واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


سیاسی کوے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-06-09, 05:15 PM   #1
سیاسی کوے
راشد احمد راشد احمد آف لائن ہے 23-06-09, 05:15 PM

پاکستانی سیاستدانوں اور کوؤں میں کوئی فرق نہیں۔ دیہات میں اکثر یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ روٹی کھارہے ہوں اور آپ کا دھیان کسی اور طرف چلا جائے تو ایک کوا آتا ہے، روٹی چھینتا ہے اور اڑ جاتا ہے۔ یہ کوے ہر وقت اس تاک میں رہتے ہیں کہ کب آپ کی توجہ کسی طرف ہو اور وہ کھانے پینے کی چیزیں اٹھا لیں۔ یہی حال ہمارے سیاستدانوں کا ہے یہ ہمیشہ اس تاک میں رہتے ہیں کہ کب اقتدار ملے، کب وہ عوام سے روٹی چھینیں، یہ عوام سے روٹیاں چھینتے رہتے ہیں اور پھر جب اقتدار ختم ہوجاتا ہے تو بذریعہ ہوائی جہاز اڑ کر کسی ملک چلے جاتے ہیں اور سارا دھن دولت کسی خفیہ اکاؤنٹ میں رکھ کر دوبارہ اقتدار کے لئے پرتول رہے ہوتے ہیں تاکہ پھر روٹی چھینی جاسکے۔

کوؤں کا رنگ کالا ہوتا ہے اسی طرح سیاستدانوں کے دل کالے ہوتے ہیں۔ اگر آپ ایک کوے کو گولی مار دیں تو باقی کوے کائیں کائیں کرکے آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں۔ یہی حال ہمارے سیاستدانوں کا ہے۔ ایک سیاستدان پر قاتلانہ حملہ ہوجائے یا وہ قتل ہوجائے تو باقی سیاستدان بھی یک زبان ہوکر کبھی حکومت کے خلاف محاذ بنالیتے ہیں، طرح طرح کے بیانات داغنا شروع کردیتے ہیں یا اپنی سیکیورٹی کے لئے واویلا کرنا شروع کردیتے ہیں۔

کائیں کائیں کرنا کوؤں کی عادت ہے۔ ہمارے سیاستدان بھی کچھ کم نہیں ہیں۔ ایسی بھانت بھانت کی بولیاں بولتے ہیں کہ آپ سمجھنے سے قاصر ہیں۔ چند فقرے انہوں نے رٹے ہوتے ہیں وہی بول کر اپنی سیاسی دکان چلاتے ہیں۔ ٹاک شوز میں یہ ایک دوسرے پر کائیں کائیں کرتے ہیں۔ شوختم ہوتا ہے تو ان کی کائیں کائیں ختم ہوجاتی ہے۔

گاؤں میں مشہور ہے کہ اگر کوا کسی چوبارے پر کھڑا ہوکر کائیں کائیں کرے تو سمجھو کہ کوئی مہمان آنے والا ہے لیکن اگر سیاستدان الیکشن کے دنوں میں کائیں کائیں کرے تو سمجھووہ اقتدار میں‌آنے کی تیاریوں میں مگن ہے۔

کوؤں اور ہمارے سیاستدانوں میں ایک فرق ضرور ہے کہ کوے چادر چاردیواری کے تقدس کا احترام کرتے ہیں۔ یہ آپ کے گھر کے صحن تک محدود رہتے ہیں۔ اندر کمروں میں داخل نہیں ہوتے جبکہ ہمارے سیاستدان کسی مخالف کی کردار کشی پہ آتے ہیں تو ذاتیات پر ایسا آتے ہیں کہ چادر چاردیواری کا احترام بھی نہیں کرتے۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔

راشد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 593
Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
Arabian (01-07-09), shafresha (24-06-09), فیصل ناصر (24-06-09), ھارون اعظم (05-08-10), ملک بھائی (26-06-09), محمدخلیل (23-06-09), مرزا عامر (05-08-10), ام غزل (28-06-09), حسنین ایوب (05-08-10), راجہ اکرام (01-07-09), رضی (27-06-09), سحر (27-06-09), شاہ جی 90 (24-06-09)
پرانا 23-06-09, 05:38 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق پر پیش کریں ۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (28-06-09), راجہ اکرام (01-07-09), راشد احمد (24-06-09)
پرانا 23-06-09, 09:27 PM   #3
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم،

راشد احمد صاحب - بہت عمدہ تحریر ہے

والسلام

طاہر
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (23-06-09), راجہ اکرام (01-07-09), راشد احمد (24-06-09), شاہ جی 90 (24-06-09)
پرانا 24-06-09, 12:19 AM   #4
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,786
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

راشد بھائی سلام،
نظر آ رہا ہے کے آپ کی تحریر ہے۔
بہت اچھے، شئیرنگ کا شکریہ!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (28-06-09), راشد احمد (27-06-09), شاہ جی 90 (24-06-09)
پرانا 24-06-09, 12:30 AM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے راشد بھائی
اس وقت سوئیوں کی شدید ضرورت ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-06-09), ام غزل (28-06-09), راشد احمد (24-06-09), شاہ جی 90 (24-06-09)
پرانا 26-06-09, 12:20 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
بہت اچھے راشد بھائی
اس وقت سوئیوں کی شدید ضرورت ہے
شکریہ فیصل بھائی سوئیوں کی وضاحت بھی کردیں تاکہ مزید سوئیاں تیار کی جاسکیں
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
راشد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (28-06-09)
پرانا 26-06-09, 02:43 PM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سوئیاں چبھونے کے کام آتی ہیں
اور گہری نیند میں سوئے ہوئے لوگوں کو ان کی ضرورت ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (28-06-09), راجہ اکرام (01-07-09), راشد احمد (27-06-09)
پرانا 27-06-09, 11:58 PM   #8
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا خوب طمانچہ مارا ہے آپ نے ۔ لیکن محسوس کرنے کی بات ہے۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-06-09), فیصل ناصر (28-06-09)
پرانا 28-06-09, 12:59 PM   #9
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محسوس کرنے کی حس اور وہ بھی ان سے
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (28-06-09)
پرانا 28-06-09, 01:02 PM   #10
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کن سے ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (28-06-09)
پرانا 28-06-09, 01:48 PM   #11
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہمارے سو کالڈ سیاستدانوں‌سے اور کن سے
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (28-06-09)
پرانا 29-06-09, 03:55 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں یہاں ایک بات کہنا بھول گیا ہمارے سیاستدان سیانے کوے بھی ہوتے ہیں جب یہ ضرورت سے زیادہ سیانے ہوجاتے ہیں تو سمجھ لیں ان کا اقتدار ختم ہوگیا۔ کوئی دوسرا کوا جو اس پر مسلسل چونچیں مار رہاہوتا ہے انہیں چونچیں مار مار کر اٹھا دیتا ہے اور خود اس کی سیٹ پر بیٹھ جاتا ہے
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (30-06-09), راجہ اکرام (01-07-09)
پرانا 01-07-09, 08:30 AM   #13
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,577
کمائي: 315,297
شکریہ: 25,210
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب راشد بھائی
اسی طرح قوم کے ضمیر کو بیدار کرتے رہیں۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
راشد احمد (03-07-09)
پرانا 15-07-09, 08:39 AM   #14
Senior Member
 
احمدنواز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 865
کمائي: 13,997
شکریہ: 1,237
604 مراسلہ میں 1,513 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ نے بلکل صحیح بات کہی ہے اگر اس ملک کا سیاستدان اپنے ملک کا وفادار ہو جائے اور مفادات کے خول سے نکل آئے، عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا لے ، تو کوئی وجہ نہیں کہ پورا ملک نہ سدھر جائے؎سیاست تو عبادت ہے اگر خلوص سے کی جائے تو۔۔۔۔۔۔
احمدنواز آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-07-09, 09:42 AM   #15
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سیاستدانو ں کو برا بھلا کہنا تو خیر ایک روٹین کی با ت ہے اور جب بھی کہیں کو ئی سیا ست کی با ت ہوتی ہے تو سب کہیں گے " چھوڑو دفع کر ۔ سیاست دان تو یہ ہیں ۔ وہ ہیں "

یہاں اس فورم پر بھی مختلف دھاگوں میں مختلف طریقے سے سیا ست اور سیاستدانوں کی مٹی بلید کی گئی ہے۔
میں بھی ان میں شریک رہا ہوں۔

لیکن میں نے کئی دفعہ اس با ت پر سوچا ہے کہ آخر ہم سیاستدانو ں کو بر ا کہ کہ کر کیا حا صل کر لیں گے۔
میری طرح بہت سے لوگ اس بات سے متفق ہوں گے کہ جمہوریت بہتر نظام ہے اور اسلا م کے قریب تر ہے-
اور ہما رے ملک جمہوریت کی گاڑی چلتی ہے سیا ست اور سیاستدانوں کے ذریعے ۔
اور سیاستدان بر ے ہیں ۔ تو پھر کیا ہو گا ہما رے ملک کا ۔ اور کیسے آئے گی تبدیلی۔

صر ف اور صر ف گراس روٹ لیول پر سیا سی شعور بیدار کرنے سے۔
سیا ست بر ی نہیں ۔ سیاستدان بر ا ہو سکتا ہے۔
اور ہم سیاسی شعور کے ذریعے اچھے لوگ سیا ست میں لائیں ۔ تا کہ ملک کے اندر تبدیلی محسو س ہو۔

ایک تو ہم ووٹ دینے سے کتراتے ہیں۔
وجہ ۔۔۔ ہمارے حلقے میں کو ئی اس قا بل ہی نہیں کہ ووٹ دیا جاتا۔

میری تھیوری اور ہے۔
میں یہ سمجھتا ہوں ۔ جب ہم نے اپنے ملک میں جمہوریت چلانی ہے تو ہر شخص ووٹ ڈالے ۔
بروں میں سے سب سے کم بر ے کو ووٹ دے ۔۔ اس ووٹ کی چھلنی میں ۔۔ پہلی دفعہ ہی سارے اچھے لوگ نہیں نکلیں گے- وقت لگے گا۔
اور ووٹوں کی ہی چھلنی سے اچھے لوگ بھی سا منے آئیں گے۔


جاری ہے
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فورم, پاک, پاکستانی, ڈاکٹرنور, لوگ, نیند, ممکن, مسجد, معلوم, آج, اچھی, بہترین, بھائی, تحریر, حال, خلاف, خدا, دل, سیاست, شخص, عبادت, صحیح, صحن


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی یتیموں نے حکومت غیر مستحکم کرنے کیلئے سیاسی اداکاروں سے گٹھ جوڑ کر لیا ہے: زرداری جاویداسد خبریں 0 01-10-10 07:27 PM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
وزیر اعظم نے اختر مینگل سمیت تمام سیاسی اسیروں کی رہائی کا حکم دیدیا محمدعدنان خبریں 1 03-05-08 02:39 PM
حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:15 AM
سیاسی رہنماؤں کو ڈیڈ لاک سے بچنے کو کہاہے،پاکستان کو سیاسی گر داب سے نکا لنا چاہتے ہیں،تر ک صدر خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger