|
شوکت عزیزآئندہ وزیراعظم‘ بابر غوری نے عوامی ریفرنڈم کرایا

29-10-07, 09:54 AM
شوکت عزیزآئندہ وزیراعظم‘ بابر غوری نے عوامی ریفرنڈم کرایا
حق پرست بلدیاتی قیادت کی جانب سے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عنقریب تعمیر ہونے والے جیم خانہ کی اتوار کے روز ہونے والی افتتاحی تقریب میں ہزاروں شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر تائید کی ہے کہ ملک کے آئندہ وزیراعظم بھی شوکت عزیز ہی ہوں گے۔ ادھر حق پرست وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ بابر خان غوری نے اسے شوکت عزیزکے حق میں ایک عوامی ریفرنڈم قرار دیا ہے۔ اتوارکو افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران بابر غوری نے ایک موقع پرکہا کہ یہ بڑا اجتماع ایک عوامی ریفرنڈم ہے جو شوکت عزیزکو آئندہ وزیراعظم بنانا چاہتا ہے‘ اگر شرکاء اس سے متفق ہوں تو وہ کھڑے ہوکر اس کی بھرپور تائیدکریں جس کے بعد تقریباً تمام شرکاء اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور بابر غوری کے اس موقف کی تائیدکی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|