واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


ساتھی صحافی کی پاکستان بدری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-01-08, 01:44 PM   #1
ساتھی صحافی کی پاکستان بدری
شیخ ہمدان شیخ ہمدان آف لائن ہے 12-01-08, 01:44 PM

نیو یارک ٹائمز کے لیے کام کرنے والے امریکی ساتھی صحافی نکولس شمیڈل کو پاکستانی حکام نے ملک بدر کردیا ہے، وہ کل پاکستان سے روانہ ہوچکے ہیں‌ امید ہے کہ وہ آج یہاں واشنگٹن ڈی سی پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے ایک آرٹیکل بنام ’’نیکس جین طالبان Nex Gen Taliban‘‘ لکھا تھا جو نیو یارک ٹائمز میگزین کے اتوار کے ایڈیشن میں پبلش ہوا۔
نکولس شمیڈل واشنگٹن پہنچتے ہی ایک پینل ڈسکشن میں‌ شرکت کریں گے جس کا عنوان ’’پاکستان اِن پیرل Pakistan in Peril‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس پروگرام میں‌ معروف صحافیوں اور پاکستانی امور کے ماہرین اسٹیو کول اور پیٹر برگن کو مدعو کیا گیا ہے۔ پروگرام میں‌ بش ایڈمنسٹریشن سے تعلق رکھنے والے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سابق سینئر عہدیدار فلینٹ لیویریٹ بھی شرکت کریں‌ گے۔
نکولس شمیڈل کو ان کی ڈی پورٹیشن سے قبل پاکستان کی انٹیریئر منسٹری (وزارت داخلہ) نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔ تاہم امریکن جرنلسٹ برادری یہی سمجھتی ہے کہ انہیں ان کے آرٹیکل کی وجہ سے ڈی پورٹ‌ کیا گیا ہے۔ کئی سالوں بعد پہلی بار کسی امریکی صحافی کو پاکستان بدر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی حکام برطانوی روزنامہ ٹیلی گراف کے صحافیوں کو بھی ڈی پورٹ‌کر چکے ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں‌ ہے کہ پاکستانی حکام نے غیر ملکی صحافیوں کو نشانہ بنایا ہو۔ اس سے قبل نیو امیریکن فائونڈیشن کی ایلیزا گریسوالڈ‌ کو زیر حراست رکھا جا چکا ہے، 2006ء میں سی این این کے ٹیررازم اینالسٹ پیٹر برگن کو پاکستانی ویزا دینے سے انکار کردیا گیا تھا جبکہ کوئٹہ میں سینئر امریکی صحافی اور مڈل ایسٹ‌ امور کے ماہر نیر روسن کو مبینہ طور پر پاکستانی ایجنسیوں کے حکام نے متنبہ کیا تھا کہ وہ جلد از جلد پاکستان چھوڑ دیں بصورت دیگر وہ دوسرے ’’ڈینیئل پرل‘‘ بن سکتے ہیں۔

 
شیخ ہمدان's Avatar
شیخ ہمدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 303
Reply With Quote
شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (16-01-08)
جواب

Tags
pakistan, کوئٹہ, پاکستان, پاکستانی, واشنگٹن, آج, جلد, حکم, طالبان, صحافی, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
79ء میں بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دی تھی گلاب خان خبریں 0 27-12-10 04:54 AM
ایک دعفہ استانی جی بچوں سے پوچھ رہی تھی The Great قہقہے ہی قہقے 0 16-09-09 03:41 PM
ایک امریکی اور ایک پاکستانی بچے کے درمیان لفظی جنگ ہورہی تھی ۔ The Great قہقہے ہی قہقے 0 15-09-09 10:21 PM
جس سے ملنے کی جستجو تھی (رئیل لائیٹ) خرم شہزاد خرم نئے تخلیق کار 0 08-05-08 04:02 AM
سڈل نے سیکڑوں کانسٹیبلز بھرتی کرنیکی جمالی کی فرمائش مسترد کر دی تھی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 09:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:15 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger