| سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 237
|
||||
| ایکسٹو کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (09-04-09) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 681
کمائي: 12,936
شکریہ: 0
369 مراسلہ میں 711 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جس خبر کا حوالہ ديا گيا ہے، وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کچھ پرجوش صحافی الفاظ کے ردو بدل کے ذريعے ايسی کہانی تخليق کرتے ہيں جو زيادہ سے زيادہ توجہ حاصل کر سکے۔ اس طرح کی صورت حال ميں اصل حملہ حقائق اور سچ پر ہوتا ہے اور ان شہ سرخيوں اور تخليقی کہانيوں سے محض غلط فہمياں جنم ليتی ہيں جس کے نتيجے ميں اصل ايشوز سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔
يہ بالکل درست ہے کہ ڈيفينس سيکرٹری رابرٹ گيٹس نے ايک افغان ٹی وی کو انٹرويو ديا تھا اور يہ بھی درست ہے کہ ان سے سوات امن معاہدے کے حوالے سے سوال کيا گيا تھا۔ ليکن انھوں نے کسی بھی موقع پر يہ نہيں کہا کہ حکومت پاکستان کو سوات امن معاہدہ ختم کر دينا چاہيے۔ ميں نے افغان ٹی وی کو ديے گۓ انٹرويو کا مکمل متن حاصل کيا ہے۔ اس کا وہ حصہ پيش ہے جس ميں انھوں نے سوات معاہدے کے حوالے سے سوال کا جواب ديا تھا۔ سوال – سوات ميں حکومت پاکستان کی جانب سے طالبان کے ساتھ کيے جانے والے معاہدے کے ضمن ميں امريکہ کے کيا تحفظات ہيں؟ جواب – پاکستان کے مغرب ميں کيے جانے والے کچھ معاہدوں کے حوالے سے ہميں تشويش ہے۔ ہمارے نظريے کے مطابق سال 2005 اور 2006 ميں کیے جانے والے کچھ معاہدوں کے سبب کئ دہشت گردوں کو سرحد کے پار افغانستان تک رسائ کا موقع ملا۔ صدر مشرف کے توسط سے کی جانے والی ڈيل کے سبب انھيں پاکستانی فوج کی طرف سے کوئ خطرہ نہيں رہا۔ ميرے خيال ميں پاکستانی حکومت کو احساس ہو رہا ہے کہ مغربی پاکستان ميں جو کچھ ہو رہا ہے وہ افغانستان کی حکومت کے لیے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ہے جتنا کہ پاکستان کے ليے۔ پاکستان کے مغربی حصے ميں انھی دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ہزاروں کی تعداد ميں پاکستانی فوجی ہلاک ہو چکے ہيں۔ اس نئ پاليسی کے حوالے سے ہمارا ايک مقصد اس بات کا جائزہ لينا ہے کہ پاکستان اور افغانستان جو کہ مشترکہ طور پر ان انتہا پسندوں کا خاتمہ چاہتے ہيں، ان کے درميان تعاون کو کيسے فروغ ديا جاۓ۔ اس اقتتباس سے يہ واضح ہے کہ اس طرح کی اشتعال انگيز سرخيوں پر اعتماد کرنے ميں احتياط سے کام لينا چاہيے۔ ميں يہ بات واضح کر دوں کہ يہ کوئ خفيہ امر نہيں ہے کہ امريکہ سميت عالمی برداری کے کئ ممالک نے جانے مانے دہشت گردوں کے ساتھ امن معاہدوں پر تحفظات کا اظہار کيا ہے۔ اور حکومت پاکستان تک يہ تحفظات پہنچا ديے گۓ ہيں۔ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے ترجمان کی حيثيت سے ميں نے بھی کئ بار اس ايشو پر راۓ دی ہے۔ ان خدشات اور تحفظات کی بنياد ايک مسلمہ اصول اور طالبان کی تاريخ سے منسلک ہے۔ ليکن اس راۓ اور نظريے کے باوجود بحرحال اس ضمن ميں حتمی فيصلہ حکومت پاکستان کو کرنا ہے۔ امريکہ حکومت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہيں کر سکتا۔ اسی بات کا اظہار وزير خارجہ شاہ محمود قريشی نے بھی اپنی پريس کانفرنس ميں کيا تھا جب انھوں نے يہ کہا تھا کہ کچھ معاملات ميں "ہم اس بات پر متفق ہيں کہ ہم متفق نہيں ہیں"۔ کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہیں کہ امريکہ سميت عالمی برادری ايسے دہشت گردوں سے معاہدوں کو قابل تحسين قرار ديں گے جنھوں نے بارہا عوامی فورمز پر پاکستان، افغانستان اور ديگر مقامات پر پردہشت گری کی کاروائيوں کے ليے اپنے ارادے واضح کر ديے ہيں؟ فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov U.S. Department of State |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| com, digital, email, fawad, php, فورمز, پاکستان, پاکستانی, وزیر, نظر, مکمل, موقع, مسائل, آج, الزام, امریکہ, جواب, حال, خبر, سال, طالبان, صوبہ, صحافی, صدر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| اقوام متحدہ بھی " انسان دشمن " نکلی، سوئس اخبار | جاویداسد | خبریں | 1 | 03-10-10 03:25 PM |
| بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی "پاکستان کے ”اسلامی بھائی “ کہاں ہیں " | فرحان دانش | خبریں | 20 | 21-08-10 07:41 PM |
| "وردی والے سورما " روف کلاسرا۔ | مزمل فاروق | سیاست | 1 | 07-03-10 11:28 PM |
| سعودی عرب میں بھی "سوائن فلو " کی بیماری پہنچ چکی ہے ۔ | ماسٹر مقسود | خبریں | 1 | 02-07-09 02:42 AM |
| قبائلی رہنماؤں کا اجلاس ،"تحر یک طالبان پاکستان" کے قیام کا اعلان ،بیت اللہ محسود امیر ہو نگے ،40 رکنی شوریٰ کی تشکیل | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 15-12-07 07:52 AM |