واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


سیاسی جماعتوں میں اختلافات، فوجی ہٹ دھرمی برقرار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-12-07, 06:29 PM   #1
سیاسی جماعتوں میں اختلافات، فوجی ہٹ دھرمی برقرار
شیخ ہمدان شیخ ہمدان آف لائن ہے 01-12-07, 06:29 PM

اسلام آباد .... جنرل پرویز مشرف، جو اب پاکستان کے سویلین صدر ہیں، سے فوج کی کمان حاصل کرنے کے چند ہی دنوں میں نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے فوج کے اعلیٰ ترین افسران میں رد و بدل کردی ہے جس میں ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ اور پانچ کور کمانڈرز شامل ہیں۔ راولپنڈی میں موجود آرمی ہیڈ کوارٹر سے ملنے والے پیغام سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک ایسے وقت جب آئندہ ماہ انتخابات کے بعد ملک میں لبرل جمہوریت رائج ہونے والی ہوگی، اس وقت پاک فوج امریکا کے ساتھ براہِ راست کو آرڈینیشن کے ذریعے طالبان اور القاعدہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک کی طاقتور ترین ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ملک کے چاروں صوبوں میں موجود سیکٹر کمانڈرز کو بھی تبدیل کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ماہِ ستمبر اور اکتوبر میں جنرل پرویز مشرف نے اپنے اعلیٰ ترین افسران میں تبدیلی کی تھی، تو اس حوالے سے اب معلوم ہوتا ہے کہ جنرل کیانی اپنی ٹیم بنا رہے ہیں۔ جنرل کیانی اور جنرل طارق مجید ان جرنیلوں میں شامل ہیں جو جنرل پرویز مشرف کی تبدیلیوں کے نتیجے میں مکمل جنرل بنے تھے۔ جنرل طارق مجید اس وقت جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ادھر سیاسی محاذ پر بڑے اپوزیشن اتحاد، اے پی ڈی ایم (آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ) نے اصولی طور پرآٹھ جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ اے پی ڈی ایم میں شامل اہم ترین جماعتوں میں مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی پاکستان اور عمران خان کی تحریک انصاف شامل ہیں۔ اے پی ڈی ایم کا یہ اقدام ثابت کرتا ہے کہ جماعتیں منقسم ہیں۔ مندرجہ بالا جماعتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے امریکا کے ساتھ رابطے کے حوالے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے جبکہ جو پارٹیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حامی ہیں ان میں صدر پرویز مشرف کی مسلم لیگ (ق)، پاکستان پیپلز پارٹی، مولانا فضل الرحمن کی جمعیت علمائے اسلام اور اسفند یار ولی کی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی (پیٹریاٹ)، جس کی قیادت آفتاب شیرپاﺅ کر رہے ہیں، اور متحدہ قومی موومنٹ بھی صدر پرویز کے ساتھ ہیں۔ فوج اور سیاسی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلیاں اس بات کا تعین کریں گی کہ پاکستان اسٹریٹجک لحاظ سے کیسے آگے بڑھتا ہے۔ نظریاتی طور پر وسیع پالیسیوں کے حوالے سے معاملات کو نیشنل سیکیورٹی کونسل (جس کی قیادت صدر پرویز مشرف کریں گے) کی حمایت حاصل ہونا ضروری ہے لیکن حقیقتاً حتمی فیصلہ چیف آف آرمی اسٹاف یعنی جنرل اشفاق پرویز کیانی کریں گے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واقعتا چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کےلئے جنرل کیانی نہیں بلکہ جنرل طارق مجید جنرل پرویز مشرف کی اولین ترجیح تھے۔ جنرل طار ق مجید کا موجودہ عہدہ محض رسمی ہے۔ جنرل کیانی امریکی خواہش کی بناءپر آرمی چیف بنے ہیں کیونکہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کی حیثیت سے ان کے سیاست دانوں اور غیر ملکی انٹیلی جنس اےجنسیوں کے ساتھ روابط تھے۔ اکتوبر میں وائس چیف آف آرمی اسٹاف بنتے ہیں جنرل کیانی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے ہونے والے تمام آپریشنز کی ذمہ داری سنبھال لی اور وزیرستان اور دیگر قبائلی علاقوں میں ہونے والے فوجی آپریشنز کی شدت تیز کردی گئی۔ القاعدہ اور طالبان کے ٹھکانوں پر ایف سولہ طیاروں سے بمباری کی گئی۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کو کلیئر کر دیا گیا، علاقے کے کئی لوگ بنوں، پشاور اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کی طرف نقل مکانی کر گئے۔ وادی ¿ سوات میں جاری فوجی آپریشنز جنرل کیانی کے زیر اثر ہونے والی جارحانہ فوجی حکمت عملی کا ثبوت ہیں۔ یہ وادی کوئی قبائلی علاقہ نہیں بلکہ بسا بسایا ضلع ہے جو کہ مولانا فضل اللہ کی قیادت میں عسکریت پسندوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔ یہ وہی مولانا فضل اللہ ہے جو خود کو پاکستانی طالبان قرار دیتا ہے۔ پاک فوج نے ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کےلئے گن شپ ہیلی کاپٹرز اور طیاروں سے زبردست بمباری کی جس میں مبینہ طور پر عام شہریوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جنرل کیانی کا امتحان لینے کی ایک کوشش میں فضل اللہ کے حامی مسلح افراد نے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ چونکہ جنرل پرویز مشرف چلے گئے ہیں اس لئے وہ امن کا ایک موقع دینا چاہتے ہیں۔ تاہم جنرل کیانی کا جواب تیز تھا۔ انہوں نے فوراً فوج کو ان مقامات پر مقرر ہونے کا حکم دیا جنہیں شدت پسند خالی کر چکے تھے، جنرل کیانی کسی طرح کی نرمی اور ہمدردی دکھانے کے موڈ میں نظر نہیں آتے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ قبائلی سرداروں کے ذریعے قیام امن کی کوشش سے قبل وہ دہشت گردوں کے کسی بھی ٹھکانے کو نہیں چھوڑیں گے اور ان پر بمباری کریں گے۔ فوجی حکمرانی کا ایک دور ختم ہونے کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ابھر کر سامنے آگئے ہیں لیکن جنرل کیانی کی قیادت میں یہ بات بالکل واضح ہے کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔

 
شیخ ہمدان's Avatar
شیخ ہمدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 351
Reply With Quote
شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (02-12-07)
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, ڈیرہ اسمٰعیل خان, لوگ, مکمل, موقع, موجودہ, مجید, معلوم, اللہ, امتحان, اسلام, اسلامی, اعلیٰ, جواب, خلاف, خان, سیاست, طاقتور, طالبان, عمران, عمران خان, صوبوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ھارون اعظم سیاست 7 10-05-10 11:46 PM
انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی شرکت حوصلہ افزا علامت ہے، وزیراعظم عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:34 AM
سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ ہو لڈر وکلاء الیکشن کا بائیکاٹ کر یں،ورنہ کارروائی ہو گی،وکلاء تنظیمیں عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 07:50 AM
سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان آج الاٹ کیے جائیں گے عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 04:27 PM
وکلاء سیاسی جماعتوں سے انتخابات کا بائیکاٹ کر ائیں ،اعتزاز احسن کا کھلا خط خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger