واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


سوات معاہدہ پر اعتراضات کے جواب میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-04-09, 07:33 AM   #1
سوات معاہدہ پر اعتراضات کے جواب میں
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 17-04-09, 07:33 AM

کچھ دوستوں نے سوال کیا ہے کے "طالبان کی شریعت کیا ہے اور طالبان کا مسلک کیا ہے، کیا طالبان دوسرے مسلکوں کو برداشت کرتے ہیں، اختلافی مسائل کا نفاذ کیسے ہو گا؟"

تو صاحبوں پہلی عرض تو یہ ہے کے اس معاہدے میں شامل ایک شق سے مسلکی پریشانی تو ویسے ہی دور ہوجانی چاہئے
" نظامِ عدل میں فیصلہ'درخواست گزار کے مسلک کے مطابق ہو گا۔"
ابھی شش و پنج میں تھا کے اس موضوع پر اور کیا لکھوں کے ایک خبر نظر آگئی پڑھا تو اندازہ ہوا کے بہت سے سوالوں کا جواب تو اسی خبر میں ہے

اسی لئے یہ خبر ہی پیش کردی

ملک بھر کے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء نے ”نظام عدل“ کی حمایت کردی
ملک بھر کے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء و مفتیان کر ام نے کہا ہے کہ سوات میں امن معاہدہ، نظام عدل ریگولیشن کی پارلیمنٹ سے منظوری اور صدر مملکت کا اس پر دستخط کر نا درست سمت میں قابل تعریف اقدام ہے۔ یہ مقام شکر ہے کہ سوات کی بدامنی ختم ہوئی اور وہاں عو امی مطالبہ پورا کردیا تاہم تشدد کی اس لہر کا ہمیشہ کیلئے سنجیدگی سے خاتمہ کر نا ہے تو حکومت ملک بھر میں پرامن اور سنجیدہ ذر ائع سے ازخود نفاذ شریعت کا باوقار اہتمام کرے اور اپنے عمل سے عو ام کے اس تاثر کا خاتمہ کرے کہ نفاذ شریعت کا مطالبہ اسلحہ اٹھائے بغیر پورا نہیں ہوسکتا۔مہتمم جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی کرا چی مولانا سلیم اللہ خان، صدررابطہ المدارس اسلامیہ پاکستان مولانا عبدالمالک، ناظم اعلیٰ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان میاں نعیم ا لرحمن، صد ر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سید حافظ ریاض حسین نجفی، مہتمم جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹا ؤ ن ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، صدر جامعہ دارا لعلوم کر اچی مفتی محمد رفیع عثمانی، نائب صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی محمد تقی عثمانی، جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی عزیز الرحمن، نائب مفتی جامعہ دارالعلوم کر اچی مفتی عبدالرؤف، ناظم اعلیٰ رابطہ المدارس الاسلامیہ پا کستان ڈاکٹر عطاء الرحمن، مہتمم جامعہ خیرالمدارس ملتان قاری حنیف جالندھری، نائب مفتی جامعہ دارالعلوم کرا چی مفتی محمود اشرف، صد ر جامعہ امدادیہ اسلامیہ فیصل آباد مفتی محمد طیب، نائب صدر جامعہ امدادیہ اسلامیہ فیصل آباد مفتی زاہد، جامعہ سلفیہ فیصل آباد مولانا محمد یونس بٹ، اہل حدیث رہنما مولانا محمد یو سف انور، سابق صوبائی وزیر سرحد مو لانا قاری روح اللہ مدنی، ناظم اطلاعات و نشریات وفاق المد ارس السلفیہ مولانا محمد یاسین اور نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان قاضی نیاز حسین نقوی کی تائید سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ معا ہدے اور ریگولیشن کی عملی تفصیلات سامنے آنے تک اس کے بارے میں کوئی ذ مہ دارانہ تبصرہ قبل از وقت ہوگا تاہم ہم اس اقدام کا خیرمقدم اور اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب یہ خطہ عرصہ دراز تک بدامنی اور خونریزی کی آماجگاہ بنا رہا جس میں برادران ملت کی سیکڑوں جانیں گئیں اور علاقے کے لوگ بدامنی کا شکار رہے۔ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا اور اس کے دستور میں بھی قانونی و عدالتی نظام کو اسلام کے سانچے میں ڈھالنے کی ذمہ داری حکومت پر عائد کی گئی ہے لہٰذا کسی ایک خطے میں نہیں بلکہ پورے ملک میں نفاذ شریعت کا مطالبہ بالکل فطری اور منصفانہ ہے۔ حکومت پاکستان کا یہ فرض تھا کہ و ہ پر امن اور سنجیدہ ماحول میں نفاذ شریعت کا سچے دل سے اس طرح اہتمام کرتی کہ اس سے ملک کے باشندوں کو اسلام کا عطا کیا ہوا نظام عدل کسی دشواری کے بغیر حاصل ہوتا لیکن چو نکہ حکو متوں نے ہمیشہ اس با رے میں مجرمانہ غفلت سے کام لیا اور اس کے با رے میں جو پرامن، سنجیدہ اور افہام و تفہیم پر مبنی مطالبات کیے گئے انہیں کبھی خا طر میں نہیں لائیں، اس لئے لوگ اس بات سے مایوس ہونے لگے ہیں کہ اس ملک میں پرامن ذرا ئع سے نفاذ شریعت کا مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس مایوسی نے عو ام میں جھنجھلاہٹ پیدا کی اور حکومت نے اپنے عمل سے یہ باور کر ایا کہ کوئی مطالبہ اس وقت تک قابل سماعت نہیں جب تک وہ اپنے ساتھ تشدد کی لہر لیکر نہ آئے۔ اس صورتحال سے بہت سے ملک دشمنوں نے بھی فائدہ اٹھایا اور جگہ جگہ بدامنی کا ماحول پیدا کرکے ملک کی بقا کو خطرے میں ڈال دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے ملک کے اصل مقصد، اپنے دینی ا ور ملی فریضے اور خود دستور پاکستان کے مطابق ملک میں نفاذ شریعت کی طرف ازخود پیش قدمی کی اور سچے دل سے یہاں نفاذ اسلام کا عمل تیز کردیا تو تشدد کے یہ اقدامات انشاء اللہ خود بخود ختم ہوجائیں گے۔


روزنامہ جنگ
17 اپریل

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 393
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (17-04-09), ابن آدم (17-04-09), رضی (18-04-09), سحر (17-04-09)
پرانا 17-04-09, 07:07 PM   #2
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,603
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک بات میری سمجھ میں نہیں آتی
کیا واقع سوات میں خونریزی شریعت کے نفاذ کے لئے ہی ہو رہی تھی ۔ میں شریعت کے نفاذ کی حامی ہوں بلکہ اس کو پورے ملک میں نافذ ہونا چاہیے ۔ لیکن کیا شریعت کے نفاذ کے لئے خونریزی صحیح ہے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (17-04-09), رضی (18-04-09)
پرانا 17-04-09, 07:15 PM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی یہ دونوں الگ موضوع ہیں
سوات وانا وزیرستان یہ سب جگہ خونریزی کا سبب دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کا نتیجہ ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (18-04-09)
پرانا 17-04-09, 07:31 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,202
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن ایک ملک میں دو قانون یہ صیح نہیں ہے کیا پاکستان اسلامی ملک نہیں ہے کیا پورے پاکستان میں اسلامی قانون نافذ ہونا چاہے میرے سوال یہ ہے کہ اگر کوئی باہر ملک کا کوئی فرد اس علاقے میں جرم کریں تو اُسے کس قانون کے تحت سزا دی جائے گی ؟؟؟؟؟
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (17-04-09), رضی (18-04-09)
پرانا 17-04-09, 08:00 PM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی ہونا تو چاہئے
لیکن یہ تو ڈیپینڈ کرتا ہے عوام پر وہ کیا چاہتے ہیں

فارنر کے لئے قوانین وہی ہوتے ہیں جو ملکی کے لئے
جرم کوئی بھی کرے جرم تو جرم ہے
البتہ کچھ معاملوں میں علیحدہ قانون بھی بنتا ہے
جیسے اگر کوئی فارنر شراب پیتا ہے تو حد لاگو نہیں ہوگی لیکن اگر غل غپاڑا کرے گا تو یہ جرم ہے

یہ میرا آئیڈیا ہے میں قانون دان نہیں ہوں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (18-04-09)
پرانا 17-04-09, 08:05 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,202
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے اس وجہ سے پوچھا ہے میں نے جنگ اخبار میں پڑھا تھا کہ کوئی فرد کسی ملک کا اس علاقے میں کوئی بھی جرم کریں سزا اسکو اسکے ملک کے مطابق ملے گی
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (18-04-09)
پرانا 17-04-09, 08:09 PM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس بارے میں میری معلومات کم ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-04-09, 08:18 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,202
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اس بارے میں میری معلومات کم ہیں
تو جناب اپنی معلومات کو اپڈیڈ کریں اور ہمیں آگا کریں شکریہ
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-04-09, 05:33 AM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی کوشش کرونگا !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (18-04-09)
جواب

Tags
color, فرض, کراچی, پاکستان, وزیر, لوگ, نظر, مسائل, اللہ, اسلامی, اعلیٰ, جواب, جرم, حدیث, خلاف, خبر, درخواست, دستور, طالبان, عزیز, صوبائی, صورتحال, صحیح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لارنس آسٹر کو جواب (معتدل اسلام کی تلاش میں( راجہ صاحب اسلام اور مغربی دنیا 1 18-10-11 08:55 PM
دوستی ودشمنی میں اعتدال ابن آدم متفرقات 1 28-01-11 09:11 PM
حدیث پر اعتراضات سے متعلق ایک سوال حیدر حجت حدیث 48 19-12-10 10:49 PM
’اپنی غلطیوں کا اعتراف کیے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے‘ ابرارحسین عمومی بحث 4 05-11-10 11:37 PM
وزیراعظم نے اجلاس میں اپنی کئی سنگین غلطیوں کا اعتراف کر لیا گلاب خان خبریں 0 19-09-10 03:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:16 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger