واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


سیانے سیاستدان کو ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-04-10, 10:02 PM   #1
سیانے سیاستدان کو ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی!
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 11-04-10, 10:02 PM

پاکستان کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ایک چھ رکنی بنچ نے گذشتہ ماہ قومی اسمبلی کے دو اور پنجاب اسمبلی کے ایک رکن کے خلاف اس مقدمے کی شنوائی کی کہ انہوں نے دو ہزار آٹھ کے عام انتخابات میں جعلی یا مشکوک تعلیمی اسناد کی بنیاد پر حصہ لیا۔ تینوں نے سزا سے بچنے کے لئے اپنی پارلیمانی نشستوں سے استعفی دے دیا۔


پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، انھوں نے جعلی اسناد رکھنے والوں کو پھر الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دیئے

ان میں سے ایک رکنِ قومی اسمبلی نذیر جٹ ہیں جن پر الزام تھا کہ انہوں نے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی الخیر یونیورسٹی کی حاصل کردہ ڈگری کے مندرجات میں ہیراپھیری کی کوشش کی۔جبکہ فیصل آباد سے رکنِ صوبائی اسمبلی محمد اجمل پر الزام تھا کہ انہوں نے دارالعلوم محمودیہ بنوں کی غیر تسلیم شدہ سند کی بنیاد پر الیکشن لڑا۔ مظفر گڑھ سے رکنِ صوبائی اسمبلی اللہ وسایا لغاری عرف چنو خان کو بھی مشکوک تعلیمی سند کے سبب اپنی نشست سے ہاتھ دھونے پڑے۔جبکہ مظفر گڑھ سے ہی رکنِ قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی کی سپورٹس کمیٹی کے چیرمین جمشید دستی کو بھی اپنی نشست گنوانی پڑی۔ کیونکہ وہ سپریم کورٹ کے روبرو اپنی مذہبی مدرسے سے حاصل کردہ ڈگری اصلی ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

لیکن یہ کوئی خاص خبر نہیں۔ایسا اکثر ہوتا آیا ہے۔خبر اصل میں یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے ایوانِ صدر میں اجلاس کے دوران فیصلہ کیا کہ نذیر جٹ ، اللہ وسایا لغاری اور جمشید دستی اپنی ہی خالی کردہ نشستوں سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ضمنی انتخاب لڑیں گے۔ یہ فیصلہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے شریک چیرمین آصف علی زرداری کی ہدائیت پر کیا۔ جن کے بارے میں حتمی طور سے طے نہیں ہے کہ انہوں نے اکنامکس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن لندن کے غیر تسلیم شدہ پیڈنٹن سکول سے کی یا کراچی کے سینٹ پیٹرکس کالج سے کی۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے پی ایچ ڈی کی ڈگری انیس سو اٹھانوے میں بذریعہ خط و کتابت کورس امریکہ کی ’یونیورسٹی آف مونٹی سیلو‘ سے حاصل کی۔ جس کے بارے میں یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ سن دو ہزار میں یونورسٹی آف مونٹی سیلو کو ایک اعشاریہ سات ملین ڈالر جرمانہ عائد کرکے بند کردیا گیا تھا۔لیکن بابر اعوان آج بھی خود کو ڈاکٹر صاحب کہلوا کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔
پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں وفاقی وزیرِ قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی بورڈ کا رکن نہ ہونے کے باوجود شرکت کی۔ خود ڈاکٹر بابر اعوان نے پی ایچ ڈی کی ڈگری انیس سو اٹھانوے میں بذریعہ خط و کتابت کورس امریکہ کی ’یونیورسٹی آف مونٹی سیلو‘ سے حاصل کی۔ جس کے بارے میں یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ سن دو ہزار میں یونورسٹی آف مونٹی سیلو کو ایک اعشاریہ سات ملین ڈالر جرمانہ عائد کرکے بند کردیا گیا تھا۔ کیونکہ یہ ادارہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا مجاز نہیں تھا۔ پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر بابر اعوان کا کوئی قصور نہیں کیونکہ انکی طرح ہزاروں طلبا ’یونیورسٹی آف مونٹی سیلو‘ کی دھوکہ دہی کا شکار ہوئے۔ لیکن بابر اعوان آج بھی خود کو ڈاکٹر صاحب کہلوا کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

ایوانِ صدر کے پارلیمانی بورڈ اجلاس میں وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے۔ جنہوں نے جعلی ڈگری یافتہ جمشید دستی کی خالی کردہ نشست پر اپنے بھائی مجتبی گیلانی کو ٹکٹ دلوانا چاہا۔ اور مجتبی گیلانی کی راہ ہموار کرنے کے لئے جمشید دستی کو اپنا مشیر برائے لائیو سٹاک اور فشریز بنانے کی بھی پیش کش کی۔ لیکن وزیرِ اعظم کو شائد یہ یاد نہ رہا کہ کچھ ماہ پہلے ہی جمشید دستی کو قومی اسمبلی کی سپیکر فہمیدہ مرزا نے تین دن کے لئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے معطل کردیا تھا۔ کیونکہ جمشید دستی نے پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف متنازعہ ریمارکس پر قومی اسمبلی کے ایوان میں مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر فیصل صالح حیات کا گریبان پکڑنے کی کوشش کی تھی۔ یہ بات پارٹی ہائی کمان بھلا کیسے بھول سکتی تھی۔

اگرچہ جمشید دستی ’شہادت العالمیہ‘ کی ایم اے کے برابر ڈگری رکھنے کے باوجود بھی سپریم کورٹ کے بنچ کے سامنے قرآن کے پہلے پانچ سپاروں اور پہلی دو سورتوں کا نام درست نہیں بتا سکے اور انہوں نے جعلی ڈگری کی سزا سے بچنے کے لئے ازخود قومی اسمبلی کی نشست خالی کردی۔ لیکن جمشید دستی نے جئیو ٹی وی چینل کے پروگرام ’عالم آن لائن‘ کے میزبان اور مشرف دور کے سابق وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے سامنے قرآنی معلومات سے متعلق تمام سوالوں کے درست جوابات دیئے۔


جمشید دستی جنھیں جعلی ڈگری کے باعث قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونا پڑا تھا

خود ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا شمار بھی صاحبِ کرامت شخصیات میں ہوتا ہے۔ اس سے پہلے وہ یہ کرامت بھی دکھا چکے ہیں کہ سپین کے ٹرنٹی کالج اینڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو پندرہ مارچ دو ہزار دو کو ایم اے اسلامک سٹڈیز کی ڈگری عطا ہوئی اور پھر اکیس روز بعد اسی یونیورسٹی نے ڈاکٹر صاحب کو اسلامک سٹڈیز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے بھی سرفراز کر ڈالا۔ انہی اسناد کی بنیاد پر ڈاکٹر عامر حسین دو ہزار دو کی قومی اسمبلی کے لئے منتخب ہو کر منزلِ وزارت تک پہنچے۔ یہ واقعہ بھی کرامت سے کم نہیں کہ ڈاکٹر صاحب کی مذکورہ دونوں ڈگریوں کی کراچی یونیورسٹی نے ایک ہی دن میں عبوری تصدیق بھی کردی۔ مگر ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کی فہرست میں سپین کے ٹرنٹی کالج اینڈ یونیورسٹی کا آج بھی کوئی وجود نہیں ۔

اٹھائیس مارچ کو پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے وزیرِ محنت اشرف سوہنا نے پنجاب اسمبلی کے فلور پر کہا کہ اسوقت اسمبلیوں کے چالیس کے لگ بھگ ارکان کے خلاف جعلی تعلیمی ڈگریوں کے مقدمات زیرِ التوا ہیں اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو ٹکٹ دیتے وقت یہ بات دھیان میں رکھنی چاہیے۔ اس پر پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ نے یہ قانونی دلیل دی کہ ایک تو انتخاب لڑنے کے لئے بی اے کی ڈگری کی شرط دو ہزار آٹھ کے انتخابات کے بعد ختم ہوچکی ہے۔ دوم یہ کہ کوئی سیانا سیاستداں ڈگری کا محتاج نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ــــــــــــــــــ
وسعت اللٰہ خان - بی بی سی
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 216
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
sahj (14-04-10), فیصل ناصر (14-04-10), نورالدین (14-04-10), محمد الیاس (15-04-10), حیدر (15-04-10)
پرانا 14-04-10, 10:35 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سیانے سیاستدان کو ڈگریوں کی نہیں جاہل عوام کی ضرورت ہوتی ہے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
sahj (14-04-10), فیصل ناصر (14-04-10), نورالدین (14-04-10), حیدر (15-04-10), عبداللہ آدم (14-04-10)
پرانا 15-04-10, 11:13 AM   #3
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ بات درست ہے کہ سیاستدان کے لئے تعلیمی سند کی ایسی بھی ضرورت نہیں ہوتی کہ اسکو اس بنیاد پر بالکل نا اہل قرار دیا جاسکے مگر جعلی سند رکھنے والا تو سیاستدان نہیں بلکہ ایک دھوکے باز چور ہے۔ اسکو کڑی اور قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے۔
وہ جعلی سند لے کر رُکن بن رہا ہے تو اسکا مطلب ہی یہ ہے کہ اس نے پہلے سے بدعنوانی، چوری اور جعلسازی کے لئے کمر باندھ رکھی ہے۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-04-10), منتظمین (15-04-10), حیدر (15-04-10), راجہ اکرام (15-04-10)
پرانا 15-04-10, 06:00 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
سیانے سیاستدان کو ڈگریوں کی نہیں جاہل عوام کی ضرورت ہوتی ہے۔
بجا فرمایا حضور
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کورس, کوشش, کالج, کراچی, پاکستان, قرآن, قرآنی, لندن, چینل, آج, آصف زرداری, اللہ, الزام, امریکہ, بھائی, خلاف, خان, خبر, سپریم, عامر, عرف, صوبائی, صالح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
19/جون پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایم کیو ایم امریکا مسٹر گرزلی خبریں 0 20-06-08 09:45 PM
تاریخِ سیرت میں ’’سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کا امتیازی مقام محمدعدنان پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 6 03-10-07 11:31 AM
سیاچین سیاحت: بھارت نے پاکستانی اعتراضات کو نظر انداز کر دیا پاکستانی خبریں 0 20-09-07 08:47 AM
بھارت نے سیاچن کو سیاحت کیلئے کھولنے کے حوالے سے پاکستان کا اعتراض مسترد کر دیا، پاکستانی خبریں 0 17-09-07 10:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:18 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger