واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


سندھ میں‌ شرپسندوں، بھتہ خوروں اور دہشت گردوں‌ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-04-08, 05:54 PM   #1
سندھ میں‌ شرپسندوں، بھتہ خوروں اور دہشت گردوں‌ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
شیخ ہمدان شیخ ہمدان آف لائن ہے 19-04-08, 05:54 PM

سندھ پولیس اپنے نئے سربراہ ڈاکٹر شعیب سڈل کی سربراہی میں دہشت گردوں، اغوا کاروں، بھتہ خوروں اور شرپسند عناصر کے خلاف ’’محدود پیمانے پر آپریشن‘‘ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ تمام ایجنسیوں کی مکمل شمولیت اور دل و جان سے حمایت تک اس کی رفتار بالکل سست ہوگی اور یہ متواتر ہوگا۔ 12 برس بعد حال ہی میں کراچی میں تعینات ہونے والے ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ مکمل انٹیلی جنس سپورٹ کے بغیر کراچی میں کوئی آپریشن کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوگا۔ اس پیچیدہ کام میں‌کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ اس سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آئی ایس آئی مشکل کام میں مکمل طور پر شامل نہیں ہوتی، ہمیں مکمل کامیابی مل سکتی ہے نہ ہم شرپسندوں کو پکڑ سکتے ہیں، یہ ادارہ ایسے کام کے لیے مطلوبہ اعلیٰ تکنیک فراہم کرتی ہے۔ اسلام آباد کے حالیہ دورے کے دوران مذکورہ پولیس افسر نے شاپنگ بیگ میں لپٹی دستاویزات کے بھاری پلندے دکھائے جن میں کراچی میں قتل و غارت، انارکی اور بدامنی پھیلانے والوں کی واضح تفصیلات دی گئی تھیں۔ یہ کاغذات ماضی میں لندن بھیجی جانے والی پائونڈ اسٹرلنگ کی بھاری ترسیلات زر کی بہت سی تفصیلی معلومات بھی فراہم کرتی ہیں۔ یاد رہے کہ مذکورہ پولیس افسر ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کا حصہ ہونے کے باعث دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر رہ چکا ہے۔ افسر کے مطابق یہ دستاویز شرپسندوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ افسر نے بتایا کہ آپریشن کی کامیابی کےلئے لینڈ لائن اور مشکوک افراد کے سیل فون بڑے پیمانے پر ریکارڈکرنے ہونگے جو کہ پولیس کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اآپریشن میں نہ صرف آئی ایس آئی بلکہ ملٹری انٹیلی جنس اور کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کی حمایت بھی پہلے کی طرح انتہائی ضروری اور بنیادی ہونی چاہئے۔ افسر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردوں کے پاس بہت زیادہ اسلحہ ہے اور وہ گزشتہ ایک دہائی میں بہت سے ہتھیار جمع کرچکے ہیں۔ واضھ مطلوبہ مقاصد اور مکمل تیاریوں کے بغیر کریک ڈائون سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھے میں سڈل کی تعیناتی اور صوبے خصوصا کراچی میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیوں کے ذریعے ایک مبہم پیغام بھیجا گیا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیاں بند کردی جائیں ورنہ انہیں طاقت سے روکا جائے گا۔ شعیب سڈل کی جانب سے جو پہلا قدم اٹھایا گیا ہے وہ یہ ہے کہ پولیس فورس کا اعتماد بحال کیا جائے، تنخواہوں میں حالیہ اضافہ، ترقیاں اور دیگر مراعات اس پالیسی کا حصہ ہیں جبکہ سڈل جرائم پیشہ افراد سے فیصلہ کن انداز سے نمٹنے کا ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔ وہ غفلت اور سستی برتنے پر پولیس والوں کو بھی نہیں چھوڑتے۔

 
شیخ ہمدان's Avatar
شیخ ہمدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 306
Reply With Quote
شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر (19-04-08)
جواب

Tags
کراچی, پولیس, قدم, لندن, مکمل, آپریشن, اسلام, اعلیٰ, اغوا, حال, خلاف, دل, رفتار, صوبے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جیل نما ریستوران۔ لوگ قیدخانوں‌میں‌کھانہ کھاتے ہیں‌ جاویداسد دلچسپ اور عجیب 1 02-10-10 04:43 PM
پتلون پہننے پر اسلامی ملک میں 10 عورتوں کو 40 کوڑوں‌ کی سزا فاروق سرورخان اپکے کالم 21 30-10-09 07:01 PM
فیصلہ عوام اور صدر مملکت پر چھوڑتا ہوں، محمد یوسف تفسیر حیدر کرکٹ 0 15-02-09 02:10 PM
شمالی وزیرستان :عسکریت پسند وں کا فورسز سے نہ لڑنے کافیصلہ ابن جلال خبریں 1 17-10-08 06:27 PM
سندھ پولیس کی شر پسندوں اور بھتہ خوروں کیخلاف محدود آپریشن کی تیاری عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 03:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:16 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger