واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


سابق صدرِ پاکستان: ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-12-08, 09:25 PM   #1
سابق صدرِ پاکستان: ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف
طارق راحیل طارق راحیل آف لائن ہے 28-12-08, 09:25 PM

پرويز مشرف

سابق صدرِ پاکستان: ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف

جنرل (ر) پرویز مشرف (ولادت: 11 اگست 1943ء، دہلی) پاکستان کے سابق صد‏‏ر ہیں۔ مشرف نے 12 اکتوبر 1999ء کو بطور رئیس عسکریہ ملک میں فوجی قانون نافذ کرنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کو معزول کر دیا اور پھر 20 جون 2001ء کو ایک صدارتی استصوابِ رائے کے ذریعے صدر کا عہدہ اختیار کیا۔ جس سے قبل آپ ملک کے chief executive کہلاتے تھے۔ مشرف نے 18 اگست 2008ء کو اپنے نے قوم سے خطاب کے دوران اپنے استعفے کا اعلان کیا۔


* 1 خاندانی پسِ منظر
* 2 تعلیم
* 3 فوجی تربیت
* 4 فوجی دور
* 5 سیاسی دور
* 6 ریفرینڈم 2002
* 7 اکتوبر 2002 عام انتخابات
* 8 ستمبر 2007 نواز شريف كي واپسی
* 9 دوسرا فوجی تاخت
* 10 صدارت سے استعفیٰ
* 11 بیرونی روابط
o 11.1 مدونات
o 11.2 حوالہ جات

خاندانی پسِ منظر

جنرل پرویز مشرف کے والدین ایک سید خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی والدہ زہرہ مشرف انگریزی میں گریجوایٹ ہیں۔ انہوں نے ایک بین الاقو امی تنظیم "انٹرنیشنل لیبر آرگنائیزیشن" کے لیے کام کیا اور 1968 میں رٹائر ہوئیں۔ جنرل پرویز مشرف کے والد سید مشرف الدین وزارت خارجہ میں سیکشن آفیسر تھے۔ انہوں نے کئی سال انقرہ، ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے لیے کام کیا۔ 1977ء میں جب پرویز مشرف کے والد جکارتہ میں تعینات تھے تو انہیں اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے بدعنوانی کی وجہ سے معطل کر دیا تھا۔ جنرل پرویز مشرف نے اپنا لڑکپن اور جوانی کا کچھ حصہ ترکی میں گزارا ہے اور وہ بڑی روانی سے ترکی زبان بول سکتے ہیں۔ اقتدار میں آنے کے فوراََ بعد ہونے والے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کی مصطفٰی کمال اتا ترک ان کے آئیڈیل ہیں۔

تعلیم

جنرل پرویز مشرف نے ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرکس ہائی سکول، کراچی سے حاصل کی اور پھر فارمین کرسچین کالج، لاہور سے 1958 میں گریجوایشن کی۔ (ایف سی کالج)۔

[ترمیم] فوجی تربیت

1961 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کرنے کے بعد پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شامل ہوئے اور وہاں فوجی تربیت حاصل کی۔ یہ سٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس کالج راولپنڈی میں بھی زیر تربیت رہے۔
فوجی دور

جنرل پرویز مشرف نے بھارت کے ساتھ ہونے والی دونوں جنگوں یعنی ستمبر 1965 اور 1971 میں بھرپور حصہ لیا اور کئی فوجی اعزازات حاصل کیے۔

سیاسی دور

جب 12 اکتوبر 1999 میں نواز شریف نے جنرل پرویز مشرف کو ہٹا کر آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل خواجہ ضیا الدین کو مقرر کرنا چاہا۔ اس وقت جنرل پرویز مشرف ملک سے باہر ایک سرکاری دور پر گیے ہوئے تھے اور ملک واپس آنے کے لیے ایک کمرشل طیارے پر سوار تھے۔ تب فوج کے اعلی افسران نے ان کی برطرفی کو مسترد کر دیا اور جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف کے اقتدار کا تختہ الٹ کر ان کو معزول کر دیا اور طیارہ سازش کیس تیار کیا گیا۔۔ اور ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور تین سالوں میں الیکشن کروانے کا وعدہ کیا۔

ریفرینڈم 2002

20 مئی 2000 میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے جنرل پرویز مشرف کو حکم دیا کہ وہ اکتوبر 2002 تک جنرل الیکشن کروائیں۔ اپنے اقتدار کو طول دینے اور محفوظ کرنے کی غرض سے انہوں نے 30 اپریل 2002 میں ایک صدارتی ریفرینڈم کروایا۔ جس کے مطابق 98 فیصد عوام نے انہیں آئندہ 5 سالوں کے لیے صدر منتخب کر لیا۔ البتہ اس ریفرینڈم کو سیاسی جماعتوں کی اکثریت نے مسترد کر دیا اور اسکا بائیکاٹ کیا۔ جنرل پرویز مشرف نے اپنے اقتدار کے راستے میں آنے والے بہت سے عہدیداروں کو بھی ہٹایا جن میں سپریم کورٹ کےجج حضرات اور بلوچستان پوسٹ کے ایڈیٹر بھی شامل ہیں۔

اکتوبر 2002 عام انتخابات

اکتوبر 2002 میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق نے قومی اسمبلی کی اکثر سیٹیں جیت لیں۔ یاد رہے کہ یہ جماعت اور جنرل پرویز مشرف ایک دوسرے کے زبردست ہامی ہیں۔ دسمبر 2003 میں جنرل پرویز مشرف نے متحدہ مجلس عمل کے ساتھ معاہدہ کیا کہ وہ دسمبر 2004 تک وردی اتار دیں گے۔ لیکن وہ اپنے اس وعدے پر پورا نہیں اترے جن کا انہوں نے پوری قوم کے سامنے وعدہ کیا تھا۔ اس کے بعد جنرل پرویز مشرف نے اپنی حامی اکثریت سے قومی اسمبلی میں سترھویں ترمیم منظور کر والی جس کی روح سے انہیں با وردی پاکستان کے صدر ہونے کا قانونی جواز مل گیا۔

ستمبر 2007 نواز شريف كي واپسی

10 ستمبر 2007 كو جلاوطن مسلم ليگی رہنما مياں محمد نواز شريف سعودی عرب پاکستان آئے- مشرف حکومت نے ان کے کتنی ہی دیر جہاز ميں روکے رکھا اور مبینہ طور پر دھوکے سے ایک دفعہ پھر جلا وطن کر کے سعودی عرب بھیج دیا ـ سیاسی پرٹوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ـیورپین یونین نے بھی نواز شریف کے دفاع کے حق کے متعلق بیان دیاـ

دوسرا فوجی تاخت



3 نومبر 2007ء کو جناب نے رئیس عسکریہ کی حیثیت سے دوسرا فوجی تاخت انجام دیا، جس کا مقصد اعلی عدالت کے ریاستی ادارے کی آزادی ختم کرنا تھا۔ نو سال بعد مشرف فوج کے سربراہ کے عہدے سے 28 نومبر 2007ء کو سبکدوش ہو گئے۔ 29 نومبر 2007ء کو پانچ سال کے نئے دور کے لیے صدر کا حلف اُٹھایا، جو عوامی اور سیاسی حلقوں میں متنازعہ ہے۔[1]


صدارت سے استعفیٰ

پرویز مشرف نے 18 اگست، 2008 کو قوم سے خطاب میں اپنے مستعفی ہو نے کا اعلان کیا۔ اُن کی جگہ آئین کے تحت سینٹ کے چیئر مین میاں محمد سومرو نے قائم مقام صدر عہدہ سنمبھال لیا ہے جبکہ پارلیمنٹ کو ایک مہینے کے اندر اندر نئے صدر کا انتخاب کرنا ہوگا۔ بحیثیت صدر پرویز مشرف نے اپنی خود نوشت انگریزی میں بنام ان دی لائین آف فائر (انگریزی: In the Line of Fire) تحریر کی جس کو اردو میں سب سے پہلے پاکستان کے نام شائع کیا گیا۔وہ کچھ لوگوں کے لئے ہیرو تھے۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com

 
طارق راحیل's Avatar
طارق راحیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 235
Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (28-12-08)
پرانا 28-12-08, 09:30 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,359
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سابق صدرِ پاکستان: ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف

وہ کچھ لوگوں کے لئے ہیرو تھے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-12-08, 09:38 PM   #3
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,082
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سابق صدرِ پاکستان: ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف

لگتا ہے آپ کا ہیرو تھا؟
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-12-08, 10:04 PM   #4
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,888
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سابق صدرِ پاکستان: ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف

بے شک میرے لئے وہی ہیرو ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
executive, کوئٹہ, کورٹ, کمال, کراچی, پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, وزیر, نواز شریف, اردو, تحریر, ترمیم, جیت, حکم, حضرات, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, سٹاف, سپریم, سال, عدالت, صدارتی, صدرِ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نسرین پرویز نے جبری ریٹائرمنٹ کوچیلنج کرنے کافیصلہ کرلیا گلاب خان خبریں 0 27-08-10 03:04 AM
اُستاد: بیٹا! تمہارا خاندان کون سا ہے؟ The Great قہقہے ہی قہقے 0 15-09-09 10:25 PM
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:26 AM
’’آرمی ہائوس خالی کریں‘‘، پاک فوج کا ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو نوٹس شیخ ہمدان سیاست 3 21-01-08 05:33 PM
پابندیوں سے بچنے کیلئے صدر پرویز کے امریکی سینیٹرز سے رابطے عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:15 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger