واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


سیاستدان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-08-09, 04:20 PM   #1
سیاستدان
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 25-08-09, 04:20 PM

ماہر نفسیات سے پوچھا، نجومیوں سے دریافت کیا، خود سر کھپاتے رہے لیکن کبھی سمجھ میں نہیں آیا کہ آخر سیاستدانوں کا فائدہ کیا ہے؟ سائنسدان کو لیجیے ایٹم بم بناتا ہے، شوگر مل مالک کو لیجیے چینی پیدا کرتا ہے چاہے ذخیرہ اندوز ہی کہلوائے۔ یہ سیاستدان کیا کرتے ہیں؟ کہنے لگے کہ سیاستدان عوام کے خادم ہیں۔ اب جناب خادمیت اگر اسی کا نام ہے کہ ہر آمر کے دربار میں خادم بنے کھڑے رہیں تو ہم اس خادمیت سے باز آئے۔ اسی ہفتے کی بات ہے کہ ایک سیاستدان کا بولنے کو جی چاہا تو اس نے اسمبلی کے اجلاس میں ایک مصرع طرح دے دیا۔ اس کے بعد حزب اختلاف کے بینچ سے ایک رکن نے مطلع عرض کر دیا۔ اب جناب ایک کہنہ مشق سیاستدان کو جو غصہ آیا، نیند سے جاگے اور بھنا کر پوری ہجو مقطع تک کہ گئے۔ اس پر ہجوگوئی کے دلدادہ سیاستدان کے ساتھیوں نے زوروں کی داد دی۔ اب تو حضرت وہ مشاعرہ گرم ہوا کہ کچھ نہ پوچھیے کم بخت بعض تو ہجو کے دیوان اپنے ساتھ لائے تھے۔ کئی ایک نے گالیوں پر مبنی فی البدیہ اشعار کہنے شروع کر دیے۔ وہ ہنگامہ گرم ہوا کہ ٹھنڈا ہونے میں نہ آتا تھا۔ عوام گیلری سے مظاہرہ دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔ سپیکر اسمبلی نے ہزاروں دفعہ “آرڈر آرڈر” پکارا لیکن کبھی ایسے موقعوں پر صدر کی بھی کوئی بھی نہیں سنتا۔ اب ان سے کوئی پوچھے کہ میاں تمہیں کوئی ایسا ہی ضروری مشاعرہ کرنا تھا تو مری کی کھلی ہوا میں جاکر طبع آزمائی کرتے یہ پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنا کون سی شرافت تھی۔

اورپھر ہم دیسی لوگوں کے سیاستدان بھی کچھ عجیب بدتمیز واقع ہوئے ہیں۔ اکثر تو ان میں ایسے قوم پرست ہیں کہ گوری چمڑی کو دیکھ کر قدم بوسی کیلیے تیار ہو جاتے ہیں۔ خیر یہ تو ایک حد تک ان کی فطرت ہے، اس کا ذکر ہی جانے دیجیئے۔ اس کے علاوہ ایک اور بات ہے یعنی ہم نے آموں کی پیٹیاں لیے سیاستدانوں کو جنرلوں کے بنگلوں پر جاتے دیکھا، خدا کی قسم ہم نے وہاں سیاستدانوں میں وہ شائستگی دیکھی ہے کہ عش عش کرتے لوٹ آئے ہیں۔ جوں ہی ہم بنگلے کے اندر داخل ہوئے اندر سے جی سر جی سر کے علاوہ کوئی آواز سننے کو نہیں ملی۔ کمرے میں داخل ہوئے تو دیکھا سیاستدان قطار میں ایسے کھڑے ہیں جیسے غریب عوام چینی کیلیے یوٹیلٹی سٹور کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں۔ سیاست کی سیاست اور غلامی کی غلامی۔

جب تک اس دنیا میں سیاستدان موجود ہیں اور خدمت پر مصُر ہیں سمجھ لیجئے کہ عوام آٹے چینی کیلیے قطاروں میں کھڑے زندگی کے دن پورے کر رہے ہیں اور پھر ان سیاستدانوں کے اصول بھی تو کچھ نرالے ہیں۔ یعنی ا یک تو متعدی مرض لیڈری کا ہے اور چھوٹی بڑی جماعت سب ہی کو لاحق ہے۔ اگر کوئی بدمعاش سیاستدان کبھی کبھی اپنی لیڈری کو قائم رکھنے کے ليے کسی ٹریفک انسپکٹر کیساتھ الجھ پڑے تو بیچارہ انسپکٹر کیا کرے۔ لیکن یہ کم بخت اسی حرکت کے بعد باز نہیں آتے۔ ان کی بدمعاشیاں تب تک جاری رہتی ہیں جب تک اسمبلی کی رکنیت سے خارج نہیں کر دیے جاتے۔

خدا نے ہر قوم میں نیک افراد بھی پیدا کئے ہیں۔ سیاستدان اس کے کلئے سے مستثنیٰ نہیں۔ آپ نے خدا ترس سیاستدان بھی ضرور دیکھا ہوگا، اس کی شکل میں تپّسیا کے اثرات ظاہر ہوتے ہیں، جب چلتا ہے تو اس مسکینی اور عجز سے گویا بارگناہ کا احساس آنکھ نہیں اٹھانے دیتا۔ ٹھوڑی اکثر چھاتی کے ساتھ لگی ہوتی ہے۔ اس کے پاس وقت ہی وقت ہوتا ہے کیونکہ وہ الیکشن ہار گیا تھا۔ شکل بالکل فلاسفروں کی سی اور شجرہ دیوجانس کلبی سے ملتا ہے۔ کسی نے ٹی وی پر بلوایا، اس پر فقرے کسے، سامعین کے سامنے رسوا کیا، مگر وہ اسی پر خوش کہ ٹی وی پر نظر آ گیا۔ اس کے پاس اگلے انتخابات کے انتظار کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوتا کیونکہ باقی راستوں پر چلنے کا فائدہ کیا۔

پطرس بخاری کے مضمون " کتے" سے ماخوذ



مصنف : ميرا پاکستان
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 210
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
Student (25-08-09), حیدر (26-08-09), طاھر (25-08-09)
پرانا 25-08-09, 04:34 PM   #2
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب چچا
اچھی شیئرنگ ہے۔
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
تفسیر حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (25-08-09)
پرانا 26-08-09, 08:12 AM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سوری میں سیاستدانوں کے خلاف کچھھ نہیں کہ سکتا کیونکہ مجھے 14 ٹیکے ۔ ۔ ۔ ۔اررررر ۔ ۔ ۔ میرا مطلب ہے 14 سال کی قید نہیں کاٹنی۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-08-09, 01:42 PM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہا ہا ہا
بھائی یہ تو انڈین سیاستدانوں کا ذکر ہے
وہ کیا کہتے ہیں
"کسی بھی قسم کی مماثلت پر ہمارا کوئی ذمہ نہیں "

Last edited by فیصل ناصر; 27-08-09 at 01:47 PM.
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہنگامہ, ٹھوڑی, ٹریفک, پاکستان, قید, قدم, نیند, نظر, ایٹم بم, اشعار, خوش, خلاف, خدا, دریافت, راستہ, زندگی, سوری, سال, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیانے سیاستدان کو ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی! ھارون اعظم سیاست 3 15-04-10 06:00 PM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
19/جون پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایم کیو ایم امریکا مسٹر گرزلی خبریں 0 20-06-08 09:45 PM
سیاچین سیاحت: بھارت نے پاکستانی اعتراضات کو نظر انداز کر دیا پاکستانی خبریں 0 20-09-07 08:47 AM
بھارت نے سیاچن کو سیاحت کیلئے کھولنے کے حوالے سے پاکستان کا اعتراض مسترد کر دیا، پاکستانی خبریں 0 17-09-07 10:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:16 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger