واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


سانخہ لال مسجد نے پاکستانی سیاست پر گہرے اثرات کیو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-08-08, 08:09 PM   #1
سانخہ لال مسجد نے پاکستانی سیاست پر گہرے اثرات کیو
ZUBAIR ZUBAIR آف لائن ہے 12-08-08, 08:09 PM

سانخہ لال مسجد نے پاکستانی سیاست پر گہرے اثرات کیوں چھوڑے ؟ کالم ۔ زبیر احمد ظہیر

email4zubair@yahoo.com


خودکش حملوں کا خاتمہ کیسے ہوگا؟ کسی بھی ملک کیلے اسکی نظریاتی اورعسکری قوتوں کا باہمی تصادم نیک شگون نہیں ہوتایہ دو طاقتیں ملک کی بقاء اور سلامتی کی ضامن ہوتی ہیں۔ فوج جغرافیائی سرحدوںجبکہ نظریاتی طاقت فکری سرحدوں کی نگہبانی کرتی ہے۔نظریاتی طاقت کسی بھی ملک کی وہ وحدت ہے جس کی انگلیوں میں پوری قوم کی نبض ہوتی ہے ظاہر ہے اتنی کشش صرف مذہب میں ہی ہوسکتی ۔دنیا کا کوئی ملک ان دو طاقتوں سے خالی نہیں نظریاتی طاقت کی اہمیت فوجی طاقت سے کسی طور کم نہیں، نظریاتی سرحدوں کی تبدیلی ملک کی جغرافیائی سرحدیں بدل دیتی ہے ۔

جب ہندوستان کی نظریاتی سرحدوں میں دراڑ پڑی اور فکری طاقت ہندومسلم اختلافات میں تبدیل ہوگئی صدیوں سے قائم ہندوستان متحد نہ رہ سکا اور اس کی نظریاتی سرحدوں کی تبدیلی نے بالآخر 565 ریاستوں کے متحدہ ہندوستان کوتقسیم کر دیا ،خود پاکستان نظریاتی تقسیم سے دولخت ہوا ،لسانی تعصب کی وجہ سے نظریاتی طاقت اپنا توازن قائم نہ رکھ سکی، نظریات کی اس تبدیلی نے جغرافیائی سرحدیں بدلنے میں ذرا دیر نہ لگائی اور مشرقی پاکستان ٹوٹ کر بنگلہ دیش بن گیا۔

مذہبی افراداورفوج دونوں میں حب الوطنی کی قدر مشترک ہوتی ہے ان دونوںکا یہ اشتراک ملک کی بقا اور سلامتی کاضامن ہوتا ہے اگر نظریاتی اور عسکری طاقت کا تصادم ہوجائے تو ملک داخلی عدم استحکام کا شکارہوجایا کرتے ہیں ہمارے ملک کا پہلا مارشل لا ء ایک فوجی جنرل اسکندر مرزا نے لاہور میں لگایا یہ ختم نبوت جیسی حساس مذہبی تحریک کو کچلنے کیلئے تھا قیام پاکستان کے 6سال بعد 1953ء میں یہ وہ پہلا موقع آیا جب نظریاتی اور عسکری قوتوں میں ٹکراؤ پیدا ہوا ختم نبوت کے دس ہزار کارکن شہید ہوئے ، ملک د اخلی عدم استحکام کا شکار ہو گیاوہ دن آج کا دن پھر فوجی حکومتوں سے ہماری جان نہ چھوٹ سکی۔ آج صدر مشرف کا مذہبی طبقہ مخالف ہے انہیں افغانیوں ، پاکستانیوں کا قاتل سمجھتا ہے ، انہیں معاف کرنے کو تیار نہیں پاکستان پر براوقت آئے تو انکی دشمنی اچانک ہمدردی میں بدل جائے گی اوریہ لوگ سب سے پہلے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔نظریاتی طاقت کی یہی حب الوطنی اسے ملک کی دوسری طاقت بنادیتی ہے۔

فوج اور مذہبی افراد کا یہ ٹکراؤ ایک بار پھر 9/11سے شروع ہوا جس نے افغانستان پر حملے سے شدت اختیار کرلی ۔امریکہ کی دہشتگردی کے خلاف جنگ جب عملاً عالم اسلام کے خلاف جنگ بنی اور افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ پاکستان میں مذہبی قوتوں کے خلاف جنگ بن گئی تو ردعمل میں اسلام اور مذہب کو بچانے کی فکر نے شدت اختیار کرلی ، امریکہ کے خلاف ساری دشمنی کا نزلہ پاکستان پر گر گیا پھر بم دھماکوں اور خود کش حملوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، نہ جانے اس آڑ میں کس کس ملک نے گن گن کر بدلہ لیا اس کا نزلہ مذہبی افراد پر گرا جس نے مذہبی قوتوں سے حب الوطنی کی سندچھین لی اور ملزم بنا دیا ۔شک، الزام اور بیرونی دباؤ سے شروع ہونے والے اس سلسلے نے بے شمار شہریوں کی جان لے لی۔ طالبان کی کمر ٹوٹی نہ اتحادی افواج کو فتح ملی مگر پاکستان نقصان میں نیٹو اورافغانستان سے بڑھ گیا ۔

ہمیں بھارت جیسی دنیا کی تیسری ابھرتی طاقت کی دشمنی ورثے میں ملی مگر ہم نے خود مختاری پر آنچ نہ آنے دی۔ جب ہماری سب سے بڑی سرحد کو خطرہ لاحق ہوا ،ہم نے روس جیسے سپرپاور ملک سے ٹکر لے لی ،2ہزار 5سو کلومیٹر طویل وہ سرحد آج امریکہ کی وجہ سے ہمارے لیے غیر محفوظ ہوگئی ہے اب اس سرحد پر ہمیں 4خطروں کاسامنا ہے ۔ڈیورنڈ لائن کے اس پار بھارت کی مداخلت بڑھ گئی ہے شمالی اتحاد اور افغان فوجی ریشہ درانیوں میں دن رات مصروف ہیں نیٹو افواج کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی اور طالبان کی انتقامی کارروئیوں کاخوف ان 4خطرات نے ہمیں مسلسل گھیر رکھا ہے ، جہاں ہم نے تین جنگوں میں ایک سپاہی کھڑانہ کیا آج ہم نے وہاں 90ہزار فوج تعینات کردی ہے اس سرحد کے تحفظ کیلئے ہم نے 9سوفوجیوں کی قربانی دی اورالقاعدہ کے 600جنگجو کو گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیے۔ آج اسی سر حد کی وجہ سے امریکا نے ہماری مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جس نے روس توڑ کر امریکا کو سپر پاور بننے میں مدد دی ۔ہم نے جانی، مالی اوردہشت گردی کا جو نقصان اٹھاناتھا اٹھا لیا مگر دن بدن بڑھتے امریکی مطالبات نے ہماری نظریاتی اور عسکری قوتوں کے درمیان جودیوار بنادی ہے اس سے ملک کی بقا اور سلامتی کو سخت خطرہ لاحق ہے اگر آج پھر مشرقی پاکستان کی طرح ہماری نظریاتی سرحد تقسیم ہوتی ہے ہم مزید کسی بنگلہ دیش کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ ہم مصر ،الجزائر، تیونس اور ترکی کی مثالوں کو فراموش نہیں کرسکتے جہان فوج توغالب آگئی لیکن داخلی استحکام آج تک واپس نہ لاسکی ۔ شاہ ایران نے مذہبی قوتوں کوکچلنے کے لیے فوج استعمال کی اورظلم کی انتہا کردی عوام نے مظلوم کا ساتھ دیا اور مذہبی قوتوں نے غلبہ حاصل کرلیا ۔ایرانی انقلاب کی طرح آج پاکستان میں بھی مذہبی قوتیں مظلوم بنادی گئیں ہیں ،پاکستان میں مذہبی قوتیں کمزور اور فوج غالب ہے یہاں عام حالات میں انقلاب نہیں آسکتا ۔

حکومت مخالف عوامی ا ضطراب کی اس نازک حالت میں اگر امریکہ قبائلی علاقوں میں بمباری کرتارہا یا امن معائدے کے ٹوٹنے کے اعلان کے بہانے پاکستان کے کسی بھی علاقے پر بمباری کر دے مذہبی انقلاب کی راہ ہموار ہونے میں دیر نہیں لگے گی عالمی استعماری قوتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ملک کی ان دوطاقتوں کو آپس میں لڑوا دیاجائے مسلم ممالک میں مذہبی عنصر عوام پر غالب ہوتا ہے اس لیے ان دو طاقتوں کاٹکراؤ خوفناک ہوتاہے یہ تصادم مذہبی حلقوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے انہیں امریکہ اور فوج دو محاذوں سے مخالفت کا سامنا ہے ،کوئی جنگ خواہ وہ فکری ہو یا فوجی دو محاذوں پر تنہا نہیں لڑی جاسکتی ۔امریکہ کی جنگ بھی مذہبی عنصر سے خالی نہیں اس تاثر کو صدر بش کے صلیبی جنگ کے نعرے نے تقویت دی ۔امریکہ کو کسی فوج سے خطرہ نہیں اسے خطرہ اگرہے تو اپنی نظریاتی طاقت کاہے جو مسلسل کمزور ہورہی ہے ، مذہب سے دوری نے اس فکری انتشار کو مزید گہرابنادیا ہے لہذا امریکہ جب کبھی ٹوٹے گاکسی فوج سے نہیں بلکہ نظریاتی تقسیم سے ٹوٹے گا،امریکہ نے اس فکری انتشار کے خطرے کو قبل از وقت بھانپ لیا اوراس سے بچنے کے لیے اس نے دہشتگردی کے نام پر جنگ شروع کردی یوں نظریاتی انتشارکے شکار عوام کی توجہ جنگی محاذوں پر لگا دی جب یہ جنگ بے مقصد ہو کر ناکام ہونے لگی تو توہین آمیزخاکوں کا خالصتاً مذہبی مسئلہ اٹھایا گیا پھرپوپ بینیڈیکٹ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کرڈالی تب ہندوستان کے اسلام مخالف مذہبی پیشواؤں نے بھی گواہی دے دی کہ عیسائیت کو اسلام سے خطرہ ہے اسی لیے پوپ کا لہجہ مسلمانوں کے لیے سخت ہوگیا ہے امریکہ نے اپنی عوام کو نظریاتی انتشار سے بچا لیا اورورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کوبیرونی قرار دیا جس نے قوم کے حب الوطنی کے جذبے کو مضبوط بنا دیا،امریکا نے اپنی نظریاتی سرحدیں محفوظ بناکر ہماری نظریاتی سرحدیں غیر محفوظ بنا دی ہیں ۔

سانحہ لال مسجد نظریاتی اور عسکری قوتوں میں تصادم کی سنگین شکل بن کر سامنے آیا ۔ معمولی بات بگڑ کر بتنگڑ بن گئی ۔مساجد کی شہادت نے مذہبی حلقوں کی نظر میں بابری مسجد کی یاد تازہ کر دی ۔اگر مولانا عبدالعزیز کی برقعے میں توہین نہ کی جاتی تو علامہ غازی غیرت میں آکر نہ ڈٹتے ۔اگر حکومت اس پہلی غلطی کی طرح جان بحق طالبات کی میتیں دینے میں تاخیر نہ کرتی اس تاخیر سے میتوں کی توہین کا پہلو نکل آیا ،گرفتاربچیوں کے نقاب کی توہین ہو گئی یہ حکومت کی دوسری غلطی تھی ۔ حکومت نے لال مسجد میں نماز کی اجازت بروقت نہ دی ، سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود جامعہ خفضہ اورجامعہ فریدہ کو اہل مدارس کے سپرد نہ کیاگیا یہ حکومت کی تیسری غلطی تھی ۔ ان تینوں غلطیوں نے رائے عامہ حکومت کے خلاف کردی ان غلطیوں کا حکومت نے کوئی تدارک نہ کیا یہ عوامی غصہ الیکشن میں نکل گیا ایسے وقت میں جب مذہبی حلقوں سے جاری تصادم رائے عامہ کی نظر میں عوام سے تصادم بن گیا ہے پانچ چھ سالوں کی جلتی پر تیل کامزید چھرکاؤ نظریاتی اور عسکری قوتوں میں تصادم کی خودکش حملوں کی شکل میں ایسی راہ ہموارکر گیا ہے جو اب تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔آج خودکش حملوں کواگر کوئی ایک شخصیت روک سکتی تو وہ مولانا عبدالعزیز کے سوا اور کوئی نہیں،حکومت انکو رہا کرے جامعہ خفضہ اورجامعہ فریدہ انکے حوالے کرے اور قبائلی علاقوں میں آپریشن بند کر ے خود کش حملے روک سکتے ہیں۔

Attached Images
 


 
ZUBAIR's Avatar
ZUBAIR
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مراسلات: 101
شکریہ: 68
60 مراسلہ میں 104 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 394
Reply With Quote
ZUBAIR کا شکریہ ادا کیا گیا
پیاسا (08-09-08)
پرانا 12-08-08, 10:19 PM   #2
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سانخہ لال مسجد نے پاکستانی سیاست پر گہرے اثر

اچھی تحریر ہے لیکن
مولانا عبدالعزیز اور طالبات کی میتیں دینے میں تاخیر دینے والی بات تو بعد کی ہے جو کچھ حکومت نے پہلے کیا، کیا وہی حالات کی کشیدگی کے لئے کافی نہیں تھا؟
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-08-08, 05:05 PM   #3
Senior Member
مقبول
 
ZUBAIR's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مراسلات: 101
کمائي: 690
شکریہ: 68
60 مراسلہ میں 104 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سانخہ لال مسجد نے پاکستانی سیاست پر گہرے اثر

تفسیر بھائی رسپونس دینے کا شکریہ زہیر احمد ظہیر
ZUBAIR آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-09-08, 04:16 PM   #4
محسن
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,111
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سانخہ لال مسجد نے پاکستانی سیاست پر گہرے اثرات کیو

اب کیا کہا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
champion_pakistani آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-09-08, 06:04 PM   #5
Senior Member
 
پیاسا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مقام: IN THE SHADOW OF SWORD
عمر: 29
مراسلات: 1,824
کمائي: 3,859
شکریہ: 1,712
863 مراسلہ میں 1,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سانخہ لال مسجد نے پاکستانی سیاست پر گہرے اثرات کیو

اللہ کرے حکمران بھی سمجھ جائیں ........جو بھی اتا ہے ......آپنا پیٹ بھرتا ہے اور ....ڈکار لیے بغر غائب ہو جاتاہے.........عجیب کال پڑا ہے پاکستان میں خلوص و محبت کا........کوئی پاکستان کے مسائل سمجھتا ہی نہیں .........اللہ کرے کوئی تو آئے اسلام اور پاکستان کا خیر خواہ...........اے کاش
پیاسا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-09-08, 05:13 PM   #6
Senior Member
مقبول
 
ZUBAIR's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مراسلات: 101
کمائي: 690
شکریہ: 68
60 مراسلہ میں 104 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سانخہ لال مسجد نے پاکستانی سیاست پر گہرے اثرات کیو

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : champion_pakistani مراسلہ دیکھیں
اب کیا کہا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے بھی معلوم نہیں ساری رات کے قصے کے بعد زلیخا مرد تھی یا عورت تھا والی بات ہے
ZUBAIR آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-09-08, 05:15 PM   #7
Senior Member
مقبول
 
ZUBAIR's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مراسلات: 101
کمائي: 690
شکریہ: 68
60 مراسلہ میں 104 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سانخہ لال مسجد نے پاکستانی سیاست پر گہرے اثرات کیو

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : پیاسا مراسلہ دیکھیں
اللہ کرے حکمران بھی سمجھ جائیں ........جو بھی اتا ہے ......آپنا پیٹ بھرتا ہے اور ....ڈکار لیے بغر غائب ہو جاتاہے.........عجیب کال پڑا ہے پاکستان میں خلوص و محبت کا........کوئی پاکستان کے مسائل سمجھتا ہی نہیں .........اللہ کرے کوئی تو آئے اسلام اور پاکستان کا خیر خواہ...........اے کاش
پاکستان کے ساری حکمران پاکستان کی تاریخ بھول جاتے ہیں
ZUBAIR آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کمر, پاکستان, پاکستانی, لوگ, نماز, محبت, مسائل, مسجد, آپریشن, آج, ایران, اللہ, الزام, اسلام, تحریر, خلاف, ختم نبوت, سپریم, سیاست, سال, طالبان, عالم, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان آج بھارت کیخلاف اہم میچ کھیلے گا،جیو سو پر براہ راست دکھائے گا کرا عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:28 AM
19/جون پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایم کیو ایم امریکا مسٹر گرزلی خبریں 0 20-06-08 09:45 PM
اولمپک مشعل کی پاکستان آمد، جیو سوپر نے تاریخی لمحات براہ راست نشر کئے عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 09:17 AM
ایم کیو ایم موروثی سیاست اور جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے، فاروق ستار خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:37 AM
بینظیر مشرف ملاقات اور پاکستانی سیاست چاچا کمال خبریں 0 29-07-07 04:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:15 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger