین مغربی تہذیب کا سیلاب اسلامی اقدار و روایات کو بہائے لیے جا رہا ہے۔ اس لیے اگر اب بھی دینی قوتوں نے عقل کے ناخن نہ لیے تودینی لحاظ سے مستقبل مخدوش بلکہ تاریک نظر آ رہا ہے۔
مثلا ََ دینی قوتیں بتائیں کہ اکثر محض لوگوں کو کلمے یاد کروا یا انکے کلمے ٹھیک کروا رہے ہیں (بلا شبہ یہ بھی ایک اہم کام ہے) مگر ہمارے الیکٹرونک میڈیا نے فحاشی و عریانی کا جو طوفان کھڑا کر رکھا ہے، ٹی وی انٹرنیت کے موجودہ حالات میں اسلام کی حیا اور عفت جیسے بینادی اقدار کیسے سلامت رہ سکتی ہیں؟ ہماری تعلیم جس طرح ویسٹرنائز، مخلوط اور غلط اقدار ( داؤد پبلک سکول :شرم اور فخر ) پر مبنی ہوتی جا رہی ہیں ان حالات میں یہ ہمارے بچے بچیوں کو کس حد تک مسلمان رہنے دے گی؟ مخلوط تعلیم، مغربی نصاب، بے پردہ اور فیشن زدہ استانیاں، مغرب زدہ یونیفارم، مغربی زبان میں تعلیم، جیسے عوامل ہمارے بچوں بچیوں کو کس حد تک اچھا مسلمان بنا سکیں گے؟
ان دینی جماعتوں نے عوام کو اس زہر سے بچانے کے لیے کیا قدامات کیے ہیں؟ کیا محض مساجد کے باہر پمفلٹ تقسیم کر دینے، جمعہ کا خطبہ دے دینے اور کلمہ یاد کروا دینے سے ہم لوگوں کو اچھا مسلمان بنا لیں گے۔ اس معاملے کا سب سے ہولناک پہلو یہ ہے کہ دینی قوتوں کی ناکامی کی وجہ سے ادھورے علم رکھنے والے لوگ مایوس ہو کرتبدیلی لانے کے لیے اسلحہ اٹھا چکے ہیں۔ جس کا نتیجہ دونوں طرف سے مسلمانوں کے خون کا زیاں ہے۔


بشکریہ اور تلخیص از روزنامہ امت کراچی

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 593
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-09-09), فیصل ناصر (08-09-09), پاکستانی لڑکی (08-09-09), ھارون اعظم (27-10-09), منتظمین (08-09-09), محمداسد (09-09-09), احمد بلال (27-10-09), اخترحسین (08-09-09), راجہ اکرام (14-09-09), رضی (21-10-09), شاہد جمیل حفیظ (21-10-09)
پرانا 08-09-09, 02:12 AM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہترین تجزیہ ہے
اکثر دینی جماعتوں کا ایک لگا بندھا پیٹرن ہے جن سے انحراف کرنا وہ گناہ سمجھتے ہیں مسلکی تقلید کے کے تواتر نے انہیں اس پٹرن کی تقلید پر بھی مجبور کیا ہوا ہے
ہمیں اس وقت ایک ایک انقلابی جماعت کی ضرورت ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (08-09-09), حیدر (08-09-09), راجہ اکرام (14-09-09), عبداللہ حیدر (08-09-09)
پرانا 08-09-09, 02:47 AM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ہمیں اس وقت ایک ایک انقلابی جماعت کی ضرورت ہے
میرا خیال ہے کہ مخلص افراد کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ انقلابی جماعت بھی ناکام ہو گی۔
میرے نزدیک مخلص کی تعریف نبئی پاک (صلی اللہ علیہ وسلم)کی طرح جان مار کر کام کرنا ہے ورنہ انقلامی جماعت بھی انقلاب نہ لا سکے گی۔ ہم سب کو اپنے "بکھیڑے" ہیں۔ "اتنا وقت کہاں ہے ہمارے پاس"۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (08-09-09), راجہ اکرام (14-09-09), عبداللہ حیدر (08-09-09)
پرانا 08-09-09, 02:56 AM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہم نے تو تلاش میں جوانی بتادی پر کچھ ہاتھ نا آیا
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (08-09-09), راجہ اکرام (14-09-09), عبداللہ حیدر (08-09-09)
پرانا 08-09-09, 03:23 AM   #5
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,486
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ہم نے تو تلاش میں جوانی بتادی پر کچھ ہاتھ نا آیا
مجھے کبھی کبھی ایک شعر یاد آتا ہے:
کبھی نور میں کبھی نار میں کبھی ظلمتوں کے دیار میں
مجھے لے گئی نہ کہاں کہاں یہ جو روشنی تھی کہیں کہیں
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-09-09), منتظمین (08-09-09), اخترحسین (08-09-09), راجہ اکرام (14-09-09)
پرانا 08-09-09, 01:27 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آ کے جوہر بھی اب کھل رہے ہیں بھتیجے
طاہر بھائی کی طرح
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (08-09-09), راجہ اکرام (14-09-09), عبداللہ حیدر (08-09-09)
پرانا 08-09-09, 02:35 PM   #7
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,057
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تجزیہ تو اچھا کیا ھے بدر بھائی امت والوں نے لیکن ان سے حاصل کچھ نہیں ھوتا۔
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 08-09-09, 02:49 PM   #8
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,486
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
آ کے جوہر بھی اب کھل رہے ہیں بھتیجے
طاہر بھائی کی طرح
دور دور تک دیکھا ہے لیکن میرے سوا کوئی بھتیجا نظر نہیں آ رہا۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (08-09-09)
پرانا 08-09-09, 03:25 PM   #9
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں ۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (27-10-09), اخترحسین (08-09-09)
پرانا 14-09-09, 09:19 AM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,577
کمائي: 315,297
شکریہ: 25,210
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم و رحمۃ اللہ
بدر بھائی آج ہی میری نظر اس تحریر پر پڑی ہے اور وہ بھی اتفاقیہ۔
لیکن اللہ کا شکر ہے کہ پڑھنے کا موقع ملا
باتیں ساری درست ہیں، لیکن ہم میں وہ حوصلہ اور ہمت نہیں کہ ہم روایات کے خلاف آواز اٹھا سکیں، شخصیت پرستی کا گھن ہمیں اندر اندر سے اس قدر کھوکھلا کر چکا ہے کہ ہم تقلید اعمی کے خوگر ہو چکے ہیں۔ بزرگوں کا فرمان ہمارے لئے معیار حق کا درجہ اختیار کر چکا ہے۔ احتساب کا زریں اصول ہمیں توہین توہین امیر لگتا ہے۔ ذاتی مفاد پر ملک و ملت کو قربان کرنا معیوب نہیں سمجھا جاتا۔
اور ظلم تو یہ ہے کہ ان اوصاف کے ساتھ اسلام کا دعوی بھی ببانگ دہل کیا جاتا ہے۔
اگر یہی حال رہا تو کیا انقلاب آئے گا۔ دینی جماعتوں کو ووٹ کون دے گا۔ حالات کیسے بدلیں گے؟

اگر واقعی کچھ کرنا ہے تو حکمت عملی تبدیل کرنی ہو گی، اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنی ہو گی، اور احتساب کے عمل کو بنیادی اہمیت دینی ہو گی۔
پھر حالات بدلیں گے اور انقلاب کی راہ ہموار ہو گی۔انشاء اللہ
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (15-09-09)
پرانا 21-10-09, 03:14 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,277
شکریہ: 0
371 مراسلہ میں 828 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دینی قوتوں ہی سارے مسائل کی جڑ ہیں۔ جب سائنس مسائل حل کرنے آتی ہے تو یہ دین کو گھسیڑ دیتے ہیں۔ جب مغربی نام نہاد جمہوریت کو رواج دینے کی کوشش کی جاتی ہے تو یہ لوگ خلافت کا ہلہ بول دیتے ہیں۔ الغرض تمام دینی قوتوں کی ایک ہی زد ہے: طاقت، طاقت اور طاقت۔ بس انکی خواہش کے مطابق ایجنڈا قائم رہے اور لاٹھی انکے ہاتھ میں رہے تو یہ لوگ خوش رہتے ہیں۔ ملک و قوم جائے بھاڑ میں، انکو کوئی پرواہ نہیں‌ کیونکہ انکے " نیک اعمال " کا اجر تو اگلی دنیا میں‌ حوروں کیساتھ ملے گا!
arifkarim آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے arifkarim کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (21-10-09), حیدر (21-10-09)
پرانا 21-10-09, 03:14 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,277
شکریہ: 0
371 مراسلہ میں 828 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دینی قوتوں ہی سارے مسائل کی جڑ ہیں۔ جب سائنس مسائل حل کرنے آتی ہے تو یہ دین کو گھسیڑ دیتے ہیں۔ جب مغربی نام نہاد جمہوریت کو رواج دینے کی کوشش کی جاتی ہے تو یہ لوگ خلافت کا ہلہ بول دیتے ہیں۔ الغرض تمام دینی قوتوں کی ایک ہی زد ہے: طاقت، طاقت اور طاقت۔ بس انکی خواہش کے مطابق ایجنڈا قائم رہے اور لاٹھی انکے ہاتھ میں رہے تو یہ لوگ خوش رہتے ہیں۔ ملک و قوم جائے بھاڑ میں، انکو کوئی پرواہ نہیں‌ کیونکہ انکے " نیک اعمال " کا اجر تو اگلی دنیا میں‌ حوروں کیساتھ ملے گا!
arifkarim آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-10-09, 07:53 AM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,642
کمائي: 28,542
شکریہ: 7,148
2,972 مراسلہ میں 8,778 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دینی قوتوں کے ترجمانوں کے نزدیک صرف دینی سیاست چمکانے والے مسلمان ہیں باقی سب ہیر پھیر ہے۔ جو اسلامی جمہوریہ باقی مسلمین نے قائم کی ہے وہ مسلمانوں کا کارنامہ تھوڑی ہے۔ اصل کارنامہ جب ہوگا جب دینی قوتوں کے مسلمین اپنا کام دکھائیں گے ۔

یہ کام کیسا ہوگا۔ اس کے لئے ہندوستان کی 3 سو سالہ ، نہیں 6 سو سالہ ، نہیں 1200 سالہ ارے نہیں 2400 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ دینی قوتوں کے قبضہ سے کیسا زبردست علممی، معاشی، صحتی اور زرعی انحطاط پیدا ہوا کہ جب انگریز ان پر پیدل چلتا نکلا تو ان دینی قوتوں کا بنایا ہوا کوئی اسکول نہیں تھا، کوئی ہتھیار بنانے کا کارخانہ نہیں تھا۔ یہ صرف فرقہ بنا کر آپس میں جھگڑتے رہے۔ متحد کرنے کا گناہ کبیرہ ان کو نصیب نہ ہوا ۔

سچ بات پر ناراض نہیں ہوا کرتے
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 21-10-09 at 07:57 AM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (21-10-09)
پرانا 21-10-09, 09:32 AM   #14
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,577
کمائي: 315,297
شکریہ: 25,210
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اپنے لئے دعائے ہدایت اور آپ لوگوں کے لئے دعائے خیر ہی کر سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہمارے حال پر افسوس

ساتھ ہی ایک مشورہ بھی ہے کہ فارغ وقت میں غیر جانبدار مطالعے کو تھوڑا سا وقت دیا کریں۔

و السلام
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (21-10-09)
پرانا 21-10-09, 12:45 PM   #15
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : rajaikram مراسلہ دیکھیں
اپنے لئے دعائے ہدایت اور آپ لوگوں کے لئے دعائے خیر ہی کر سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہمارے حال پر افسوس

ساتھ ہی ایک مشورہ بھی ہے کہ فارغ وقت میں غیر جانبدار مطالعے کو تھوڑا سا وقت دیا کریں۔

و السلام
بھائی میرے مشکل ہے۔ جب میں کبھی دشمنی کی عینک پہن کر مطالعہ کرتا ہوں تو ہر جگہ کیڑے ہی نظر آتے ہیں جن کو میری کوشش ہوتی ہے کہ بوٹوں تلے کچل دوں۔ بس دعا ہی ممکن ہی لیکن کئی جگہ پر دعا بھی کام نہیں آتی۔ نبئی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ چچاؤں کو ہی دیکھ لیں۔ یہود کا حال دیکھ لیں۔ وہ حدیث تو یاد ہوگی کہ جب دو یہودی نبئی پاک سے مکالمہ کرنے آئے تو واپسی پر ان میں گفگو ہوئی تو دونوں نے تسلیم کیا کہ یہی سچا نبی ہے ۔لیکن پھر قسم بھی کھائی کہ ہم اس کے باوجود اس کی دشمنی کی انتہا کر دیں گے۔ چناچہ سچ سامنے آنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ سچ تسلیم بھی کر لیا گیا ہے۔

رہی آپکی پہلی پوسٹ کہ دینی جماعتوں نے خود ہی اندھی تقلید میں کام خراب کیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں۔ اب آپ خود ہی دیکھ لیں ۔ ۔ ۔مجلس عمل دینی جماعتوں کا اتحاد تھا۔ لیکن جب دو جماعتوں میں پھوٹ پڑی تو صرف دو جماعتوں کی وجہ سے مجلس عمل ختم ہو گئی۔ میرا جماعت اسلامی سے اکثر یہی سوال ہوتا ہے کہ بھائی اگر جے یو ائی ساتھ نہیں چلی تو کیا ہوا اپ باقیوں کو تو ساتھ چلاتے۔ ان کو کیوں بیچ منجدھار کے چھوڑ دیا۔ کچھھ جماعتیں جیسے جے یو آئی محض اقتدار میں رہنے کو ہی سیاست سمجھتی ہیں جبکہ کچھ جماعتیں جیسے جماعت اسلامی محض مخالفت کو(جب مفاہمت کرنے پر آتی ہے تو انتہا کی مفاہمت کرتی ہے اور جب مخالفت کرتی ہے تو بھی انتہا کی۔ جماعتی بھائیوں سے معذرت کے ساتھ)۔ دنیاوی سمجھ بوجھ کی ان سب میں شدید کمی ہے۔ ان میں لیڈر شپ کا انتہائی فقدان ہے۔ ورنہ آدمی تو یہ بہت کام کے ہیں۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-10-09), ھارون اعظم (27-10-09), راجہ اکرام (21-10-09)
جواب

Tags
color, magenta, کوششوں, کلمہ, کلمے, پاکستانی, لوگ, مہنگائی, موجودہ, مخلوط, مسائل, معاشرہ, آج, اللہ, انسان, اسلامی, بچوں, تعلیم, حل, خون, عقل, علم, عریانی, غور, غلط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آپکی کہاوتیں ALI-OAD گپ شپ 47 07-12-10 08:00 PM
بہنیں تو پاگل ہوتیں ہیں سحر شعر و شاعری 22 13-10-10 09:39 PM
برطانیہ میں غریب خواتین ماں بننے کی خواہشمند نہیں ہوتیں گلاب خان خبریں 0 04-07-10 04:08 AM
پس پردہ قوتیں پیپلز پارٹی توڑنے کی کوشش کریں گی، این ڈی خان خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:07 AM
شخصیات اہم نہ ہوتیں تو جسٹس افتخار کو برطرف نہ کیا جاتا عبدالقدوس خبریں 0 03-12-07 02:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:13 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger